Tag: فائٹ

  • فائٹ جیت کر ملک کا نام روشن کرنے پر بہت خوشی ہے: محمد وسیم

    فائٹ جیت کر ملک کا نام روشن کرنے پر بہت خوشی ہے: محمد وسیم

    لاہور: باکسر محمد وسیم نے کہا ہے کہ میکسیکن حریف کو ہراکر ملک کا نام روشن کرنے پر بہت خوشی ہے، والدہ نے میرے لیے بہت دعائیں کی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق دو روز قبل متحدہ عرب امارات میں منعقدہ فائٹ میں باکسر محمد وسیم نے میکسیکن باکسر کو شکست دی، جیت کے بعد باکسر نے اپنے خوشی بھرے پیغام میں قوم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اسپین میں شارٹ کیمپ ہے، ایک ہفتے میں جاؤں گا، سپورٹ کرنے پر مداحوں کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں، والدہ نے میرے لیے بہت دعائیں کیں، سبزہلالی پرچم اوپرلے جانے میں بہت خوش ہوئی، بہت جلد باکسنگ کے لیے لیگ کرائیں گے۔

    محمدوسیم کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے جلد باکسنگ لیگ کرائیں گے، نوجوان محنت کرتے رہیں۔

    دبئی، باکسر محمد وسیم نے میکسیکن باکسر کو شکست دے دی

    خیال رہے کہ باکسر محمد وسیم نے میکسیکو کے کینگین لوپز کو شکست دے کر گیارہویں فائٹ میں 10ویں کامیابی حاصل کی ہے۔ محمد وسیم نے ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت کر سپر فلائی ویٹ کیٹیگری میں ٹائٹل اپنے نام کیا، 8 راؤنڈ پر مشتمل میچ میں محمد وسیم کو 75 کے مقابلے میں 77 پوائنٹس سے فتح ملی۔

    واضح رہے کہ باکسر محمد وسیم کے حریف تین مرتبہ ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں۔ فائٹ جیتنے پر قومی کرکٹر شعیب ملک اور وہاب ریاض‌ نے بھی باکسر محمد وسیم کو مبارک باد دی ہے۔

  • جسٹن بیبر کا ٹام کروز کو فائٹ کا چیلنج

    جسٹن بیبر کا ٹام کروز کو فائٹ کا چیلنج

    اپنی فلموں میں ایکشن اسٹنٹ کرنے کے لیے مشہور ٹام کروز کبھی محو پرواز جہاز سے لٹکتے دکھائی دیتے ہیں، تو کبھی دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ سے چھلانگ لگائی دیتے ہیں، اب ایسے دلیر انسان کو لڑنے کا چیلنج کون دے سکتا ہے؟

    تاہم یہ چیلنج کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے انہیں دیا ہے، کینیڈا سے تعلق رکھنے والے نوجوان گلوکار جسٹن بیبر نے 56 سالہ ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو ایم ایم اے فائٹ کا چیلنج دے دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے جسٹن بیبر نے کہا کہ میں ٹام کروز کو اوکٹا گون میں فائٹ کا چیلنج کرنا چاہتا ہوں، ٹام اگر تم یہ چیلنج قبول نہیں کرتے تو اس کا مطلب ہے تم خوفزدہ ہو اور اس پر کبھی قابو نہیں پاسکو گے۔

    جسٹن بیبر نے ایم ایم اے کی سب سے بڑی تنظیم یو ایف سی کے مالک ڈانا وائٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ اس مقابلے پر کون کون پیسے لگانا چاہتا ہے؟

    جسٹن بیبر کی جانب سے ٹام کروز کو کیے جانے والے چیلنج کے باعث پوری دنیا میں دونوں کے مداح حیرانی میں مبتلا ہیں اور سب کی زبان پر یہی سوال ہے کہ آخر 25 سالہ جسٹن بیبر نے 56 سالہ ٹام کروز کو فائٹ کا چیلنج کیوں دیا۔

    تاحال ٹام کروز کی جانب سے بیبر کے اس ٹویٹ کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

  • امریکی باکسرٹیرنس کرافورڈ نے باکسرعامرخان کوفائٹ میں ہرا دیا

    امریکی باکسرٹیرنس کرافورڈ نے باکسرعامرخان کوفائٹ میں ہرا دیا

    نیویارک: امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو ویلٹر ویٹ ٹائٹل فائٹ میں شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک کے میڈنسن اسکوائر گارڈن میں ہونے والی فائٹ میں امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو فائٹ میں ہرا دیا۔

    امریکی باکسر فائٹ کے آغاز سے ہی باکسرعامر خان پر حاوی نظر آئے اور ایک موقع پر کرافورڈ نے انہیں زمین بوس کیا۔

