Tag: فائرنگ

  • پشاور میں پرانی دشمنی پر گاڑی پر فائرنگ، 5 افراد قتل

    پشاور میں پرانی دشمنی پر گاڑی پر فائرنگ، 5 افراد قتل

    خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے 5 افراد کو قتل کردیا گیا، فائرنگ کا واقعہ رات 2 بجے ماشو خیل میں پیش آیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب 5 افراد کے قتل کے واقعےکا مقدمہ تھانا بڈھ بیر میں درج کیا گیا ہے، مقدمے کے مدعی کے مطابق مقتولین کو گاڑی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

    پولیس کے مطابق مقدمے میں امتیاز، سرفراز، علی گوہر اور شعیب کو نامزد کیا گیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں اور معاملے کی مزید تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد میں ذاتی دشمنیوں کا سلسلہ عام ہے، فریقین ایک دوسرے پر فائرنگ کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں رپورٹ ہوتی رہتی ہیں، ان واقعات میں شہری زخمی بھی ہوتے ہیں۔

    بیشتر فریقین کے درمیان تنازعات جائیداد اور پسند کی شادیوں کے بعد پیدا ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں دشمنی کا سلسلہ کئی نسلوں تک بھی چلتا رہتا ہے۔

  • اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

    اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

    جیکب آباد میں اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جیکب آباد میں اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ تھانہ کریم بخش کی حدودگاؤں محمد مراد کھوسو میں پیش آیا ہے۔

    پولیس کے مطابق لاشیں تعلقہ اسپتال ٹھل منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت آفتاب، ذوالفقار اور مراد کے نام سے ہوئی ہے۔

    اس سے قبل جہلم کے علاقے بھرٹہ میں ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کے نیتجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتولین میں ماں، بیٹا، بیٹی اور داماد شامل ہیں، جمیل گجر نے اپنے بھائی ظہیر گجر کے ساتھ مل کر فائرنگ کی، دونوں پارٹیوں میں چند روز قبل بھی جھگڑا ہوا تھا۔

    ڈی پی او نے جائے وقوع کا دورہ کیا جبکہ کرائم سین یونٹ بھی موجود ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مار رہے ہیں۔

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما قتل

    ادھر، آئی جی پنجاب عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ ڈی پی او جہلم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

    عثمان انور نے ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

  • نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما قتل

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما قتل

    پنڈی بھٹیاں: پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے پی ٹی آئی کے رہنما کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پی ٹی آئی رہنما کو قتل کردیا، جاں بحق ہونے والے رہنما کی شناخت قمر جاوید گجر کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ قمر جاوید گجر پی پی39 سے پی ٹی آئی کے امیدوار تھے، اور وہ ہائیکورٹ کے وکیل بھی تھے، انہیں مسجد سے گھر آتے ہوئے ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

    دوسری جانب لاہور میں شالیمار کے علاقے میں نامعلوم افراد نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا، زخمی میاں ناصر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پراپرٹی کے تناز ع پر میاں ناصر کو بھوگیوال میں فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، لاش مردہ خانہ منتقل کردی گئی۔

    https://urdu.arynews.tv/tank-2-brothers-killed-in-shooting/

  • کراچی : شہری نے فائرنگ کرکے ڈاکو ہلاک کر ڈالا

    کراچی : شہری نے فائرنگ کرکے ڈاکو ہلاک کر ڈالا

    کراچی کے علاقے سولجر بازار میں لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو شہری نے فائرنگ کرکے موقع پر ہی مار ڈالا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اہلیان شہر قائد آئے روز کی چھینا جھپٹی اور لوٹ مار کی وارداتوں سے تنگ آچکے ہیں اور ان بے رحم ڈاکوؤں سے نمٹنے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت ان کو سبق سکھانے کا فیصلہ بھی کرلیا۔

     ایسے ہی کراچی کے ایک شہری نے سولجر بازار میں فائرنگ کرکے ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا، افراتفری کا فائدہ اٹھا کر اس کا ساتھی جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو ڈاکو لوٹ مار کررہے تھے کہ مذکورہ شہری نے ان پر فائرنگ کردی، جس سے ایک ڈاکو زمین پر گرتے ہی مرگیا۔

    ہلاک ہونے والے ڈاکو سے ایک عدد پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مزید کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے، بہت جلد دوسرے ملزم کو بھی قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا۔

     شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری

    واضح رہے کہ کراچی کی ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلیے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کررہی ہے۔

    پولیس کے مطابق جن علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے ان میں شارع فیصل، بلوچ کالونی، سہراب گوٹھ شامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی تلاش اور منشیات فروشوں کیخلاف کیا جارہا ہے، علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے گھرگھر تلاشی کاعمل جاری ہے۔ اس کے علاوہ بائیومیٹرک سرچ ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ افراد کی تصدیق کی جارہی ہے۔

  • امام مسجد کو دوران نماز باہر لاکر گولیوں سے چھلنی کردیا

    امام مسجد کو دوران نماز باہر لاکر گولیوں سے چھلنی کردیا

    لکی مروت : خیبرپختونخوا میں امام مسجد کو نماز کے دوران باہر لاکر قتل کردیا، ملزمان فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لکی مروت کے علاقے درہ پیزو میں امام مسجد کے بہیمانہ قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    امام مسجد مولانا ثناء اللہ کو عشا کی نماز پڑھنے کے دوران مسجد سے باہر لا کر قتل کیا گیا، 5مسلح ملزمان مسجد میں گھسے اور تیسری رکعت پڑھنے میں مصروف مولانا کو پکڑ کر باہر  لے آئے۔

    پولیس حکام کے مطابق مسلح ملزمان نے مولانا کو مسجد کے باہر لاکر گولیاں ماریں اور3موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

