Tag: فائرنگ

  • جیکب آباد میں فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد قتل

    جیکب آباد میں فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد قتل

    جیکب آباد میں فائرنگ کے 2 واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پہلا واقعہ تھانہ دودا پور کی حدود میں کار اسٹینڈ کے قریب پیش آیا، اس واقعے میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جن کی شناخت رحم علی اور امین کے نام سے ہوئی۔

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا دوسرا واقعہ تھانہ پنہوں بھٹی کی حدود میں پیش آیا، جس کے بتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔

    جیکب آباد کے ایس ایس پی خاتون سمیت 3 افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے، ایس ایس پی نے ہدایت جاری کی کہ خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

     ایس ایس پی نے مزید کہا کہ اگر ملزمان کو گرفتار کرنے میں کسی قسم کی غفلت کی گئی تو پولیس افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔

  • کراچی : 8 گھنٹے کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

    کراچی : 8 گھنٹے کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے کے دوران فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ شہری زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاکتوں کے واقعات بلدیہ اتحاد ٹاؤن اور لانڈھی منزل پمپ کے قریب پیش آئے۔

    لانڈھی منزل پمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول صحبت علی فیکٹری میں کام کرتا تھا۔

    پولیس کے مطابق فیکٹری سے باہر نکلنے پرموٹرسائیکل سوار2ملزمان نے فائرنگ کی، مقتول لاڑکانہ کارہائشی تھا جسے 4گولیاں لگیں۔

    دوسرے واقعے میں بلدیہ ٹاؤن میں پیدل چلنے والے ایک نامعلوم ملزم نے فائرنگ کی، فائرنگ سے مقتول کو پانچ گولیاں لگیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات میں مقتولین سے کسی قسم کی کوئی لوٹ مار نہیں کی گئی، فائرنگ کے دیگر واقعات مشرف کالونی، اورنگی ٹاؤن، کھارادر اور لانڈھی میں پیش آئے، جہاں پانچ شہریوں کو زخمی کیا گیا۔

  • نیو کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار کا دن دہاڑے قتل

    نیو کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار کا دن دہاڑے قتل

    کراچی : نیو کراچی کے علاقے میں پولیس اہلکار کو ٹارگٹ کلنگ کرکے شہید کردیا گیا، دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گولیوں کا نشانہ بنایا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ اہلکار نیو کراچی سیکٹر5میں اپنے گھر سے نکلا تو موٹر سائیکل سوار 2ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

    وحید نامی اہلکار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تو اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا، مقتول اہلکار وحید سیکیورٹی زون ون میں جج کے ساتھ تعینات تھا۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جائیں گی۔

    دوسرے واقعے میں کراچی کے علاقے کھارادر میں مکینک کی دکان پر موٹرسائیکل2ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا دکان پر خریداری کیلئے آیا تھا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

     

  • لاڑکانہ میں ووٹ دینے کے تنازع پر فائرنگ، اے ایس آئی سمیت 3 افراد قتل

    لاڑکانہ میں ووٹ دینے کے تنازع پر فائرنگ، اے ایس آئی سمیت 3 افراد قتل

    لاڑکانہ: نوڈیرو چوک کے قریب  سیاسی مخالفین میں جھگڑے کے دوران اے ایس آئی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے ماہوٹا تھانہ کی حدود دو گروپوں میں تصادم ہوا جس میں اے ایس آئی شہید، دو افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں فائرنگ کی اطلاع پر پولیس ٹیم موقع پرپہنچ تھی، جھگڑے میں گولیاں اور لاٹھیاں لگنے سے ڈی ایس پی اور راہ گیر سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے اے ایس آئی آئی سلطان شاہ ڈیوٹی پر موجود تھے جن پر بھی تشدد کیا گیا جبکہ دیگر جاں بحق افراد میں نوجوان عمران ڈاھانی اور حسن چانڈیو شامل ہیں۔

     پولیس کا کہنا ہے کہ ڈہانی اور چانڈیو برادری میں ووٹ دینے کے تنازع پر فائرنگ ہوئی۔

  • میرپورخاص : کار پر فائرنگ، پیپلزپارٹی کا امیدوار زخمی

    میرپورخاص : کار پر فائرنگ، پیپلزپارٹی کا امیدوار زخمی

    حیدر آباد : میرپورخاص میں بائی پاس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پیپلز پارٹی کا سندھ اسمبلی کا امیدوار شدید زخمی ہوگیا۔

    جائے وقوعہ سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق میرپورخاص میں رتنا بائی پاس پر فائرنگ سے پیپلزپارٹی کے پی ایس46کے امیدوار ذوالفقارشاہ کو کندھے پر گولی کا چھرا لگا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے پی پی امیدوار کی گاڑی پر6سے7گولیاں ماری گئیں۔

