Tag: فائرنگ

  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں7 افراد جاں بحق

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں7 افراد جاں بحق

    کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے دیگر واقعات میں پولیس اور لیویز کے دو اہلکاروں سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے۔

    صوبائی دارالحکومت میں ڈگری کالج کے قریب سے پولیس نے لاش برآمد کی جس کی شناخت سجاد احمد کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق مقتول بلوچستان کانسٹیبلری کا اہلکار ہے جو چند روز قبل لاپتہ ہواتھا،شہر کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس سے ایک افغان مہاجر کی نعش برآمد کی گئی جسے قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی گئی تھی۔

    مستونگ کے علاقے دشت سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔تربت کے دشتی بازار میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ،کیچ کے علاقے مند میں نامعلوم افراد نے لیویز اہلکارکو قتل کردیا۔ سبی میں فائرنگ سے ڈھاڈر کا رہائشی شخص جاں بحق ہوگیا۔

  • کراچی:فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،ایک ٹارگٹ کلرگرفتار

    کراچی:فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،ایک ٹارگٹ کلرگرفتار

    لیاری کے علاقے رانگی واڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،راجپوت کالونی سے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق رانگی واڑہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

    دوسری جانب گلشن اقبال راجپوت کالونی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم طفیل عرف بنگالی سیاسی جماعت کے کارکنان سمیت متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیاگیا ہے۔

    جبکہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیرآباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تیرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ڈالمیا کے علاقے سانتی نگر میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں لیاری گینگ وار کے اہم کردار ارشد پپو کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کالو عرف بندر درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3افراد ہلاک 6 زخمی

    کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3افراد ہلاک 6 زخمی

    کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے جبکہ پولیس اور رینجرز نے گینگ وار کے ملزمان سمیت سو سے ملزمان گرفتار کرلئے۔

    شہر میں پر تشدد واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا پولیس حکام کے مطابق گلشن معمار میں مزار پر چھ افراد کے قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا۔پولیس کے مطابق قتل میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں تاہم دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش جاری ہے۔

    گلشن معمار پارک کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، شاہ فیصل عظیم پورہ کے علاقے سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی جبکہ لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی کی کچرا کنڈی سے نوزائدہ بچی کی لاش ملی ہے۔

    حسین ہزارہ گوٹھ میں فائرنگ کر کے تین افراد کو زخمی کر دیا گیا۔لیاری کے علاقے بہار کالونی میں فائرنگ سے بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری کے علاقے سیفی لین سے گینگ وار کے تین ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    ایسٹ زون پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف کاروائیاں کرتے ہوئےایک سو گیارہ ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ ،منشیات اور مسروقہ سامان بر آمد کر لیا  

  • پشاور:نامعلوم افراد کی ایس ایچ او حمید گل کی گاڑی پر فائرنگ

    پشاور:نامعلوم افراد کی ایس ایچ او حمید گل کی گاڑی پر فائرنگ

    پشاور میں نامعلوم افراد نے ایس ایچ او بالا ماڑی حمید گل کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او اپنے محافظوں سمیت زخمی ہوگئے۔

    زرائع کے مطابق پشاور رنگ روڈ پہاڑی پورہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایس ایچ او بالا ماڑی حمید گل کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی، جب وہ اپنے گارڈ کے ہمراہ اپنے گھر سے دفتر کے لیے روانہ ہوئے، حملہ میں ایس ایچ او کو تین گولیاں لگی جبکہ انکے محافط اور ڈرائیور بھی زخمی ہوئے۔

    ایس ایچ او حمید گل اور انکے ساتھیوں کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق حملہ آور کی تعداد تین تھی، جو موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے رنگ روڈ پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

    ڈاکٹرز کے مطابق ایس ایچ او کو تین گولیاں لگی ہیں جبکہ انکے محافظ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
        

       

  • بغداد:مشرقی شہر میں فائرنگ، 12افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    بغداد:مشرقی شہر میں فائرنگ، 12افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    عراق میں پرتشدد کاروائیاں جاری ہیں، فائرنگ کے تازہ ترین واقعے میں سات خواتین سمیت بارہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

      پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ عراقی دارالحکومت بغداد کے مشرقی علاقے زایونا کے رہائشی اپارٹمنٹ میں پیش آیا، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سات خواتین سمیت بارہ افرادجاں بحق ہوئے۔

    زایونا میں ہونیوالا واقعہ اپنی نوعیت کا دوسراواقعہ ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، جاں بحق افراد میں پانچ مرد اور سات خواتین شامل ہیں۔

