Tag: فائرنگ

  • لاہور میں زیرحراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    لاہور میں زیرحراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    لاہور: آرگنائزڈ کرائم یونٹ کینٹ اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران زیرحراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کوریکوری کیلئے لے جایاجارہا تھا،اچانک ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔

    پولیس کے مطابق ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم اعظم زخمی ہوا اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گیا، ہلاک ملزم اعظم اجرتی قاتل تھا، جس پر اقدام قتل کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔

    ملزمان کی فائرنگ سے اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہے، ملزم کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں پولیس اہلکاروں نے سیشن کورٹ کے وکیل کو چھری کے وار سے زخمی کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق احمد ہاشمی ایڈووکیٹ اوقات کار کے بعد اپنے چیمبر سے فائل لینے گئے تو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے داخلے کی اجازت نہ دی جس پر تلخ کلامی ہوئی۔

    بحث و تکرار کے دوران پولیس اہلکار وقاص اور شہباز نے وکیل پر حملہ کر دیا جس سے ایڈوکیٹ احمد ہاشمی زخمی ہوگئے۔

    کراچی: متاثرہ خاتون پولیس اہلکار نے تیزاب پھینکنے والے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

    پولیس اہلکار وقاص کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ اہلکار شہباز موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ وکیل کو طبی امداد کے لیے میاں منشی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • کورنگی بلال کالونی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

    کورنگی بلال کالونی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

    کراچی: کورنگی بلال کالونی میں گھر کے باہر بیٹھے دو افراد کو ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت محمد علی اور امتیاز کے نام سے ہوئی، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق مقتولین بلال کالونی کے ہی رہائشی ہیں،جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ملزمان نے مقتولین سے کوئی بھی چیز نہیں چھینی، واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کاشاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    کراچی میں ڈاکوؤں نے شہری سے 8 لاکھ روپے لوٹ لیے

    دوسری جانب اے وی ایل سی پولیس نے محمود آباد میں کارروائی کرتے ہوئے بہادرآباد سے چھینی گئی گاڑی برآمد کرلی، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

  • قتل کا بدلہ لینے کے لیے ایک اور قتل

    قتل کا بدلہ لینے کے لیے ایک اور قتل

    پنجاب کے ضلع ساہیوال کے نواحی گاؤں میں قتل کا بدلہ لینے کے لیے ملزم نے فائرنگ کرکے ظہیر کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 63 جی ڈی میں قتل کا بدلہ لینے کا واقعہ پیش آیا ہے، گاؤں میں گھر کے باہر 30 سالہ ظہیر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ گزشتہ سال ظہیر کی بیوی کو اغوا کرنے والے عمران کو مقتول ظہیر نے قتل کیا تھا، عمران کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے آج صبح اسکے رشتہ داروں نے ظہیر کو قتل کیا۔

    پولیس نے بتایا کہ پولیس بہادر شاہ نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ مقتول ظہیر کے بھائی نے 3 ملزمان اللہ دتہ،عمر دراز اور عاشق کے خلاف درخواست تھانے میں جمع کرادی۔

  • امریکا میں فائرنگ سے 3 پولیس افسران ہلاک، 5 زخمی

    امریکا میں فائرنگ سے 3 پولیس افسران ہلاک، 5 زخمی

    امریکا کی ریاست شمالی کیرولائنا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 پولیس افسران ہلاک جبکہ پانچ شدید زخمی ہوگئے۔

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مطلوب ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، پولیس نے جوابی فائرنگ میں ملزم کو بھی ہلاک کردیا۔

    امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکار اسلحہ رکھنے کے جرم میں مطلوب شخص کو وارنٹ دینے کیلئے پہنچے تھے کہ ملزم نے ان پر فائرنگ کردی، ملزم کی فائرنگ سے متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

    ملزم کے گھر سے بھی اس دوران پولیس پر شدید فائرنگ کی گئی، بعد میں پولیس نے گھر سے ایک خاتون اور کمسن کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو پولیس افسران کے ساتھ پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے سے متعلق آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے ریاست کے گورنر سے بھی رابطہ کیا۔

    امریکا کی 20 جامعات میں اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج جاری

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے شمالی کیرولائنا شارلٹ میکلن برگ کے پولیس چیف جونی جیننگز نے کہا کہ ہلاک شدگان میں ایک ڈپٹی یو ایس مارشل بھی شامل ہے، جبکہ ہلاک ہونے والے افسران کا تعلق مختلف ایجنسیوں کے افسران پر مبنی یو ایس مارشل ٹاسک فورس سے تھا۔

  • مسلح افراد نے پولیس افسر کو گولیوں سے بُھون دیا

    مسلح افراد نے پولیس افسر کو گولیوں سے بُھون دیا

    لاہور : پنجاب کے شہر لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس افسر شہید ہوگیا، واقعہ مصری شاہ کے علاقے میں پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مصری شاہ میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے سب انسپکٹر ارشد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

    پولیس حکام کے مطابق سب انسپکٹر ارشد اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس جارہا تھا، راستے میں نامعلوم ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی، سب انسپکٹر ارشد کو گردن، چھاتی اور پیٹ میں تین گولیاں لگیں۔

