Tag: فاروق ستار

  • نواز شریف کسی کے کہنے کے بجائے خود مستعفی ہوجائیں، فاروق ستار

    نواز شریف کسی کے کہنے کے بجائے خود مستعفی ہوجائیں، فاروق ستار

    اسلام آباد : متحدہ کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ استعفٰی ایم کیو ایم کا اپنا مطالبہ ہے، متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین ریکوزشین پراپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے استعفے کے مطالبے کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا۔

    صحافیوں سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ بات اب ریفرنس کی آ گئی ہے بہترہوگا کہ وزیراعظم کسی کے کہنے کے بجائے ازخود مستعفی ہوجائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملکی حالات مزید خراب ہونے سے پہلے یہ فیصلہ بہت ضروری ہے، ان کی وجہ سے سیاسی جمہوری نظام پربوجھ بڑھ رہاہے اس لیے وزیر اعظم کو خود مستعفی ہوجانا چاہیے کہیں ایسا نہ ہو کہ اداروں میں تصادم کی صورتحال پیدا ہوجائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت کے پاس اسمبلی میں اکثریت ہے اب اسے فیصلہ کرنا ہے کہ لیڈر آف دی ہاﺅس کسے ہونا چاہیئے۔


    مزید پڑھیں: اخلاقی جواز نہیں رہا، نوازشریف مستعفی ہوجائیں، فاروق ستار


    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری جرم نہیں سمجھا جاتا، کرپشن کے خاتمے کیلئے مؤثراحتساب کا قانون اورخود مختارقومی احتسابی ادارہ ہونا چاہیئے۔

    قومی احتسابی ادارہ اتنا بااختیار ہو کہ وزیر اعظم کو بھی بلاسکے، جبکہ نیب غیرفعال اور حکومت کے زیرانتظام ادارہ ہے، اس معاملے پر قومی اسمبلی میں بھی بحث ہونی چاہیئے۔

  • حکمرانی کا اخلاقی جواز نہیں، نوازشریف مستعفی ہوجائیں، فاروق ستار

    حکمرانی کا اخلاقی جواز نہیں، نوازشریف مستعفی ہوجائیں، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پاس اب وزارت عظمی پرفائز رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رہا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کا اجلاس عارضی مرکز بہادر آباد میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت ڈاکٹر فاروق ستار اور عامر خان نےکی، جس میں جے آئی ٹی رپورٹ ،وزیر اعظم کے استعفے اور ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کل رات سے صلاح و مشاورت کررہےہیں۔

    جے آئی ٹی رپورٹ کے حوالے سے آئینی و قانونی ماہرین سے رائے لی ہے، جس کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں وزیر اعظم کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیئے کیو نکہ نواز شریف کے پاس وزیراعظم رہنے کا اخلاقی جواز نہیں رہا۔

    اس حوالے سے نوازشریف کو فیصلہ کرنا چاہیے اور سیاسی بحران سےبچنے کیلئے وزیراعظم نوازشریف کا استعفیٰ ضروری ہے۔ دانشمندی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا تو صورتحال مزید پیچیدہ ہوجائے گی۔


    شریف برادران اوراسحاق ڈاراپنے عہدے سے مستعفی ہوں، عمران خان


    انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ غیرمعمولی ہیں، کرپشن کےخلاف اوراحتساب کا ایک خود مختارنظام و قانون ہوناچاہئیے، واجب الادا ٹیکس نہ دینا، اصل آمدن کوچھپانا اس پر بھی قانون بننا چاہئیے، احتساب کا مؤثر نظام نہیں ہوگا تو ایسےکیسز آتے رہیں گے۔


    نوازشریف اخلاقی جوازکھو بیٹھے، مستعفی ہوجائیں، بلاول بھٹو


    انہوں نے کہا کہ نیب کےپاس جن کےبھی کیس ہیں ان پربھی توجہ دینی چاہیے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی جب بنی تھی تو وزیر اعظم اور ن لیگ کا جواب خیر مقدمی تھا۔


    حکومت چاہتی ہے پارلیمنٹ چلے تو وزیر اعظم استعفیٰ دیں،خورشیدشاہ


    ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو ہم نے بھی مانا کیونکہ اسے سپریم کورٹ نے بنایا تھا،اس کو دیگر جے آئی ٹیز سے نہ ملایا جائے، انہوں نے کہا کہ ملک میں لوٹ وکرپشن کرنے والوں کا ایسا محاسبہ ہو نا چاہئیے کہ انہیں کوئی خزانہ لوٹنے کی ہمت ہی نہ ہو۔

