Tag: فائرنگ

  • راولپنڈی:ڈھوک سیداں میں فائرنگ،2پولیس اہلکارجاں بحق

    راولپنڈی:ڈھوک سیداں میں فائرنگ،2پولیس اہلکارجاں بحق

           راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں موٹرسائیکل پر سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے امام بارگاہ کے باہر ڈیوٹی پر مامور دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر شدید زخمی ہوگیا۔

    راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں واقع امام بارگاہ قصر شبیر کے باہر پولیس اہلکار سیکیورٹی پر معمور تھے کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک اہلکار اور راہگیر زخمی ہوگیا۔

    آر پی او عمر اختر لالیکا نے اے آر وائی نیور سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس کے چار جوان امام بارگا ہ کے باہر ڈیوٹی پر معمور تھے، جن پر فائرنگ کی گئی، جاں بحق ہونے والوں میں پولیس کانسٹیبل عمران اور ظہیر عباس شامل ہیں، واقعے کے بعد جڑواں شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

     

  • لیاری میں فائرنگ ، دو افراد زخمی، جاوید ناگوری حملے میں محفوظ رہے

    لیاری میں فائرنگ ، دو افراد زخمی، جاوید ناگوری حملے میں محفوظ رہے

    لیاری کے علاقے جمعہ بلوچ گوٹھ  میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے  ، ایم پی اے جاوید ناگوری کے مطابق فائرنگ ان  کی گاڑیوں پر  کی گئی، جبکہ علاقہ مکینوں نے  جاوید ناگوری کو فائرنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

    لیاری کےعلاقہ ہنگورآبادمیں بلدیاتی الیکشن کی مہم کیلئے جانے والے صوبائی وزیرجاوید ناگوری کی گاڑی پر نامعلوم افراد  نے فائرنگ کردی،جاوید ناگوری نے اے آروائی  کو بتایا کہ  فائرنگ کے نشانات ان کی سرکاری اورپولیس موبائل پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

    دوسری جانب جمعہ بلوچ روڈ کے مکینوں کا دعوی ہے کہ جاوید ناگوری کے محافظوں نے ان پر فائرنگ کی جس سے دو افراد زخمی ہوئے ، واقعے کے خلاف مکینوں نے احتجاج بھی کیا۔

  • پشاور:متنی اسپتال میں فائرنگ،پولیو ورکر جاں بحق

    پشاور:متنی اسپتال میں فائرنگ،پولیو ورکر جاں بحق

    پشاور کے علاقہ متنی ہسپتال میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیو ورکر کو قتل کردیا گیا۔

    پشاور کے علاقہ متنی اسپتال میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیو ورکرز کو قتل کردیا، نامعلوم موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے ہسپتال کے اندر پولیو ٹیم پر فائر کھول دیا، جس کی زد میں آکر اہلکار ظاہر گل موقع پر جاں بحق جبکہ وارڈ اردلی نقاب خان اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

    زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا، حملہ آور فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اس سے قبل بھی متنی کئی پولیو اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، جن میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔
       

  • کراچی:سماجی کارکن انصار برنی کے گھر کے باہر فائرنگ

    کراچی:سماجی کارکن انصار برنی کے گھر کے باہر فائرنگ

    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سماجی کارکن انصار برنی کے گھر کے باہرنامعلوم کار سواروں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔

    سماجی کارکن انصار برنی کا فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی ہے اور حملہ آور کار میں سوار تھے، انصار برنی کا مزید کہنا تھا کہ انہیں پہلے بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق فائرنگ کے وقت انصار برنی اپنی رہائش گاہ میں موجود تھے جبکہ وہ گزشتہ روز ہی لاہور سے کراچی واپس آئے تھے، انصار برنی کے مطابق پہلے بھی دھمکیاں ملتی رہیں، وہ دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں اور نہ ہی سماجی کام روکیں گے، انسانیت کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