    پولیس کے مطابق سب انسپکٹر ارشد نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان دے دی، شہید سب انسپکٹر ارشد لاہور کے باغبان پورہ انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا۔

    سب انسپکٹر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کو ارشد پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    علاوہ ازیں تھانہ کاہنہ کے علاقے گجومتہ میں گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ کی ایس ڈی پی او کاہنہ کو فوری ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

  • معروف پاکستانی اداکارہ کے گھر پر فائرنگ

    معروف پاکستانی اداکارہ کے گھر پر فائرنگ

    لاہور: پاکستان کی معروف اسٹیج اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان کی معروف اسٹیج اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تاہم اس میں اداکارہ محفوظ رہیں جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے دن دیہاڑے اسٹیج اداکارہ کے گھر پر گولیاں چلائیں، گھر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

    اس حوالے سے اداکارہ عروج نے الزام لگایا کہ ایک شخص ناصر خان انہیں عرصہ دراز ہراساں کرتا ہے، تاہم اب ملزم نے اپنے ساتھیوں کیساتھ ملکر اندھا دھند فائرنگ کی۔

    پولیس کے مطابق اداکارہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد قانونی کارروائی کی گئی اور فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

  • شادی کی تقریب میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    شادی کی تقریب میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    لکی مروت میں رات گئے شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے باعث 6افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    اس سے قبل پنجاب کے شہر چکوال میں منوال پیپر ملز میں زہریلی گیس سے 4 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق چکوال میں واقع منوال پیپر ملز کے اندر چار مزدور صفائی کرتے ہوئے 8 فٹ گہرے ٹینک میں گر گئے، جس سے وہ جاں بحق ہو گئے۔

    سکیورٹی فورسز کا پشین میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

    جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے نام عامر، ذیشان، محمد ثاقب اور جمشید بتائے گئے ہیں، حادثے کے بعد پولیس اور انتظامیہ نے پیپرز مل کو سیل کر دیا ہے۔پیپرز مل کے مالک کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • سلمان خان کے گھر فائرنگ کی منصوبہ بندی کہاں ہوئی؟ اہم انکشافات

    سلمان خان کے گھر فائرنگ کی منصوبہ بندی کہاں ہوئی؟ اہم انکشافات

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے گھر فائرنگ کی منصوبہ بندی سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنے 2 افراد نے فائرنگ کی تھی جس کی منصوبہ بندی امریکا میں کی گئی۔

    اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ

    بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے فائرنگ کے لیے شوٹرز کے انتخاب کی ذمہ داری راجستھان میں بشنوئی گروپ کو آپریٹ کرنے والے امریکا میں مقیم روہت گودارا کو دی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ حملہ روہت گودارا نے کیا تھا جو راجستھان میں بشنوئی کے گینگ کو چلاتا ہے جبکہ ایک ملزم کی شناخت وشال عرف کالو کے نام سے ہوئی ہے، جو راجستھان کے ایک گینگسٹر روہت گودارا کے لیے کام کرتا ہے اور راجستھان میں بشنوئی گینگ چلاتا ہے۔

    ’یہ صرف ٹریلر ہے‘ گینگسٹر کی سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے بعد دھمکی

    دوسری جانب لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور ساتھ ہی اداکار کو ایک اور بار جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیدی۔

  • کراچی : ماہ رمضان میں ایک اور شہری قتل، ملزمان باآسانی فرار

    کراچی : ماہ رمضان میں ایک اور شہری قتل، ملزمان باآسانی فرار

    کراچی : اورنگی ٹاؤن کے علاقے فرید کالونی میں فائرنگ سے ایک اور شہری کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ یہ ڈکیتی تھی یا ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا۔

    اس حوالے سے مقتول کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ تین ملزمان گھر کے باہر پہنچے جس میں سے 2 ملزمان گھر کے باہر کھڑے رہے اور ایک اندر آگیا۔

    ایس ایس پی ویسٹ عبدالحفیظ بگٹی کے مطابق مقتول کی بیٹی نے اپنی بالیاں اتار کر کہا یہ لے لو لیکن ایک ملزم نے اچانک گولی چلائی اور تینوں فرار ہوگئے۔

    اسپتال میں مقتول کے بھائیوں نے کہا کہ ہمارے بھائی کو دشمنی کی بنیاد پر مارا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ بعد میں بتائیں گے کس پرشک ہے، پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سچل کے علاقے اسکیم33سکندر گوٹھ میں ایک اور نوجوان رہزنوں کے ہاتھوں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت شجاعت علی کے نام سے ہوئی ہے جو پیشہ کے لحاظ سےڈرائیور تھا۔

     

  • بنارس پل پر فائرنگ سے زخمی دوسرا بھائی دم توڑ گیا

    بنارس پل پر فائرنگ سے زخمی دوسرا بھائی دم توڑ گیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے بنارس کے پل پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا دوسرا بھائی بھی دوران علاج دم توڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات بنارس پُل پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا تھا، زخمی بھائی بھی آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بھائیوں نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی تھی، جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی تھی۔

    رواں سال محض دو ہی مہینوں میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہو گئی ہے، جو شہر میں محکمہ پولیس کے دعوؤں کے برعکس اس کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