Tag: فاتحہ خوانی

  • قائد اعظم کی برسی، گورنرسندھ اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزارقائد پر حاضری

    قائد اعظم کی برسی، گورنرسندھ اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزارقائد پر حاضری

    کراچی: قائد اعظم کی برسی کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نےمزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 71ویں برسی ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، قائداعظم کے یوم وفات پر گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی۔

    مزار قائد پر حاضری کے بعد گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ر ہے گا۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کی بہتری کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں، 18ویں ترمیم کو چیلنج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے مسائل پرقائم کمیٹی 10 سے 12 دن میں رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش ہوگی تو مسائل میں کمی آئے گی۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قائداعظم کی مدبرانہ صلاحیتوں کا ثمر ہے، پاکستان کو پرامن بنانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پوری قوم کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے، ہمیشہ ساتھ رہے گی۔

    قائد اعظمؒ کی 71ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

    واضح رہے کہ برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ تشخص، الگ پہچان اور ایک آزاد ملک کا تحفہ دینے والے قائدِ اعظم محمد علی جناح کی 71 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

  • یومِ دفاع، مزارِاقبال پرتقریب، پاک فوج کے چاق وچوبند دستے کی سلامی

    یومِ دفاع، مزارِاقبال پرتقریب، پاک فوج کے چاق وچوبند دستے کی سلامی

    لاہور: یومِ دفاع کے حوالے سے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر پُروقار تقریب ہوئی جس میں پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان آج ملی جوش وجذبے اور شہدائے وطن کے ساتھ محبت وعقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ شہداء کو خراج عیقدت پیش کرنے کے لیے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب ہوگی۔

    یوم دفاع کے موقع پر مزار اقبال پر پُروقار تقریب ہوئی جس میں پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ مزاراقبال پر چیف آٖف آٖرمی اسٹاف کی جانب سے خصوصی گلدستہ رکھا گیا۔

    گیریژن کمانڈر میجر جنرل محمد عامر نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، میجر جنرل محمد عامر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

    ادھر میانی صاحب قبرستان میں میجر شبیر شریف کے مزار پر بھی پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے مزار پر گلدستہ رکھا گیا۔

    اس موقع پر میجر شبیر شریف کے بیٹے تیمورشریف، بہن سمیت پاک افواج کے افسران بھی موجود تھے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان آج ملی جوش وجذبے اور شہدائے وطن کے ساتھ محبت وعقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یوم دفاع پر وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد جائیں گے جہاں وہ کشمیری شہدا کے حوالے سے تقریب سے خطاب کریں گے۔

  • عمران اسماعیل کو آنے سے منع نہیں کیا، خود ہی ناراض ہوکر گئے، ترجمان مزار قائد

    عمران اسماعیل کو آنے سے منع نہیں کیا، خود ہی ناراض ہوکر گئے، ترجمان مزار قائد

    کراچی : مزار قائد کے ترجمان نے کہا ہے کہ نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کو مزار قائد پر حاضری دینے سے منع نہیں کیا گیا، وہ خود ہی ناراض ہوکر گئے، ان کے پہنچنے پرسابق وزیراعلیٰ کی گاڑیاں باہر نکل رہی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے نامزد گورنر عمران اسماعیل، حلیم عادل شیخ، فروس شمیم نقوی، خرم شیر زمان اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ مزار قائد پر فاتحہ خوانی کے لیے پہنچے تو مزار کے مرکزی دروازے بند تھے، جس کے باعث انہیں مین گیٹ کے باہر سے ہی فاتحہ پڑھ کر واپس جانا پڑا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہمیں مزار قائد کے اندر جانے اور فاتحہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جب کہ سندھ کے نامزد وزیراعلیٰ اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماؤں کو کمشنر کراچی فضل الرحمان کے ہمراہ مکمل پروٹوکول کے ساتھ مزار قائد میں جانے کی اجازت دی گئی۔

    اس حوالے سے ترجمان مزار قائد کا وضاحت دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ہماری جانب سے عمران اسماعیل کو مزار قائد پر حاضری دینے سے منع نہیں کیا گیا، ان کے پہنچنے پر سابق وزیراعلیٰ کی گاڑیاں باہر نکل رہی تھیں۔

    ترجمان کے مطابق مزارقائد پر دس شخصیات کے چادر چڑھانے کےاجازت نامے موصول ہوئے تھے، پہلی حاضری اور چادر چڑھانے کی سرگرمی صبح 10بجے منعقد ہوئی جبکہ مزارقائد پرآخری حاضری دن 12بج کر15منٹ پر ہوئی، کوئی بھی سیاسی جماعت بینر یا جھنڈے کے بغیرمزارپرحاضری دے سکتے ہیں۔

    ترجمان مزار قائد کا مزید کہنا ہے کہ عمران اسماعیل جب مزار پر پہنچے تو سابق وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی گاڑیاں باہرنکل رہی تھیں، عمران اسماعیل سے دو منٹ انتظار کرنے کا کہا گیا تو وہ برا مان گئے اور اجازت ملنے کے بعد عمران اسماعیل نے آنے سے ہی منع کردیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو عمران اسماعیل کی جانب سے مزار قائد پر حاضری کے لیے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

  • آرمی چیف کی شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبد المعید کے گھرآمد، فاتحہ خوانی، خراج تحسین

    آرمی چیف کی شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبد المعید کے گھرآمد، فاتحہ خوانی، خراج تحسین

    راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ قوم کے نوجوان سپوت پاک سرزمین کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نزرانے پیش کر رہے ہیں جس پر پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے،آرمی چیف نے جنرل (ریٹائرڈ) خالد شمیم وائیں کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی.

