Tag: فائیو جی ٹیکنالوجی

  • فائیو جی ٹیکنالوجی کا آغاز ، پاکستانی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    فائیو جی ٹیکنالوجی کا آغاز ، پاکستانی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : وزارت آئی ٹی نے فائیو جی ٹیکنالوجی  کے اجرا کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا، فائیو جی کی نیلامی سے حکومت کو کروڑوں ڈالرز ملنے کی توقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی لانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ، ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت آئی ٹی نے فائیو جی کے اجرا کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے اور اس متعلق پی ٹی اے اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فائیو جی کی نیلامی سے حکومت کو کروڑوں ڈالرز ملنے کی توقع ہے، اسپیکٹرم کی نیلامی اگست 2024 تک ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ موبائل کمپنیاں اس وقت 367 میگا ہرٹز کے قریب کے اسپیکٹرم استعمال کر رہی ہیں، نئے اسپیکٹرم کی نیلامی سے یہ حجم 600 میگا ہرٹز سے بڑھ جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق اسپیکٹرم نیلامی سے صارفین کو انٹرنیٹ کی تیز تر سروسز دستیاب ہوں گی۔

  • فائیو جی ٹیکنالوجی اور کورونا ویکسین پر پابندی لگانے کی درخواست مسترد

    فائیو جی ٹیکنالوجی اور کورونا ویکسین پر پابندی لگانے کی درخواست مسترد

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے فائیو جی ٹیکنالوجی اورویکسین پرپابندی لگانے کی درخواست مسترد کردی اور دراخوست گزار پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائدکردیا۔

    سندھ ہائی کورٹ میں فائیوجی ٹیکنالوجی اور کوروناویکسین کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے کہا فائیوجی ٹیکنالوجی سےدنیافوائدحاصل کررہی، درخواست گزارنےفائیو جی نقصان سےمتعلق ایک لفظ بھی نہیں بتایا۔

    عدالت نے استفسار کیا جس ٹیکنالوجی سےدنیافائدہ اٹھا رہی وہ ہمارےلئےنقصان دہ ہوسکتی ہے ؟ درخواست گزارکاصرف اس بات پر زور تھا ٹیکنالوجی مضر صحت ہے، درخواست میں ایک دستاویزایسی ہےجواسکےموقف کی نفی کرتی ہے۔

    ،عدالت نے مزید کہا کہ کوروناویکسین سےمتعلق بھی درخواست گزارشایدباخبرنہیں ہیں، دنیاگزشتہ 2 سال سےاس خطرناک مرض سے دو چار ہے، ایسی بیماری کا دنیا کوکوئی تجربہ نہیں رہا ہے۔

    عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ کورونا ویکسی نیشن بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہے،ویکسین سےوائرس کےخلاف قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا۔

    سندھ ہائی کورٹ نے فائیو جی ٹیکنالوجی اورکورونا ویکسین کیخلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے دراخوست گزار پر 25ہزار روپے جرمانہ عائدکردیا۔

    عدالت نے درخواست گزارکو25ہزارروپے ہائیکورٹ کلینک فنڈمیں جمع کرانے کا حکم دیا۔

    خیال رہے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست امیرجہاں عرف بسمہ نورین کی جانب سے دائرکی گئی تھی ، جس میں درخواست گزارنے فائیو جی اورویکسین پرپابندی لگانےکی استدعا کی تھی۔

  • پاکستان میں  فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

    پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

    اسلام آباد: پی ٹی سی ایل گروپ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کرلیا، سفیر یواےای نے فائیو جی ٹیسٹ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا یو اے ای آئی ٹی ٹیلی کام میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل گروپ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا، فائیو جی کا ٹرائل غیرتجارتی بنیادپرمحدود ماحول میں کیا گیا۔

    فائیوجی ٹیکنالوجی کے ذریعے ریموٹ سرجری کابھی عملی مظاہرہ کیا گیا ، فائیو جی ٹرائل کی تقریب میں وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی شرکت کی جبکہ یواےای سفیر حماد عبید ابراہیمی اور چیئرمین پی ٹی اے عامر باجوہ شریک ہوئے۔

