Tag: فائٹر

  • ہریتک کی ’فائٹر‘ پانچویں ہی دن ابھینندن کے طیارے کی طرح زمین پر آگری

    ہریتک کی ’فائٹر‘ پانچویں ہی دن ابھینندن کے طیارے کی طرح زمین پر آگری

    ہریتک روشن کی ’فائٹر‘ ریلیز کے پانچویں ہی دن ابھینندن کے طیارے کی طرح زمین پرآگری، فلم کی کمائی انتہائی نچلی سطح پر آگئی۔

    میگا بلاک بسٹر پٹھان کے ایک سال بعد ہدایت کار سدھارتھ آنند نے ایریل ایکشن تھرلر فلم فائٹر کے ساتھ سینما میں واپس آئے تھے مگر انھیں یہ فلم راس نہ آسکی۔ آغاز میں شائقین نے فلم کو اچھا رسپانس دیا تھا اور اس نے عالمی باکس آفس چارٹ میں بھی جگہ بنائی تھی۔

    تاہم پیر کا دن سدھارتھ آنند کی فلم کے لیے باکس آفس پر ڈراؤنا خواب ثابت ہوا اور اس کی کمائی ایک دم سے بھارتی پائلٹ ابھینندن کے طیارے کی طرح نیچے آگری۔

    پانچویں دن فائٹر کا بزنس باکس آفس پر کریش ہو گیا اور اس نے صرف 7 سے 8 کروڑ روپے کی کمائی کی۔

    فلم نے پہلے دن 24 کروڑ روپے جبکہ دوسرے دن بھارت کے یوم جمہوریہ پر 41.20 کروڑ روپے کمائے تھے اس کے مقابلے میں پیر کی کمائی بہت کم تصور کی جارہی ہے۔

    فائٹر نے اب تک 5 دنوں میں تقریباً 130 کروڑ بھارتی روپے کے قریب کمائی کی ہے۔ کلیکشن میں اس تیزی سے کمی کا مطلب ہے کہ بھارت میں فلم کے لیے 200 کروڑ تک پہنچنا انتہائی مشکل ہوگا۔

    فلم کی ڈبل سنچری کی صورت میں بھی زیادہ فرق نہیں پڑے گا کیونکہ فلم کا بجٹ مبینہ طور پر 250 کروڑ روپے ہے۔

    فائٹر کی دنیا بھر میں باکس آفس کمائی 215 کروڑ روپے کے قریب بتائی جارہی ہے۔ سال 2022 میں وکرم ویدھا کی ناکامی کے بعد یہ ہریتک روشن کی لگاتار دوسری فلاپ فلم ہے۔

  • ہریتھک روشن، دیپیکا پڈوکون کی ایکشن فلم ’فائٹر‘ کا ٹیزر جاری

    ہریتھک روشن، دیپیکا پڈوکون کی ایکشن فلم ’فائٹر‘ کا ٹیزر جاری

    ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن اور دیپیکا کی نئی آنے والی ایکشن فلم ’فائٹر‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

    ٹیزر ہائی آکٹین ایریل ایکشن سیکوئنس سے بھرا ہوا ہے، جس میں اسکواڈرن لیڈر شمشیر پٹھانیا (ہریتھک روشن)، اسکواڈرن لیڈر مینل راٹھور (دیپیکا پڈوکون) اور گروپ کیپٹن راکیش جئے سنگھ (انیل کپور) کی کہانیاں دکھائیں گئی ہے، جو ملک کے لیے اپنا سب کچھ دینے کو تیار ہیں۔

    یش راج پروڈکشن کے تحت ایکشن فلم کو بلاک بسٹر ’پٹھان‘ کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند بنارہے ہیں اور اسے بھارت کے 75 یوم جمہوریہ پر ریلیز کیا جائے گا۔

    فائٹر کے ساتھ ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کررہے ہیں جب کہ وہ دونوں سدھارتھ آنند کے پروجیکٹ میں الگ الگ کام کرچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ ’فائٹر‘ بنانے کا اعلان جنوری 2021 میں کیا گیا تھا ور اسے ستمبر 2022 کو ریلیز ہونا تھا لیکن کرونا وبا کے باعث اس میں تاخیر ہوگئی اور اب 25 جنوری 2024 میں اسے سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