    تفصیلات کے مطابق سپہ سالار پاک فوج جنرل قمر باجوہ آج کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کے ہمراہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبد المعید شہید کے گھر پہنچے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور کچھ دیر شہید کے اہل خانہ کے ساتھ گزارا.

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف قمر باجوہ نے شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبد المعید کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے شہید کو خراج تحسین پیش کیا اور اہل خانہ کے صبر اور استقامت کی تعریف کرتے ہوئے اس عزم کو قوم کا اثاثہ قرار دیا.

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ کے اہل خانہ نے آرمی چیف قمرباجوہ کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے شہید کی یادوں کو اُن کے ساتھ شیئر کیا اور شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہونے کو قابل فخر کہا.

    یاد رہے 11 دسمبر 2017 کو 21 سال کے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدا لمعید شمالی وزیرستان میں ایک سپاہی کے ہمراہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہو گئے تھے.

    دوسری جانب لاہور ہی میں جنرل (ریٹائرڈ) خالد شمیم وائیں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی بعدازاں جنرل (ریٹائرڈ) خالد شمیم وائیں کو مکمل فوجی  اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

    نماز جنازہ  میں آرمی چیف قمر باجوہ، جنرل زبیر محمود حیات، کور کمانڈر لاہور عامر ریاض، سابق آرمی چیف راحیل شریف اور سابق ایئرچیف راؤقمرسلیمان سمیت  اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔

  • آرمی چیف کی شہید میجراسحاق کے گھر آمد، فاتحہ خوانی اور اہل خانہ سے ملاقات

    آرمی چیف کی شہید میجراسحاق کے گھر آمد، فاتحہ خوانی اور اہل خانہ سے ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف قمر باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گرد اپنے بزدلانہ اقدامات سے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے.

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے لاہور میں واقع میجرشہید اسحاق کے گھر پہنچ کر شہید کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا اور لواحقین سے ملاقات کی.

    آرمی چیف نے میجرشہید اسحاق کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور کچھ وقت شہید کے اہل خانہ کے ساتھ گزارا جہاں اہل خانہ نے شہید میجر سے وابستہ یادوں کو تازہ کیا.

    آرمی چیف نے شہید میجر اسحاق کے اہل خانہ کے عزم و حوصلے کی تعریف کی اور پاک سرزمین کے دفاع میں شہیدوں کی لازوال قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے شیروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی.

    سپہ سالار پاک فوج نے کہا کہ ہر قیمت پر وطن کے دفاع کو ممکن بنائیں گے اور اس کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، اس موقع پر آرمی چیف کے ہمراہ کورکمانڈر لاہور عامر ریاض بھی موجود تھے.

    یاد رہے میجر اسحاق شہید نے 22 نومبر 2017 کو ڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقے کلاچی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا.

  • متحدہ لندن کی یاد گارشہدا پر حاضری، رینجرز نے نوجوانوں‌ کو روک دیا

    متحدہ لندن کی یاد گارشہدا پر حاضری، رینجرز نے نوجوانوں‌ کو روک دیا

    کراچی :متحدہ قومی موومنٹ لندن کے رہنمائوں اور کارکنوں نے نائن زیرو کے قریب یادگارہ شہدا پر حاضری دینے کی کوشش کی تاہم رینجرز نے انہیں روک دیا اور صرف بزرگوں اور خواتین کو جانے کی اجازت دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم لندن کی نو منتخب رابطہ کمیٹی کے رکن کنور خالد یونس سمیت بڑی تعداد میں بزرگ کارکنان اور خواتین نے ایم کیو ایم کے مرکز 90 کے قریب واقع شہدائے یادگار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

    قبل ازیں رینجرز نے مکا چورنگی سے شہدائے یادگار تک کے علاقے کو گھیرے میں لے کر وہاں قائم سیکیورٹی چوکیوں کو مسمار کر کے بوریاں رکھ دیں اور اردگرد کے چند مکانوں کی تلاشی بھی لی۔

    ایم کیو ایم لندن کی اپیل کارکنان اور رہنماؤں کی بڑی تعداد مکا چورنگی پہنچ گئی اور وہاں سے رابطہ کمیٹی کے رکن ساتھی اسحاق کی قیادت میں شہدائے یادگارکی جانب بڑھے تاہم شہدائے یادگار پر موجود رینجرز اہلکاروں نے انہیں اندر جانے سے منع کردیا۔

    اس دوران رکن رابطہ کمیٹی کے رکن ساتھی اسحق سے مذاکرات کے بعد رینجرز حکام نے بزرگ کارکنان اور خواتین کو شہدائے یادگار جانے کی اجازت دے دی اور رکن رابطہ کمیٹی کنور خالد یونس کی قیادت میں کارکنوں نے شہدائے یادگار پر فاتحہ خوانی کی۔

    فاتحہ خوانی کے بعد کارکنان نے فلک شگاف نعرے بلند کیے اور پُرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

  • لیجنڈری باکسر محمد علی کے لیے سینیٹ و قومی اسمبلی میں فاتحہ خوانی

    لیجنڈری باکسر محمد علی کے لیے سینیٹ و قومی اسمبلی میں فاتحہ خوانی

    اسلام آباد: سینیٹ میں دنیا کے عظیم باکسر محمد علی کے انتقال پر تعزیتی قرارداد منظور کرتے ہوئے ان کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی ہوئی۔

    سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کی جانب سے لیجنڈری باکسر محمد علی کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لیے تعزیتی قرارداد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

    ایوان میں محمد علی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور انھیں بہترین اسپورٹس مین ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین انسان بھی قرار دیا گیا۔

    دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس میں باکسر محمد علی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور بلند درجات اور خراج عقیدت کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