Tag: فارغ

  • مڈغاسکر میں لولی پوپ آرڈر کرنے پر حکومتی وزیر فارغ

    مڈغاسکر میں لولی پوپ آرڈر کرنے پر حکومتی وزیر فارغ

    اینٹانانیربو: افریقی ملک مڈغاسکر کے وزیر تعلیم کو 2 ملین سے زائد کی مالیت کے لولی پوپ منگوانے کے منصوبے کی وجہ سے فارغ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشرقی افریقی ملک مڈغاسکر میں 32 کروڑ سے زائد کی مالیت کے لولی پوپ منگوانے کا فیصلہ کرنے پر وزیر تعلیم ریجاسوا کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔

    وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جس کے منہ کا ذائقہ کرونا وائرس کے علاج کے لیے جڑی بوٹیاں استعمال کرنے کی وجہ سے خراب ہو جائے گا، ہر اس ایک فرد کو 3 لولی پوپ دیے جائیں گے۔مشرقی افریقی ملک مڈغاسکر کےصدر کے اعتراضات کے بعد یہ منصوبہ منسوخ کر دیا گیا۔

    افریقی ملک کے صدر اینڈری راجویلینا جڑی بوٹیوں کے ٹانک کو کرونا وائرس کے علاج کے طور پر فروغ دے رہے ہیں۔

    کرونا وائرس کے علاج کے لیے اس وقت متعدد افریقی ممالک کا ماننا ہے کہ جڑی بوٹیوں سے وائرس کو ختم کرنے میں مدد ملے گی، لیکن عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ کوئی ثابت شدہ علاج موجود نہیں ہے۔

    دوسری جانب مڈغاسکر کی نیشنل میڈیکل اکیڈمی نے بھی آرٹیمیسیا نامی جڑی بوٹی پر مبنی مشروبات کی افادیت پر شبہ ظاہر کیا ہے۔

    صدر اینڈری راجویلینا نے اس حوالے سے کی جانے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ افریقا کے بارے میں مغرب کی متکبرانہ رویے کا ثبوت ہے، انہوں نے سوال کیا کہ اگر یہی ٹانک کسی یورپی ملک نے دریافت کر لیا ہوتا تو کیا س پر بھی ایسے ہی شک کا اظہار کیا جاتا؟

    واضح رہے کہ مشرقی افریقی ملک مڈغاسکر میں کرونا وائرس کے اب تک 1 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 7 افراد بھی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • مہاجرین کی لاش پر گالف کھیلنے کی تصویر وائرل، کارٹونسٹ ملازمت سے فارغ

    مہاجرین کی لاش پر گالف کھیلنے کی تصویر وائرل، کارٹونسٹ ملازمت سے فارغ

    اوٹاوا/واشنگٹن : کینیڈین پبلیشنگ کمپنی نے مہاجر باپ اور بیٹی کی لاش پر گولف کھیلتے ٹرمپ کی ڈرائنگ بنانے والے کارٹونسٹ کو ملازمت سے فارغ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ 26 جون کو امریکا اور میکسیکو کے بارڈر پر امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران دریائے ریو گرینڈے میں پانی کی لہروں میں چل بسنے والے ایل سلواڈور کے مہاجر باپ اور بیٹی کی موت کی تصاویر نے دنیا کو جھنجوڑ دیا تھا۔

    یاد رہے کہ پانی کی لہروں میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے ایل سلواڈور کے 25 سالہ آسکر البرٹو اور ان کی 2 سالہ بیٹی کی پانی میں تیرتی لاش کی تصاویر سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں غم کی لہر چھاگئی تھی اور لوگوں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرنا شروع کردی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا اور میکسیکو کے بارڈر بند ہونے کی وجہ سے وسطی اور شمالی امریکی ممالک کے سیکڑوں مہاجرین مشکلات کا شکار ہیں اور کئی لوگ غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران یا تو گرفتار ہو جاتے ہیں یا پھر وہ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

    ایل سلواڈور کے مہاجر والد اور ان کی بیٹی کی موت کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد کینیڈا کے ایک کارٹونسٹ نے باپ اور بیٹی کی موت کی تصویر کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ڈرائنگ تیار کی تھی۔

