Tag: فائزہ خان

  • فائزہ خان کی کشمیر میں سیر و تفریح کی ویڈیو وائرل

    فائزہ خان کی کشمیر میں سیر و تفریح کی ویڈیو وائرل

    شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ فائزہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں وہ کشمیر کی وادی میں سیر و تفریح کرنے میں مصروف ہیں۔

    اداکارہ فائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کشمیر کے خوبصورت مقام پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ پس منظر میں گانا ”ایک لڑکی کو دیکھا کو دیکھا تو ایسا لگا“ بھی چل رہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Faiza Khan (@faizakhanofficial)

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    فائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل بھی اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Faiza Khan (@faizakhanofficial)

  • فائزہ خان کی تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

    فائزہ خان کی تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فائزہ خان نے اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جس پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

    اداکارہ فائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بلیک ویسٹرن سوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Faiza Khan (@faizakhanofficial)

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Faiza Khan (@faizakhanofficial)

    واضح رہے کہ فائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیو، تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ فائزہ خان نے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں فائزہ خان ’رامین‘ کا کردار نبھایا تھا۔

    بیبی باجی‘ کی دیگر کاسٹ میں سینئر اداکار ثمینہ احمد، منور سعید، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، سیدہ طوبیٰ انور، فضل حسین، عینا آصف ودیگر شامل تھے۔

  • فائزہ خان اور عروبہ مرزا نے بالوں کی خوبصورتی کا راز بتا دیا

    فائزہ خان اور عروبہ مرزا نے بالوں کی خوبصورتی کا راز بتا دیا

    شوبز انڈسٹری کی اداکارائیں اپنی صحت اور خوبصورتی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرتیں کیونکہ یہ ان کی کارکردگی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اداکارہ فائزہ خان اور عروبہ مرزا نے بتایا کہ ان کے بال اتنے لمبے گھنے اور خوبصورت کیوں ہیں؟

    پروگرام میں میزبان ندا یاسر کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بالوں میں کون سا تیل اور کون سی جڑی بوٹی استعمال کرتی ہیں۔

    اداکارہ عروبہ مرزا نے بتایا کہ میں اپنے بالوں میں زیادہ تر سرسوں کا تیل استعمال کرتی ہوں اس کے علاوہ کوکونٹ آئل بھی لگاتی ہوں، انہوں نے بتایا کہ سردیوں میں کوکونٹ آئل زیادہ بہتر رہتا ہے کیونکہ اس سے بال بہت چمکدار اور مضبوط ہوتے ہیں۔

    اداکارہ فائزہ خان کا کہنا تھا کہ میں زیادہ تر زیتون کا تیل استعمال کرتی ہوں اس کے اندر میں تازہ ایلو ویرا شامل کرلیتی ہوں میں نے اپنے گھر میں ہی ایلو ویرا کو پودا لگایا ہوا ہے جہاں سے مجھے تازہ مل جاتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کبھی کبھار بالوں کی بہتر نشونما کیلئے پیاز کا پانی بھی لگاتی ہوں جس کا مجھے بہت اچھا رزلٹ ملتا ہے۔ اس کے علاوہ سرسوں کے تیل میں میتھی دانہ ڈال کر بھی استعمال کرتی ہوں۔

  • فائزہ خان کی نئے انداز میں سوشل میڈیا پر انٹری

    فائزہ خان کی نئے انداز میں سوشل میڈیا پر انٹری

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فائزہ خان نے اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جس پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

    اداکارہ فائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ایک بلند و بالا عمارت کے نیچے کھڑے وکٹری کا نشان بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے اپنی انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں تحریر کیا کہ ”Unseen bits“ اور دل کی ایموجی بھی بنائی۔

    اس سے قبل بھی فائزہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جنہیں سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی تھی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ فائزہ خان نے سرخ لباس میں تصاویرشیئر کی تھیں جس میں انہیں مختلف پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ فائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیو، تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ فائزہ خان نے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں فائزہ خان ’رامین‘ کا کردار نبھایا تھا۔

    بیبی باجی‘ کی دیگر کاسٹ میں سینئر اداکار ثمینہ احمد، منور سعید، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، سیدہ طوبیٰ انور، فضل حسین، عینا آصف ودیگر شامل تھے۔

  • ’یہ لڑکی‘ جنید نیازی نے فائزہ خان کیساتھ تصاویر شیئر کردیں

    ’یہ لڑکی‘ جنید نیازی نے فائزہ خان کیساتھ تصاویر شیئر کردیں

    شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار جنید جمشید نیازی نے ساتھی اداکارہ فائزہ خان کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار جنید جشمید نیازی نے فائزہ خان کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں دونوں اداکاروں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    ایک تصویر میں جنید ڈرنے کا تاثر دے رہے ہیں اور فائزہ انہیں غصے سے دیکھ رہی ہیں۔

    جنید جمشید نیازی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کپشن میں لکھا کہ ’یہ لڑکی ہائے اللہ۔‘ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’واصف بمقابلہ رامین۔‘

    اداکار سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر فیملی کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    گزشتہ دنوں جنید جمشید نیازی نے اہلیہ کی سالگرہ پر تصاویر شیئر کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ اداکار اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں ’واصف‘ کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فائزہ خان ’رامین‘ کے روپ میں جلوہ گر ہیں۔