Tag: فائنل میں شکست

  • بھارتی اسٹار کرکٹرز فائنل میں شکست کے بعد آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکے

    بھارتی اسٹار کرکٹرز فائنل میں شکست کے بعد آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکے

    ایک ارب سے زائد بھارتیوں کے دل ایک بار پھر سے ٹوٹ گئے، تاہم ورلڈکپ ہارنے کے بعد گرائؤنڈ میں موجود 11 بھارتی پلیئرز بھی کم تکلیف میں نہیں دکھائی دیے۔

    بھارت لگاتار 10 میچز جیتنے کے باجود آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا فائنل نہ جیت سکا، آسٹریلیا کے ہاتھوں اسے چھ وکٹوں سے ہزیمت اٹھانا پڑی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے بڑے اسٹار پلیئرز بھی اس شکست کے بعد اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکے اور بہترین موقع گنوانے پر بچوں کی طرح روتے نظرآئے۔

    پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم کو حتمی مقابلے میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا جس کی تلخی سوا ارب بھارتیوں سمیت کرکٹرز نے بھی محسوس کی۔

    بھاتی فاسٹ بولر محمد سراج شکست کے بعد روتے ہوئے نظر آئے جبکہ جسپریت بمراہ انھیں تسلی دینے کی کوشش کررہے تھے۔ کے ایل راہول بھی ہار کے بعد گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھ گئے۔

    https://twitter.com/whenvsayshii/status/1726274461824074106?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1726274461824074106%7Ctwgr%5E18ece3224f518ae46d13c0500315751e1c6637a3%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.hindustantimes.com%2Fcricket%2Fsiraj-in-tears-rohit-fails-to-control-his-kohli-buries-face-after-indias-gut-wrenching-world-cup-final-defeat-101700414833907.html

    گلین میکسویل نے جیسے ہی وننگ شاٹ کھیلا سپراسٹار ویرات کوہلی اپنے چہرے کو کیپ سے چھپاتے نظر آئے شاید وہ اپنے آنسو چھپانے کی کوشش کررہے تھے۔

    سب سے بڑھ کر کپتان روہت شرما بھی اپنے آنسو نہیں روک پائے۔ شیئر کی گئی ویڈیو میں واضح ہے کہ ان کی آنکھوں میں آنسو ہیں اور وہ رنجیدہ سے گراؤنڈ سے واپس جارہے ہیں۔

    https://twitter.com/NihariVsKorma/status/1726294277880484261?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1726294277880484261%7Ctwgr%5E18ece3224f518ae46d13c0500315751e1c6637a3%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.hindustantimes.com%2Fcricket%2Fsiraj-in-tears-rohit-fails-to-control-his-kohli-buries-face-after-indias-gut-wrenching-world-cup-final-defeat-101700414833907.html

    واضح رہے کہ بھارت پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا مگر فائنل میں قسمت نے اس کا ساتھ نہ دیا اور میزبان کو بھی اسی صورتحال سے گزرنا پڑا جس سے چار سال پہلے نیوزی لینڈ دوچار ہوا تھا۔

  • فائنل میں شکست کے بعد ویرات کوہلی کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل

    فائنل میں شکست کے بعد ویرات کوہلی کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوگئی۔

    گزشتہ روز آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو 209 رنز سے شکست دیدی۔

    فائنل کے آخری روز بھارتی ٹیم 444 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 234 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی، ٹیسٹ کے آخری روز بھارت کی 7 وکٹیں صرف 70 رنز پر گر گئیں۔

    بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں ویرات کوہلی 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اجنکیا رہانے نے 46 اور روہت شرما نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں بھارتی شکست کی بڑی وجہ کیا بنی، سہواگ نے بتا دیا

    آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے دوسری اننگز میں چار شکار کیے جبکہ اسکاٹ بولینڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، مچل اسٹارک نے دو اور پیٹ کمنز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 469 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز 8 وکٹ 270 رنز پر ڈیکلیئر کی تھی، بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 296 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی۔

    ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ناقص کارکردگی پر جہاں بھارتی شائقین نے اپنی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں سابق بھارتی کرکٹرز نے بھی انڈین ٹیم کے کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں کو اپنی انسٹا استوری سے جواب دیا ہے۔

    ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری لگائی جس میں ایک قول شیئر کیا کہ ‘خاموشی طاقت کا ذریعہ ہے’۔

  • اس ملک کیلئے سب کچھ حاضر ہے، شاہین شاہ آفریدی

    اس ملک کیلئے سب کچھ حاضر ہے، شاہین شاہ آفریدی

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے فائنل میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

    فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اس ملک کے لیے ہمارا سب کچھ حاضر ہے، ایک عظیم ٹیم کا ایک چھوٹا سا حصہ بننے پر فخر ہے۔

    قومی کرکٹر شاہن کا  کہنا تھا کہ ہم نے اپنی طرف سے سب کچھ کیا، سخت محنت جاری رہے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کیچ لیتے ہوئے شاہین آفریدی کا گھٹنا زمین پر لگا تھا جس کے بعد ورلڈکپ کے فائنل میں اہم مرحلے میں شاہین آفریدی اپنا اوور مکمل نہیں کرسکے تھے، وہ 16 ویں اوور کی ایک گیند کرانے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد باقی اوور افتخار احمد نے مکمل کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دیکر دوسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

  • ایشین سکس ریڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں سنسنی خیز مقابلے جاری

    ایشین سکس ریڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں سنسنی خیز مقابلے جاری

    کراچی: ایشین سکس ریڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ناک آؤٹ مرحلہ منگل کو کھیلا جائیگا۔

    کراچی میں ہونے والی ایشین سکس ریڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں میزبان ملک پاکستان سمیت گیارہ ممالک حصہ لے رہے ہیں، مین راؤنڈ میچز میں سنسنی خیز مقابلے ہوئے، پاکستان کے محمد سجاد نے کامیابی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے فلسطین کے موتز سلیئما کو پانچ صفر سے شکست دی، شاہد آفتاب نے بحرین کے مجید سعید عبدالنبی کو پانچ دو سے مات دی، ایشین چیمپیئن افغانستان کے صالح محمد نے تھائی حریف کو پانچ تین سے زیر کیا، سابق عالمی چیمپیئن اور ایشین سکس ریڈ کے دفاع چیمپیئن کھلاڑی محمد آصف نے افغانستان کے محمد رئیس کو پانچ تین سے ہرایا۔

  • پاکستان کو ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں شکست

    پاکستان کو ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں شکست

    snooker