Tag: فائرنگ

  • میہڑ کی عدالت میں فائرنگ: پرانی دشمنی پر 3 قیدی قتل

    میہڑ کی عدالت میں فائرنگ: پرانی دشمنی پر 3 قیدی قتل

    میہڑ کی عدالت کے احاطے میں جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں 3 قیدی ہلاک ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے دادو سے شنوائی کیلئے قیدی میہڑ کورٹ میں لائے گئے تھے، عدالت کے احاطے میں قیدیوں پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی۔

     پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کھونہارو برادری میں پرانی دشمنی پر پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا،  ہلاک ہونے والوں پر مختیار کھونہارو کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ  ہلاک ہونے والوں میں نام صدام، محبوب اور زاہد کھونہارو بتائے جاتے ہیں۔

  • 17 سالہ نوجوان نے اپنے ہم جماعت کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

    17 سالہ نوجوان نے اپنے ہم جماعت کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

    امریکا میں اسکول کے ایک 17 سالہ طالب علم نے سڑک کنارے فائرنگ کرکے اپنے ہم جماعت کو قتل کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں ایک مسلح نوجوان طالب علم نے اپنے ہم جماعت پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 16 سالہ شان شیوی موقعے پر ہلاک جبکہ اس کی بہن شدید زخمی ہوگئی۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ورجینیا کے ایک اسکول میں دونوں طالب علم کو اسکول سے ان کی کونسلنگ کے لیے منسوخ کردیا گیا تھا، اسکول سے منسوخی کے بعد اگلی رات یہ واقعہ پیش آیا جب 16 سالہ شیو اپنی بہن کے ساتھ سڑک کنارے سے جارہا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے مشتبہ نوجوان  پر دوسرے درجے کے قتل، بدنیتی سے زخمی کرنے، کسی جرم میں آتشیں اسلحہ استعمال کرنے، اور چوٹ کا باعث بننے والے آتشیں اسلحے کو لاپرواہی سے ہینڈل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے گرفتا کرلیا گیا ہے۔

  • راجن پور: مخالفین کی فائرنگ سے باپ سمیت 3 بچے جاں بحق

    راجن پور: مخالفین کی فائرنگ سے باپ سمیت 3 بچے جاں بحق

    راجن پور کے علاقے کوٹلہ عیسن کےقریب مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ سے باپ سمیت 3 بچوں کا قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق ذاتی دشمنی کے بنا پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں باپ 2 بیٹے اور 1 بیٹی شامل ہے تاہم ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

    آئی جی پنجاب عثمان انور نے فائرنگ سے 4 افراد کی ہلاکت کے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے آر پی اوڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزمان کی جلدگرفتاری کیلئے ڈی پی او راجن پور اقدامات یقینی بنائیں، ملزمان کو جلدگرفتارکر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

  • غلط گھر کی پارکنگ میں جانے پر لڑکی فائرنگ سے ہلاک

    غلط گھر کی پارکنگ میں جانے پر لڑکی فائرنگ سے ہلاک

    امریکا میں غلط گھر کی پارکنگ میں چلے جانے پر 20 سالہ خاتون کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، پولیس نے مالک مکان کو گرفتار کرلیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ نیویارک میں پیش آیا، 20 سالہ کیلن اپنے 3 اور دوستوں کے ساتھ ایک اور دوست کے گھر جارہی تھی۔

    گاڑی میں موجود دوست کا کہنا ہے کہ باتوں کے دوران کیلن نے گاڑی غلط جگہ موڑ لی اور ایک گھر کی پارکنگ میں چلی گئی۔

    غلطی کا احساس ہونے پر اس نے گاڑی واپس موڑی اور جب وہ لوگ گھر سے نکل رہے تھے تب اچانک اندر سے ایک معمر شخص نکلا اور بغیر کچھ کہے فائرنگ کردی۔

    ایک گولی کیلن کو لگی جس کے بعد دوسرے دوست نے گاڑی سنبھالی اور اسے اسپتال کی طرف لے کر دوڑے، علاقے میں موبائل سگنلز کمزور تھے جس کے باعث انہوں نے وہاں سے دور جا کر 911 کو کال کی۔

