Tag: فارماسیوٹیکل

  • ملٹی نیشنل کمپنیوں نے بھی حکومت کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا

    ملٹی نیشنل کمپنیوں نے بھی حکومت کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا

    کراچی: مقامی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے بعد ملٹی نیشنل کمپنیوں نے بھی حکومت کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ڈریپ کو نوٹس بھیج کر دھمکی دی ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں میں 60 فی صد اضافہ کیا جائے ورنہ پیداوار بند کر دیں گے۔

    ملٹی نیشنل فارماسوٹیکل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اگر قیمتیں نہ بڑھیں تو پاکستان میں اپنا کاروبار بھی بند کر دیں گے۔

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل آج کراچی میں فارما کمپنیوں سے اس سلسلے میں مذاکرات کریں گے۔

    وفاقی وزیر صحت کے ہمراہ ڈریپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاصم رؤف بھی ہوں گے، وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی صورت حال اور عوامی حالات دواؤں کی قیمت میں اضافے کے لیے سازگار نہیں ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ 80 ہزار ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ناجائز اور بلیک میلنگ ہے۔

  • کابینہ نے فارماسیوٹیکل کیلئے کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ پر تجویز کی منظوری دے دی

    کابینہ نے فارماسیوٹیکل کیلئے کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ پر تجویز کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے فارماسیوٹیکل کیلئے کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ پر تجویز کی منظوری دے دی ، کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ ایس ایم ای اپنی مصنوعات کی فروخت شروع کر سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کابینہ نےفارماسیوٹیکل کیلئے کنٹریکٹ  مینوفیکچرنگ پرتجویزکی منظوری دیدی، یہ ہماری دواسازصنعت کیلئےبرآمد ،مشترکہ منصوبے کے نئے مواقع کھولے گا۔

    عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ ایس ایم ای اپنی مصنوعات کی فروخت شروع کر سکیں گے، اس سے روزگار کے نئے مواقع بھی ملیں گے۔

    گذشتہ روز مشیرتجارت رزاق داؤد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارماانڈسٹری درست سمت کی جانب گامزن ہے، ہم نےاپنی ایکسپورٹس پر توجہ دینی ہے، رواں سال38ارب ڈالرکی ایکسپورٹ کا ہدف رکھاہے،رزاق داؤد

    ہماراخیال ہےکہ برآمدات40ارب ڈالرتک ہوسکتی ہیں، وزیر خزانہ شوکت ترین کے تعاون کا شکر گزار ہوں، فارماسوٹیکلزکےعلاوہ دیگرصنعتوں میں بہتری آرہی ہے،رزاق داؤد

    ہمیں ڈرگ ایکٹ اورڈریپ ایکٹ میں ترامیم لانی ہوں گی ، فارماسوٹیکلز کی پالیسی اور پرائس کو الگ الگ کرنےکی ضرورت ہے،رزاق داؤد

  • جرمن اور امریکی کمپنیوں کی مشترکہ کرونا ویکسین سے متعلق بڑی خبر

    جرمن اور امریکی کمپنیوں کی مشترکہ کرونا ویکسین سے متعلق بڑی خبر

    برلن: دو بڑی ادویہ ساز کمپنیوں کی تیار کردہ کرونا وائرس ویکسین سے متعلق مزید حوصلہ افزا نتائج سامنے آ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن بائیوٹیک فرم BioNTech اور امریکی دوا ساز کمپنی فائزر (Pfizer ) نے پیر کو اپنی تجرباتی COVID-19 ویکسین کے سلسلے میں مزید اہم ڈیٹا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ویکسین محفوظ ہے اور مریضوں میں مدافعتی رد عمل پیدا کر رہی ہے۔

    کمپنیوں کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو ڈیٹا سامنے آیا ہے اس کے مطابق ویکسین نے مریضوں میں نئے کرونا وائرس کے خلاف اعلیٰ سطح کا ٹی سیل رسپانس بھی پیدا کیا۔

    ان نتائج کا انکشاف جرمنی میں جاری ویکسین ٹرائل کے دوران ہوا ہے، ویکسین کی جانچ 60 صحت مند رضاکاروں پر کی گئی تھی، اس سے قبل اسی سلسلے میں رواں ماہ کے آغاز میں امریکا میں ہونے والے ٹرائل کا ڈیٹا جاری کیا گیا تھا۔

    کرونا وائرس کی 2 ویکسینز کو امریکی ادارے کی جانب سے اعزاز مل گیا

    جرمنی میں ہونے والی ٹرائل میں امریکی ٹرائل کی طرح دیکھا گیا کہ رضاکاروں کے اندر ویکسین کے 2 عدد ڈوز سے وائرس کو بے اثر کرنے والی اینٹی باڈیز پیدا ہو گئیں۔

    یہ ڈیٹا شائع ہونے سے قبل ایک آن لائن سرور پر ڈالا گیا ہے، جہاں اس کی اشاعت کے قابل ہونے کے حوالے سے دیگر ماہرین اس کا بغور جائزہ لیں گے۔

    واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کو روکنے کے لیے 150 ممکنہ ویکسینز کی تیاری پر کام جاری ہے، ان میں سے 23 ایسی ویکسینز ہیں جو انسانوں پر تجربے کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔

    تاہم ماہرین یہ کہہ رہے ہیں کہ محفوظ اور مؤثر ویکسین کی آمد میں اب بھی 12 سے 18 ماہ کا عرصہ لگے گا۔