Tag: فائرنگ

  • حجام کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص قتل، ایک زخمی

    حجام کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص قتل، ایک زخمی

    کراچی: گلشن اقبال میں نائی کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک لڑکا زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 10 میں نائی کی دکان میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ ساجد شریف کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران حمزہ نامی ملزم فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گیا، فائرنگ کی زد میں آکر نائی ارشد زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • کراچی، اورنگی میں گھر کے باہر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    کراچی، اورنگی میں گھر کے باہر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی سیکٹر ساڑھے گیارہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 27 سالہ یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کاواقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کاشاخسانہ لگتا ہے، دو نامعلوم ملزمان مقتول یاسین کے گھر کے باہر موجود تھے، یاسین جیسے ہی گھر سے نکلا ملزمان نے عقب سے فائرنگ کردی۔

    اس سے قبل کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں اتائی ڈاکٹر کی جانب سے 9 سالہ بچی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی بنانے کا واقعہ سامنے آیا۔

    بچی سے مبینہ جنسی زیادتی میں ملوث اتائی ڈاکٹر کو علاقہ مکینوں نے پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

    متاثرہ بچی نے اپنے بیان میں بتایا کہ مجھے زبردستی پکڑ کر بے ہوش کر کے زیادتی کی گئی۔ سرجانی پولیس کے مطابق بچی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ بچی کے اہل خانہ کی مدعیت میں ملزم برکت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    زیارت میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق

    ادھر، اے آر وائی نیوز کی خبر پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے تفصیلات طلب کر لیں۔

  • ٹرمپ پر حملے کو کس زاویے سے دیکھا جارہا ہے؟  اہم رپورٹ

    ٹرمپ پر حملے کو کس زاویے سے دیکھا جارہا ہے؟ اہم رپورٹ

    سابق امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ پر گزشتہ روز کی جانے والی فائرنگ کا واقعہ پہلا نہیں اس سے قبل بھی متعدد امریکی صدور اور شخصیات پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں۔

    امریکہ کی سیاسی تاریخی پر نظر دوڑائی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں جب کسی صدر یا صدارتی امیدوار پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہو۔

    ان حملوں میں تین صدور اور ایک صدارتی امیدوار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ان میں ابراہم لنکن، ویلیم میکنلی جان ایف کینیڈی اور دیگر شامل ہیں ان میں سے 7 امریکی صدور حملوں میں محفوظ رہے تھے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے کی میزبان انیقہ نثار نے ایک تفصیلی رپورٹ مرتب کی اور بتایا کہ اب تک کتنے امریکی صدور اور صدارتی امیدوار قتل ہوچکے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کون ہیں؟

    سال 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیمو کریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کے مقابلے میں صدارتی انتخاب جیتا، ٹرمپ امریکہ کے واحد حکمران ہیں جن کا سال 2019-20 میں اختیارات کے ناجائز استعمال پر مواخذہ ہوا اور ان پر باقاعدہ کرمنل چارجز بھی لگے۔ لیکن یہ پہلے امریکی صدر نہیں جن پر قاتلانہ حملہ ہوا۔

    امریکی صدور پر قاتلانہ حملے ایک عام سی بات ہے لیکن ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کو اس زاویے سے بھی دیکھا جارہا ہے کہ اگر کبھی مستقبل میں ڈونلڈ ٹرمپ اور بانی پاکستان تحریک انصاف ایک ساتھ بیٹھے تو ان کے سامنے ایک مشترکہ موضوع ایسا بھی ہوگا کہ جس پر وہ بات کرسکیں گے۔

    گزشتہ سال چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا اور اب گزشتہ روز سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھی ان کی جان لینے کیلئے فائرنگ کی گئی جس میں یہ دونوں خوش قسمتی سے بچ گئے۔

    دوسری جانب دیکھا جائے تو موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کی پالیسیز جیسے غزہ کے مسائل اور پس پردہ اسرائیل کی جانب جھکاؤ واضح نظر آتا ہے جس کی وجہ سے وہ پہلے ہی عوام میں غیر مقبول ہوچکے ہیں۔

    اس کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف مزید اوپر کی جانب جا رہا ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے امریکا کے صدارتی انتخابات میں وہ نمایاں برتری حاصل کریں گے۔

