Tag: فائرنگ

  • ’نیویارک میں یہودی عبادت گاہ کے باہر فائرنگ‘

    ’نیویارک میں یہودی عبادت گاہ کے باہر فائرنگ‘

    غزہ جنگ کے اثرات امریکا میں بھی نظر آنے لگے، نیویارک کے شہر البانی میں یہودی عبادت گاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے، پولیس نے 28 سال کے مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم بتایا گیا ہے کہ وہ مقامی شہری ہے، دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فائرنگ سے پہلے ملزم نے فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگایا تھا۔ جبکہ فائرنگ کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

    مذکورہ معاملہ سامنے آنے پر گورنر نیویارک نے فوری طور پر راہب سے رابطہ کیا اور یہودی کمیونٹی کی سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدام کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق ہر روزبات چیت ہو رہی ہے لیکن کوئی نیا معاہدہ عنقریب نہیں ہورہا، جنگ بندی کے دوسرے معاہدے پردستخط کرنے کے قریب نہیں ہیں۔

    ڈنمارک میں قرآن کی بےحرمتی غیرقانونی قرار، سزا اور جرمانے

    امریکی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے یمن کے حوثیوں سے منسلک اداروں پرپابندیاں لگادیں، امریکا نے حوثیوں سے تعلق پر 13 افراد اور اداروں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔

  • فائرنگ سے سابق یوسی چیئرمین ابرار شاہ تین ساتھیوں سمیت قتل

    فائرنگ سے سابق یوسی چیئرمین ابرار شاہ تین ساتھیوں سمیت قتل

    اسلام آباد: ملزمان نے فائرنگ کرکے سابق یوسی چیئرمین سید ابرار شاہ اور ان کے تین ساتھیوں کو قتل کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ علاقہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں سابقہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد میں سابق یوسی چیئرمین سید ابرار شاہ شامل ہیں۔

    ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولین گاڑی پر سوار تھے اس دوران ملزمان کی جانب سے ان پر فائرنگ کی گئی۔

    پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کرکےٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    ڈی پی او اور پولیس نفری موقع پر موجود ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں رفاقت، سید علی شیر اور صاحب گل بھی شامل ہیںْ

  • امریکا میں فلسطینی طالب علموں پر فائرنگ، متعدد زخمی

    امریکا میں فلسطینی طالب علموں پر فائرنگ، متعدد زخمی

    فلسطینی اب امریکا میں بھی غیر محفوظ ہوگئے، امریکی ریاست ورمونٹ میں مسلح انتہاپسند ملزم نے تین فلسطینی طالب علموں کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی پولیس نے بتایا کہ مبینہ طور پر نفرت انگیزی کی بنیاد پر برلنگٹن میں یونیورسٹی آف ورمونٹ کے قریب گلی میں ایک مسلح شخص نے تین فلسطینی طالب علموں پر شدید فائرنگ کی، جس کے باعث تینوں طالب شدید زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ 2فلسطینی طالب علم اپنے تیسرے دوست کے گھر چھٹی منانے کیلئے آئے ہوئے تھے، ملزم طالب علموں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جبکہ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

    فائرنگ کی زد میں آنے والے تینوں فلسطینی طالب علموں کی عمر 20 سال کے لگ بھگ بتائی جارہی ہیں، جبکہ ان میں سے دو امریکی شہری اور ایک قانونی طور پر امریکا میں سکونت اختیار کئے ہوئے ہے۔ تینوں طالب علموں نے حملے کے وقت ویسٹرن کپڑوں کے اوپر فلسطینی رومال پہنے ہوئے تھے۔

    ’جنگ بندی کے بعد ہمیں کوئی چیز نہیں روک سکے گی‘

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک طالب علم کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، جبکہ 2 کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

  • کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے ہونے والے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ خواجہ اجمیر نگری پولیس کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں شہباز، فاروق اور یوسف شامل ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گشت پر مامور پولیس نے مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے پولیس کودیکھتے ہی فائرنگ کی، جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر 2 ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے، جبکہ ملزمان سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور نقدی بر آمد کرلی گئی ہے۔

    دوسری جانب ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ ماڑی پور مچھرکالونی محمدی محلے کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی کی شناخت عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے جسے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    گلشن اقبال 13 ڈی ٹو جمالی کالونی میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی شخص کی شناخت 28 سالہ بدرالدین کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب بھی اندھی گولی سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی شخص کی شناخت 55 سالہ محمد امیرکے نام سے ہوئی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • نمازیوں پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

    نمازیوں پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

    بھارت میں دو سال قبل نماز جمعہ کے دوران نمازیوں پر فائرنگ کرنے کے الزام میں مطلوب ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دو سال قبل بہار کے ضلع میں نمازی جمعہ کی نماز پڑھ کر واپس آرہے تھے کہ ملزم نے ان پر فائرنگ کی جس کے باعث ایک شخص شدید زخمی ہوگیا تھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم ببلو مودی نوادہ ضلع کا رہنے والا تھا اور وہ گزشتہ 2برس سے پولیس کو مطلوب تھا؟ پولیس نے پوری منصوبہ بندی کے ساتھ ملزم کو گرفتار کیا۔

    ایس ایس پی آشیش بھارتی نے بتایا کہ 25 مارچ 2021 کو ایک شخص نے درخواست دی تھی کہ وہ نماز جمعہ پڑھ کر اپنے گھر جارہے تھے کہ راستے میں پپو یادیو اور اس کے دیگر ساتھیوں نے قتل کرنے کی نیت سے ان پر فائرنگ کی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

    معاملے کی سنگینی کے پیش نظر سٹی ڈی ایس پی کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی، جسے ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت دی گئی، تاہم آج پولیس کو آج اس حوالے سے کامیابی ملی اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس نے واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش میں بھی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا اہم ملزم پپو یادو ابھی بھی پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔

  • اورنگی ٹاون میں منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، ملزمان کی جدید اسلحے سے فائرنگ

    اورنگی ٹاون میں منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، ملزمان کی جدید اسلحے سے فائرنگ

    کراچی: اورنگی ٹاون مومن آباد کے علاقے ایرانی کیمپ میں ضلع ویسٹ پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کے دروان 140 سے زائد مشکوک و مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اتوار کے روز دو منشیات فروش گروپوں میں تصادم ہوا تھا جس کو پولیس نے بڑی مشکل سے کنٹرول کیا جس کے بعد آج صبح پولیس نے رینجرز کی مدد سے آپریشن کیا گیا۔

     9 جولائی کو پولیس آپریشن کے دوران اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایرانی کیمپ میں دو منشیات فروش گروپوں میں تصادم کے دوران اسلحے کی نمائش کا آزادانہ استعمال کیا گیا اور پولیس پر بھی فائرنگ کی گئی جس کے بعد پولیس اپنی موبائل چھوڑ کر فرار ہوگئی تھی۔

    تاہم آج پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اورنگی ٹاؤن میں  منشیات فروش گروپوں کے درمیان تصادم میں ملوث افراد کے خلاف سرچ اور کومبنگ آپریشن کیا گیا۔

    آپریشن کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ملزمان سے بھاری تعداد میں چرس، آئس، کرسٹل، ہیروئن، تیار، غیر تیار گٹکا ماوا، تمباکو اور چوری، چھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہے۔

              گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    آپریشن سے قبل علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو مکمل کارڈن کر کے سیل کردیا گیا تھا۔

  • فیملی پارک میں 2 گروپوں میں جھگڑا، مسلح افراد نے علاقے میں فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلا دیا

    فیملی پارک میں 2 گروپوں میں جھگڑا، مسلح افراد نے علاقے میں فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلا دیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں ایک فیملی پارک میں 2 گروپوں میں جھگڑا ہونے کے بعد مسلح افراد نے علاقے میں فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر چار زمان آباد میں فیملی پارک میں دو گروپوں میں تصادم ہوا، تصادم کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی جب کہ جھگڑے میں مسلح افراد کی فائرنگ کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

    فوٹیج میں مسلح ملزمان کو توڑ پھوڑ اور فائرنگ کرتے ہوئے واضح دیکھا گیا، فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، فائرنگ کے دوران شہری جان بچانے کے لیے بھاگتے رہے، مسلح افراد فائرنگ اور توڑ پھوڑ کر کے بہ آسانی فرار ہو گئے۔

    مسلح افراد نے گلی میں کھڑی موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچایا، پولیس کے مطابق کچھ لڑکے پارک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن فیملی پارک میں داخلہ نہ ملنے پر جھگڑا شروع ہو گیا۔ واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج موجود ہونے کے باوجود لانڈھی پولیس فائرنگ کرنے والے مسلح افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

  • لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کرنے والے موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد کی تصاویر سامنے آگئیں

    لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کرنے والے موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد کی تصاویر سامنے آگئیں

    لاہور : سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کرنے والے موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد کی تصاویر سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کے معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان موٹرسائیکل پر سوارتھے ، موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد کی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار ملزم نے نارنجی رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی، ملزمان گھرپر فائرنگ کرنے کے بعد غازی روڑ کی طرف روانہ ہوئیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ سابق گورنرپنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر 4 فائرکیےگئےتھے، ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    دوسری جانب سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ تھانہ ڈیفنس اے تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت درج کیا گیا۔

    مقدمہ اےایس آئی نیازاحمدکی مدعت میں درج ہوا، جس کے متن میں کہا گیا کہ فائرنگ سےلطیف کھوسہ کےگھرکامین دروازہ اورگاڑی متاثرہوئی، 4 فائر کیے گئے تھے اور 6 خول بھی برآمدہوئے، لطیف کھوسہ کودرخواست دینےکاکہاگیاانہوں نےکہاوہ مصروف ہیں۔

    یاد رہے ملک بھر کی بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشن نے واقعے کی مذمت کی تھی، لاہورہائیکورٹ بار کا کہنا تھا کہ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا، لطیف کھوسہ کی گزشتہ روزکی تقریر کٹھ پتلی حکومت پرگراں گزری۔

    سپریم کورٹ بار اور سندھ ہائیکورٹ بار نے بھی ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا تھا۔

  • لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

    لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں پولیس چوکی شہباز خیل پر رات گئے دہشت گردوں نے فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    خیال رہے کہ ایک روز قبل ہی صوبائی دارالحکومت پشاور میں تھانہ سربند کی حدود میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے دو اطراف سے حملہ کر دیا تھا تاہم پولیس نے شدید جوابی فائرنگ کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔

    ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے چوکی پر دو اطراف سے فائرنگ کی، جس کے جواب پولیس نے بھرپور فائرنگ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپا کر دیا۔

  • کراچی: شارع فیصل ایمبیسی ہوٹل کے قریب فائرنگ، 4 افراد زخمی

    کراچی: شارع فیصل ایمبیسی ہوٹل کے قریب فائرنگ، 4 افراد زخمی

    کراچی : شارع فیصل پر ایمبیسی ہوٹل کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا لگتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شارع فیصل پر ایمبیسی ہوٹل کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ فائرنگ وین پر کی گئی، وین پر گولیوں کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں تاہم زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا لگتا ہے، کیش وین پر فائرنگ کی گئی، جس میں 2 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوئے۔

    حکام کے مطابق واردات میں ملزمان نے کیش وین سے رقم لوٹی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