Tag: فاروق حیدر

  • ’بھارتی چوکی تباہ کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘

    ’بھارتی چوکی تباہ کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘

    مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے ایل اوسی پر بھارتی افواج کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھارت کی بزدلانہ حرکتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق راجہ فاروق حیدر نے بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہری کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی نہتے شہریوں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے شہری شہید

    وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیری بھارت کی بزدلانہ حرکتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، بھارتی چوکی تباہ کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی، چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہری میر محمد شہید اور خاتون زخمی ہوگئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی پرآرٹلری اور مارٹر گولے داغے،بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔

  • فاروق حیدر کی اراکین یورپی پارلیمنٹ سے ملاقات، کشمیر پر گفتگو

    فاروق حیدر کی اراکین یورپی پارلیمنٹ سے ملاقات، کشمیر پر گفتگو

    برسلز: وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے بیلجیم میں اراکین یورپی پارلیمنٹ سے ملاقات کی اس دوران کشمیر کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دارالحکومت برسلز میں راجہ فاروق حیدر نے اراکین یورپی پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا، اور مودی مشن کے تحت وادی میں کرفیو کی شدید مذمت کی۔

    ملاقات کے دوران اراکین نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور عالمی اداروں کی ثالثی میں معاملہ حل کرنے پر زور دیا، راجہ فاروق حیدر کی اراکین پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کشمیر ای یو ویک کا حصہ ہیں۔

    اس موقع کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید کا کہنا تھا کہ کشمیر ای یو ویک کا آج آخری دن ہے۔ خیال رہے کہ یورپی پارلیمنٹ میں خصوصی طور پر کشمیر ویک کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں مظلوموں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے دنیا کو آگاہی دی جارہی ہے۔

    دوسری جانب وادی میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

    یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر ویک کی تیاریاں، فاروق حیدر افتتاح کریں گ

    مواصلاتی نظام کی بندش سے کشمیری شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں جبکہ گھروں میں ادویات اور کھانے کا ذخیرہ ختم ہونے کے باعث موت آہستہ آہستہ کشمیریوں کی طرف بڑھ رہی ہے، کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ قابض انتظامیہ نے 5 اگست کے بعد سے مقبوضہ علاقے کی مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہے۔

  • پاکستان کے اہل علم ودانشور کشمیر کے لیے اپنا کردار ادا کریں: فاروق حیدر

    پاکستان کے اہل علم ودانشور کشمیر کے لیے اپنا کردار ادا کریں: فاروق حیدر

    مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر پر مضبوط موقف کے لیے پاکستان کی ساری سیاسی جماعتوں کو ایک ہو کر متفقہ آواز بلند کرنا ہوگی مگر اس سلسلے میں زیادہ ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اہل علم ودانش ور مسئلہ کشمیر کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں، قیادت متحد ہوگی تو آواز میں طاقت پیدا ہوگی اور دنیا آپ کی بات سنے گی، مودی ہٹلر کے نقش قدم پر چل رہا ہے اور خطرناک ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیری عوام کو جنوبی ایشیاء کے ہٹلر مودی سے بچایا جائے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی کی ہے، ٹرمپ، مودی ملاقات کے تناظر میں بھارت سے مرعوب ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

    بھارت مسئلہ کشمیر کو دوطرفہ کہہ کر امریکا اور عالمی برادری سے فریب کررہا ہے، شاہ محمود

    ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان بھارت کے جارحانہ عزائم کو روکنے کیلئے کافی ہے، امریکی ثالثی کی پیشکش سے مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر ہوا مگر ہمیں اس میں نہیں پڑنا چاہیے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے بتایا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا امریکا اور بھارت فطری اتحادی ہیں آج ان کی بات درست ثابت ہوئی، پاکستان کے اہل علم و دانش ور مسئلہ کشمیر اور قومی یکجہتی کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں اور قومی بیانیہ کی تشکیل میں حکومت اور عوام کی رہنمائی کریں۔

  • عالمی برادری نے کشمیر کی آواز اب سننا شروع کردی ہے، فاروق حیدر

    عالمی برادری نے کشمیر کی آواز اب سننا شروع کردی ہے، فاروق حیدر

    برسلز: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے اگر مسئلہ کشمیر کو فوری حل نہ کیا گیا تو سنگین انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کشمیر کے بارے میں اس کا اجلاس ہماری کامیابی ہے۔

    راجہ فاروق حیدر نے کہ عالمی برادری نے کشمیر کی آواز اب سننا شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوںکی جدوجہد جاری ہے، اگر مسئلہ کشمیر کو فوری حل نہ کیا گیا تو سنگین انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