  • نارتھ کراچی انڈا موڑ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    نارتھ کراچی انڈا موڑ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    کراچی: نارتھ کراچی انڈا موڑ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ عبدالقیوم کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق مقتول کے جسم کے مختلف حصوں پر 2 گولیاں لگی ہے جبکہ سینے پر لگنے والی گولی وجہ موت بنی، مقتول کے پاس موبائل فون اور نقدی بھی موجود ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کاواقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے، جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور شواہد جمع کئے جا رہے ہیں،اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی میں مسلح افراد نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے افسر علی رضا کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کریم آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے افسر علی رضا کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔

    کراچی میں سی ٹی ڈی افسر علی رضا قاتلانہ حملے میں شہید

    علی رضا ڈی ایس پی سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن تعینات تھے اور کراچی آپریشن کے اہم افسر تھے۔ وہ شہید پولیس افسر چوہدری اسلم کے قریبی ساتھی بھی تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہید علی رضا پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

  • امریکا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    امریکا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    امریکی ریاست آرکنسا کے شہر فارڈائیس میں مسلح شخص نے مقامی اسٹور میں فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کی نیند سلادیا، جبکہ 2پولیس افسران سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گراسری اسٹور میں پیش آیا حملہ آور کو پولیس نے فائرنگ کرکے زخمی کیا اور حراست میں لے لیا۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے آرکنسا پولیس کے مقامی افسران کہنا تھا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار اور گرفتار ملزم کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ دیگر شہریوں میں سے بھی اکثر کی حالت بہتر ہے تاہم کچھ کی حالت نازک ہے۔

    یاد رہے کہ امریکا میں اس قسم کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، 2024 کی آغاز سے اب تک 234 ماس شوٹنگ کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    حسن نصر اللہ نے اسرائیل کو خبردار کردیا

    امریکی گن وائلنس آرکائیو کے وضع کردہ تشریح کے مطابق حملہ آور کے علاوہ کم از کم چار افراد کو گولیاں لگنے کے واقعے کو ماس شوٹنگ قرار دیا جائے گا۔

  • مردان میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل

    مردان میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل

    مردان کے علاقے خورہ بانڈہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل ہوگئے جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں کو زخمی، والد اور 2 بھائیوں کو قتل کردیا اور پھر اپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی کو ایم ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، نہار اللہ نامی نوجوان کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ شیخ ملتون کی حدود میں پیش آیا، مقتولین کی شناخت نہار، فیض، نصر اور عابد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    اس سے قبل عید کے دوسرے روز پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا تھا۔

  • کچرا چننے والے بچے کو قتل کرنیوالا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

    کچرا چننے والے بچے کو قتل کرنیوالا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

    کراچی: پولیس نے نارتھ کراچی میں کچرا چننے والے بچے کو فائرنگ سے قتل کرنیوالا سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ارتھ کراچی سیکٹر الیون میں جمعے کے روز معمولی سی تکرار کے دوران سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کچرا چننے والا نوجوان شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

    اس واردات کے بعد سیکیورٹی گارڈ فرار ہوگیا تھا، پولیس نے مقدمہ 16 سال کے مقتول عبدالصمد کے والد محمد عیوض کی مدعیت میں تھانہ سر سید میں درج کیا گیا تھا تاہم اب پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کرنیوالا سیکیورٹی گارڈ پکڑا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار سیکیورٹی گارڈ کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی ہے، گارڈ سیکیورٹی کمپنی کا ملازم ہے، سپروائزر کو پولیس پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے۔

    کراچی میں گارڈ نے کچرا اٹھانے والے لڑکے کو گولی ماردی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں گارڈ نے کچرا نہ اٹھانے پر لڑکے کو گولی مار دی تھی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا تھا، نارتھ کراچی میں گارڈ اور لڑکے میں کچرا اٹھانے پر بحث ہوئی جس پر طیش میں آکر گارڈ نے لڑکے کے پیٹ میں گولی ماردی۔

    زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ ملزم گارڈ واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ چار دن قبل کراچی کے علاقے سخی حسن سرینا موبائل مارکیٹ میں سیکیورٹی گارڈ نے ٹک ٹاکر کو ویڈیو بنانے پر ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

  • کراچی میں شہری کی فائرنگ سے ڈکیت ہلاک، 2شہری زخمی

    کراچی میں شہری کی فائرنگ سے ڈکیت ہلاک، 2شہری زخمی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ناظم آباد دو نمبر میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ایک ڈکیت ہلاک جبکہ 2شہری زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کاواقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا، موٹر سائیکل سوار2 ملزمان کار سوار شہری سے واردات کی کوشش کررہے تھے۔

    پولیس کے مطابق کار سوار شہری نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک ڈکیت ہلاک اور 2 راہگیر زخمی ہوگئے، زخمی شہریوں کی شناخت 40 سالہ قدیر، 28سالہ آیان کے نام سے ہوئی ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ روز پیش آئے واقعے میں موبائل فون کی قسط مانگنے پر کسٹمر برہم ہوگیا، بحث و مباحثے کے بعد ملزم نے مشتعل ہوکر دکاندار پر فائرنگ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سعید آباد نیول کالونی میں موبائل فون کی قسط مانگنے پر کسٹمر نے دکاندار پر فائرنگ کردی۔ دکاندر نے جب گاہک سے قسط کا تقاضہ کیا تو ملزم نے اپنے بیٹے کو بلوالیا۔ دکاندار کے پاؤں پر گولیاں ماری گئیں۔

    ایاز اللہ نے ظہور نامی شخص کو موبائل فون قسطوں پر دیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور خواتین اور بچے بھی خوفزدہ ہوگئے۔

    دکاندار کا یہ کہنا تھا کہ موبائل کی قسط مانگنے پر یہ واقعہ پیش آیا جبکہ پولیس کی جانب سے مفروف ملزم ظہور کی تلاش جاری ہے۔

    کراچی کے 2 نوجوان سوئیڈن کی جھیل میں ڈوب کر جاں بحق

    ایس ایچ او سعید آباد نے بتایا کہ ملزم ابرار کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس گرفتار ہونے والے ملزم کو عدالت میں پیش کرے گی۔

  • ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 10 سالہ بچہ جاں بحق

    ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 10 سالہ بچہ جاں بحق

    فیصل آباد: الہٰی آباد میں سفاک ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر 10 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے الہٰی آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈاکو نے ایک کار سوار نوجوان کو لوٹنے کی کوشش کی، لوٹ مار کے بعد ڈاکو فرار ہورہے تھے اس دوران ایک شخص نے ایک ملزم کو قابو کرلیا۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ اس دوران ڈاکو کے دوسرے ساتھی نے فائرنگ کردی دی، فائرنگ کی زد میں آکر گلی میں موجود 10 سالہ امیر حمزہ جاں بحق ہوگیا جبکہ تین ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائيکل پر فرار ہو گئے۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص موٹرسائيکل سوار ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کررہا تھا۔

    واردات کی فوٹیج میں پیدل آنے والے تیسرے ڈاکو کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے،  فوٹیج میں خوفزدہ راہگیر خواتین اور بچے قریبی گھر میں گھستے بھی نظر آتے ہیں۔

  • نصیرآباد میں دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 5 افراد جاں بحق

    نصیرآباد میں دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 5 افراد جاں بحق

    نصیرآباد میں تھانہ خان کوٹ کی حدود میں دو گروپوں میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، 3زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا ہے، دونوں گروپوں میں مسلح تصادم کہ وجہ پرانی دشمنی ہے۔

    دوسری جانب مرید کے میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعے میں 7 سالہ بہن سے اچانک گولی چلنے کے سبب 12 سالہ بہن زندگی کی بازی ہار گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 7 سالہ ارم فاطمہ پستول سے کھیل رہی تھی کہ اچانک گولی چل گئی، گولی لگنے سے 12سالہ زہرہ فاطمہ موقع پر جاں بحق ہوگئی، جس کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    کراچی میں پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کومبنگ آپریشن

    پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد ذوالفقار نے کارروائی کیلئے درخواست دیدی ہے، پولیس نے پستول برآمد کرکے 7 سالہ ملزمہ کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