    عامرخان نے تیسرے راؤنڈ میں کم بیک کیا لیکن چھٹے راؤنڈ میں عامرخان کو غلط جگہ مکا لگا جس کے باعث وہ فائٹ جاری نہ رکھ سکے۔

    امریکی باکسر ٹیسرنس کرافورڈ کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی بنیاد پرفاتح قرار دیا گیا۔

    فائٹ جیتنے کے بعد کرافورڈ نے آئی بی ایف کے ویلٹر ویٹ چیمپین ایرل اسپینس کو چیلنج کردیا اور کہا کہ اگر وہ لڑنا چاہتے ہیں تو میں تیار ہوں۔

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر نے فائٹ میں شکست کے بعد اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں کبھی ہار نہیں مانتا، مگر غلط مکا لگنے کی وجہ سے فائٹ جاری نہ رکھ سکا۔

  • امریکی باکسرفلائیڈ مے ویدر کے ہاتھوں جاپانی باکسرکو شکست

    امریکی باکسرفلائیڈ مے ویدر کے ہاتھوں جاپانی باکسرکو شکست

    ٹوکیو: امریکی باکسر فائیڈ مے ویدر نے جاپان کے کک باکسنگ چیمپئن تینشن ناسوکاوا کو صرف 2 منٹ میں ناک آؤٹ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے نئے سال کے آغاز سے قبل نمائشی فائٹ میں جاپان کے کک باکسنگ چیمپئن تینشن ناسوکاوا کو محض دو منٹ میں شکست دے دی۔

    فائٹ کے آغاز میں ایسا لگا کہ امریکی باکسر شاید اپنے حریف کو سنجیدہ نہیں لے رہے لیکن پھر انہوں نے جاپانی باکسر پر مکوں کی برسات کردی جس کے نتیجے میں وہ ایک منٹ میں ہی رنگ میں گر پڑے۔

    تینشن ناسوکاوا کے ٹرینز نے فائٹ کو پہلے راؤند کے اختتام سے قبل ہی روک کر امریکی باکسرفلائیڈ مے ویدر کی جیت کا اعلان کردیا۔

    فائٹ جیتنے کے بعد فلائیڈ مے ویدر کا کہنا تھا کہ یہ فائٹ تفریح سے بھرپور تھی، میں اب بھی ریٹائرڈ ہوں اور میرا باکسنگ رنگ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    فلائیڈ مے ویڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عندیہ دیا کہ انہیں اس فائٹ کے عوض 9 ملین ڈالرز کی رقم ادا کی گئی۔

    فلائیڈ مے ویدر نے فائٹ آف دی سنچری کا ٹائٹل جیت لیا

    یاد رہے کہ 3 مئی 2015 کو امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے فلپائنی باکسر کو شکست دے کر فائٹ آف دی سنچری کا ٹائٹل جیتا تھا۔

  • عامر خان اورمینی پیکیو23اپریل کومدمقابل ہوں گے

    عامر خان اورمینی پیکیو23اپریل کومدمقابل ہوں گے

    لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان اورگیارہ مرتبہ کےعالمی چیمپیئن مینی پیکیو سے23 اپریل کو فائٹ کریں گے۔

    تفصیلات کےمطابق باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مشہور زمانہ فلپائنی باکسر مینی پیکیوسےمقابلےکی تصدیق کی ہے۔

    خیال رہےکہ عامر خان کچھ عرصے سے ویلٹر ویٹ عالمی چیمپیئن مینی پیکیو کو مقابلے کے لیے للکار رہے تھے لیکن ماضی میں انہوں نے عامر خان سے مقابلہ کرنے سے انکار کیا تھا۔

    فلپائنی باکسرمینی پیکیونےاپنےٹویٹر اکاؤنٹ پراپنے مداحوں سے اپنےاگلےحریف کےبارے میں پوچھا تواکثریت نےعامر خان کےحق میں ووٹ دیا۔

    فلپائنی باکسرمینی پیکیو نے اپنے کریئر میں65 مقابلے کیے جن میں 59 میں کامیاب رہےجبکہ چھ میں انہیں شکست ہوئی۔

    دوسری جانب تیس سالہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نےاپنے کریئر میں 35 مقابلے کیےجن میں31 میں وہ فاتح رہے اور چار میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    واضح رہےکہ اگر عامر خان نے مینی پیکیو کو ہرا دیا تو وہ اپنے کریئر کو پھر سے صحیح سمت میں لانے میں کامیاب ہو پائیں گے لیکن اگر وہ کامیاب نہ رہے تو ان کے کریئر کو مزید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