Tag: فائرنگ کے واقعات

  • امریکا میں یوم آزادی کا خونی جشن،  فائرنگ کے واقعات میں   233 افراد ہلاک

    امریکا میں یوم آزادی کا خونی جشن، فائرنگ کے واقعات میں 233 افراد ہلاک

    واشگنٹن : امریکا کی مختلف ریاستوں میں جشن آزادی کے موقع پر فائرنگ کے واقعات میں 233 افراد جان سے گئے جبکہ چھ سو اٹھارہ افراد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں یوم آزادی کے موقع پر 3روزہ تعطیلات کے دوران مختلف ریاستوں 500 سے زائد فائرنگ کے واقعات ہوئے، ان واقعات میں امریکا بھر میں 233 افراد ہلاک جبکہ چھ سو اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے۔

    تعطیلات کے دوران امریکی ریاستوں شکاگو ، نیو یارک سٹی ، اور واشنگٹن ڈی سی میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ نیو یارک سٹی میں جمعہ سے پیر تک 21 فائرنگ کے واقعات میں چھبیس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی جبکہ گذشتہ سال اس موقع پر 25 واقعات میں 30 افراد کو گولی مار دی گئی تھی۔

    شکاگو میں اس سال بھی فائرنگ کے واقعات سب سے زیادہ اموات ہوئیں ، جہاں 92 افراد فائرنگ سے زخمی اور 18 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

    4 جولائی کو ٹيکساس ميں فائرنگ کے 12 واقعات ميں 13 افراد ہلاک ہوئے جبکہ معمولی تلخ کلامی پر8 افراد کوگولياں مار کر زخمی کرديا گيا، اسی طرح ورجینیا میں نوجوان کی فائرنگ سے 6 بچے زخمی ہوگئے۔

    ڈیلاس میں بھی فائرنگ سے 4 اور اوہایو میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ اٹلانٹا میں 50 کے قریب بچوں نے مل کر ایک بچے کو ماردیا جب کہ دیگر اموات امریکا کی مختلف ریاستوں میں صرف 12 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئیں۔

  • روجھان: موٹر سائیکل چوری پر دو گروہوں میں فائرنگ، 7 افراد ہلاک، 11 زخمی

    روجھان: موٹر سائیکل چوری پر دو گروہوں میں فائرنگ، 7 افراد ہلاک، 11 زخمی

    روجھان: پنجاب کے ضلع راجن پور کے شہر روجھان میں دو مسلح گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جب کہ 11 زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق راجن پور کے شہر روجھان کے ایک علاقے کچہ چک کپڑا میں دو گروہوں میں فائرنگ ہوئی ہے جس میں سات افراد ہلاک جب کہ گیارہ زخمی ہو گئے۔

    پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ مسلح قبیلوں بنوں اور دہانی میں فائرنگ موٹر سائیکل چوری کے تنازعے پر ہوئی، پولیس موقع پر پہنچی تو شدید فائرنگ جاری تھی۔

    جاں بحق افراد کی شناحت شہباز، کریم، عبد الشکور اور نذر وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں روجھان شہر میں ان پڑھ، جاہل وڈیروں سے شادی سے انکار پر دو ڈاکٹر بہنوں کے خلاف مقامی جرگے نے عجیب فیصلہ دے دیا تھا۔

    جرگے نے لڑکیوں کے خلاف فیصلہ دیا کہ یا تو وڈیروں سے شادی کریں یا پھر 123 ایکڑ زمین وڈیروں کو دی جائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بیٹیوں کے رشتے دو یا 123 ایکڑ زمین، جرگے کا ظالمانہ فیصلہ

    ڈاکٹر بہنوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان پر شادی کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور پولیس بھی ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ہے۔

    مزاری بہنوں کا کہنا تھا کہ وہ ایم بی بی ایس فائنل ایئر میں پڑھ رہی ہیں، حضور بخش مزاری کے بیٹوں رفیق مزاری اور علی شیر مزاری نے ان کے بھائیوں پر بھی حملے کیے۔