    کینیڈین کارٹونسٹ مائیکل ڈی آدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ ڈرائنگ 26 جون کو ہی بنائی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، مائیکل ڈی آدر نے اپنی ڈرائنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مہاجر باپ اور بیٹی کی موت کی تصویر پر گولف کھیلنے کے لیے تیار دکھایا گیا تھا۔

    ڈرائنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ میں گولف ریکٹ دکھائی گئی تھی اور انہیں گولف گاڑی کے ساتھ مہاجر باپ اور بیٹی کی لاش کے قریب پہنچ کر پریشان دکھایا گیا تھا،ساتھ ہی تصویر میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مرنے والے باپ اور بیٹی کو تعجب سے دیکھتے ہوئے دکھایا گیا اور ڈرائنگ میں امریکی صدر کی جانب سے سوالیہ جملہ لکھا گیا تھا کہ ’اگر آپ برا نہ منائیں تو میں آپ کی لاشوں پر گولف کھیل لوں‘۔

    مائیکل ڈی آدر کی یہ ڈرائنگ وائرل ہونے کے بعد اب انہیں نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے، مائیکل ڈی آردر نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کی بنائی گئی ڈرائنگ وائرل ہونے کے بعد ان کا کام کرنے کا فری لانس معاہدہ منسوخ کردیا گیا۔

  • پاکستان پر ناکام حملہ، کمانڈنگ ان چیف ائیر مارشل ہری کمار کو فارغ کردیا گیا

    پاکستان پر ناکام حملہ، کمانڈنگ ان چیف ائیر مارشل ہری کمار کو فارغ کردیا گیا

    نئی دہلی : پاکستان پر ناکام حملے کے بعد بھارت نے ائیر مارشل ہری کمار کو فارغ کردیا،  ہری کمار کو جنگ پہلے ہی تین جہاز کھونے پر برطرف  کیا گیا، 27 فروری کو بھارت کے 3 جنگی جہاز تباہ ہوئے ، جس میں سے دو پاکستان ائیر فورس نے مار گرائے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پر ناکام حملے کے بعد بھارتی ائیر فورس میں بڑے تبدیلی کردی گئی، بھارت نے ائیر مارشل ہری کمار کو فارغ کردیا، ائیر مارشل ہرکمار کو خراب کارکردگی کے باعث ہٹایا گیا ہے۔

    کمانڈنگ ان چیف، ویسٹرن ائیر کمانڈ جنگ پہلے ہی تین جہاز کھونے پر برطرف ہوئے ہیں، ہری کمار ویسٹرن ائیر کمانڈ کے کمانڈنگ ان چیف تھے، ہری کمار کی برطرفی کے بعد رگھو ناتھ نامبیار کو نیا چیف ویسٹرن ائیر کمانڈ بنایاگیا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا میں ہری کمارکی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرمنٹ کی جھوٹی خبریں گردش کررہی ہیں۔

    یاد رہے 27 فروری کو بھارت کی3 جنگی جہاز تباہ ہوئے تھے، تین میں سے دوپاکستان ائیر فورس نے مار گرائے تھے جبکہ بھارتی پائلٹ کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے بتایا تھا بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں نشانہ بنائے، ایک طیارہ آزاد کشمیر دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔

    مزید پڑھیں : بھارتی وزارتِ خارجہ نے اپنے طیارے کے نقصان کا اعتراف کرلیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں بھارت کے ایک پائلٹ کی ویڈیو پیش کی جس میں وہ اپنا نام ابھینندن بتا رہا ہےاور ساتھ ہی ساتھ اپنا عہدہ اور سروس نمبر بھی بتارہاتھا۔

    بعد ازاں بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ایئر فورس کے ہاتھوں اپنا طیارہ تباہ ہونے اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا تھا اور کہا تھا ان کا ایک مگ 21 طیارہ تباہ ہوچکا ہے۔

  • پولیس اہلکارکوتھپڑمارنے والے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل خاوربھٹی فارغ

    پولیس اہلکارکوتھپڑمارنے والے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل خاوربھٹی فارغ

    لاہور : پنجاب حکومت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خاوربھٹی کو احتساب عدالت کے باہر پولیس افسر کو تھپڑ مارنے پر فارغ کر دیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق 13 اکتوبر کو احتساب عدالت میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر وکلا اور پولیس کے درمیان ہونے والی مڈ بھیڑ کے دوران ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل خاور انعام بھٹی نے پولیس اہلکار کو تھپڑ رسید کیا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے تنقید اور غصے کا اظہار کیا تھا.