    لندن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑا مظاہرہ آج ہوگا

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں آج برطانوی دارالحکومت میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بڑا مظاہرہ ہوگا۔

    مظاہرے میں برطانوی اراکین پارلیمنٹ، سیاسی جماعتوں کے قائدین، تارکین وطن اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے جس کے ذریعے بھارتی جارحیت کو بے نقاب کیا جائے گا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں 30ویں روز بھی کرفیو

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 30ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاون ہے وادی کوجیل بنا دیا گیا ہے، فاروق حیدر

    مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاون ہے وادی کوجیل بنا دیا گیا ہے، فاروق حیدر

    نیویارک: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ بھارت نے آزاد کشمیر پر حملہ کیا تو بڑے پیمانے پر جنگ چھڑسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیرقیادت اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کے سامنے احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے دہشت گرد دہشت گرد مودی دہشت گرد کے نعرے لگائے۔

    راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون ہے وادی کو جیل بنا دیا گیا ہے، اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کر رہا ہے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر نسل کشی کا منصوبہ ہے، بھارتی فوج ایل اوسی پر کشمیریوں کو بھی قتل کر رہی ہے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت نے آزاد کشمیر پر حملہ کیا تو بڑے پیمانے پر جنگ چھڑسکتی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں 21ویں روز بھی کرفیو

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 21ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • امریکا کشمیریوں کوحق خودارادیت دلوانے میں کردارادا کرے، فاروق حیدر

    امریکا کشمیریوں کوحق خودارادیت دلوانے میں کردارادا کرے، فاروق حیدر

    مظفرآباد: وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر فاروق حیدر نے کہا کہ کالےقانون سے بھارتی فوج کو قتل عام کی چھٹی ملی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کی امریکی کانگرس خارجہ امورکمیٹی اراکین سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اراکین کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن اور رابطے منقطع ہیں، کالے قانون سے بھارتی فوج کو قتل عام کی چھٹی ملی ہوئی ہے۔

    راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پرکشمیریوں کو نشانہ بناتی ہے، مودی جدید دورکا نیا ہٹلر ہے۔

    وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل ایجنڈے پرموجود ہے اس کا حل ناگزیر ہے، امریکا کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے میں کردار ادا کرے۔

    دوسری جانب اراکین کانگریس نے کہا کہ خطے کے حالات پر ہمیں شدید تشویش ہے، تحفظات، خدشات کو خارجہ امورکی کمیٹی کے سامنے رکھیں گے۔

    اراکین کانگریس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی انتہائی سنگین ہے، دنیا میں جہاں کہیں بھی یہ ہو ہمیں اس پر تکلیف ہے۔

    امریکی کانگریس خارجہ امورکمیٹی اراکین نے وزیراعظم آزاد کشمیرفاروق حیدر کوتعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

  • مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پراجلاس بھارت کی سفارتی محاذ پرشکست ہے: فاروق حیدر

    مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پراجلاس بھارت کی سفارتی محاذ پرشکست ہے: فاروق حیدر

    مظفر نگر: وزیر  اعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اجلاس بھارت کی سفارتی محاذ پر شکست ہے.

    تفصیلات کے مطابق وزیر  اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے آج کے اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 50 سال بعد آج سلامتی کونسل نے اپنے ادھورے ایجنڈے پر اجلاس بلایا.

    فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا ایٹمی جنگ سے متعلق بیان سفارتی ناکامی کاردعمل ہے، سلامتی کونسل اجلاس رکوانے کے لئے بھارتی سازشیں ناکام ہوئیں.

    راجا فاروق حیدر نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ سلامتی کونسل کے اراکین خطے کو جنگ کے خطرات سے نکالیں.

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا صدر ٹرمپ کو ٹیلی فون، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال

    مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق خلاف ورزیوں پر دنیا کی تشویش بجا ہے، مودی کی چالیں الٹی پڑگئیں پاکستان نے کامیاب سفارت کاری کی.

    خیال رہے کہ آج پچاس سال کے طویل عرصے بعد سلامتی کونسل میں کشمیر کے مسئلے پر خصوصی اجلاس ہوا، جس میں‌ارکان ممالک کو اس مسئلے سے متعلق بریفنگ دی گئی.

    اجلاس کے بعد اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ آج بھارتی دعویٰ غالب ثابت ہوا کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے.

  • نہتے کشمیری دنیا کی چوتھی بڑی فوج کا دلیری سے مقابلہ کر رہے ہیں: فاروق حیدر

    نہتے کشمیری دنیا کی چوتھی بڑی فوج کا دلیری سے مقابلہ کر رہے ہیں: فاروق حیدر

    اسلام آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا ہے کہ نہتے کشمیری دنیا کی چوتھی بڑی فوجی قوت کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک پراکسی وارنہیں.