  • متحدہ اراکین کی سیکیورٹی واپس، ذمہ داروزیراعلیٰ ہونگے، فاروق ستار

    متحدہ اراکین کی سیکیورٹی واپس، ذمہ داروزیراعلیٰ ہونگے، فاروق ستار

    متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پہلے میئر کے اختیارات اوراب ایم کیو ایم اراکین اسمبلی سے سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے، رہنماؤں یاذمہ داروں کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیراعلیٰ سندھ ہونگے۔

    یہ بات انہوں نے پی ایس114میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ان کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کامران ٹیسوری اور دیگر بھی موجود تھے۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ متحدہ اراکین سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی واہس لینے کے بعد میرے کسی ساتھی کو کچھ ہوا تو وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ شہر کراچی کی بہتری کیلئے بی سی اے، کچرا اٹھانے اور واٹربورڈ کے اختیارات میئر کو دیئے جائیں، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سال 2018میں سندھ کا وزیراعلیٰ شہری علاقے سے ہوگا۔

    علاوہ ازیں سیکیورٹی کی واپسی کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے سیکیورٹی خدشات کےباوجود ہم سےسیکیورٹی واپس لی۔

    انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس کی منسوخی کے بل کی مخالفت کرنے پر ہم سے سیکیورٹی واپس لی گئی۔ خواجہ اظہار الحسن نے متنبہ کیا کہ ہمیں اگر کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے۔

     

  • میڈیا ہاؤسز پر حملے کے کیس میں فاروق ستار کی عبوری ضمانت منظور

    میڈیا ہاؤسز پر حملے کے کیس میں فاروق ستار کی عبوری ضمانت منظور

    کراچی: اے آر وائی نیوز کے دفتر سمیت دیگر میڈیا ہاؤسز پر حملے اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات میں ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اے آر وائی نیوز کے دفتر سمیت دیگر میڈیا ہاؤسز پر حملے اور اشتعال انگیز تقاریر سمیت 5 مقدمات میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

    دوران سماعت عدالت نے برہمی کا اظہار کیا کہ فاروق ستار 9 ماہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

    گزشتہ سماعت پر عدالت نے فاروق ستار کی مسلسل غیر حاضری پر وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    بعد ازاں عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2 مقدمات میں ڈھائی لاکھ فی مقدمہ اور دیگر 3 مقدمات میں 50 ہزار فی مقدمہ کے حساب سے زر ضمانت جمع کروانے کا حکم دیا۔

    مقدمات کی مزید سماعت 9 جون تک ملتوی کردی گئی۔

    بجلی بحران پر چیئرمین نیپرا مستعفی ہوں

    ضمانت منظور ہونے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 31 مقدمات میں ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت دیگر شہروں کے میئرز کو اختیارات دینا ہوں گے۔ بلدیاتی اداروں کی کامیابی صوبائی حکومت کی کامیابی ہوگی۔

    کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بجلی بحران پر وفاقی وزرا اور چیئرمین نیپرا سے استعفیٰ مانگا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بات کوئی نہیں مانے گا کہ بجلی کے ٹاورز گر جاتے ہیں۔ گرمی آنے سے پہلے کے الیکٹرک کو مرمتی کام کرلینا چاہیئے تھا۔

    یاد رہے کہ 23 اگست کو قائد متحدہ کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنان نے اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ کردیا تھا۔

    مظاہرین نے دفتر میں شدید توڑ پھوڑ کی، سیکیورٹی عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ خواتین سمیت دفتر میں موجود ملازمین کو ہراساں کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: اے آر وائی کے دفتر پر حملہ کرنے والے 3 ماسٹر مائنڈ گرفتار

    واقعے کے بعد ایم کیو ایم رہنماؤں نے اپنے قائد کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا جس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ دو دھڑوں، ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن میں تقسیم ہوگئی۔

    حملے میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ حملہ آوروں میں شامل خواتین کو بھی گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہائی ملی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آفاق احمد کے مفاہمتی بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں، فاروق ستار

    آفاق احمد کے مفاہمتی بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں، فاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آفاق احمد کی مفاہمت کے بیان کا خیرمقدم کرتا  ہوں، ہم 90 کی دہائی والی سیاست دہرانے نہیں دیں گے۔ تشدد کی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر فاروق ستار کا ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد کی مفاہمت کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آفاق احمد سمیت جو بھی مثبت بیان دے گا ہم اس کاخیرمقدم کریں گے۔

    تشدد کی سیاست کا وقت گزر گیا ہے اب مفاہمت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا، جو بھی فرد مہاجروں کے حقوق کی بات کرے گا اس سے ہاتھ ملائیں گے سیاست میں مفاہمت کےدروازے ہمیشہ کھلےرہتے ہیں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ اب ہماری پالیسی مفاہمت کی ہوگی، تشدد کی سیاست کا خاتمہ کرینگے، لیکن مفاہمت کےعمل کا اگلا قدم کیا ہوگا ابھی اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

