Tag: فاتح ٹیم

  • چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے خزانے کے منہ کھول دیے

    چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے خزانے کے منہ کھول دیے

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی اپنی ٹیم پر خزانے کے منہ کھولتے ہوئے کھلاڑیوں کو مالا مال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 جیتنےوالی ٹیم کے لیے 58 کروڑ روپے (پاکستانی لگ بھگ ایک ارب 88 کروڑ روپے سے زائد) انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

    انعامی رقم کے اعلان کے موقع پر بی سی سی آئی کے صدر روجر بنی نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ جیتنا خاص لمحہ تھا، انعام کا مقصد کھلاڑیوں سمیت سپورٹ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ انکی محنت کو تسلیم جاسکے۔

    بھارتی بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ انعامی رقم کو کھلاڑیوں، کوچنگ اور سپورٹنگ اسٹاف کے علاوہ سلیکشن کمیٹی کے اراکین میں بھی تقسیم کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے حال ہی میں پاکستان کی میزبانی میں کھیلی گئی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ریکارڈ تیسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

    دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں بلیو شرٹس نے روہت شرما کی قیادت میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/indias-next-captain-after-rohit-sharma-name-revealed/

  • چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو جیکٹ کیوں ملتی ہے؟

    چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو جیکٹ کیوں ملتی ہے؟

    کسی بھی ٹورنامنٹ جیتنے پر فاتح ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعامات ملتے ہیں لیکن چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر ٹیم خصوصی جیکٹ بھی دی جاتی ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کئی ٹورنامنٹ کراتی ہے جس میں ون ڈے ورلڈ کپ، ٹی 20 ورلڈ کپ، ٹیسٹ چیمپئن شپ اور چیمپئنز ٹرافی شامل ہیں۔ ہر ٹورنامنٹ جیتنے پر فاتح ٹیم کو ٹرافی، میڈلز اور نقد انعامات ملتے ہیں، لیکن چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر فاتح ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعام کے ساتھ خصوصی جیکٹ بھی دی جاتی ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے اب تک آئی سی سی فاتح کپتان اور ٹیم کے ارکان کو سفید جیکٹس سے نوازتی ہے۔ سرفراز احمد، رکی پونٹنگ اور ایم ایس دھونی سمیت ماضی کے کئی عظیم کھلاڑی یہ جیکٹ پہن چکے ہیں لیکن یہ خصوصی جیکٹ کیوں دی جاتی ہے اور اس کی تاریخ کیا ہے، کیا اس بارے آپ جانتے ہیں؟

    آئی سی سی کے مطابق، سفید جیکٹ ایک ‘اعزاز کا بیج’ ہے جو کھلاڑیوں کے لیے تمغے کا کام کرتی ہے۔ یہ جیکٹ کھلاڑیوں کی عظمت اور عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

    اس حوالے سے آئی سی سی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ‘آئی سی سی کے سب سے اہم ایونٹ فارمیٹ میں ہر میچ اہمیت رکھتا ہے، جہاں ٹیمیں نہ صرف چیمپئنز ٹرافی بلکہ سفید جیکٹ کے لیے بھی مقابلہ کرتی ہیں، جو عظمت اور عزم کی علامت ہے۔ یہ سفید جیکٹ اعزاز کا بیج ہے جسے چیمپئن نے پہنا ہے۔

    یہ جیکٹ ٹیلنٹ کی دریافت اور ایک وراثت کی علامت ہے جس نے نسلوں کو متاثر کیا ہے۔ سفید جیکٹ جیتنے کے لیے سب کچھ خطرے میں ڈالنے کے سفر کی نمائندگی کرتی ہے۔

    جیکٹ دینے کی روایت گولف میں مشہور ہے۔ ماسٹرز ٹورنامنٹ کے فاتح کو آگسٹا نیشنل گالف کلب کی جانب سے شاندار سبز جیکٹ سے نوازا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ نیشنل فٹ بال لیگ اپنے ہال آف فیم کے اراکین کو سونے کی جیکٹیں دیتی ہے۔

    تاہم کھیلوں کی انٹرنیشنل تنظیم کی جانب سے ٹورنامنٹ فاتح ٹیم کو جیکٹ دینے کی روایت صرف کرکٹ میں ہے۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ 9 مارچ تک جاری رہے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/icc-emerging-mens-cricketer-of-the-year-2024-announced/

  • ویڈیو: لیونل میسی کا فری کک پر شاندار گول

    ویڈیو: لیونل میسی کا فری کک پر شاندار گول

    ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل  میسی نے انٹرمیامی کے لیے شاندار فری کک گول کرکے اپنی نئی ٹیم کو جیت دلوا دی۔