    تاہم میڈیا پر خبر چلنے کے بعد آئی جی پنجاب نے نوٹس لیا، پولیس کی حرکت میں آجانے کے بعد وڈیرے پیچھے ہٹ گئے، پولیس کا کہنا تھا کہ فریقین میں صلح کروائی گئی۔

  • کراچی : فائرنگ کے واقعات میں اضافہ، باپ ہلاک بیٹا زخمی

    کراچی : فائرنگ کے واقعات میں اضافہ، باپ ہلاک بیٹا زخمی

    کراچی : شہرقائد میں ایک بار پھر پرتشدد اور فائرنگ کے واقعات اضافہ ہوگیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور اس کا بیٹا زخمی ہوگیا جبکہ پاک کالونی میں ملزمان کی ہوٹل پر فارنگ سے خوف ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں  فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق پرانا حاجی کیمپ میں نماز جمعہ کے بعد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ اقبال اور بیٹا نعمان زخمی ہوگئے۔

    دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا تاہم اقبال دوران علاج دم توڑگیا جبکہ اقبال کے بیٹے نعمان کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے۔

    دوسری جانب پاک کالونی بڑا بورڈ کے قریب نامعلوم افراد کی ہوٹل پرفائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ناظم آباد میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

  • کراچی، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دو زخمی

    کراچی، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دو زخمی

    کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور ڈاکٹر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس نے ابتدائی شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    پولیس کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے منظور کالونی میں دو ملزمان نے الیکٹرانکس کی دوکان پر فائرنگ کرکے چالیس سالہ یار محمد کو ہلاک کردیا ہے۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ قتل کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں، مقتول کا تعلق افغانستان سے تھا جو کراچی میں کافی عرصے سے قیام پذیر تھا اور الیکٹرانک اشیاء کی خرید و فروخت کا کام کرتا تھا۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق وہ الیکٹرانکس اشیاء کا تاجر تھا اور الیکٹرانک سامان قسطوں پر دیا کرتا تھا تاہم اس حوالے سے کبھی کسی قسم کا جھگڑا کرتے نہیں دیکھا گیا۔

    دوسری جانب سے شاہراہ فیصل پر فائن ہاؤ س کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ڈاکٹر گلفام شدید زخمی ہوگئے ہیں ریسکیو ادارے نے زخمی ڈاکٹر کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    اسی طرح لانڈھی کے علاقے میں چاول گودام کے قریب نا معلوم افراد نے گولی مار کر ایک شخص کو زخمی کردیا ہے، زخمی شخص کی شناخت رضا کے نام سے ہوئی ہے۔

  • کراچی : فائرنگ کے واقعات میں 2افراد ہلاک

    کراچی : فائرنگ کے واقعات میں 2افراد ہلاک

    کراچی:  رات گئے فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک زخمی ملزم سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    کراچی کے علاقے کورنگی دو نمبر کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اٹھائیس سالہ ثاقب کے نام سے ہوئی۔

    جمشید کوارٹر کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دورانِ علاج جاں بحق ہوگیا۔

    دوسری جانب ڈیفنس بدر کمرشل کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔

    کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

  • کراچی : فائرنگ کے واقعات، 3افراد جاں بحق

    کراچی : فائرنگ کے واقعات، 3افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق کراچی میں بہادرآباد کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اڑتیس سالہ سید حسین شاہ نامی شخص جاں بحق ہوا ، ہاکس بے اور میوہ شاہ قبرستان کے قریب بھی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے، جن کی لاشوں کو ایمبولنس کے ذریعے قانونی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دونوں مقتولین کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، رات گئے ملیر جمعہ گوٹھ میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔

  • کراچی: فائرنگ کے واقعات، پولیس اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ کے واقعات، پولیس اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے، رینجرز سے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران بائیس ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا، پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاون کے علاقے فرید کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار راشد اقبال کو قتل کردیا، مقتول اہلکار شعبہ انویسٹگیشن میں کام کررہا تھا، نیوکراچی پانچ نمبر میں بھی فائرنگ سے شہزاد نامی شخص جان سے گیا۔

