Tag: فائیو اسٹار چورنگی

  • کراچی کی اہم شخصیت کا غیر قانونی شادی لان مسمار

    کراچی کی اہم شخصیت کا غیر قانونی شادی لان مسمار

    کراچی: فائیو اسٹار چورنگی کے قریب ایک اہم سیاسی شخصیت کا شادی لان مسمار کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی سربراہی میں غیر قانونی شادی ہالز کیخلاف کارروائی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    اس سلسلے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے نے کراچی میں حیدری کے پاس فائیو اسٹار چورنگی پر قائم فلورنس شادی لان کو مسمار کردیا۔

    مذکورہ شادی لان متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء بابر غوری کی ملکیت ہے، بلدیہ عظمیٰ حکام کے مطابق شادی لان کا پلاٹ فلاحی کاموں کیلئے دیا گیا تھا جسے تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا۔

  • فائیواسٹارچورنگی پرپولیس کی مبینہ فائرنگ سے شہری جاں بحق

    فائیواسٹارچورنگی پرپولیس کی مبینہ فائرنگ سے شہری جاں بحق

    کراچی :شہر میں فائرنگ کے واقعات میں نوزائیدہ بچے سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔فائیواسٹار چورنگی پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے شہری جاں بحق اور تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔پولیس حکام کے مطابق صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ابراہیم حیدری اور نیوکراچی سے دو افراد کی لاشیں ملیں۔منگھو پیر کے علاقے سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی۔

    بوہرہ پیرمیں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج چل بسا۔گلستان جوہر میں بینک ڈکیتی کی کوشش سیکورٹی گارڈ نےنے ناکام بنادی ۔ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    ٹارگٹڈ کارروائیوں میں فائیو اسٹار چورنگی کے قریب پولیس مقابلے میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے۔فائرنگ کی زد میں آکر رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگیا جس پر مشتعل مظاہرین نے موٹر سائیکل کو آگ لگادی ۔رینجرز نے پورٹ قاسم میں کارروائی کرکے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے دو ٹارگٹ کلر گرفتار کرلئے ۔

    علاوہ ازیں فائیو اسٹار چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے اسد نامی شہری کے ورثاء نے فائیو اسٹار چورنگی پر مقتول کی نعش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا،اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ اسد کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے، اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء بابر غوری،خواجہ اظہار الحسن ودیگر بھی موجود تھے۔