Tag: فارورڈ بلاک

  • جہانگیر ترین کے حمایتی ارکان کا پنجاب اسمبلی میں الگ نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ

    جہانگیر ترین کے حمایتی ارکان کا پنجاب اسمبلی میں الگ نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ

    لاہور: جہانگیر ترین گروپ اور پی ٹی آئی میں دوریاں کم نہ ہو سکیں، پنجاب حکومت کی کارروائیوں کے باعث جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے پنجاب اسمبلی میں آواز اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق معاملات حل نہ ہونے پر جہانگیر ترین گروپ نے پیش قدمی کر لی ہے، پہلے گروپ بنا کر پاور شو کیا گیا اور بات نہ بنی تو اب پنجاب اسمبلی میں آواز اٹھانے کا اعلان کر دیا۔

    جہانگیر ترین کے حمایتی ارکان نے پنجاب اسمبلی میں الگ نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی لیڈر سعید نوانی و دیگر ارکان الگ نشستوں کے لیے اسپیکر سے ملاقات کریں گے، الگ نشستوں کے لیے ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے ارکان نے مشاورت بھی مکمل کر لی ہے۔

    سعید اکبر نوانی کو پنجاب اسمبلی میں جہانگیر ترین گروپ کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے، جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا، دوسری طرف رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دے دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزرا نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ سمیت 30 رکنی گروپ الگ نشستوں پر بیٹھے گا، پارلیمانی سیکریٹری نذیر چوہان کے مطابق علیحدہ نشستوں پر بیٹھ کر ارکان اسمبلی کی حق تلفی کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔

    رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے جہانگیر ترین گروپ کے مطالبات نہ ماننے پر بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دے دی ہے، اس سلسلے میں بلائے گئے عشائیے کے حوالے سے صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ ہم عشائیے میں جہانگیر ترین سے اظہار یک جہتی کے لیے جمع ہوئے، جس میں ایک بھی ممبرکم نہیں تھا۔

    دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات جہانگیر ترین گروپ کے اجلاس میں کوئی نیا رکن اسمبلی شریک نہیں ہوا، شرکت نہ کرنے والے ارکان کے ناموں کو صیغہ راز میں رکھا گیا ہے، کئی ارکان اسمبلی نجی مصروفیات کی وجہ سے عشائیے میں نہیں پہنچ سکے تھے۔

    رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب حکومت جس طرح چل رہی ہے نہ بھی ہو تو فرق نہیں پڑے گا۔

    ادھر جہانگیر ترین نے پنجاب حکومت پر انتقامی کارروائیوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا انتقامی کارروائی نہیں ہوگی، لیکن پنجاب حکومت نے انتقامی کارروائیاں شروع کر دیں، ہم انتقامی کارروائیوں کا مل کر مقابلہ کریں گے، فارورڈ بلاک نہیں بنایا، پارٹی نہیں ٹوٹی، پی ٹی آئی میں تھے اور رہیں گے۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ کارروائیاں بند کریں اور مسائل حل کیے جائیں، انتقامی کارروائیاں کون کر رہا ہے نام لیا نہیں لوں گا، ایف آئی اے کو مکمل منی ٹریل دے دی ہے، علی ظفر کی رپورٹ جلد سامنے آئے گی یا وزیر اعظم کو جائے گی۔

    لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا ٹاک میں جہانگیر ترین نے کہا یہ گروپ 3 مہینے سے بنا ہوا ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ کل بنا، پنجاب حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے، اور افسران کے تبادلے شروع کر دئے گئے ہیں، پنجاب حکومت انتقامی کارروائیاں بند کر کے ایم پی ایز سے بات کرے۔

  • چوہدری نثار ن لیگ کا فارورڈ بلاک بنائیں گے، فیصل واوڈا

    چوہدری نثار ن لیگ کا فارورڈ بلاک بنائیں گے، فیصل واوڈا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں چوہدری نثار ن لیگ کا فارورڈ بلاک بنائیں گے، پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کا حصہ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں چوہدری نثار مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بنائیں گے ہم تو خود ان کو تاش کے پتوں کی طرح بکھرتے دیکھ رہے ہیں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سارے لوگ بے ایمان اور چور نہیں ہیں، بہت سے لوگوں کو اندر جانا، بہت سے لوگوں کو باہر آنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نئے سال کے تحت بہت ساری خوشخبریاں آئیں گی، پنجاب میں پی ٹی آئی مضبوط ہوگیی یہ سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزارت کے ماتحت کسی بھی معاملے پر سمجھوتہ نہیں کروں گا، اپنی وزارت میں خود بھی میں کوئی کنٹریکٹ نہیں دے سکتا، میری وزارت سے متعلق کوئی بھی کنٹریکٹ تھرڈ پارٹی کے ذریعے ہوگا۔

    مزید پڑھیں: سندھ میں پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک یقینی ہے: فیصل واوڈا کا دعویٰ