    پولیس کے مطابق ذوالفقار شاہ کو شدید زخمی حالت میں میرپورخاص سے حیدرآباد منتقل کردیا، گیا ہے، ذوالفقار شاہ پر تھانہ تعلقو کی حدود میں حملہ کیا گیا۔

    آخری اطلاعات تک اسپتال میں پیپلزپارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد پہنچ گئی اس کے علاوہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے بھی کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے اسپتال کے گرد پوزیشن سنبھال لی۔

    الیکشن کمیشن نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا

    بعد ازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میرپورخاص میں پی پی امیدوار کی گاڑی پرفائرنگ کے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا۔

    الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    چیف سیکریٹری کی جانب سے آئی جی سندھ کو ہدایت کی گئی ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کیخلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

     

  • کراچی: ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لڑکے کو گولی مار دی

    کراچی: ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لڑکے کو گولی مار دی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں بے لگام ڈاکوؤں نے ایک اور 17 سالہ نوجوان کی جان لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ بسم اللہ کالونی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 17 سالہ مزمل جاں بحق ہوگیا، مقتول کی نماز جنازہ مواچھ گوٹھ میں ادا کی گئی جس مین اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقتول گھر کے باہر موجود تھا ڈاکوؤں نے فائرنگ کی، فائرنگ سے مزمل شدید زخمی ہوا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔

    لواحقین کا کہنا ہے کہ مقتول مزمل میٹرک کا طالب علم تھا، ایک گولی سینے میں لگی جس نے بیٹے کی جان  لے لی۔

  • کراچی: زیر تربیت اہلکار کے گھر ڈکیتی کے دوران فائرنگ، ماں جاں بحق

    کراچی: زیر تربیت اہلکار کے گھر ڈکیتی کے دوران فائرنگ، ماں جاں بحق

    کراچی: اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں واقع گھر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ماں جاں بحق جبکہ زیر تربیت پولیس اہلکار بیٹا زخمی ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اورنگی ٹاون گلشن بہار میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کے دوران فائرنگ کرکے ماں کو قتل کردیا جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق زخمی نوجوان زیر تربیت پولیس اہلکار ہے، واردات میں ملوث ملزم اپنی پستول گھر میں چھوڑ کر فرار گیا، زخمی اہلکار کے بیان کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا واقعہ کی تفتیش جاری ہے

  • کراچی میں فائرنگ سے آئس کریم پارلر کا مالک جاں بحق

    کراچی میں فائرنگ سے آئس کریم پارلر کا مالک جاں بحق

    کراچی میں گرومندر میں فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے، جاں بحق شخص آئس کریم پارلر کا مالک تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گرومندر پر فائرنگ سے آئس کریم پارلر کا مالک جاں بحق ہوگیا۔ کار اور موٹرسائیکل سوار ملزمان کی جانب سے اس پر فائرنگ کی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول آئس کریم پارلرکا مالک تھا۔ اس کا رشتے داروں سے جگہ پر تنازع چل رہا تھا۔

    ملزمان آئس کریم پارلر پر آئے تو مقتول وہاں سے بھاگ گیا۔ اس دوران ملزمان نے تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ کی۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتول اورنگی ٹاؤن کا رہائشی اور آبائی تعلق خیبرپختونخوا سے تھا۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 25 خول ملے ہیں۔

  • جنوبی وزیرستان میں زیر تعمیر تھانے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق

    جنوبی وزیرستان میں زیر تعمیر تھانے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق

    جنوبی وزیرستان: شین ورسک کے علاقے میں زیر تعمیر تھانے پر فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق زیر تعمیر تھانے پر فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کام کرنے والے 5 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

    پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مزدوروں پر رات میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ سو رہے تھے، جاں بحق  مزدور علاقے میں پولیس چوکی تعمیر کر رہے تھے۔

    پولیس حکام کا بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے  پانچوں مزدور مقامی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔

  • چیک ریپبلک: یونیورسٹی میں طالب علم کی فائرنگ سے 15 افراد ہلاک

    چیک ریپبلک: یونیورسٹی میں طالب علم کی فائرنگ سے 15 افراد ہلاک

    یورپی ملک چیک ریپبلک کی پراگ چارلس یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے کم سے کم 15 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    یورپی ملک جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 15 سے زائد افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے، کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس سے ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر یونیورسٹی کو خالی کرا لیا گیا ہے، پولیس کی جوابی کارروائی میں ہلاک حملہ آور یونیورسٹی کا طالب علم نکلا جو زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کے والد بھی جمعرات کی صبح مردہ حالت میں پائے گئے تھے، پولیس کو یقین ہے کہ اسی مشتبہ شخص نے ہی اپنے والد کو بھی ہلاک کیا ہے۔