Tag: فاروق حیدر

  • تحریکِ آزادیٔ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کا وقت آ گیا ہے: وزیر اعظم آزاد کشمیر

    تحریکِ آزادیٔ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کا وقت آ گیا ہے: وزیر اعظم آزاد کشمیر

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے مسئلہ کشمیر کو ڈیڑھ کروڑ عوام کی زندگی اور موت کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریکِ آزادیٔ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ڈیڑھ کروڑ عوام کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، وقت آ گیا ہے کہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کو دنیا بھر میں اجاگر کیا جائے۔

    وزیرِ اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان ہمارا ہم درد اور دنیا میں ہمارا اکلوتا وکیل ہے، دنیا سمجھے کہ پاک بھارت کشیدگی کی بنیاد مسئلہ کشمیر ہے۔

    فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل سہ فریقی مذاکرات کے مطابق ممکن ہے، پاکستان محفوظ تو تحریک آزادی بھی مضبوط ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  مودی حکومت کا مقبوضہ کشمیر کے اخبارات کے خلاف کریک ڈاؤن

    انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کشمیری قیادت متفقہ لائحہ عمل طے کرے گی، پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کے مفاد میں ہمیں اکٹھے ہونا ہے۔

    یاد رہے کہ مودی حکومت کی ایما پر مقبوضہ کشمیر سے چھپنے والے اخبارات کے خلاف بھی کٹھ پتلی انتظامیہ نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے، ان اخبارات نے وادی میں بھارتی افواج کے مظالم پر خاموش رہنے سے انکار کر دیا تھا۔

  • بھارت نے پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو منہ توڑ جواب ملے گا، وزیراعظم آزاد کشمیر

    بھارت نے پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو منہ توڑ جواب ملے گا، وزیراعظم آزاد کشمیر

    مظفر آباد : وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کا سوچے بھی نہیں، ایسا منہ توڑ جواب ملے گا کہ جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

    یہ بات انہوں نے مظفر آباد میں صھافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارتی فوج وادی پر قابض ہے، کشمیریوں کے دل میں بھارت سے نفرت ہی نفرت ہے، بھارتی وزیراعظم کی ایما پر کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔

    جموں و کشمیر میں مسلمانوں پر حملوں کی ماسٹر مائنڈ را ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو فوری جواب دینے کا ٹھیک اعلان کیا ہے، پوری قوم بھارت کے خلاف ایک ہے، بہادر کشمیری عوام پاک مسلح افواج کے ساتھ فرنٹ لائن پر کھڑے ہوں گے۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، ہر عالمی فورم پر بھارت کا بھرپور مقابلہ کروں گا، بھارتی فوج کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ بند کرے۔

    مزید پڑھیں: بھارت کی دھمکیوں سےمرعوب نہیں ہوں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں بھارت کو پیشکش کی تھی کہ بھارت کے پاس پلواما حملے کے ثبوت ہے تو پیش کرے کارروائی کریں گے اور واضح کیا تھا اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیاتوجواب دینے کاسوچیں گے نہیں بلکہ جواب دیں گے۔

  • بھارت پوری مقبوضہ وادی کو قبرستان میں تبدیل کرنا چاہتا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

    بھارت پوری مقبوضہ وادی کو قبرستان میں تبدیل کرنا چاہتا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

    مظفر آباد : وزیراعظم آزادکشمیرفاروق حیدر کا کہنا ہے کہ بھارت پوری مقبوضہ وادی کو قبرستان میں تبدیل کرنا چاہتا ہے لیکن کشمیریوں نے جنگ آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا ہے، 5 فروری کو بھرپور طریقے سے منایا جائے تاکہ مثبت پیغام جائے۔

    تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے یوم سیاہ کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا بھارت کابھانڈااقوام متحدہ کی رپورٹ نے پھوڑدیا، سرحدکےقریب شہری آبادی پر فائرنگ بھارت کامعمول ہے، حکومت پاکستان کشمیر کے معاملے پر سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لے۔

    [bs-quote quote=” فروری کوبھرپور طریقے سے منایاجائے تاکہ مثبت پیغام جائے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیراعظم آذاد کشمیر”][/bs-quote]

    فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نےجنگ آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کافیصلہ کرلیا ہے، پاکستان مسئلہ کشمیرکابنیادی فریق ہے ،سلامتی کونسل میں پھر لے جائے ، حکومت پاکستان تمام سیاسی جماعتوں پرمشتمل وفود بیرون ممالک بھیجے۔

    وزیراعظم آزادکشمیر بھارت پوری مقبوضہ وادی کو قبرستان میں تبدیل کرنا چاہتا ہے، گزشتہ سال بھارت نےآپریشن آل آؤٹ کے نام پر لوگوں کو مارا ، 5 فروری کوبھرپور طریقے سے منایاجائے تاکہ مثبت پیغام جائے، پوری دنیا میں کشمیریوں کوبھی اس دن اکٹھا ہوکرمظاہرہ کرناہوگا۔

    خیال رہے کشمیری عوام بھارت کا یوم جمہوریت بطوریوم سیاہ منا رہے ہیں، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے، تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز، ٹرانسپورٹ بند ہے جبکہ کشمیریوں کو احتجاجی ریلیوں سے روکنے کے لئے گلی گلی بھارتی فوجی تعینات کردئیے گئے ہیں اور موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔

    حریت رہنما یاسین ملک کومظاہرے میں شرکت سے روکنے کے لئے گرفتارکرلیا گیا ہے۔

    کشمیری رہنماؤں علی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق اوریاسین ملک نے بھارتی دہشت گردی کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • خدا کرے نیا سال پاکستان و کشمیر کےلیے خیر وبرکت کا باعث ہو، فاروق حیدر

    خدا کرے نیا سال پاکستان و کشمیر کےلیے خیر وبرکت کا باعث ہو، فاروق حیدر

    سری نگر : وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر نے سالِ نو پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خدا کرے آنے والا سال مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج بن کر طلوع ہو۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر فاروق حیدر نے نئے سال کی آمد پر پیغام جاری کرتے ہوئے پوری قوم کو نئے سال کی آمد مبارک پیش کی۔

    فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ خدا کرے آنے والا سال مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج بن کر طلوع ہو۔

    وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر نے اپنے پیغام میں شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خدا کرے آنے والا سال پاکستان و کشمیر کے لئے خیر و برکت کا باعث ہو۔

    مزید پڑھیں : ریاست جموں وکشمیر سے پاکستان کا الحاق ہوکر رہے گا: وزیراعظم آزادکشمیر

    یاد رہے کہ دو ماہ قبل وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کا کہا تھا کہ ریاست جموں و کشمیر کا پاکستان کا الحاق ہوکر رہے گا، بھارت کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دے۔

    فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ اپنا مسئلہ سمجھا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں کسی قسم کی مذہبی تقسیم نہیں ہے، کشمیر میں مذہب کی بنیادپر کسی نے کسی سے زیادتی نہیں کی۔

  • ریاست جموں وکشمیر سے پاکستان کا الحاق ہوکر رہے گا: وزیراعظم آزادکشمیر

    ریاست جموں وکشمیر سے پاکستان کا الحاق ہوکر رہے گا: وزیراعظم آزادکشمیر

    اسلام آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر سے پاکستان کا الحاق ہوکر رہے گا، بھارت کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد جموں وکشمیر کے اکہترویں یوم تاسیس پر اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کیا، فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ جدوجہد آزادی کشمیر میں ساتھ دینے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس پر کشمیری عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ اپنا مسئلہ سمجھا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں کسی قسم کی مذہبی تقسیم نہیں ہے، کشمیر میں مذہب کی بنیادپر کسی نے کسی سے زیادتی نہیں کی۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں فائرنگ کرکے چار کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال 6 مئی کومقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر14 کشمیری نوجوانوں کو شہید اور3 صحافیوں سمیت متعدد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • دنیا کی بزدل ترین فوج بھارت کی ہے اس کیلئے کشمیری ہی کافی ہیں، فاروق حیدر

    دنیا کی بزدل ترین فوج بھارت کی ہے اس کیلئے کشمیری ہی کافی ہیں، فاروق حیدر

    اسلام آباد : وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج دنیا کی بزدل ترین فوج ہے، اس کے لیے آزاد کشمیر کی عوام ہی کافی ہیں۔

