Tag: فائزر کورونا ویکسین

  • پاکستان کا  فائزر  سے کورونا ویکسین کی 13 ملین خوراکیں خریدنے کا معاہدہ

    پاکستان کا فائزر  سے کورونا ویکسین کی 13 ملین خوراکیں خریدنے کا معاہدہ

    اسلام آباد : پاکستان نے فائزر  سے کورونا ویکسین کی 13 ملین خوراکیں خریدنے کا معاہدہ کرلیا ، معاہدے کے تحت 2021 کے آخر تک خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور فائزر بائیو این ٹیک کے درمیان ویکسین فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا ، جس کے تحت اس سال کے آخر تک فائزر پاکستان کو ویکسین کی 13 ملین ڈوز فراہم کرے گی۔

    اس حوالے سے وزیر صحت فیصل سلطان نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ویکسین کی فراہمی کا ابھی تک کوئی درست ٹائم لائن دستیاب نہیں لیکن حکومتی معاہدے کے تحت 2021 کے آخر تک خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

    خیال رہے گذشتہ ماہ پاکستان نے بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن مہم شروع کی تھی ، جس کے بعد ملک بھر میں اب تک ویکسین کی 12.9 ملین (1 کروڑ 29 لاکھ) ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔

    یاد رہے 29 مئی کو امریکی کورونا ویکسین فائزر کی ایک لاکھ ڈوز پاکستان پہنچی تھی ، فائزر ویکسین پاکستان کو کوویکس کی جانب سے فراہم کی گئی، ذرائع کا کہنا تھا کہ فائزر کوویکس سے پاکستان کو ملنے والی دوسری کورونا ویکسین ہے، رواں ماہ کوویکس سے پاکستان کو آسٹرازنیکا ویکسین کی پہلی کھیپ ملی تھی۔

    پاکستان میں کورونا ویکسینیشن مہم میں بنیادی طور پر چینی ویکسین ، سائنوفرم ، کینسو بائیو اور ساینوواک ، آسٹرا زینیکا کا استعمال کیا جارہا ہے،آسٹرا زینیکا صرف بیرون ملک جانے والوں کو لگائی جارہی ہے۔

    واضح رہے حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 1 ارب ڈالر کی منظوری دی تھی ، 70لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کیلئے ویکسین خریداری کی منظوری دی گئی۔

  • فائزر کورونا ویکسین کے استعمال کیلئے گائیڈ لائنز جاری

    فائزر کورونا ویکسین کے استعمال کیلئے گائیڈ لائنز جاری

    اسلام آباد : وزارت قومی صحت نے فائزر کورونا ویکسین کے استعمال کیلئے گائیڈلائنزجاری کردی ، جس میں کہا ہے کہ فائزر ویکسین کورونا کے ہائی رسک بیمار افراد ، حاجیوں، ورک، اسٹڈی ویزہ رکھنے والے افراد کو لگائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق فائزرکوروناویکسین کے استعمال کیلئےعبوری گائیڈلائنزجاری کردی گئی ، ویکسین کی گائیڈ لائنز وزارت قومی صحت نے جاری کیں ،گائیڈ لائنز فائزر ویکسین اسٹوریج، حوالگی اور استعمال میں معاون ہوں گی۔

    گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ فائزر ویکسین کی تھرمل شپنگ کنٹینرز سے ترسیل کی جائے، تھرمل شپنگ کنٹینرز میں مطلوبہ ٹمپریچر برقرار رکھا جائے اور ویکسین کو الٹرا کولڈ چین فریزرز میں محفوظ رکھا جائے۔

    وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین کی اسٹوریج مقررہ درجہ حرارت پر یقینی بنائی جائے اور ویکسین کےاسٹوریج یونٹ کایومیہ ٹمپریچر ریکارڈ کیا جائے جبکہ فائزر ویکسین کے ساتھ خصوصی سپلائی کٹ فراہم کی جائے۔