    انھوں نے کہا کہ عورتوں نے اپنے سہاگ، عصمت، عزت، والدین، جوان بیٹے قربان کیے، یہ ایک حقیقت ہے.

    فاروق حیدر کا کہنا تھا ہے کہ پاکستان سیز فائر لائن کے پارجاری تحریک میں کوئی مداخلت نہیں کررہا.

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ، کشمیری نوجوان شہید

    انھوں نے کہا کہ رائی کے دانے کے برابربھی کوئی چیز ایل اوسی کے پار نہیں جا سکتی، کشمیریوں کی تحریک مکمل طورپران کی اپنی ہےاس میں کوئی بیرونی ہاتھ نہیں.

    خیال رہے کہ 22 مئی 2019 کو اپنے ایک بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا تھا کہ بھارتی فوج کشمیرمیں درندگی کی تمام حدیں پھلانگ چکی ہے. کشمیریوں سے ہمیشہ والہانہ محبت کا اظہار کیا، پاکستان کی ہرحکومت نے کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچائی۔

  • بھارتی فوج کشمیرمیں درندگی کی تمام حدیں پھلانگ چکی ہے: فاروق حیدر

    بھارتی فوج کشمیرمیں درندگی کی تمام حدیں پھلانگ چکی ہے: فاروق حیدر

    مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کشمیرمیں درندگی کی تمام حدیں پھلانگ چکی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کیا. فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ ماہ مقدس میں بھارتی فوج کی کارروائیوں میں شدت آئی ہے.

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستانیوں نے کشمیریوں سے ہمیشہ والہانہ محبت کا اظہار کیا، پاکستان کی ہرحکومت نے کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچائی.

    فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کشمیریوں کی محافظ ہے، بھارتی فوج قابض ہے، پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد فضاؤں میں ہیں.

    مزید پڑھیں: کشمیریوں نے ٹھان لی ہے وہ بھارتی فوج کوسری نگر سے بھگا کردم لیں گے‘ فاروق حیدر

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے رمضان کے احترام کو پامال کرتے ہوئے سری نگر کے مختلف علاقوں میں سخت پابندیاں نافذ کر رکھی ہیں۔

    خیال رہے کہ اپنے ایک بیان میں فاروق حیدر نے کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کے لیے جنگی جنون کو ہوا دے رہا ہے۔ عالمی برادری بھارت کا جنگی جنون دیکھ لے.

  • بھارت پلوامہ جیسا ڈراما دہرا سکتا ہے، کانگریس اور بی جے پی دونوں کشمیریوں کی قاتل ہیں: وزیر اعظم آزاد کشمیر

    بھارت پلوامہ جیسا ڈراما دہرا سکتا ہے، کانگریس اور بی جے پی دونوں کشمیریوں کی قاتل ہیں: وزیر اعظم آزاد کشمیر

    اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارت پلوامہ جیسا ڈراما دہراسکتا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ مودی بھارت کوہندوریاست بنانا چاہتا ہے، کانگریس ہو یا بی جے پی، دونوں کشمیریوں کی قاتل ہیں.

    [bs-quote quote=”نریندرمودی بھارت کوخالصتاً ہندو ریاست بنانا چاہتا ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم آزاد کشمیر”][/bs-quote]

    فاروق حیدر نے کہا کہ دعا ہے، اللہ پاکستان کو تاقیامت سلامت رکھے، نریندرمودی بھارت کوخالصتاً ہندو ریاست بنانا چاہتا ہے، کانگریس بھارت کا چہرہ اوربی جے پی دماغ ہے، بھارت کو بار بارمذاکرات کی پیشکش نہ کی جائے.

    وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ قومیں غیرت وحمیت سے زندہ رہتی ہیں، بھارت پاکستان کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا، البتہ بھارت پلوامہ جیسا ڈراما دہرا سکتا ہے، قوم کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں.

    مزید پڑھیں: رافیل ڈیل کی تحقیقات کا حکم، مودی کی مشکلات بڑھ گئیں

    خیال رہے کہ پلوامہ واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ گئی تھی۔ واقعے کے چند روز بعد بھارت نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ، بعد ازاں مدرسے پر حملے اور تین سو افراد کی ہلاکت کا مضحکہ خیز دعویٰ کیا۔

    البتہ یہ سارا پروپیگنڈا اس وقت دم توڑ گیا، جب اگلے روز پاکستان نے دو بھارتی جہاز گرا کر دشمن فضائیہ کے  پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا۔