Tag: فائرنگ اورپُرتشدد واقعات

  • کراچی پولیس کی کارروائی 7دہشت گرد ہلاک

    کراچی پولیس کی کارروائی 7دہشت گرد ہلاک

    کراچی: شہرقائد کےعلاقے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلےکے دوران سات دہشت گردہلاک ہوگئے۔

    کراچی میں دہشت گردوں کےخلاف کامیاب ایکشن، پولیس سہراب گوٹھ کےعلاقےمچھرکالونی میں چھپے دہشت گردوں کوپکڑنے گئی توملزمان بوکھلاہٹ کاشکارہوگئےاورپولیس پرفائرنگ کردی، تین ملزمان توفرارہوگئے لیکن سات پولیس سے ہونےمقابلے کے دوران مارے گئے۔

    ایس ایس پی ملیرراؤانوارنے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ دستی بم اورگولہ بارود برآمد ہواہے، ملزمان بال بم سےحملے کرتے تھے۔

    پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران بارودی مواد پھٹنے ایک کمرے میں آگ بھی لگ گئی، ملزمان کی شناخت تو نہیں ہوسکی لیکن پولیس کاکہناہے ہلاک ملزمان کاتعلق دہشت گرد تنظیم سے ہے۔

  • کراچی میں بدامنی جاری، باپ بیٹےسمیت پانچ افرادجاں بحق

    کراچی میں بدامنی جاری، باپ بیٹےسمیت پانچ افرادجاں بحق

    کراچی: ٹارگٹ کلنگ میں پھرتیزی آگئی، فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں باپ بیٹے سمیت پانچ افراد جان سے گئے، سی آئی ڈی نے کالعدم تنظیم کے پانچ ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    کراچی میں سیکیورٹی اداروں کی ٹارگٹڈ کارروائیاں بھی فائرنگ اورپُرتشدد واقعات میں کمی نہ لاسکیں، اورنگی ٹاؤن سیکٹر گیارہ میں صابری چوک کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے ہوٹل پر فائرنگ کردی، جس سے سابق کونسلر رشید اپنے صاحبزادے عادل سمیت جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا، گلبہار قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ بوری بند لاش ملی، ملیرمیمن گوٹھ سے خاتون کی گولیوں کا نشانہ بنی لاش ملی۔

    کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن سے چالیس سالہ رکشہ ڈرائیور جاوید کی لاش ملی، جسے تشدد کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کرقتل کیا گیا۔

    دوسری جانب سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےکالعدم تنظیم کے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکےاسلحہ برآمد کرلیا ہے، دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ تربیت حاصل کرنے افغانستان جارہےتھے۔