    واضح رہے کہ چند روز قبل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کا فارورڈ بلاک یقینی ہے، پیپلزپارٹی کے فارورڈ بلاک میں 20 سے 26 ارکان جاسکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بچ بھی گئی تو نئے وزیراعلیٰ کا نام بھی شاہ ہی ہوگا، جو لوگ وزیر اعلیٰ بن سکتے ہیں وہ شاہ ہیں اور میرے دوست ہیں۔

  • سندھ میں پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک یقینی ہے: فیصل واوڈا کا دعویٰ

    سندھ میں پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک یقینی ہے: فیصل واوڈا کا دعویٰ

    کراچی: پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک یقینی ہے، پیپلز پارٹی کے فارورڈ بلاک میں 20 سے 26 ارکان جا سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور گورنر سندھ کی ائیر پورٹ پر ملاقات ہوئی، فیصل واوڈا نے کہا کہ 20 سے 26 لوگوں کے فارورڈ بلاک کی اطلاعات ہیں۔

    [bs-quote quote=”جو لوگ وزیرِ اعلیٰ بن سکتے ہیں وہ شاہ ہیں اور میرے دوست ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فیصل واوڈا”][/bs-quote]

    فیصل واوڈا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ سندھ حکومت بچ بھی گئی تو نئے وزیرِ اعلیٰ کا نام بھی شاہ ہی ہوگا، جو لوگ وزیرِ اعلیٰ بن سکتے ہیں وہ شاہ ہیں اور میرے دوست ہیں۔

    تحریکِ انصاف کے وفاقی وزیر نے بتایا کہ وہ وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں، صدرِ مملکت عارف علوی کو بریفنگ دے دی، ان کے گھر پر اہم اجلاس ہو رہا ہے۔

    دریں اثنا پی ٹی آئی کا سندھ کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر ہنگامی اجلاس آج ہو رہا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کا یہ اجلاس صدرِ پاکستان عارف علوی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگا۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیرِ اعلیٰ سندھ کو نہیں ہٹایا گیا تو ہم شور کریں گے: علی زیدی


    اجلاس میں خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ اور دیگر شرکت کریں گے، اجلاس میں سندھ کے سیاسی منظر نامے پر مشاورت ہوگی، اجلاس میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ارکان بھی شریک ہوں گے۔

    خیال رہے کہ آج وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بھی جے آئی ٹی رپورٹ کے تناظر میں دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے لوگ ان سے رابطے کر رہے ہیں، ایم پی ایز فون کر رہے ہیں کہ ہماری جان چھڑاؤ۔

  • ن لیگ میں بڑا فارورڈ بلاک بننے کے قریب ہے، فیاض الحسن چوہان

    ن لیگ میں بڑا فارورڈ بلاک بننے کے قریب ہے، فیاض الحسن چوہان

    لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن میں بڑا فارورڈ بلاک بننے کو ہے، لاہور کے 5 ن لیگی ممبران نے رابطہ کیا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے پانچ ن لیگی ممبرز نے مجھ سے اسلام آباد کے ایک صحافی کے ذریعے رابطہ کیا ہے۔

    [bs-quote quote=”پارٹی پالیسی ہے کہ کسی پارٹی کے ممبران توڑنا نہیں ہے: فیاض چوہان” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ آن ریکارڈ کہتا ہوں ن لیگ ممبران نے کہا ہم پی ٹی آئی میں آنا چاہتے ہیں، پارٹی پالیسی ہے کہ کسی پارٹی کے ممبران توڑنا نہیں ہے اسی لیے خاطر خواہ جواب نہیں دیا۔

    فیاض چوہان نے پچھلی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ تھا 14 ارب روپے میں 22 ہزار گاؤں کو صاف پانی دیا جائے گا، احسن اقبال اور زعیم قادری کے بھائیوں کو صاف پانی منصوبے میں شامل کیا گیا، صاف پانی کمپنی میں 14 ارب لٹا دیے مگر صرف چند دیہات کو پانی ملا۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب: پاکستان نے 12 ارب ڈالرز کا امدادی پیکج حاصل کرلیا


    انھوں نے کہا کہ صاف پانی، آشیانہ ہاؤسنگ سمیت دیگر اسکینڈلز 2016 میں شروع ہوئے تھے، 2014 میں ن لیگی حکومت بچانے کے لیے پیپلز پارٹی فرنٹ پر آئی، پی پی اور ن لیگ کی ذاتی خواہش ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کل نہیں آج ختم ہو جائے۔

    وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ عمران خان سلیکٹڈ وزیرِ اعظم ہیں تو کیا آصف زرداری نے سی ایس ایس کیا تھا، سعودی عرب نے عمران خان کی ایمان داری پر بڑا معاشی پیکج دیا ہے۔ خیال رہے کہ وزیرِ اعظم نے اپنے دورۂ سعودی عرب میں 12 ارب ڈالرز کا امدادی پیکج حاصل کر لیا ہے۔

  • وزارتِ عظمیٰ کے انتخاب سے پہلے ن لیگ میں بغاوت، موروثی سیاست پر کئی ارکان ناراض