    گائیڈ لائنز کے مطابق فائزر ویکسین کی وائل استعمال سے قبل نہ کھولی جائے، پاکستان میں فائزر کورونا ویکسین کی محدود مقدار دستیاب ہے، یہ ویکسین 18 سال، زائد عمر افراد کو لگائی جا سکتی ہے۔

    وزارت قومی صحت نے کہا فائزر ویکسین کورونا کے ہائی رسک بیمار افراد ، حاجیوں، ورک، اسٹڈی ویزہ رکھنے والے افراد کو لگائی جائے گی جبک حاملہ، دودھ پلانے  والی ماؤں ، امراض جگر، دائمی ہیپٹائٹس کے مریض ، دائمی نیورولوجیکل، فالج کے مریض فائزر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

    گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپلانٹ کے منتظر مریض 2ہفتے قبل اور ٹرانسپلانٹ کرانے والے مریض ایک ماہ بعد فائزر ویکسین لگوا سکتے ہیں ، کینسر ،  امراض پتہ و جوڑ کے مریض ، دائمی امراض تنفس ، دائمی امراض قلب، ہائپرٹینشن ، دائمی امراض گردہ کا شکار ڈاکٹر کے مشورے سے فائزر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

    وزارت صحت کی گائیڈ لائنز کے مطابق فائزر ویکسین بخار میں مبتلا افراد ، شدید الرجی کا شکار افراد اور کورونا کے مریضوں کو نہ لگائی جائے تاہم کورونا سے صحتیاب مریضوں کو فائزر ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔

    گائیڈ لائنز میں کہا ہے کہ فائزر ویکسین کو منفی 60 تا 80 ٹمپریچر پر اسٹور رکھا جائے اور ویکسین کو روشنی سے بچایا جائے، فائزر ویکسین تیاری کے بعد 6 گھنٹے  روم ٹمپریچر میں رکھی جا سکتی ہے۔

    وزارت قومی صحت کا کہنا تھا کہ فائزر کورونا ویکسین کی ایک شیشی6ڈوز پر مشتمل ہے، اس ویکسین کی دوسری ڈوز 21 دن بعد لگائی جائے گی۔

  • کوروناکے خلاف جنگ میں پاکستان کی بڑی کامیابی

    کوروناکے خلاف جنگ میں پاکستان کی بڑی کامیابی

    اسلام آباد : پاکستان نے فائزر کورونا ویکسین ذخیرہ کرنے کیلئے جدید ترین الٹراکولڈ چین اسٹوریج سسٹم حاصل کرلیا ، یونیسیف نے الٹرا کولڈ چین فریزر مفت فراہم کئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی، ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ الٹرا کولڈ چین اسٹوریج فریزر پاکستان پہنچ گئے، یو سی سی فریزربذریعہ بحری جہازکراچی پہنچے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیسیف نے پاکستان کو23 الٹراکولڈ چین فریزر مفت فراہم کئے ہیں ، اےڈی بی نےفریزرکیلئے یونیسیف کو سپورٹ گرانٹ فراہم کی تھی۔

    وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق یو سی سی فریزرمیں فائزرکوروناویکسین ذخیرہ کی جائےگی، فریزرمیں منفی80سینٹی گریڈپراسٹوریج ہوگی جبکہ پاکستانی کولڈچین سسٹم منفی20گریڈپرویکسین اسٹوریج کاحامل ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جدید ترین ویکسین اسٹوریج کنٹینرز وفاق اور صوبوں میں رکھے جائیں گے۔

    خیال رہے فائزرکورونا ویکسین آئندہ 3ماہ کے دوران پاکستان آنے کا امکان ہے ، کوویکس پاکستان کوفائزرویکسین کی لاکھوں خوراکیں فراہم کرے گا، پاکستان کوویکس رکن ہونے پر فائزر کورونا ویکسین لینے کاپابند ہے۔