  • کراچی میں فائرنگ اور لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری

    کراچی میں فائرنگ اور لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری

    کراچی میں قتل وغارت گری کا سلسلہ تھم نہ سکا، پرتشدد واقعات میں آٹھ سالہ بچی سمیت دس افراد جاں بحق ہو گئے ۔ جبکہ ٹارگٹڈ کارروائیوں میں درجنوں ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

    کراچی میں امن خواب بن کر رہ گیا۔ ٹارگٹڈ کارروائیوں ، چھاپوں ، گرفتاریوں کے باوجود قاتل سرگرم ہیں۔ تازہ ترین واقعے میں لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔ اس سے پہلے پاک کالونی کے علاقے ریکسر پل کے قریب سےتشدد زدہ چھ لاشیں ملیں۔ مقتولین کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔

    جن کی شناخت گلزار، دلاور، شہزاد، ساجد، رضوان اور عامرکےنام سے ہوئی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل کا معاملہ گینگ وار کا نتیجہ لگتا ہے۔ تمام مقتولین کا تعلق پرانا گولیمار سے تھا۔ اُدھر ڈیفنس فیز ایٹ میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ مچھر کالونی لیاری ندی سے ایک شخص کی لاش ملی۔ خالد بن ولید روڈ پر گھر پر ہونے والے کریکر حملے کے نتیجے میں آٹھ سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ پی آئی بی بم دھماکے کا زخمی بھی دم توڑ گیا ہے۔ ناردرن بائی پاس پر ایرانی پٹرول کے ٹرالر پر فائرنگ ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • کراچی:فائرنگ سےایک شخص جاں بحق، 2 زخمی، 9 ڈکیت گرفتار

    کراچی:فائرنگ سےایک شخص جاں بحق، 2 زخمی، 9 ڈکیت گرفتار

    کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، سی آئی ڈی انسداد دہشت گردی یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بینک ڈکیتی میں ملوث نو رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔

    کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سسلسلہ تھم نہ سکا۔۔پولیس حکام کے مطابق بلدیہ ٹاون میں تھانہ سعیدا ٓباد کے حدود سے بائیس سالہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی، کورنگی اور اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔

    پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں بھی جاری ہیں ۔سی آئی ڈی انسداد دہشت گردی یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بینک ڈکیتی میں ملوث نو رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے لوٹی گئی رقم اور سیکیورٹی گارڈ سے چھینا گیااسلحہ برآمد ہوا۔۔یوسف پلازہ کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے ایک ملزم کو گرفتارپکڑ لیا۔

    تھانہ شریف آباد کی حدود میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی وارداتوں میں ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا ۔۔۔گذشتہ روز ہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے چار دھماکوں کے مقدمات متعلقہ تھانہ جات میں درج کردیے گئے ۔

  • کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا

    کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا

    کراچی فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا، سپر ہائی وئے پر بچہ قتل جبکہ نیپا چورنگی پر فائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کے صحافی بیٹا اورکزن زخمی ہوگئے، منگھو پیر میں رینجرز سے مقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

    گزشتہ روز گڈاپ سے ملنے والی تینوں لاشوں کی شاخت جاوید، نعمان اور سلیم کے نام سے ہوئی ہے، پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری ہیں، ترجمان رینجرز کے مطابق منگھو پیر کے علاقے خیر آباد میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ کردی۔

    رینجرز کی جوابی کاروائی میں مبینہ طور پر دہشت گرد ہلاک ہوگیا، پولیس نے انچولی کے قریب مشکوک گاڑی سے بارہ ڈیٹونیٹرز برآمد کرلئے۔
       

  • عراق:کرکوک میں بم دھماکے،فائرنگ، 14افراد ہلاک،متعدد زخمی

    عراق:کرکوک میں بم دھماکے،فائرنگ، 14افراد ہلاک،متعدد زخمی

    عراق کے شہر کرکوک میں بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعات میں چودہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرکوک میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک عورت سمیت نو افراد ہلاک اورکئی زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک پانچ افراد مارے گئے۔

    تاہم دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی، اقوام متحدہ کے مطابق عراق میں رواں سال پرتشدد واقعات میں اب تک آٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