    فرنٹئیر کالونی میں رینجرز نے کالعدم تنظیم کے نو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور کریکر حملوں سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، چنیسر گوٹھ میں رینجرز سے کارروائی کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کو تعلق منیشات فروش اشوک گروہ سے ہے۔

    رنچھوڑ لائن اور سرجانی میں رینجرز نے کارروائی کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والا ٹارگٹ کلر بھی شامل ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    خواجہ اجمیر نگری پولیس نے کارروائی کے دوران دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے، رینجرز نے بھی لیاقت آباد میں کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں ایم کیوایم کے کارکنوں سمیت چار افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ کے واقعات میں ایم کیوایم کے کارکنوں سمیت چار افراد جاں بحق

    کراچی: کراچی میں رات گئے فائرنگ کے واقعات میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ہے جبکہ ماڑی پور سے پولیس نے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن چشتی نگر میں فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کے دو کارکنان جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت شہباز اور شاہد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور ہلاک ہونے والے دو نوں افراد کی نعشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں متحدہ قومی موومنٹ کے ممبران صوبائی اسمبلی پہنچے اور لواحقین سے تعزیت کی۔

    نیو کراچی بلال کالونی میں نامعلوم افراد کار سے ایک شخص کی لاش پھینک کر فرار ہوگئے، مقتول کے پاس سے نقد رقم اور موبائل فون برآمد ہوا، پولیس نے لاش کو کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا اور واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    ادھر کورنگی عوامی کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، مقتول کی لاش کو ضابطے کی کاورائی کیلئے پولیس نے اسپتال منتقل کیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

    دوسری جانب ماڑی پور میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

  • کراچی:فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

    کراچی:فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

    کراچی:عیدالاضحی پر بھی ٹارگٹ کلنگ نہ رک سکی، فائرنگ کے واقعات میں اہلسنت والجماعت کا کارکن جاں بحق ہوگیا، دوسری جانب کٹی پہاڑی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    کراچی کے سفاک قاتل عید کے دوسرے دن بھی سرگرم ہیں، کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسعود نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

    ترجمان اہلسنت والجماعت کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص اہلسنت و الجماعت کا ذمہ دار ہے، پولیس کے مطابق مقتول مسعود کے بڑے بھائی کو بھی دوہزار گیارہ میں قتل کیا جاچکا ہے۔

    ادھرکٹی پہاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

  • کراچی: ٹارگٹ کلنگ جاری، 1شخص جاں بحق، 2زخمی

    کراچی: ٹارگٹ کلنگ جاری، 1شخص جاں بحق، 2زخمی

    کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے جبکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران پولیس اور رینجرز نے کالعدم تنظیم کے کارکنوں سمیت ایک درجن سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    کراچی کے علاقے منگھو پیر کنواری کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ناظم آباد اور بوٹ بیسن میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دوافراد زخمی ہوگئے، جنھیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حسن اسکوائر پر منی چینجرز سے ایک کروڑ کی رقم لوٹ لی گئی۔

    دوسری جانب رینجرز نے پیر آباد تھانے کی حدود بنارس کالونی اور اطراف کے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور گیارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے، رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار شدگان سے ایک ایس ایم جی اور نائن ایم ایم رائفل سینکڑوں کارتوس سمیت چوبیس اقسام کے چھوٹے بڑے ہتھیاراور بارود بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

    گرفتار ہونے والے ملزمان میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے کارکنان بھی شامل ہیں، تمام گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ، ٹارگٹڈ آپریشن میں تین سو زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔

    اُدھر رینجرز اور ایس آئی یو اور ایف آئی اے کی مشترکہ کارروائی میں بینک فراڈ میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرلیا گیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کو شارع فیصل پر ایک گیسٹ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا، ملزمان پر بینک ملازم کی ملی بھگت سے پینسٹھ کروڑ روپے کےفراڈ کا الزام ہے۔

    کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا ہے۔