    911 نے راستے میں ہی گاڑی کو روک لیا اور طبی عملے نے کیلن کو امداد دی لیکن وہ دم توڑ چکی تھی۔

    بعد ازاں پولیس نے مذکورہ مکان پر کارروائی کی لیکن معمر مکان مالک نے گھر سے باہر آنے سے انکار کردیا، ایک گھنٹے بعد پولیس اندر داخل ہوسکی اور معمر شخص کو حراست میں لے لیا۔

    خیال رہے کہ ایک روز قبل ہی اسی نوعیت کے ایک واقعے میں 16 سالہ لڑکے کو گولیاں ماری گئی تھیں جب وہ غلطی سے غلط پتے پر پہنچا اور مکان کی گھنٹی بجا دی تھی۔

    خطرہ محسوس کرتے ہوئے اندر سے مکان مالک نے فائرنگ کردی جس سے لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔

  • غلطی سے گھر کی گھنٹی بجانے پر مالک نے نوجوان پر گولیاں برسا دیں

    غلطی سے گھر کی گھنٹی بجانے پر مالک نے نوجوان پر گولیاں برسا دیں

    امریکا میں ایک 16 سالہ نوجوان نے غلطی سے ایک غلط گھر کی گھنٹی بجا دی جس پر گھر کے مالک نے خطرہ محسوس کرتے ہوئے اس پر فائرنگ کردی۔

    امریکی ریاست کنساس میں غلطی سے گھر کی گھنٹی بجانے پر گھر کے مالک نے 16 سالہ سیاہ فام نوجوان کو گولیاں مار دیں۔

    مذکورہ بچے کو اس کے والدین نے بھائی کو بلانے کے لیے 16 سالہ رالف یارل کو دوست کے گھر بھیجا، لیکن یارل غلط ایڈریس پر پہنچ گیا اور گھر کی گھنٹی بجادی، جیسے ہی گھنٹی بجی گھر کے مالک نے دروازے پر ہی نوجوان پر گولیاں چلا دیں۔

    گولیاں لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا لیکن وہ اس قابل تھا کہ وہ چلتے ہوئے ساتھ والے گھر میں مدد کے لیے چلا گیا، زخمی حالت میں دیکھ کر لڑکے کو اسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس کو اطلاع کیے جانے پر گولی چلانے والے گھر کے مالک کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

    رپورٹس کے مطابق نوجوان کو اتوار کے روز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم کو بیان لینے کے بعد چھوڑ دیا، تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

    ملزم کو حراست سے چھوڑنے پر گزشتہ کئی دنوں سے سیاہ فام افراد کی سوسائٹی اور شہریوں کی جانب سے ملزم کے گھر کے باہر احتجاج کیا جا رہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق تفتیش کار اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا مشتبہ شخص کو ریاست کے اسٹینڈ یور گراؤنڈ قوانین سے تحفظ حاصل ہے یا نہیں، جو لوگوں کو شدید خطرہ محسوس ہونے پر طاقت کے استعمال کی اجازت دیتے ہیں۔

    ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسے قوانین سیاہ فام لوگوں کے خلاف تشدد میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔

  • شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، نوعمر طالب علم جاں بحق

    شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، نوعمر طالب علم جاں بحق

    اوکاڑہ : شادی کی خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے نوعمر طالب علم جاں بحق ہوگیا، خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں رسم حنا کی تقریب میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے آٹھویں جماعت کا طالب علم سمیت دو افراد گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

    دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا جہاں آٹھویں جماعت کا طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، پولیس نے قتل کے الزام میں فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، مذکورہ ملزم دولہا کا دوست بتایا جارہا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے دیگردوستوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کی تھی جس دوران ایک گولی لڑکے کو جالگی جس سے اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

    جاں بحق طالب علم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا، جسے بعد ازاں مقامی قبرستان مین سپردخاک کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کا دوسرا زخمی لاہور کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دو نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ہوائی فائرنگ کی تھی جس میں پسٹل اور کلاشنکوف کا آزادانہ استعمال کیا گیا تھا۔

