Tag: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات

  • کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات، اہلسنت والجماعت کے رہنماء سمیت 3افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات، اہلسنت والجماعت کے رہنماء سمیت 3افراد جاں بحق

    کراچی:  فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا شبیر حیدری سمیت تین افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا، کلفٹن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایس ایچ او کلفٹن زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا شبیر حیدر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق مولانا شبیر حیدری ان کے مقامی رہنما تھے، واقعے کے بعد اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کی جانب سے کورنگی چمڑا چورنگی پر لاش رکھ کر دھرنا دیا گیا۔

     لیاری کے علاقے بہار کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وسیم نامی شخص کو قتل کردیا گیا، فیڈریل بی ایریا میں بھی فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔

    دوسری جانب کلفٹن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ او کلفٹن نصیر تنولی ٹانگ میں گولی لگنے کے باعث زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    واقعے کے بعد آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے زخمی ایس ایچ او کی نجی اسپتال میں عیادت کی۔

  • کراچی: فائرنگ، 4افراد جاں بحق، رینجر کی کارروائیاں جاری

    کراچی: فائرنگ، 4افراد جاں بحق، رینجر کی کارروائیاں جاری

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں چارافراد جان کی بازی ہار گئے، کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رینجرز نے سرچ آپریشن اور ناکہ بندی کی جبکہ اورنگی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو کارکن گرفتار کرلیے۔

    جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں رینجرز نے رات گئے گلستان جوہر کےعلاقے پہلوان گوٹھ میں سرچ آپریشن کیا اورعلاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے مخصوص مقامات کی تلاشی لی، رینجرز ترجمان کے مطابق اورنگی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو کارندوں کوگرفتارکر لیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاون مدینہ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہوا، لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں جھٹ پٹ مارکیٹ کے نزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا، مقتول کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔

    عائشہ منزل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا محمد صہیب کو قتل کردیا گیا، نیو کراچی لاسی گوٹھ سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    دوسری جانب لیاری کےعلاقے کلا کوٹ میں افشانی گلی کے قریب گینگ وارکے دستی بم حملے میں دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

  • کراچی :فائرنگ اور پرتشدد واقعات،7 افراد جاں بحق

    کراچی :فائرنگ اور پرتشدد واقعات،7 افراد جاں بحق

    کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر جرائم پیشہ عناصر نے ایک بار پھر سر اٹھالیا ہے، شہر میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد سات ہوگئی ہے۔

    کراچی میں پُر تشدد واقعات کا بازار ایک بار پھر گرم ہوگیا ہے، کراچی کے علاقے اورنگی گبول گوٹھ سے پولیس کو تشدد ذدہ لاش ملی، جسے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے، بھینس کالونی میں نالے سے خاتون کی تشدد زدہ جھلسی ہوئی لاش ملی۔

    آج صبح سہراب گوٹھ پل کے قریب افغان بستی میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہل کاروں کی جانیں لے لیں ہیں، دونوں اہل کاروں کی شناخت محمد حسین اور اصغر حسین کے نام سے ہوئی، پولیس اہلکار سمن آباد کے پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے۔

    دوسری جانب بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، مقتول کی شناخت زمین گل کے نام سے ہوئی، پہاڑ گنج کے قریب دکان پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی کی شناخت عبدالطیف کے نام سے ہوئی۔

  • کراچی : اے این پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر سمیت تین افراد جاں بحق

    کراچی : اے این پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر سمیت تین افراد جاں بحق

    کراچی:  فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں اے این پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے قائم مقام صدر سیف اللہ آفریدی جاں بحق ہوگئے مقتول نے حالیہ الیکشن میں پی ایس نوے سے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

    اے این پی ترجمان کے مطابق سیف اللہ کو ڈسٹرکٹ ویسٹ کا قائم مقام صدر مقرر کیا گیا تھا تاہم اس سے پہلے بھی اے این پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے سابق صدر کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا،لیاری کے علاقے بغدادی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ لیاری میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی کے علاقے اتحاد ٹاوٴن میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنماء سیف اللہ آفریدی کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

  • حیدرآباد میں فائرنگ سےسندھ ہائیکورٹ کےوکیل سمیت2افراد جاں بحق

    حیدرآباد میں فائرنگ سےسندھ ہائیکورٹ کےوکیل سمیت2افراد جاں بحق

    حیدرآباد:نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کرکے سندھ ہائی کورٹ کے وکیل سمیت دو افراد کو قتل کردیا۔

    پولیس کےمطابق نیو حیدرآباد سٹی کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے ایک کار پر فائرنگ کردی جس کے بعدکاربے قابو ہوکر گڑھے میں جاگری گولیاں لگنے سے کار میں موجود دونوں افراد جاں بحق ہوئے علاقہ مکینوں اور ریسکیو اہلکاروں نے دونون لاشیں کار سے نکال کر سول اسپتال حیدر آباد منتقل کیا جہاں دونوں مقتولین کی شناخت ایڈوکیٹ احسان آرائیں اورصوبو خان کے ناموں سے ہوئی ہے، سندھ ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری ایاز پنیو کے مطابق مقتول احسان آرائیں سندھ ہائی کورٹ کے وکیل اور سندھ ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن حیدر آبادکے ممبر ہیں۔

  • کراچی فائرنگ، 2خواتین سمیت 4افراد جاں بحق، 3زخمی

    کراچی فائرنگ، 2خواتین سمیت 4افراد جاں بحق، 3زخمی

    کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں دوخواتین سمیت چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوا جبکہ بلدیہ یوسف گوٹھ میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے دو کارندے مارے گئے۔

