Tag: فارم ہاؤس

  • دو مشتبہ افراد کی سلمان خان کے فارم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش

    دو مشتبہ افراد کی سلمان خان کے فارم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش

    نئی دہلی: مہاراشٹر میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے فارم ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

     بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 4 جنوری کو اس وقت پیش آیا جب مہاراشترا کے شہر پنویل میں واقع فارم ہاؤس کے سیکیورٹی گارڈ نے دو افراد کو باونڈری وال کود کر کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فارم ہاؤس کے منیجر نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ شام 4 بجے کے قریب فارم ہاؤس کے سیکیورٹی گارڈ محمد حسین نے فون کیا اور فوری طور پر مین گیٹ پر پہنچنے کو کہا۔

    تمھیں سلمان خان بھی نہیں بچا سکتا، بھارتی گینگسٹر نے کینیڈا میں گپی گریوال پر حملہ کروا دیا

    پولیس نے بتایا کہ وہاں پہنچ کر ہم  نے دیکھا کہ دو نامعلوم افراد مین گیٹ کے بائیں جانب جھاڑیوں اور باؤنڈری وال کو پھلانگ کر کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

    ہندوستان ٹائمز کے مطابق مشتبہ افراد نے اپنی جعلی شناخت مہیش کمار رام نواس اور اتر پردیش کے ونود کمار رادھیشم کے طور پر کرائی، دونوں ملزمان سے جعلی شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔

    تازہ دھمکیوں کے بعد ممبئی پولیس کا سلمان خان کی سکیورٹی کے لیے اہم قدم

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت 23 سالہ اجیش کمار اور گرو سیوک سنگھ کے نام سے ہوئی جو کارپنٹر اور فرنیچر کا کام کرتے ہیں، دونوں افراد کے خلاف دھوکا دہی، جعل سازی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس افسر کا کہنا تھا کہ سلمان خان فارم ہاؤس کےاندر موجود تھے، ملزمان نے دعویٰ کیا کہ وہ اداکار سے ملنا چاہتے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کچھ ماہ کے دوران اداکار سلمان خان کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی تھیں جس میں نامعلوم شخص نے اداکار کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔

  • اے آر وائی نیوز نے حلیم عادل اور الاٹ اراضی سے متعلق اہم دستاویزات حاصل کر لیں

    اے آر وائی نیوز نے حلیم عادل اور الاٹ اراضی سے متعلق اہم دستاویزات حاصل کر لیں

    کراچی: شہر قائد میں زرعی زمینوں پر کمرشل تعمیرات کے خلاف آپریشن کے سلسلے میں اے آر وائی نیوز نے حلیم عادل شیخ اور الاٹ اراضی کے حوالے سے اہم دستاویزات حاصل کر لی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اینٹی کرپشن کے ساتھ ساتھ نیب میں بھی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف فارم ہاؤسز کی زمین الاٹمنٹ کا کیس زیر التوا ہے۔

    دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ایک اور سیاسی رہنما مسرور سیال بھی 16 ایکڑ زمین پر قابض ہیں، جب کہ حلیم عادل شیخ کے فارم ہاؤسز ٹوٹل 66 ایکڑ رقبے پر قائم ہیں۔

    اینٹی کرپشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 36 ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ حلیم عادل اور ان کی فیملی کے پاس ہے، یہ قبضے کی زمین ہے، زرعی مقاصد کے لیے الاٹ زمینوں پر 146 ہاؤسنگ سوسائٹیز بھی قائم ہیں۔

    ملیر میں اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کا آپریشن، حلیم عادل شیخ کا فارم ہاؤس گرادیا گیا

    ذرائع کے مطابق زرعی مقاصد کے لیے الاٹ زمینوں کے اہم کردار سابق ڈی سی ملیر محمد علی شاہ ہیں جن پر اسی معاملے میں نیب میں کیسز بھی درج ہیں، ان زمینوں کی موجودہ مارکیٹ ویلیو 30 ارب روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

    واضح رہے کہ زرعی مقاصد کے لیے الاٹ زمینیں اکتوبر 2018 میں منسوخ کی جا چکی ہیں تاہم آپریشن آج سے شروع کیا گیا، جب کہ آپریشن کے لیے مرتب حکمت عملی میں صرف فارم ہاؤسز کو مسمار کرنا شامل ہے۔