    یہ بات انہوں نے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کے حالیہ بیان پر اپنے رد عمل میں کہی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج چند سو مقامی مجاہدین کے سامنے بےبس ہے۔

    یہ فوج مقبوضہ کشمیر میں صرف معصوم بچوں، عورتوں اور نہتے کشمیریوں پر ہی ظلم کرسکتی ہے، بھارتی فوج پاک فوج کامقابلہ نہیں کرسکتی۔

    فاروق حیدر کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فوج دنیا کی بزدل ترین فوج ہے بلکہ بھارتی فوج کو فوج کہنا فوج کی توہین ہے،  بزدل بھارتی آرمی چیف اور فوج کیلئے آزادکشمیر کی عوام ہی کافی ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے گیدڑ بھبکیاں مارتے ہوئے بیان جاری کیا تھا کہ وقت آگیا ہے پاک فوج اور دہشت گردوں سے بدلہ لیا جائے، پاکستان کو جواب دیا جائے گا۔

    اس کے جواب میں پاک فوج کے ترجمان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہیں، ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

  • نریندرمودی کشمیریوں کا قاتل ہے، جنگ بندی فقط ناٹک ہے: وزیر اعظم آزاد کشمیر

    نریندرمودی کشمیریوں کا قاتل ہے، جنگ بندی فقط ناٹک ہے: وزیر اعظم آزاد کشمیر

    مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمر فاروق حیدر نے کہا ہے کہ نریندرمودی کشمیریوں کا قاتل ہے، جنگ بندی فقط ناٹک ہے.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھارتی فوج کی پالیسیوں‌ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگ بندی کاناٹک کررہا ہے.

    [bs-quote quote=” پاکستان کے ساتھ ہمارا دل وجان کا رشتہ ہے، کشمیری بھارت کے جابرانہ قبضے کو تسلیم نہیں کرتے” style=”style-2″ align=”right” author_name=”وزیر اعظم آزاد کشمیر”][/bs-quote]

    یاد رہے کہ آج بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا تھا، دورے کے موقع پر وادی میں‌ مکمل ہڑتال رہی، حریت قیادت نے عوام سے سری نگر کے لال چوک تک احتجاجی مارچ کی اپیل کی تھی، جس کے بعد بھارتی فورسز نے لال چوک سیل کردیا.

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس دورے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی فوجی حصارمیں نہ آتے، تو کشمیری انھیں جوتے مارتے.

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارا دل وجان کا رشتہ ہے، کشمیری بھارت کے جابرانہ قبضے کو تسلیم نہیں کرتے. فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے کشمیریوں پرقیامت ڈھا رکھی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگ بندی کا دھوکا دے رہا ہے، مودی کی ایما پر کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے.

    انھوں‌نے کہا  کہ مودی کا دورہ ناکام بنانے پرحریت قیادت کوسلام پیش کرتا ہوں، سبز ہلالی پرچم سرینگر میں لہراتا رہے گا.


    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ مقبوضہ کشمیر، وادی سراپا احتجاج بن گئی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم پاکستان نےاقوام متحدہ میں کشمیریوں کی درست ترجمانی کی‘ فاروق حیدر

    وزیراعظم پاکستان نےاقوام متحدہ میں کشمیریوں کی درست ترجمانی کی‘ فاروق حیدر

    مظفرآباد : وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی ترجمانی پروزیراعظم پاکستان کے شکر گزارہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیرفاروق نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جنرل اسمبلی خطاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کواجاگر کرناخوش آئند ہے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی درست ترجمانی کی بطورکشمیری وزیراعظم پاکستان کے خطاب کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی ترجمانی پروزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیرپراقوام متحدہ کے خصوصی نمائندےکا تقررضروری ہے۔

    فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں تخریب کاریوں کی پشت پناہی کررہا ہے۔


    بھارت نےمحدود جنگ کی پالیسی نہ بدلی تومنہ توڑ جواب ملےگا‘ وزیراعظم


    خیال رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 7 لاکھ فوج تعینات کررکھی ہے جو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے ذریعے کچل رہی ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ بھارت جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے ایل او سی پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں بیلٹ گنوں کے استعمال اور دیگر جرائم سے روکے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