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون مواچھ گوٹھ سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی، جس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے، مقتول کی شناخت ایم کیو ایم کے کارکن قاصد علی عرف سکندر کے نام سے کرلی گئی ہے۔

    کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک6 میں واقع مکان سے دو خواتین کی لاشیں ملیں، گذری خیابان باغبان میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

    اسٹیل ٹاؤن میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، بلدیہ ٹاؤن سعید آباد یوسف گوٹھ میں کالعدم تحریکِ طالبان سوات کے دو کارندے پولیس کے مبینہ مقابلے میں مارے گئے۔

  • کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات، خاتون جاں بحق، 2افراد زخمی

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات، خاتون جاں بحق، 2افراد زخمی

    کراچی: شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات کے دوران خاتون ج ں بحق دو افراد زخمی ہوگئے، گذشتہ روز لیاری میں تین سیاسی کارکنان کی ہلاکت کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری کے قریب سے ایک خاتون کی لاش ملی، جسے تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا، لاش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، بوٹ بیسن کے علاقے میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

    گذشتہ روز لیاری میں جمعہ ہال کی قریب نامعلوم افراد نے کلینک پر اندھا دھند فائرنگ سے تین افراد عنایت بخش بلوچ، محمد حنیف اور محمد اعجاز جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے عبدالشکور کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، تینوں جاں بحق افراد کا تعلق پیپلز پارٹی سے بتایا جاتاہے۔

    واقعے کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے، پولیس اوررینجرز کو بھی متاثرہ علاقے میں تعینات کیا گیا ہے۔

  • کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات،3افراد جان کی بازی ہارگئے

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات،3افراد جان کی بازی ہارگئے

    کراچی: شہرِ قائد میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے، کراچی کے علاقے سائٹ ایریا اور لیاقت آباد میں ٹارگٹڈکارروائیوں کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن سیکٹرسات میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن محمد حنیف جان کی بازی ہار گیا،  لیاری سنگولین میں فائرنگ سے یار محمد نامی شخص جان سے گیا۔

    لیاقت آباد میں فائرنگ سے زخمی بشارت علی دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا، ادھرسائٹ ایریا کےعلاقے پٹھان کالونی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا، جہاں گھرگھر تلاشی کے دوران سولہ مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    لیاقت آبادکےعلاقے تین اور چارنمبر میں رینجرز نے ٹارگٹڈآپریشن کرکے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

  • کراچی : قتل وغارت گری کا بازار گرم

    کراچی : قتل وغارت گری کا بازار گرم

    کراچی: ٹارگٹڈ آپریشنز بھی فائرنگ کے واقعات پر قابو نہیں پاسکے، فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات سے خوف وہراس میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

    کراچی میں قتل وغارت گری کا بازارگرم ہے، فائرنگ سے پولیس اہلکاروں سمیت عام شہریوں کی زندگیوں کے چراغ گُل ہورہے ہیں، سپریم کورٹ رجسٹری کے قریب فائرنگ میں ملوث دو زیرِ حراست ملزمان کے خلاف دو مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، مقدمات آرام باغ اورمیٹھادر تھانے میں درج کئے گئے ہیں۔

    مقدمے میں انسدادِ دہشتگردی اور اقدامِ قتل کی دفعات شامل ہیں، دونوں ملزمان کوعینی شاہدین نے بھی شناخت کرلیا ہے۔

    گزشتہ روز میٹھادر اور آرام باغ تھانے کی حدود کے درمیان آئی آئی چند ریگر روڈ نزد رجسٹری آفس کے قریب موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے کار میں سوار صدر تھانے کے ایڈیشنل ایس ایچ او ظہور بھٹی پر فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں ظہور بھٹی زخمی ہوگئے تھے، دونوں ملزمان کو بعدازاں گرفتارکرلیا گیا تھا۔

    ملزمان نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے قریب فائرنگ سے قبل آرام باغ کے علاقے میں فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو بھی زخمی کیا تھا، نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے کار پراندھا دھند فائرنگ کرکے چالیس سالہ شاہد قریشی کوہلاک کردیا جبکہ کورنگی ڈھائی نمبر میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے چالیس سالہ اکبر علی زخمی ہوگیا۔

  • کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات،6افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات،6افراد جاں بحق

    کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت چھ افرادجاں بحق ہوگئے۔

    کراچی کے علاقے منگھو پیر میں اجتماع گاہ روڈ پرفائرنگ سے ایک شخص ابدی نیند سوگیا، کٹی پہاڑی کے قریب فائرنگ سے سب انسپکٹر حیدر بھٹی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا فائرنگ کا واقعہ کٹی پہاڑی کے قریب پیش آیا، جس سے عطاءاللہ نامی شخص جاں بحق ہوا۔

    اورنگی فرنٹئیر کالونی میں گھر میں اتفاقیہ گولی چلنے سے دو سالہ سلمان جان سے گیا، گلشنِ معمار نادرن بائی پاس کے قریب سے شمس العارفین اور عنایت اللہ کی گولیاں لگیں لاشیں ملیں۔

    دوسری جانب رینجرز کی اسپیشل ٹاسک فورس نے ٹھٹہ میں کارروائی کرکے لیاری سےاغواء کی گئی لڑکی کو بازیاب کراکے تین اغواء کاروں کو بھی گرفتارکرلیا۔