    خیال رہے وقوعے کے بعد پولیس انسپکٹر شکیل احمد نے رمنا تھانے میں مقدمہ بھی درج کروایا تھا جس میں کارسرکار میں مداخلت اور زدوکوب کرنے کی دفعات شامل تھیں۔

    تاہم آج حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کیئے گئے سرکاری مراسلے میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خاورانعام بھٹی کو فارغ کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے ہیں.

     اسی سے متعلق : احتساب عدالت میں بدمزگی‘ سماعت بغیرکارروائی کے 19اکتوبرتک ملتوی

    یاد رہے کہ 13 اکتوبر کو شریف خاندان کی پیشی کے موقع پر جہاں کارکنان اور رہنماؤں کی بڑی تعداد پہنچی تھی وہیں وکلاء کی کثیر تعداد بھی احتساب عدالت پہنچی تاہم کمرہ عدالت میں جگہ کم ہونے کے باعث انہیں اندرنہیں جانے دیا گا جب کہ وکلا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا اجازت نامہ بھی دکھایا تھا.

    جس کے بعد ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور پولیس کے تشدد اور دھکم پیل سے خاتون وکیل سمیت دو وکیل زخمی ہوئے تھے اور اسی دوران خاور بھٹی نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسر کو تھپڑ رسید کردیا تھا.

    دوسری جانب ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کا کہنا ہے کہ میں نےانسپکٹر کوتھپڑنہیں مارا، پیار سےہاتھ لگایا تھا اس وقت بہت مجمع تھا اور دھکم پیل ہو رہی تھی جس کی وجہ سے لوگوں کو شاید غلط گمان ہوا کہ میں تھپڑ مارا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی کی کوئی پلاننگ نہیں کی گئی تھی اور نہ ایک رات قبل پنجاب ہاؤس میں کوئی ملاقات ہوئی تھی اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں اور سراسر بے بنیاد ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کوعہدے سےبرطرف کر دیا۔

    تفصیلات کےمطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیاہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو عہدے سےفارغ کردیا ہے۔

    وائٹ ہاؤس کےمطابق ایف بی آئی ڈائریکٹرکومی کو امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز کی سفارش پرہٹایاگیا ہے۔

    دوسری جانب ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جیمز کومی کو اس لیے نکالا گیا ہے کہ ایف بی آئی ٹرمپ کی انتخابی مہم کے روس کے ساتھ تعلقات کے بارے میں تفتیش کر رہی تھی۔

    خیال رہےکہ جیمزکومی اس وقت ٹرمپ کے بطورِ صدر انتخاب میں روس کے مبینہ کردار کے بارے میں تفتیش کر رہے تھے۔


    ڈونلڈ ٹرمپ نےقائم مقام اٹارنی جنرل سیلی یٹس کوبرطرف کردیا


    یاد رہےکہ 56 سالہ جیمزکومی کی تعیناتی چار برس قبل ہوئی تھی اور بطور ڈائریکٹر ان کے عہدے کی میعاد مزید 6 سال تک تھی۔

    واضح رہےکہ رواں سال جنوری میں ڈونلڈٹرمپ نےامریکی قائم مقام اٹارنی جنرل سیلی یٹس کومسلم ممالک پرپابندی کےحکم نامے کےدفاع سےانکارکرنے پر عہدے سے برطرف کردیاگیاتھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • شاہ محمود قریشی درباروں کی گدی نشینی سے فارغ

    شاہ محمود قریشی درباروں کی گدی نشینی سے فارغ

    ملتان: گدی نشینی کےتنازعہ پربھائی بھائی کےسامنے آگیا،شاہ محمودقریشی نےدرباروں کو سیاست کیلئےاستعمال کیا،مریدین کی شکایت پرگدی نشینی سےہٹایا،چھوٹے بھائی مُریدحسین قریشی کا پریس کانفرنس سے خطاب۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو انکے بھائی مرید حسین قریشی نے دربار حضرت بہاؤالدین ذکریا اور دربارحضرت شاہ رکن عالم کی گدی نشینی واپس لے لی۔

    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سترہ سال قبل شاہ محمود کو گدی نشینی دینا میری غلطی تھی، انہوں نے گدی نشینی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا،اور مریدین کی شکایات پر میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