Tag: فائرنگ کے واقعات

  • کراچی: فائرنگ کے واقعات، 5افراد ہلاک

    کراچی: فائرنگ کے واقعات، 5افراد ہلاک

    کراچی:  مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پانچ افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کٹی پہاڑی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے، مقتولین کی شناخت جعفر اور کاشف کے ناموں سے ہوئی، عزیزآباد تھانے کی حدود حسین آباد میں واقع بیکری میں چار مسلح افراد داخل ہوئے اور فائرنگ کردی۔

    جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج دو افراد ذیشان اور فدا حسین جاں بحق جبکہ محمد امتیاز اور اختر حسین زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمی افراد بیکری کے مالک اور ملازمین تھے ۔

    لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، نیوکراچی ایوب گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، بن قاسم ریلوے اسٹیشن کے قریب گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش ملی۔

  • ساؤپالو: پرتشدد واقعات میں 12افراد ہلاک

    ساؤپالو: پرتشدد واقعات میں 12افراد ہلاک

    برازیل میں تشدد کی لہر برقرار ہیں، فائرنگ کے مختلف واقعات میں بارہ افراد ہلاک ہوگئے۔

    برازیل کے دارلحکومت ساؤ پالو میں چند گھنٹوں کے دوران فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید بارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ساؤ پالو کے شمالی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے تین گھنٹے کے دوران ایک ہی طریقہ کار سے بارہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مارنے والوں کی عمریں سترہ سے تیس سال کے درمیان ہیں، پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاک شدگان کا ملزمان سے لین کا دین کا معاملہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مقتولین کے اہلحہ خانہ پولیس کے بیان پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور پولیس جرائم پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہیں۔
        

       

  • کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات،مسلم لیگی رہنماسمیت 4افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات،مسلم لیگی رہنماسمیت 4افراد جاں بحق

    کراچی میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں مسلم لیگی رہنما سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ امن کی بحالی کے لئے پولیس اور رینجرز کی تابڑ توڑ کاروائیاں جاری ہیں، ٹارگٹڈآپریشن میں درجنوں ملزم گرفتار کر لئے گئے۔

    کراچی شہر میں جہاں سیکیورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری ہیں، وہیں جرائم پیشہ افراد بھی آزاد دکھائی رہے ہیں، کورنگی کھڈی اسٹاپ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مسلم لیگ نون کے مقامی رہنما عبدالحمید کو قتل کردیا۔ 

    ورثا کے مطابق مقتول گھر سے بلدیاتی انتخابات کا فارم جمع کرانے کیلئے نکلے تھے، لانڈھی منزل پمپ سے ایک شخص کی لاش ملی، کورنگی نمبر ڈھائی میں فائرنگ سے ایک شخص جان سے گیا، لیاری میرا ناکہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

    لیاری کلا کوٹ، بلدیہ، گلشن معمار، نارتھ ناظم آباد اور رضویہ میں فائرنگ سے ایک ایک شخص زخمی ہوا، تھانہ بوٹ بیسن کی حدود میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

    دوسری جانب کراچی میں پولیس اور رینجرز نے قیام امن اور جرائم کے خاتمے کے لئے کمر کس لی، تھانہ گارڈن کی حدود میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھتہ خوری، منشیات فروشی، ڈکیتیوں میں ملوث متعدد ملزمان گرفتار کئے۔

    نیوکراچی صنعتی ایریا میں پولیس کاروائی میں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتیوں میں ملوث چھ ملزمان پکڑے گئے، لیاری سنگولین اور ملیر بکراپیڑی سے گینگ وار میں ملوث دو ملزمان گرفتار کئے گئے، لیاقت آباد میں رینجرز کی کارروائی میں پانچ مشتبہ افراد گرفتار ہوئے، کورنگی ڈھائی نمبر میں رینجرز کی کاروائی کے دوران ایک سیاسی جماعت کے دفتر کی تلاشی بھی لی گئی۔