    قائم مقام سی ای او پی ٹی سی ایل نے کہا کہ فائیو جی پاکستان کیلئے گیم چینجر ہو گا ، ڈیجٹل پاکستان کےلئے فائیو جی مددگار ہوگا۔

    اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیمی کا کہنا تھا کہ یو اے ای آئی ٹی ٹیلی کام میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے ، پاکستان اور یو اے ای کے درینہ تعلقات ہیں ، آئی ٹی،سائنس و ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع ہیں۔

    سفیر یواےای نے مزید کہا پی ٹی سی ایل کا فائیو جی ٹیسٹ خوش آئند ہے ، یو اے ای پانچواں ملک ہے جس نے اپنا مشن مریخ پر بھیجا۔

    یاد رہے اگست 2019 میں پاکستان میں پہلی بار فائیوجی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا، موبائل کمپنی زونگ نےفائیوجی ٹیکنالوجی کا اسپیڈ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیا۔

  • فائیو جی ٹیکنالوجی سے خائف برطانویوں نے مزید 20 ٹاورز تباہ کر دیے

    فائیو جی ٹیکنالوجی سے خائف برطانویوں نے مزید 20 ٹاورز تباہ کر دیے

    لندن: برطانیہ میں موبائل ٹاورز پر حملے جاری ہیں، مزید 20 موبائل ٹاورز پر حملے کر کے انھیں تباہ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فائیو جی سازشی تھیوری کے تحت برطانیہ میں 20 مزید موبائل ٹاورز پر حملے کیے گئے ہیں، رواں ماہ کے آغاز میں اس سازشی تھیوری کے تحت چند روز میں 7 ٹاورز پر حملے کیے گئے، 3 کو آگ لگائی گئی۔

    برطانیہ میں اچانک یہ تصور پھیل گیا ہے کہ کرونا وائرس 5G ٹیکنالوجی کی وجہ سے پھیل رہا ہے، ایک کثیر تعداد اس تھیوری سے متاثر ہو چکی ہے اور اسے درست سمجھ رہی ہے، یہ افراد اپنے غم و غصے کا اظہار موبائل ٹاورز پر حملوں کی صورت میں کرنے لگے ہیں۔

    “کرونا وائرس 5G موبائل سے پھیل رہا ہے”

    دوسری طرف برطانوی حکومت اور سائنس دان اس تھیوری کو غلط قرار دے چکے ہیں، برطانوی حکومت نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا کا فائیو جی ٹیکنالوجی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    گزشتہ روز برطانویوں نے مزید متعدد موبائل ٹاورز پر حملے کیے، پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ٹاور برمنگھم اسپتال کو سگنل مہیا کر رہا تھا، اسے نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے موبائل ٹاورز پر حملے میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

    چند دن قبل برطانوی کلچر سیکریٹری نے کہا تھا کہ بے بنیاد تھیوری پر یقین کر کے ایسے واقعات کا حصہ بننے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور اس رویے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

  • متحدہ عرب امارات نے فائیو جی ٹیکنالوجی میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

    متحدہ عرب امارات نے فائیو جی ٹیکنالوجی میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

    دبئی : گلوبل کنیکٹیوٹی انڈیکس کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات خلیجی ممالک کا پہلا اور دنیا کا چوتھا ملک ہے جس نے 5 جی نیٹ ورک سروس متعارف کرادی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کنیکٹیوٹی ریٹنگ کے حساب سے بین الاقوامی انڈیکس میں متحدہ عرب امارات کا نمبر تیسرا ہے، جہاں انفراسٹریکچر، معلومات، ٹیکنالوجی اور سماجی نیٹ ورک بہت مضبوط ہے۔

    متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونیکشن ریگولیٹری اتھارٹی (ٹی آر اے) کی جانب سے شائع ہونے ولای رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت نے یہ کامیابی ٹیلی کمیونیکشن سیکٹر میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کی وجہ سے حاصل کی جس کی وجہ سے آج ملک میں 5 جی ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی۔