    مقتول امام مسجد مولانا ثناء اللہ مقامی اسکول میں انگریزی کے استاد اور گاؤں کی امن کمیٹی کے رکن بھی تھے، پولیس نے مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف تھانہ پیرومیں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے ضلع لکی مروت میں مؤذن نے پیش امام کو آذان کے الفاظ کی مبینہ غلط ادائیگی کرنے پر قتل کر دیا تھا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ تھانہ سٹی کی حدود محلہ خوائیداد خیل میں فائرنگ سے پیش امام مولانا ممتاز خان جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس نے پیش امام کے بھائی مولانا میرزعلی خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم مشکواۃ اللہ کو گرفتار کرلیا۔

    یاد رہے کہ مقتول پیش امام اور ملزم موذن کے درمیان آذان کے صحیح الفاظ کی ادائیگی پر بحث و تکرار ہوئی تھی۔

    قبل ازیں گزشتہ سال بھارت میں امام مسجد کو ملزمان نے فون کرکے پہلے گھر سے باہر بلایا اور پھر گولیاں برسا کر قتل کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست اترپردیش کے مراد آباد ضلع کے کٹگھر پولیس اسٹیشن کی حدود بھینسیا گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے امام مسجد کو قتل کر دیا جن کی شناخت 36 سالہ مولانا اکرم کے نام سے ہوئی۔

  • نئے سال کا پہلا مہینہ کراچی والوں پر بھاری،  45 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    نئے سال کا پہلا مہینہ کراچی والوں پر بھاری، 45 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    کراچی : نئے سال کے پہلے مہینے میں کراچی میں 45 افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، جن میں 5 خواتین بھی شامل تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق نئے سال کا پہلا مہینہ ہی کراچی والوں پر بھاری رہا، ماہ جنوری کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 45 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 5 خواتین بھی شامل تھیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ 20 جنوری کو سب سے زیادہ یعنی 7 افراد جان بحق ہوئے جبکہ 24 جنوری کے دن مختلف فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد لقمہ اجل بنے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا جنوری میں مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر 4 کراچی کے شہری جان سے گئے، شہر میں لڑائی جھگڑوں اور دشمنی کی وجہ سے بھی فائرنگ ہونے سے زیادہ شہری قتل ہوئے۔

    پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ کراچی میں فائرنگ سے جان بحق ایک خاتون سمیت 7 افراد کی شناخت نہ ہونے پر ان کی میتوں کو ایدھی سرد خانے میں رکھا ہے۔

  • معروف ٹک ٹاکر لڑکی فائرنگ سے ہلاک

    معروف ٹک ٹاکر لڑکی فائرنگ سے ہلاک

    امریکا کی معروف ٹک ٹاک اسٹار نیسایا ٹرنر سینے پر گولی لگنے سے 17 سال کی عمر میں جان کی بازی ہار گئیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹک ٹاکر نیسایا ٹرنر کے ساتھ فائرنگ کا واقعہ 18 جنوری کو جنوبی کیلیفورنیا کے ایک شاپنگ سینٹر کے باہر پیش آیا تھا۔

    امریکا کی مقامی پولیس کے مطابق گاڑی کے اندر سے نیسایا کی گولی لگی لاش ملی تھی جس کے سینے پر گولی کا نشان تھا، اسپتال منتقل کرنے پر اس کی موت کی تصدیق کی گئی۔

     

    نیسایا ٹرنر کے سوشل میڈیا ایپ پر فالوورز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار ہے جہاں وہ اپنی ڈانس اور شخصیات کی ویڈیوز پوسٹ کرتی تھیں جبکہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 36 ہزار ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق نیسایا ٹرنر نے موت سے چند دن قبل اپنی 15 سیکنڈ کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی

    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی

    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں، جس میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے باعث کئی افراد متاثر ہوئے، مائی کولاچی روڈ کے قریب فائرنگ ہوئی جس میں ایک شخص زخمی ہوا، اس کے علاوہ سہراب گوٹھ میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

    اس کے علاوہ نارتھ ناظم آباد بلاک کیو میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص زخمی ہونے کی خبر آئی۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جبکہ طارق روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع آئی۔

  • زمین کے تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کر ڈالا

    زمین کے تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کر ڈالا

    بہاولنگر: زمین کے تنازع پر چچا اور بھتیجوں کے درمیان جھگڑے میں فائرنگ سے نو جوان بھتیجا جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی گاؤں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجے کو قتل کیا۔

    پولیس  کا کہنا ہے کہ چچا اپنے بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد سے فرار ہے، مقتول شہباز کا اپنے چچا سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔

    پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں، تاہم ملزم اپنا گھر بار چھوڑ کر فرار  ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/tank-2-brothers-killed-in-shooting/

  • نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق

    ٹانک: گرہ بڈھا روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ دو افراد قتل کر دیئے گئے ہیں، جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک کے تھانہ صدر کی حدود گرہ بڈھا روڈ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہان نامعلوم افراد نے 2 بھائی پر حملہ کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے قتل ہونے والے دونوں بھائیوں کی شناحت ہوگئی ہے، جاں بحق ہونیوالوں میں ولیج ناظم قاری محمد ادریس اور بھائی قاری اسحاق شامل ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال ٹانک منتقل کردیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/nankana-sahib-suspects-killed-in-alleged-police-encounter/

    دوسری جانب بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بھی فائرنگ واقعہ پیش آیا ہے، ایک شخص کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق سراوان خدابادان میں واقع نیوان ندی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پنجگور خدابادان کے رہائشی ممتاز ولد محمد جان کو قتل کردیا گیا اور فرار ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق ممتاز احمد لیویز سپاہی تھے اور فٹ بال چوک پر ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہے تھے اس دوارن نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کیا۔