Tag: فائرنگ اور پرتشددواقعات

  • کراچی:15منٹ میں 3 پولیس اہلکارجاں بحق، تعداد 5 ہوگئی

    کراچی:15منٹ میں 3 پولیس اہلکارجاں بحق، تعداد 5 ہوگئی

    کراچی :لانڈھی اور بلدیہ میں پندرہ منٹ کے دوران تین پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے، آج فائرنگ اور پرتشددواقعات میں پانچ افراد جان سے گئے۔

    کراچی میں پولیس اہلکار دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں، لانڈھی انڈسٹریل ایریا گل احمد مل کے قریب پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل اظہر اور اعظم ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے، قائد آباد تھانے کےدونوں اہلکار انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پرمعمورتھے۔

    بلدیہ شانتی نگرمیں بھی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل طاہر شہید ہوگیا، اتحاد ٹاؤن تھانےکا اہلکارانسداد پولیو مہم کی سیکیورٹی کےفرائض دے رہا تھا، آج پندرہ منٹ کےدوران پولیو مہم پر ڈیوٹی دینے والے تین پولیس اہلکار ٹارگٹڈ کلنگ کا نشانہ بنے۔

    لانڈھی ڈی گیارہ اسٹاپ کےقریب فائرنگ سےایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ لانڈھی چھ نمبر سےگولیاں لگی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی، ادھر قائد آباد میں پولیس مقابلےکےدوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق ہلاک ملزم پچاس سے زائد قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

  • کراچی:فائرنگ اور پرتشددواقعات, پولیس اہلکارسمیت 3افراد جان بحق

    کراچی:فائرنگ اور پرتشددواقعات, پولیس اہلکارسمیت 3افراد جان بحق

    کراچی میں فائرنگ اور پرتشددواقعات میں پولیس اہلکارسمیت تین افراد جان سےگئے، لیاری میں پولیس نے مقابلےکے بعد ٹارگٹ کلر کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا ہے۔

    کراچی میں ایک جانب پولیس اور رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے تو دوسری جانب جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر بھی قانون نافذ کرنے والوں کو ٹارگٹ کئے ہوئےہیں، اورنگی ٹاؤن کےعلاقے قصبہ کالونی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سجاد کو موت کی نیند سلادیا گیا۔ جاں بحق پولیس اہلکار انسداددہشتگردی اسکواڈ میں تعینات تھا۔

    نیشنل ہائی وے لنک روڈ سےلاش ملی، مقتول کے جسم پر گولیوں کے نشانات تھے۔ نارتھ کراچی میں ایک مکان سے پھندا لگی لاش ملی، پولیس نے لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی، اُدھرلیاری میں پولیس نے مقابلے کے بعد گینگ وار سے تعلق رکھنے والےملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث بتایا جاتا ہے۔

  • کراچی: فائرنگ اور پرتشددواقعات, 5افراد جان سے گئے

    کراچی: فائرنگ اور پرتشددواقعات, 5افراد جان سے گئے

    کراچی : مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ قائد آباد میں کیبل آپریٹر کے دفتر کے باہر دھماکا ہوا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔

    کراچی میں حساس ادارے کے اہلکارنے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق ڈالمیا مجاہد کالونی میں حساس ادارے کےاہلکار صفدرعلی شاہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پراپنی بیوی زینت کو تشدد کے بعد گلا گھونٹ کرقتل کردیا، صفدرمزار قائد پر گارڈ تھا، جہاں اس نے دوران ڈیوٹی گولی مارکرخودکشی کرلی۔ ملیرکےعلاقے رفاہ عام سوسائٹی کے قریب فائرنگ سے ہوٹل کا ویٹراقبال جاں بحق ہوگیا۔

    کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب سے خاتون کی تشددزدہ لاش ملی، ادھر قائدآباد میں کیبل آپریٹر کے دفترکے باہر ہونے والا دھماکا آئی ای ڈی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، پولیس کےمطابق دھماکا خیزمواد کیبل آپریٹر کے دفتر کےباہر نصب کیا گیا تھا۔ دھماکےمیں پانچ سوگرام بارودی مواداستعمال کیاگیا تاہم دھماکے کے وقت دفترمیں کوئی موجودنہیں تھاجس کی وجہ سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    دھماکےسے دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے شٹر کو نقصان پہنچا ، دھماکے کی گونج دورتک سنی گئی، جس سے علاقےمیں خوف و ہراس پھیل گیا۔