Tag: فاروق

  • انتخابی مہم، فاروق ستار اور خرم شیر زمان ناراض ووٹر کے نرغے میں آگئے

    انتخابی مہم، فاروق ستار اور خرم شیر زمان ناراض ووٹر کے نرغے میں آگئے

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کو انتخابی مہم کے دوران ووٹرز نے گھیر لیا اور سخت سوالات کر ڈالے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار انتخابی مہم کے سلسلے میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے میمن مسجد پہنچے تو انہیں حلقے کے نمازیوں نے گھیر لیا جس کے بعد نوک جھونک ہوئی۔

    ووٹر نے فاروق ستار سے سوالات کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ لوگ کام کرتے نہیں اور ووٹ مانگنے آجاتے، ہمارے لیے کون سے اقدامات کیے جو ہم آپ کو ایک بار پھر منتخب کریں‘۔

    مزید پڑھیں: ڈاکٹر فاروق ستار کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    ایم کیو ایم رہنما پہلے تو ووٹر کے سوالات سُن کر پریشان ہوئے بعد ازاں انہوں نے مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ’اب کی بار ہم کام کر کے دکھائیں گے‘۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کےسابق رکن اسمبلی خرم شیرزمان کوبھی ووٹرکاسامنا، تحریک انصاف کے رہنما انتخابی مہم کے سلسلے میں برنس روڈ پہنچے تو ووٹر نے اُنہیں روک کر سوالات کیے۔

    ووٹر کا کہنا تھا کہ ’آپ کو ووٹ دینے سے ہمیں کیا ملا؟، ہمارے مسائل جوں کے توں ہیں کوئی ریلیف نہیں مل سکا‘۔ شہری کے شکوے سننے کے بعد تحریک انصاف کے امیدوار نے پمفلٹ واپس لیا اور کہا کہ ’دل کرے تو ووٹ دینا ورنہ نہیں دینا‘۔

    خیال رہے کہ عام انتخابات کی آمد کے ساتھ ہی جب سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندوں اپنے اپنے حلقوں کا دورہ کررہے ہیں تو انہیں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    اسے بھی پڑھیں: عام انتخابات 2018: تحریک انصاف نے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دیں

    گزشتہ دنوں سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں و امیدواروں کو ملک کے مختلف علاقوں میں ووٹرز نے روک کر کارکردگی سے متعلق سوالات کیے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • متحدہ قومی موومنٹ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی، فاروق ستار

    متحدہ قومی موومنٹ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی، فاروق ستار

    ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی، احتجاج میں بھرپور شرکت پر شہریوں کے شکر گزار ہیں۔

    لندن سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ معاشی اور سماجی ترقی کیلئے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے گا، یہی قائد الطاف حسین کا پیغام ہے۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کا مینڈیٹ چوری کرنے کی سازش کی جارہی ہے، لیکن دھاندلی کی ہرسازش کو ناکام بنادیں گے۔

    ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کسی کیخلاف کوئی مقدمہ نہیں، قانونی معاملات کا قانونی طریقے سے جواب دیا جائے گا۔

    ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے رہنماؤں کے جانے کی خبریں محض افواہیں ہیں، جن کا مقصد پارٹی کو بلدیاتی انتکابات میں نقصان پہنچانا ہے۔