  • 2 بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزمان بدلے کی فائرنگ میں ہلاک

    2 بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزمان بدلے کی فائرنگ میں ہلاک

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر منڈی بہاؤ الدین کے نواحی گاؤں میں 2 بھائیوں سمیت 4 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان مخالف پارٹی کی فائرنگ سے مارے گئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤ الدین کے نواحی گاؤں 33 چک میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں سرور، قاسم عرف سنی اور عنایت شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق 1 ماہ قبل ملزمان نے 2 بھائیوں سمیت 4 افراد کو قتل کیا تھا۔

    فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوچکے ہیں، پوليس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ڈی پی او ساجد کھوکھر نے موقع پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کا حکم دیا ہے۔

  • کراچی : موٹرسائیکل ٹکرانے پر نوجوان کا لرزہ خیز قتل

    کراچی : قیوم آباد میں فائرنگ سے ہلاکت کا معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، عینی شاہد نے ویڈیو بیان میں پورا واقعہ بیان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے قیوم آباد میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کی فائرنگ سے ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا۔

    عینی شاہد حسن نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ میں اپنے کزن رمضان کے ساتھ گھر واپس جارہا تھا، اس دوران ہم ایک موٹر سائیکل سوار کو راستہ نہیں دے سکے تھے۔

    حسن کے مطابق اچانک موٹرسائیکل سوار دوسری طرف سے گزارنے والی گاڑی سے ٹکرا کر گرگیا، جس کے بعد وہ موٹرسائیکل سوار اٹھ کر دوبارہ ہماری طرف آیا اور پستول نکال کر فائرنگ کردی۔

    فائرنگ سے رمضان کے سر پر ایک گولی لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ ملزم فرار ہوگیا، مقتول رمضان شیرشاہ میں کام کرتا تھا، ہم دونوں کام سے واپس گھرجارہے تھے۔

  • صوابی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر صوابی میں پولیس نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی، دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کی اور بعد ازاں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے ہنڈ میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کی، بعد ازاں دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا جسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ آج سہ پہر صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی مسجد میں دوران نماز دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

    دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ شہر بھر میں سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

  • منگیتر سے ملنے کی کوشش نوجوان کی جان لے گئی

    منگیتر سے ملنے کی کوشش نوجوان کی جان لے گئی

    جوبا: شمالی افریقی ملک سوڈان میں شادی سے چند روز قبل منگیتر سے ملنے آنے والا نوجوان پولیس کی فائرنگ سے جان کی بازی ہار گیا۔

    اردو نیوز کے مطابق جنوبی سوڈان میں شادی سے چند روز قبل دلہن سے ملنے کی کوشش نوجوان کو مہنگی پڑ گئی، اہل خانہ نے واردت کے شبہے میں پولیس بلا لی جس کی فائرنگ سے دولہا ہلاک ہوگیا۔

    جنوبی سوڈان کے پولیس حکام نے بتایا کہ شادی کی تقریب سے پہلے دولہا نے چوری چھپے آ کر دلہن سے ملنے کی کوشش کی، گھر والوں نے لاعلمی کے باعث شور مچا دیا کہ مویشیوں کے باڑے میں چور چھپے ہوئے ہیں۔

    پولیس انسپکٹر کا کہنا تھا کہ سوڈانی نوجوان لڑکی کے اہل خانہ کو مہر کی رقم ادا کر چکا تھا اور وہ رات اپنے دوست کے ہمراہ منگیتر سے ملنے پہنچا تھا۔

    دلہن کے بھائی نے گھر کے باہر مویشیوں کے باڑے میں غیر معمولی نقل و حرکت دیکھ کر پولیس کو رپورٹ کی کہ کوئی شخص مویشی چرانے کے لیے گھس آیا ہے۔

    پولیس کے آنے پر نوجوان نے فرار ہونے کی کوشش کی تو اہلکار نے چور سمجھ کر اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