    وزارتِ عظمیٰ کے انتخاب سے پہلے ن لیگ میں بغاوت، موروثی سیاست پر کئی ارکان ناراض

    لاہور: وزارتِ عظمیٰ کے انتخاب سے پہلے ن لیگ میں بغاوت کی چنگاریاں سلگنے لگیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے 15 ارکان نے اپنے امیدوار کو چھوڑ کر پرویز الہی کو ووٹ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے لگانے والے موروثی سیاست سے باہر نہ نکل سکے، موروثی سیاست کے باعث پارٹی کے کئی ارکان ناراض ہوگئے۔

    وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار خادم اعلیٰ کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں، فارورڈ بلا ک کی خبروں پر سینئر لیگی ارکان آگ بگولہ ہوگئے ہیں تاہم قومی اسمبلی میں وزیرِ اعظم کے الیکشن میں شکست کے سائے گہرے ہونے لگے۔

    ن لیگی قیادت نے جمہوری روایت سے آنکھیں چراتے ہوئے اپنے ہی بیانیے کو اڑا کر رکھ دیا ہے، خاندانی سیاست کو گلے لگاتے ہوئے وفاق میں شہباز شریف کو وزارتِ عظمی کے لیے جب کہ پنجاب میں انھی کے بیٹے حمزہ شہباز کو وزیرِ اعلیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا۔

    شور کرنے والوں کو زخم لگاہے، یہ شور کا نہیں کارکردگی دکھانے کا وقت ہے: پرویز الہیٰ

    تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کہتے ہیں کہ ہم نے فارورڈ بلاک بنانے کی دانستہ کوشش نہیں کی، تاہم درجنوں لیگی ارکان دوستوں سے رابطے میں ہیں۔

    واضح رہے کہ ن لیگی قائدین کی روش پر سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان اور زعیم قادری سمیت کئی ناراض رہنما انگلیاں اٹھا چکے ہیں۔

  • الیکشن کے بعد ن لیگ میں ایک اور فارورڈ بلاک بنے گا، شیخ رشید

    الیکشن کے بعد ن لیگ میں ایک اور فارورڈ بلاک بنے گا، شیخ رشید

    0.

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد ن لیگ میں ابھی ایک اور فارورڈ بلاک بنے گا، یہ لوگ اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کی کوشش کریں گے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کو دس دن میں اپیل دائر کرنے کیلئے لازمی واپس آنا تھا، ن لیگ کی سیاست کی کل لاہور میں ہوا نکل گئی ہے۔

     لاہور میں نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کیلیے جتنے لوگ نکلے اتنے تو ہماری کارنر میٹنگ میں ہوتے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کیخلاف تحریک میں صرف کراچی میں70سے80ہزار لوگ باہر نکلے تھے۔

    ان کا طنزیہ کہنا تھا کہ سنا ہے لوگ شہباز شریف کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے تھے، شہباز شریف کی ہمت نہیں، نواز شریف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں، ن لیگ میں اصل مقابلہ شہبازشریف اور شاہد خاقان میں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف ڈاکو اور لٹیرا ہے، جیل نوازشریف کا سسرال اور ہتھکڑی زیور ہونا چاہئے کیونکہ شریف خاندان نے ملک کا پیسہ لوٹا ہے، یہ لوگ اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کی کوشش کریں گے، یہ اپنی جائیداد بیچنے کے چکر میں تھے لیکن میڈیا پر شور تھا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد بھی ملک کے سیاسی مسائل حل نہیں ہوسکیں گے، ن لیگ انتخابات میں ہارنے پر دھاندلی کا رونا روئے گی، ابھی ملک میں چور مچائے شورکی فلم لگے گی، ن لیگ میں الیکشن کے بعد ایک اور فارورڈ بلاک بنے گا، کچھ پنچھی اڑ گئے کچھ اب منتخب ہونگے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • مسلم لیگ ن میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں‘ رانا ثنااللہ

    مسلم لیگ ن میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں‘ رانا ثنااللہ

    لاہور: وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پرویزالہیٰ، شیخ رشید اور اعتزاز احسن نے بد زبانی میں کمال دکھائے، یہ لوگ اپنے حلقے میں بھی نہیں جیت سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک کی افواہ جھوٹی ہے، تمام کارکنان اور رہنما نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں۔

    صوبائی وزیررانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف ملک واپس آکر عوامی رابطہ مہم چلائیں گے اور آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوکر مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی گرفتاری سے متعلق وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کی ضمانت خارج ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔


    ٹیک اووروالی باتیں غلط ہیں، نوازشریف ہمارےقائد ہیں‘ رانا ثنااللہ


    یاد رہے کہ چار روز قبل اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ٹیک اوور والی باتیں غلط ہیں، نوازشریف ہمارے قائد ہیں انہیں جب نا اہل کیا گیا تومسلم لیگ ن نے مسئلےکا حل بھی نکالا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