    فوری طور پر کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، عراق میں دو ہزارآٹھ سے تشدد کی لہر جاری ہے تاہم حالیہ چند مہینوں کے دوران تیزی آ گئی ہے۔
       

  • راولپنڈی:نامعلوم افراد کی فائرنگ،مقامی کالج کے پروفیسر جاں بحق

    راولپنڈی:نامعلوم افراد کی فائرنگ،مقامی کالج کے پروفیسر جاں بحق

    راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی کالج کے پروفیسر جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے فاروق روڈ پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے حشمت علی کالج کے پروفیسر عمرانی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں پروفیسر عمرانی موقع پر جاں بحق ہوگئے، ملزمان فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی کالج کے طلباء مشتعل ہوگئے اور سڑکوں پر آگئے، مشتعل طلباء نے پروفیسر عمرانی کے قتل کے خلاف مظاہرہ کیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
           

  • کراچی:لیاری فائرنگ سے گونج اٹھا ،اورنگی سے 19مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی:لیاری فائرنگ سے گونج اٹھا ،اورنگی سے 19مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی میں رات گئے لیاری کے مختلف علاقوں میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، اورنگی ٹاوٴن میں پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد انیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،

    کراچی کا علاقہ لیاری رات بھر فائرنگ کی آوازوں سے گونجتا رہا، دو متحارب گروہوں میں فائرنگ کے تبادلے نے پورے علاقے میں خوف کی فضا طاری کر دی، گل محمد لین ،عیدو لین اور بہار کالونی کے علاقوں میں مسلح تصادم کے باعث کشیدگی پھیل گئی۔

    دوسری جانب اورنگی ٹاوٴن کے علاقے سیکٹر فائیو ای میں پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد انیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

  • شہر قائد میں فائرنگ تین افراد جاں بحق ایک زخمی

    شہر قائد میں فائرنگ تین افراد جاں بحق ایک زخمی

    شہر قائد میں امن خواب سا بنتا جارہا ہے، آج بھی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، دوسری جانب رینجرز اور پولیس کارروائی کے دوران اسی سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن چاندنی چوک کے قریب فائرنگ سے عمران نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ لانڈھی کے علاقے مرتضی چورنگی اور لیاری کے علاقے بہار کالونی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، نیو کراچی میں گودھرا اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    دوسری جانب ایس پی اورنگی چوہدری اسد کے مطابق پیرآباد فرنٹیئر کالونی میں پولیس نے چھاپے کے دوران تیس مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا، ساوتھ زون پولیس نے مختلف علاقوں سے تئیس ملزمان اور ایسٹ زون پولیس نے گیارہ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، نقدی موبائل فون اور رکشا برآمد کرلیا۔

    رینجرز نے گلشن اقبال، غریب آباد، گڈاپ، گلشن معمار، لانڈھی، کورنگی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، چنیسر گوٹھ، ماڈل کالونی اور نرسری میں چھاپوں کے دوران پچیس ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلی۔

     

  • لاہور: انارکلی بازار میں دکان کے تنازعہ پر تین افراد کی فائرنگ، تاجر زخمی

    لاہور: انارکلی بازار میں دکان کے تنازعہ پر تین افراد کی فائرنگ، تاجر زخمی

    لاہور کی معروف تجارتی مارکیٹ انارکلی بازار میں دکان کے تنازعہ پر تین افراد نے فائرنگ کر کے تاجر شاہ دین کو زخمی کر دیا، تاجروں نے ایک ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

    انارکلی بازار کے تاجر شاہ دین کی دکان کا تنازعہ چلا آرہا ہے، آج مالک دکان خالی کرانے کے لیے ساتھیوں کے ہمراہ آیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، دکان کے مالک اور اسکے ساتھیوں نے فائرنگ کرکے شاہ دین کو زخمی کر دیا، ملزم فرار ہونے لگے تو تاجروں نے ایک ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ دو ملزمان اپنی کار چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

     

  • کراچی:قتل وغارت کا سلسلہ تھم نہ سکا،ایک جاں بحق، 3زخمی

    کراچی:قتل وغارت کا سلسلہ تھم نہ سکا،ایک جاں بحق، 3زخمی

    کراچی میں قتل وغارت کا سلسلہ تھم نہ سکا، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے، مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے نتیجے میں درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا گیا۔

     پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن چاندنی چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص لقمہ اجل بنا، نیوکراچی میں گودھرا کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا، تھانہ کلاکوٹ اور تھانہ بوٹ بیسن کے علاقوں میں بھی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔

    دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ کے واقعات کے بعد تھانہ پیرآباد کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کیا، ایس پی اورنگی چوہدری اسد کے مطابق تیس مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا۔

    رینجرز نے ملیر سٹی کے علاقے میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران دو ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