Tag: فائرنگ کا تبادلہ

  • کراچی: پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 7 سالہ بچی جاں بحق

    کراچی: پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 7 سالہ بچی جاں بحق

    کراچی سائٹ سپرہائی وے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 سالہ بچی گولی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سپر ہائی وے پر پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کی زد میں آکر سات سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

    پولیس حکام کے مطابق فقیرا گوٹھ پر ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، جس کی زد میں آکر بچی جاں بحق ہوئی۔

    پولیس نے بچی کی لاش اسپتال منتقل کردی، بچی کی موت پولیس کی گولی لگنے سے ہوئی یا ڈاکوؤں کی، اس حوالے سے تفتیش جاری ہیں۔

    اس سے پہلے بھینس کالونی میں شہریوں اور گارڈ کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہوگئے، پولیس نے بتایا کہ چار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ گارڈ اور شہریوں نے فائرنگ کردی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے موٹرسائیکل، موبائل فونز، چھینی ہوئی رقم برآمد کرلی ،فرار ہونے والوں میں ایک زخمی ڈاکو بھی شامل ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/attock-stepfather-forces-marry-70-year-old-man/

  • کراچی : شہری اور 3 ملزمان کے درمیان فلمی انداز میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی : شہری اور 3 ملزمان کے درمیان فلمی انداز میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی : منگھوپیر سلطان آباد میں شہری اور تین ملزمان کے درمیان فلمی انداز میں گولیاں چل گئی تاہم شہری کی گولی سے زخمی ہونے والا ملزم پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر سلطان آباد میں شہری اور 3 ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک ملزم شہری کی گولی سے زخمی ہوگیا۔

    شہری کے ہاتھوں ڈاکو کے زخمی ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائے نیوز نے حاصل کرلی، ویڈیو میں 3 ملزمان کو 2 موٹرسائیکلوں پر آتے دیکھا جاسکتا ہے، 2ملزمان شہری کے پیچھے بھاگے تو شہری گاڑی کے پیچھے چھپ گیا۔

    جس کے بعد ویڈیو میں ملزم اور شہری کو ایک دوسرے پر گولیاں چلاتےدیکھاجاسکتا ہے ، شہری کی چلائی گولی سے ملزم زمین پر گر گیا تو شہری نے دوبارہ گولی چلائی تاہم فائرنگ ہوتے ہی ایک ملزم موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ گیا۔

    ویڈیومیں زخمی ملزم کو بھی پیدل فرار ہونے کی کوشش کرتے دیکھا گیا لیکن پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا اور ملزم کےدیگر 3ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

  • سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، کالعدم تنظیم کے3 دہشت گرد مارے گئے

    سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، کالعدم تنظیم کے3 دہشت گرد مارے گئے

    ساہیوال : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فائرنگ کے تبادلہ میں کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کرکے دستی بم اوراسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے ، گرفتاردہشت گرد عمر دراز کو نشاندہی کے لیے لے جا رہے تھے کہ دہشت گرد کے ساتھیوں نے وین پر فائرنگ کردی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزمان دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

    اس سے قبل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کےتین مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدارمیں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے تاہم 4 سے 5 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔

    سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ہلاک ملزمان یوم عاشور پر بہاولنگرمیں دہشتگردی سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

  • پاراچنار: لوئرکرم میں فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ، 8شدت پسند ہلاک

    پاراچنار: لوئرکرم میں فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ، 8شدت پسند ہلاک

    کرم ایجنسی: لوئر کرم میں فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ لنڈی کوتل میں پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق اور ایک پولیو ورکرزخمی ہوگیا۔

    افغانستان کے سرحدی علاقے سے لوئر کرم کے سرحدی علاقے پتالہ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کیا،  فورسز کی جوابی کارروائی میں آٹھ شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شدید زخمی ہوا۔

    دوسری جانب خیبرایجنسی میں لنڈی کوتل کے علاقے شن ٹوخ میں شدت پسندوں مے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی، جس کی نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق اور ایک ورکر زخمی ہوگیا۔