Tag: فارمولا ون ریس

  • جدہ: فارمولا ون ریس کے لیے مفت بس سروس

    جدہ: فارمولا ون ریس کے لیے مفت بس سروس

    ریاض: سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والی فارمولا ون ریس میں شائقین کے لیے مفت بس سروس کا اہتمام کیا جارہا ہے، مفت بس سروس 12 گھنٹے جاری رہے گی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق جدہ میں منعقدہ فارمولا ون ریس میں شائقین کے لیے مفت بس سروس کا اہتمام کیا جائے گا، عالمی ریس 25 مارچ سے 27 مارچ تک کورنیش پر جاری رہے گی۔

    جدہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ شائقین کو لانےا ور لے جانے کے لیے مفت سروس ساپٹکو کے تعاون سے فراہم کی گئی ہے، مفت بس سروس 12 گھنٹے جاری رہے گی اور ہر 15 منٹ کے بعد ایک بس روانہ ہوگی۔

    بس سروس کا آغاز دوپہر 3 بجے سے شروع ہوگا اور یہ رات 3 بجے تک چلے گی۔

    میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ بس کے لیے 9 مختلف اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جو شاہراہ شہزادہ سلطان بن عبد العزیز پر ہیں۔ بس سروس کا مقصد لوگوں کو اس بات پر راغب کرنا ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں نہ لے جائیں بلکہ فری سروس کا فائدہ اٹھائیں۔

  • کرونا وائرس کی رفتار، فارمولا ون ریس منسوخ، ایک ارب ڈالر کا نقصان

    کرونا وائرس کی رفتار، فارمولا ون ریس منسوخ، ایک ارب ڈالر کا نقصان

    میلبورن: نہایت مہلک اور نئے کرونا وائرس نے آسٹریلیا کی معیشت کو ایک اور دھچکا پہنچا دیا، ویک اینڈ پر ہونے والی فارمولا ون کار ریس منسوخ کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اس ویک اینڈ پر میلبورن میں شروع ہونے والی آسٹریلوی گرانڈ پرکس منسوخ کر دی گئی ہے، کار ریس منسوخ ہونے سے تقریباً ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

    گزشتہ روز کار ریس کی ٹیم میک لارن نے ایک ممبر میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایونٹ سے دست برداری کا اعلان کر دیا تھا۔ فارمولا ون ریس کے اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میک لارن ریسنگ ٹیم کے ایک ممبر میں COVID-19 پازیٹو آنے اور ٹیم کی دست برداری کے بعد ایک میٹنگ میں ایونٹ کی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    دریں اثنا، ٹیم کے باقی تمام ارکان کو ہوٹل میں چودہ دنوں کے لیے قرنطینہ میں رکھ لیا گیا ہے۔ فارمولا ون ریس کی منسوخی کے اس فیصلے نے اگلے ویک اینڈ پر بحرین گرانڈ پرکس کے انعقاد کو بھی مشکوک بنا دیا ہے جو بغیر تماشائیوں کے منعقد ہوگی۔

    ادھر نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ون ڈے میں بھی تماشائیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 160 ہو چکی ہے اور اب تک اس سے 3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • اٹالین فارمولا ون: برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے ریس جیت لی

    اٹالین فارمولا ون: برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے ریس جیت لی

    اٹلی :سابق ورلڈ چیمپئین برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے اٹلی میں ہونے والی فارمولا ون ریس جیت لی۔ مونزا سرکٹ پر ہونے والی ریس تریپن لیپس پر مشتمل تھی۔ برطانیہ کے لوئس ہملٹن ریس کا آغاز سست انداز سے کرنے کے باوجود پوڈیم پر پہلے نمبر پر رہے۔

    ہملٹن نے ریس کا آغاز پول پوزیشن سے کیا اور مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ انیس منٹ اور دس سیکنڈز میں طے کرلیا۔ جرمنی کے نکو روزبرگ دوسرے اور برازیل کے فلپی ماسا تیسرے نمبر پر رہے۔

    اٹالین فارمولا ون ریس میں کامیابی کے بعد لوئس ہملٹن اور چیمپئین شپ لیڈر کے درمیان صرف بائیس پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔ مرسڈیز کے جرمن ڈرائیور نکو روزبرگ دو سو اڑتیس پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں۔ سیزن کی آئندہ ریس سنگاپور میں ہوگی۔