    فیفا ورلڈ کپ 2022 کی فاتح ٹیم ارجنٹائن کے اسٹار لیونل میسی نے امریکی فٹ بال کلب انٹرمیامی کے لیے اپنے پہلے میچ کے آخری لمحات میں فیصلہ کن شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی۔

    گزشتہ وز کھیلے جانے والے اس میچ میں میسی کی ٹیم نے کروز ازول کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

    اس میچ کی دلچسپ بات یہ تھی کی انٹرمیامی نے پہلا ہاف میسی کے بغیر کھیلا تھا میسی کو بطور متبادل کھلاڑی میچ کے 54 ویں منٹ میں میدان میں اتارا گیا۔

    لیونل میسی نے چند ہی منٹ میں ایک فری کک حاصل لی اور ایک لچک دار کک پر گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی جسے دیکھ کر میسی کے فین کوچز اور تماشائی حیران رہ گئے۔

  • ’میسی کہاں ہے‘ سعودی مداحوں کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    ’میسی کہاں ہے‘ سعودی مداحوں کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    دوحہ: فیفا ورلڈکپ 2022 میں منگل کو سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دی تھی جس کے بعد فاتح ٹیم کے مداحوں کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے بعد اسٹیڈیم کے باہر سے ایک ٹی وی رپورٹر لائیو شو کررہا ہوتا ہے اس دوران کچھ سعودی مداح آتے ہیں اور کیمرے کے سامنے میسی کی ٹرولنگ شروع کردیتے ہیں۔

    سعودی مداحوں نے غیر ملکی رپورٹر سے پوچھتے ہیں کہ میسی کہاں ہے؟ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غیرملکی رپورٹر بھی اس بات پر ہنستے ہیں اور ساتھ ہی سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کے مداحوں کو مبارک باد دیتا ہے۔

    واضح رہے کہ منگل کو میچ کے بعد گفتگو کے دوران لیونل میسی کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑا دھچکا ہے، ایک شکست جو تکلیف دیتی ہے، لیکن ہمیں اپنے آپ پر بھروسہ برقرار رکھنا ہوگا۔

  •  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم  نے اپنے کوچ کو گنجا کردیا

     ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم نے اپنے کوچ کو گنجا کردیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیم نے ٹرافی جیتنے کے بعد ہوٹل کے ڈریسنگ روم پہنچ کر اپنے کوچ کو گنجا کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں فتح کے بعد ٹیم سلیبریشن سے متعلق میتھیو موٹ نے گفتگو کی اور بتایا کہ فتح کے بعد ٹیم نے ہوٹل کے ڈریسنگ روم پہنچ کر صبح 6 بجے تک فیملیز کے ساتھ سیلبریٹ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ میں نے ورلڈکپ سے قبل سیم کرن سے ڈیل کی تھی کہ اگر ہم ورلڈکپ جیت گئے تو آپ میرے بال اتار سکتے ہیں اور انہوں نے وہ سچ کر دکھایا، جشن کے دوران معین علی نے کمرے میں میرے بال اتار دیے۔

    میتھیوکے مطابق لیکن اس ڈیل میں ایک اچھی چیز سیم کرن کے بالوں کو اپنی مرضی کے رنگ سے ڈائی کرنا بھی تھا جس کے لیے میں موقع کی تلاش میں ہوں۔

  • ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تصدیق

    ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تصدیق

    اسلام آباد : 92 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تصدیق کردی ہے، جاوید میانداد، وسیم اکرم، معین خان تقریب میں شریک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے تقریب حلف برداری میں کھلاڑیوں کی شرکت کے معاملے کے حوالے سے کہا کہ 92 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد، وسیم اکرم، معین خان تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ مشتاق احمد، انضمام، رمیز راجہ ،عاقب جاوید بھی شرکت کریں گے۔


    مزید پڑھیں : عمران خان کی تقریب حلف برداری: ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو مدعو کیے جانے کا فیصلہ


    چند روز قبل پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنی قیادت میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان تقریب میں اپنے پرانے ساتھی کی موجودگی کے خواہش مند ہیں، اس ضمن میں سینیٹر فیصل جاوید کو ہدایات جاری کی تھی، جس کے بعد سینیٹر فیصل جاوید نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں سے رابطے رابطے شروع کردیے تھے۔

    یاد رہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے 1992 کے ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا. فائنل میں‌پاکستان نے انگلینڈ‌ کو شکست دی تھی۔