Tag: فائرنگ کے مختلف واقعات

  • کراچی میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے کے واقعات ، بچے سمیت 6 افرادزخمی

    کراچی میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے کے واقعات ، بچے سمیت 6 افرادزخمی

    کراچی : مختلف علاقوں میں رات گئے گولی لگنے کے واقعات میں خاتون اور بچے سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے فائرنگ کے مختلف واقعات میں بچے سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعات لانڈھی،نارتھ کراچی، اورنگی، مچھر کالونی اور سائٹ ایریا میں پیش آئے، زخمی ہونے والے تمام افراد کو نامعلوم سمت سے گولی لگی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ناظم آباد نمبر ایک میں گولی لگنے سے راحیلہ نامی خاتون اور اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ میں گولی لگنے سے اقبال نامی شخص زخمی ہوا۔

    اس کے علاوہ سائٹ ایریا میٹروویل میں غلام ربانی گھر میں گولی لگنے سے اور مچھر کالونی میں دس سالہ لڑکا گولی لگنے سے زخمی ہوا اور لانڈھی چراغ ہوٹل کے قریب بھی محمد مبشر نامی شخص اندھی گولی کا شکار ہوا۔

    کراچی سے متعلق خبریں‌

    دوسری جانب ڈیفنس فیز 2 اور لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    وزیرداخلہ سندھ کی ہدایت پرملیرمیں منشیات کے خلاف آپریشن کیا گیا، شرافی گوٹھ میں پولیس اوررینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن ہوا۔

    سرچ آپریشن منشیات فروشوں،جرائم پیشہ افرادکی موجودگی کی اطلاع پرکیاگیا، جس میں 100 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی اور مخصوص مقامات پر چھاپے مارے گئے۔

    کراچی:مشکوک افراد کوتلاش ایپ کےذریعے چیک کیا گیا، سرچ آپریشن میں پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری نےحصہ لیا،ایس ایس پی ملیر

  • کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 3افراد زخمی

    کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 3افراد زخمی

    کراچی: بینک ڈکیتی میں پچاس لاکھ سے زائد لوٹ لئے گئے، فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، ایک ڈاکو ہلاک، گٹکا فیکٹری پرچھاپہ میں تیس افراد گرفتار کرلئے گئے۔

    کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں بینک ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی، گزشتہ روز سات ڈاکو نجی بینک سے پچاس لاکھ روپے سے زائد لوٹ کرلے گئے، کلفٹن بوٹ بیسن کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    ڈیفنس فیز فائیو میں مسلح موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے سابق وزیرِاعلی بلوچستان نصیر مینگل کے پوتے مطیع الرحمان اور بھانجا سمیع اللہ زخمی ہو گئے، قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    لانڈھی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا فیکٹری پر چھاپہ مار کر تیس افراد کو گرفتارکرلیا، پولیس فیکٹری مالک کی تلاش میں ہے۔

    پورٹ قاسم کے قریب پولیس سے مڈبھیر میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ لیاقت آباد پیلی کوٹھی کےقریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئیں۔

    ریسکیو زرائع کے مطابق اسٹار گیٹ کے قریب جھاڑیوں سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے، جسے ضابطہ کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • امریکا: فائرنگ کے مختلف واقعات، 4افراد ہلاک، 6زخمی

    امریکا: فائرنگ کے مختلف واقعات، 4افراد ہلاک، 6زخمی

    واشنگٹن: امریکا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔

    امریکی ریاست واشنگٹن کے قصبے میرلز ویل کے ہائی اسکول میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک طالبہ ہلاک جبکہ چار طلبہ زخمی ہو گئے، فائرنگ کے بعد مسلح شخص نے خودکشی کرلی۔

    واقعے کے بعد پولیس نے اسکول خالی کروالیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق مسلح شخص نویں جماعت کا طالبعلم تھا، جس نے جذبات میں آکر اپنی ساتھی طالبعلم کو قتل کرنے کے لیے فائرنگ کی۔

    دوسری جانب ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دم توڑ گیا، گزشتہ روز لاس اینجلس میں ایک مسلح شخص پولیس پر فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا۔ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

  • کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات، 8افراد ہلاک

    کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات، 8افراد ہلاک

    کراچی:  فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو پولیس اور ایک اے ایس ایف اہلکار سمیت8 افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا، ماڑی پور ، سچل ، سہراب گوٹھ اور موچکو میں مبینہ مقابلوں میں گینگ وار اور کالعدم تنظیم کے پانچ ملزمان مارے گئے۔

    پولیس کے مطابق میوہ شاہ قبرستان کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، گولیمار پیتل گلی سے ایک شخص کی گھر سے لاش ملی، جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ اورنگی ٹاون کے علاقے ایم پی آر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اصغر نامی شخص جان سے گیا ۔

    اورنگی کے علاقے پیرآباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار یوسف خان جاں بحق ہوا، مقتول ہیڈ کانسٹیبل یوسف پیرآباد تھانے میں تعینات تھا،  ناظم آباد کے علاقے پاپوش نگر میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار مشتاق جانبر نہ ہوسکا، ادھر لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں گینگ وار تصادم فائرنگ سے گینگ وار کا رکن سمد ہلاک ہوگیا، شیرشاہ میں بینک کو رقم فراہم کرنیوالی کیش وین لوٹنے کے دوران ڈاکوؤں نے نور خان سیکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

    لیاری میں نامعلوم افراد نے کلری تھانے پر دستی بم حملہ اورفائرنگ کردی، جسکے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پہلوان گوٹھ میں اے ایس ایف اہلکار عبد الغنی نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ابدی نیند سلا دیا، ماڑی پور بھی پولیس مقابلے میں مختلف جرائم میں ملوث ایک ملزم مارا گیا، سچل کے علاقے میں پولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کا کارندہ رفیع اللہ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

    سہراب گوٹھ کے علاقے میں ملزمان اور پولیس کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کا ملزم ملا عمر ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا، ادھرموچکو پانچ سو کوارٹر میں رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کا ملزم سعید کمانڈو ہلاک ہوگیا، رینجرز ترجمان کے مطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ملزم مواچھ گوٹھ میں پانچ افراد کے قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث تھا۔

    دوسری جانب مچھر کالونی سے سی آئی ڈی پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم اعجاز عرف کپی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم کی سو سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، رینجرز نے سائٹ سیمنز چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے خالی پلاٹ میں چھپائے 66 راکٹوں کے شیل برآمد کرلیے، ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گرد ان راکٹوں سے بڑی تباہی پھیلا سکتے تھے۔

  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات، 3افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات، 3افراد جاں بحق

    کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن  ساڑھے پانچ نمبر کے قریب فائرنگ  سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، لیاقت آباد ایف سی ایریا کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان سے گیا اور دو افراد زخمی ہوئے، قائد آباد گلستان سوسائٹی میں ذاتی جھگڑے میں فائرنگ سے دوسالہ زوہیب سمیت تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئےاسپتال منتقل کردیا گیا۔

    گزشتہ روز سہراب گوٹھ کے علاقے میں ہونے والا پولیس مقابلہ جعلی نکلا، علاقہ مکینوں کے مطابق پولیس نے برف کے تاجر سید قربان اور محمد آصف کو قتل کرکے ان سے ساڑھے تین لاکھ روپے چھین لیے تھے۔

    واقعے کے خلاف مکینوں نے سہراب گوٹھ  پل پر میتیں رکھ کر احتجاج کیا اوراعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