  • جہانگیر ترین برطانیہ میں کہاں مقیم ہیں؟ انکشاف

    جہانگیر ترین برطانیہ میں کہاں مقیم ہیں؟ انکشاف

    لاہور: پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ ان دنوں برطانیہ میں اپنے فارم ہاؤس میں مقیم ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چینی اسکینڈل میں نام آنے کے بعد جہانگیر ترین بیرون ملک چلے گئے تھے، معلوم ہوا ہے کہ وہ لندن سے کچھ فاصلے پر نیوبری میں اپنے ہائیڈ ہاؤس نامی فارم ہاؤس رہائش پذیر ہیں۔

    جہانگیر ترین کے ساتھ ان کے صاحب زادے علی ترین بھی اسی فارم پر موجود ہیں، انھوں نے رواں ہفتے بیٹے کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ کا بھی دورہ کیا۔

    پی ٹی آئی رہنما کا ہائیڈ ہاؤس 9.93 ایکڑ پر محیط ہے، اس فارم ہاؤس میں ایک درجن ملازم اور گھوڑے بھی موجود ہیں، یہ ہائیڈ ہاؤس لندن سے ڈیڑھ گھنٹے کے فاصلے پر واقع ہے۔

    چینی انکوائری کمیشن کیس: شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی اجازت

    ذرایع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے لندن میں ن لیگ سے رابطوں کی سختی سے تردید کی ہے، مقامی برطانوی میڈیا نے جہانگیر ترین سے ملنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ نہیں ملے۔

    یہ افواہیں بھی پھیلی ہوئی تھیں کہ شاید وہ پی ٹی آئی سے ناراضی کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، تاہم جمعے کے روز پاکستان میں اپنے قریبی دوست سے فون پر بات کرتے ہوئے انھوں نے اس افواہ کی سختی سے تردید کی۔

    انھوں نے کہا کہ نہ تو وہ کسی ن لیگی رہنما سے ملنا چاہتے ہیں نہ ہی ایسی کوئی کوشش کی گئی ہے، پی ٹی آئی کی میں نے اپنے ہاتھوں سے تعمیر کی ہے، کچھ معاملات ضرور ہیں جو جلد حل ہو جائیں گے۔

    ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اپنی بیرون ملک زیادہ تر جائیدادیں اپنے بیٹے علی ترین کے نام منتقل کر رہے ہیں۔

  • کرونا وائرس: شادی ہالز بکنگ کی پیشگی رقم واپس کرنے کے پابند

    کرونا وائرس: شادی ہالز بکنگ کی پیشگی رقم واپس کرنے کے پابند

    ریاض: کرونا وائرس کے پیش نظر سعودی عرب میں تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کردیے جانے کے بعد شادی ہالز کو بکنگ کی پیشگی رقم واپس کرنے کا پابند بنا دیا گیا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت سیاحت و تجارت نے کہا ہے کہ شادی ہالز اور فارم ہاؤسز انتظامیہ پیشگی بکنگ کی رقم واپس کرنے کی پابند ہے۔

    وزارت کے مطابق تقریبات پر عارضی بندش کا قانون 13 مارچ 2020 سے نافذ العمل ہوا ہے جس کے بعد متاثرین کی بڑی تعداد نے متعلقہ اداروں سے رابطہ کر کے اس بارے میں دریافت کیا تھا کہ ادا کی گئی پیشگی رقم کا کیا ہوگا؟

    وزارت سیاحت نے ٹویٹر اکاونٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن افراد نے تقریبات کے لیے شادی ہالز یا دیگر فارم ہاؤسز بک کروائے تھے وہ اپنی پیشگی رقم واپس لے سکتے ہیں۔

    وزارت نے اس حوالے سے ٹول فری نمبر 1900 بھی جاری کیا ہے جس پر رابطہ کر کے پیشگی رقم نہ ملنے کے بارے میں شکایات درج کروائی جاسکتی ہیں۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر سعودی حکومت نے بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد کی ہے، اس ضمن میں شادی ہال، ایسے ہوٹل جہاں تقریبات کا ہال ہو یا استراحہ جہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوسکتے ہوں، ان سب پر وقتی طور پر پابندی لگا دی گئی۔

  • شاہ رخ خان کا فارم ہاؤس ضبط کر لیا گیا

    شاہ رخ خان کا فارم ہاؤس ضبط کر لیا گیا

    ممبئی : بالی وڈ کے کنگ خان کا علی باغ فارم ہاؤس بھارتی محکمہ انکم ٹیکس نے ضبط کر لیا، حکام کا کہنا ہے کہ فارم ہاؤس بے نامی جائیداد ایکٹ کے تحت قرق کیا گیا ، اراضی کاشت کیلئے لی گئی تھی پر تعیش فارم ہاؤس بنا لیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے شاہ رخ خان کے علی باغ  فارم ہاؤس کو سیل کرکے قرق کردیا ہے، ان کا فارم ہاؤس بے نامی پراپرٹی ایکٹ کے تحت قرق کیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق کنگ خان سے 90 روز میں جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

