Tag: فائرنگ سے ہلاک

  • کینیڈا: بس اسٹاپ پر کھڑی بھارتی طالبہ فائرنگ سے ہلاک

    کینیڈا: بس اسٹاپ پر کھڑی بھارتی طالبہ فائرنگ سے ہلاک

    کینیڈا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھارتی طالبہ ہرسمرت رندھاوا جان کی بازی ہار گئی۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 21 سالہ بھارتی طالبہ ہرسمرت رندھاوا بس اسٹاپ پر بس کا انتظار کر رہی تھی کہ اچانک ایک کار سوار نے فائرنگ کر دی۔ مقتولہ اونٹاریو کے موہاک کالج کی طالبہ تھی۔

    کینیڈا پولیس کے مطابق طالبہ کی موت اندھی گولی لگنے کے باعث ہوئی ہے، جبکہ اس سلسلے میں مزید تحقیقیات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

    بھارتی قونصلیٹ کے مطابق 2 کار سواروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ اس موقع پر طالبہ کو سینے میں گولی لگی جس کے بعد اسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

    دوسری جانب بھارت کے تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، 26 سالہ نوجوان لڑکی نے ملازمت نہ ملنے پر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    مقتولہ کی شناخت چندو پرتیوشا کے طورپر کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پرتیوشا نے ایم کام کیا تھا اور بینک یا سرکاری ملازمت کے لئے کوششوں میں مصروف تھی۔

    17 سالہ لڑکے کے قتل میں ملوث لیڈی ڈان گرفتار

    لڑکی کو کوششوں کے باوجود بھی کوئی ملازمت نہ مل سکی، جس کے باعث وہ بہت زیادہ مایوسی کا شکار ہوگئی، ملازمت کے حصول میں ناکامی کے باعث اس نے گزشتہ رات اپنے کمرے کی چھت سے پھانسی لگالی۔

    رپورٹس کے مطابق گھر والوں نے فوری اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج جان کی بازی ہار گئی۔

  • 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    60 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    لاہور: پولیس کا کہنا ہے کہ 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کاہنہ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کے مطابق ساٹھ سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈاکو مظفر ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

    لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ڈاکو کو ریکوری کیلئے لے جارہی تھی، ساتھیوں نے فائرنگ کردی، ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ڈاکو مظفر اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے، تاہم گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، دوسری جانب ڈاکو کے ساتھی فرار ہوگئے جس کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • بھینس کالونی : فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مبینہ ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ مل گیا

    بھینس کالونی : فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مبینہ ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ مل گیا

    کراچی : بھینس کالونی میں ہلاک مبینہ ڈاکو ارشاد رانجھانی کا کرمنل ریکارڈ مل گیا، تین بار گرفتار ہوچکا ہے، یوسی چیئرمین کا کہنا ہے کہ لوٹنے کی کوشش ہوئی تو میں نے اپنے بچاؤ میں گولیاں چلائیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یوسی چیئرمین کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مبینہ ڈاکو کے ہلاک ہونے کے واقعے کی گتھیاں سلجھنا شروع ہوگئیں، پولیس کو ارشاد رانجھانی کیخلاف اس کے گزشتہ جرائم کاریکارڈ مل گیا ہے، ارشاد رانجھانی کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا۔

    پولیس ریکارڈ کے مطابق ارشاد رانجھانی دو ہزار تین سے تیرہ تک ڈکیتی اورغیر قانونی اسلحے کے مقدمات میں تین بار گرفتار ہوکر حوالات کی سیر کرچکا ہے ہوا، ڈیفنس نارتھ ناظم آباد اور بہادر آباد تھانوں میں گرفتاری کے وقت کی تصویریں بھی موجود ہیں۔

    دوسری جانب ارشاد کو گولیاں مارنے والے یوسی چیئرمین رحیم شاہ کا کہنا ہے کہ لوٹنے کی کوشش کی گئی تو گولیاں چلائیں، انہوں نے کہا کہ ارشاد اور اس کے ساتھیوں نے پستول دکھا کر لوٹنے کی کوشش کی تو گاڑی کے اندر سے ہی فائر کیے۔

    رحیم شاہ کا مزید کہنا ہے کہ مبینہ ڈکیت کو گولیاں مار کر زخمی کیا، واقعہ ہوتے ہی ون فائیو پر کال کرکے ایمبولنس کا کہا تھا، پولیس والے ارشاد کو ایمبولینس میں ڈال کر لے گئے مجھے تھانے آنے کا کہا تو میں تھانے چلا گیا، پولیس نے اسے اسپتال دیر سے کیوں پہنچایا اس کا مجھے کوئی علم نہیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں  یوسی چیئرمین کی فائرنگ سے مبینہ ڈکیت کی ہلاکت معمہ بن گئی

    ارشاد  رانجھانی کے بھائی نے تمام الزامات مسترد کردیئے ہیں۔ ارشاد رانجھانی قوم پرست جماعت جئے سندھ تحریک کا مقامی صدر تھا۔ واضح رہے کہ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد جسٹس فار ارشاد رانجھانی کے نام سے ہیش ٹیگ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا، سوشل میڈیا پہر لوگوں نے ارشاد کی ہلاکت پر انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

  • معروف این جی او کی ڈائریکٹر سبین محمود فائرنگ سے ہلاک

    معروف این جی او کی ڈائریکٹر سبین محمود فائرنگ سے ہلاک

    کراچی : ممتاز سماجی رہنما اور معروف این جی او کی ڈائریکٹر سبین محمود کو کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق این جی او دی سیکنڈ فلور (ٹی ٹو ایف) کی ڈائریکٹر سبین محمود اپنی والدہ کے ساتھ رات نو بجے ڈیفنس فیز ٹو میں اپنے دفتر سے گھر جانے کے لئے نکلی تھیں کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

    سبین محمود کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا جا رہا تھا تاہم انہوں نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی  دم توڑ دیا۔

    فائرنگ کے واقعے میں سبین کی والدہ بھی زخمی ہوئی ہیں جنہیں نیشنل میڈیکل سینٹر میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سبین کی والدہ کی حالت بھی  نازک ہے۔