    مزید پڑھیں: فائیو جی انٹرنیٹ کی دنگ کردینے والی رفتار سامنے آگئی

    رپورٹ کے مطابق ٹی آر اے نے گزشتہ چند سالوں میں ٹیلی کام سیکٹر سمیت دیگر شعبوں کے ساتھ مل کر کام کیا اور متحدہ عرب امارات کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حماد عبید المنصوری کا کہنا تھا کہ ’’متحدہ عرب امارات روزانہ کی بنیاد پر مستحکم پوزیشن اور کامیابیاں حاصل کرنے لگا، اس کا سہرا ہماری قیادت کو جاتا ہے‘‘۔

    وام نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چند روز قبل 2019 کی عالمی رینکنگ میں خلیجی ممالک میں متحدہ عرب امارات کا شمار ٹیکنالوجی کے لحاظ سے پہلے اور بین الاقوامی سطح پر 12 نمبر پر تھا۔

  • پاکستانی طالبہ نے 5G وائرلیس سسٹم کو بہتر بنانے پر اطالوی ایوارڈ جیت لیا

    پاکستانی طالبہ نے 5G وائرلیس سسٹم کو بہتر بنانے پر اطالوی ایوارڈ جیت لیا

    اسلام آباد: پاکستان کی ایک پی ایچ ڈی طالبہ نے لانگ ٹرم ایولوشن (LTE) اور 5G وائرلیس سسٹم میں بہتری لانے پر اٹلی کا ایوارڈ جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کنگ عبداللہ یونی ورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KAUST) کی طالبہ قرۃ العین ندیم نے ٹیکنالوجی میں ایک ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جس نے سب کو حیران کر دیا۔

    قرۃ العین نے ایل ٹی ای اور فائیو جی وائرلیس سسٹم کو مزید بہتر بنا کر ٹرانسمیشن ٹیکنالوجی میں اپنے کارنامے کے لیے اٹلی کا مارکونی سوسائٹی پال بران ینگ اسکالر ایوارڈ جیت لیا ہے۔

    ایوارڈ کی وصولی کے لیے قرۃ العین ندیم 2 اکتوبر کو اٹلی کے شہر بلونیا جائیں گی، جہاں وہ ایوارڈ کے ساتھ ساتھ 5000 امریکی ڈالر کی انعامی رقم بھی وصول کریں گی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی طالبہ کی فُل ڈائمنشن (FD)، میسیو ملٹی پل ان پٹ ملٹی پل آؤٹ پٹ (MIMO) میں کی گئی تحقیق موجودہ وائرلیس کمیونیکیشن سسٹمز سے کہیں زیادہ بہتر ہے جو لانگ ٹرم ایولوشن سسٹمز کے اوسط کو دگنے سے بھی زیادہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


    باہمت عظمیٰ ٹریننگ کے بعد مکینکل انجینئر بن گئیں، آٹو ورک شاپ میں کام کرتے دیکھ کر لوگ حیران


    قرۃ العین کنگ عبداللہ یونی ورسٹی سے پی ایچ ڈی کر رہی ہیں، ان کی تحقیق تھری ڈی چینل ماڈلنگ اور انٹینا کی زیادہ گہرائی میں ترتیب کے نظری پہلوؤں پر مبنی ہے۔

    اعزاز ملنے پر قرۃ العین نے کا کہنا تھا کہ اس ایوارڈ سے خطے میں سائنس کے شعبے میں کام کرنے والی خواتین کو ترغیب ملے گی کہ وہ مزید بڑے کارنامے انجام دیں۔

  • فائیو جی ٹیکنالوجی 2020 تک متعارف کرائی جائے گی

    فائیو جی ٹیکنالوجی 2020 تک متعارف کرائی جائے گی

    جنوبی کوریا: سام سنگ نے وائرلیس ٹیکنالوجی فائیو جی کا ابتدائی خاکہ پیش کرتے ہوئے اسے دنیا بھر میں دوہزار بیس تک عام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    جنوبی کوریا میں جاری ٹیکنالوجی مصنوعات کی عالمی نمائش میں سام سنگ کے ماہرین نے بتایا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی سے سمارٹ فونز پر انٹرنیٹ کی رفتار پچاس گنا بڑھ جائے گی ۔

    جس کے ذریعے صارفین محض ایک سیکنڈ میں کئی میگا بائیٹ کی فلم ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے، یہ ٹیکنالوجی دو ہزار بیس تک متعارف کرائی جائے گی۔