    شاہ رخ کا علی باغ فارم ہاﺅس 19ہزار 960 میٹر رقبے پر قائم ہے جس کی کل مالیت لگ بھگ 147 کروڑ بتائی جارہی ہے۔

    کنگ خان پر الزام لگایا گیا ہے کہ یہ اراضی کاشت کاری کے لیے لی گئی تھی لیکن اس میں کھیتی کے بجائے غیر قانونی طور پر پرتعیش فارم ہاؤس بنایا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں : سماجی خدمات کا اعتراف: شاہ رخ خان ’کرسٹل ایوارڈ‘ کے حق دار


    شاہ رخ کا فارم ہاؤس 91ہزار 960 میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے جس میں سوئمنگ پول، باغیچے سمیت تمام آسائشیں موجود ہیں اور اسکی کل مالیت لگ بھگ 147 کروڑ بتائی جارہی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال علی باغ میں مہاراشٹرا اسمبلی کے رکن جیانت پٹیل اور شاہ رخ خان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی، جس میں شاہ رخ خان کو دھمکی دی تھی اور جب سے شاہ خان کی پراپرٹی انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے نشانے پر ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فارم ہاؤس پرپکنک مناتے 2 دوست ڈوب کر جاں بحق

    فارم ہاؤس پرپکنک مناتے 2 دوست ڈوب کر جاں بحق

    کراچی: ملیر میں فارم ہاؤس پکنک منانے کے لیے جانے والے دو دوست تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیرمیں فارم ہاؤس کےتالاب میں ڈوب کر2افرادجاں بحق ہو گئے۔

    ان دونوں افراد کی موت پندرہ فٹ گہرے تالاب میں بوٹ کے اُلٹنے سے ہوئی ، دونوں کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دونوں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔

    مرنے والوں کا تعلق گلشن اقبال سے تھا اور دونوں دوست بھی تھے جبکہ جاں بحق ہونےوالوں کا نا م کونین اوراحمد ہے۔

  • سابق صدر مشرف کے فارم ہاؤس کے قریب بم برآمد

    سابق صدر مشرف کے فارم ہاؤس کے قریب بم برآمد

    سابق صدر مشرف کے فارم ہاؤس کے قریب سے آج پھر بارودی مواد برآمد کیا گیا، غداری کیس کے دوران بارودی مواد برآمد ہونے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

    سابق صدر پرویزمشرف کیخلاف غداری کیس کی آج دوسری پیشی ہے جبکہ سابق صدر کے فارم ہاؤس کے قریب ایک کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا، پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے لیے حتمی پلان بھی تشکیل دیا گیا تھا۔

    اس سے قبل چوبیس دسمبر کو سابق صدر کی عدالت میں پہلی پیشی کے موقع پر فارم ہاؤس کے قریب سے پانچ کلو گرام وزنی بم برآمد ہوا تھا، سابق صدر کو اسی راستے سے گزر کر عدالت جانا تھا، بم کے ساتھ دو پستول بھی بیگ میں موجود تھے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنایا۔

    پہلی پیشی پر سیکیورٹی خدشات کے باعث پرویز مشرف عدالت میں پیش نہ ہوئے، اسی طرح کا ایک اور واقعہ تیس دسمبر کو پیش آیا، جب سابق صدر فارم ہاؤس کے قریب پارک روڈ کے گرین بیلٹ سے بارودی مواد کے پانچ پیکٹ برآمد ہوئے تھے۔

    غداری کے اہم ترین کیس کی سماعت میں سابق صدر کی پیشی اور اس موقع پر بارودی مواد کی برآمدگی سوالیہ نشان بھی ہے اور حیرت کی بات بھی ہے۔

     

  • پرویزمشرف کی رہائشگاہ کے قریب، 5راکٹ برآمد

    پرویزمشرف کی رہائشگاہ کے قریب، 5راکٹ برآمد

     سابق صدر پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کے قریب سے آج پھر دھماکا خیز مواد اور پانچ راکٹ برآمد ہوئے، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔

    پولیس کے مطابق اسلام آباد کے چک شہزاد میں سابق صدر پرویزمشرف کے فارم ہاؤس کے قریب پارک روڈ کے گرین بیلٹ سے بارودی مواد کے پانچ پیکٹ برآمد ہوئے، پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا اور بارودی مواد کو ناکارہ بنایا گیا۔

    اس واقعے کے بعد پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، اس سے قبل بھی پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کے اطراف سے متعدد بار دھماکا خیز مواد برآمد ہوچکا ہے۔