    مزید پڑھیں : تبدیلی ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے آئے گی،فاروق ستار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ آپس میں دست و گریبان ہونے کی بجائے گفت و شنید کے ذریعے معاملات حل کئے جائیں تو یہ مہاجر قوم کے لئے ایک بہترین قدم ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ذاتی مفادات کے لئے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں۔ مہاجر قوم کا منقسم ہونا قابل قبول نہیں ہے، کراچی میں مہاجروں کے حقوق کے لئے اسٹیک ہولڈرز سیٹ ایڈجسمنٹ بھی کر سکتے ہیں۔

  • جے آئی ٹی بننی چاہیے، نیب اور کرپٹ سیاست دانوں میں میچ فکسڈ ہے، فاروق ستار

    جے آئی ٹی بننی چاہیے، نیب اور کرپٹ سیاست دانوں میں میچ فکسڈ ہے، فاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ بڑا اور تاریخی ہے تاہم معاملہ ابھی مکمل نہیں ہوا حتمی فیصلہ جے آئی ٹی کی روشنی میں مرتب ہوگا۔

    ایم کیو ایم کے مرکز پر ڈاکٹر فاروق ستار نے پاناما کیس پر پریس بریفینگ میں کہا کہ سپریم کورٹ ایک ذمے دار اور آئینی ادارہ ہے ، جب ایک جے آئی ٹی بنائی گئی ہے تو اسے تسلیم کرنا چاہیے ،اگر دو ماہ کی انکوائری کی ضرورت ہے تو فریقین کو فیصلہ تسلیم کرکے جے آئی ٹی کو موقع دیں کہ وہ منطقی انجام تک اسکو پہنچائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی احتساب کا عمل مکمل نہیں ہوا ، لیکن جو کچھ بھی ہو وہ انصاف اور میرٹ پر ہونا چاہیے اور شاید پرسپریم کورٹ نے تب ہی مزید تحقیقات کا حکم دیا۔


    *پاناما کیس: ہرعظیم خزانے کے پیچھے کوئی جرم ہوتا ہے‘ عدالت


    فاروق ستار نے کہا کہ متحدہ بھی کرپشن کے خلاف ہے اور مکمل خاتمہ چاہتے ہیں ، نیب کا ادارہ ناقص اور نااہل ادارہ ہے ملک میں اربوں کھربوں کے قرضے لے کر ہڑپ کیا گیا ، ہم روز اول سے کہے رہے ہیں کہ ارٹیکل ٹریسٹھ ون این کے تحت قرضے لینے والے اور قرضے لے کر ہڑپ کرنے والی حکومتیں بھی نااہل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے جہاں جہاں کرپشن کے الزامات ہیں انکے خلاف بھی جے آئی ٹی اور انکوائری ہونا چاہیے تاہم پہلے تو یہ طے کرنا ہے کہ ہمیں سپریم کورٹ پر اعتماد ہے یا نہیں ؟ کرپشن کے مقدمات پر ضرور جے آئی ٹی بنی چاہیے اس لیے کہ نیب اور کرپٹ سیاست دانوں کے درمیان میچ فکسڈ ہے کیوں کہ نیب بے اثر تابع اور مرعوب ہے۔

  • فاروق ستار کی گرفتاری کامجھے علم نہیں‘وزیراعلیٰ سندھ

    فاروق ستار کی گرفتاری کامجھے علم نہیں‘وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ کی گرفتاری کے بارے میں‌مجھے کچھ علم نہیں‌ ہے،البتہ میں یہ جانتاہوں کہ عدالت نے فاروق ستار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہوئے ہیں.

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات جو کچھ ہوا اس کا مجھے علم نہیں ہے،واقعہ رات دیر گئے رونما ہوا تھا، میرا خیال ہے کہ پولیس نے فاروق ستار کوعدالت حاضری کے لیے روکا ہوگا،تاہم اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ عدالت نے پولیس کوفاروق ستار کی گرفتاری کا حکم دے رکھا ہے،انہیں کہا گیا تھا عدالت میں پیش ہوں یا ضمانت کرالیں.

    ڈاکٹر فاروق ستار کی ڈرامائی گرفتاری اور ایک گھنٹے بعد رہائی

    واضح رہے کہ گذشتہ شب سربراہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان فاروق ستار کی ڈرامائی گرفتاری اور ایک گھنٹے بعد رہائی عمل میں‌ آئی تھی. ان کی گرفتاری جب عمل میں‌آئی جب وہ شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد پی آئی بی کالونی میں واقع اپنے گھر واپس جا رہے تھے،انہیں پی اے ایف میوزیم شاہراہ فیصل پر گرفتار کرلیا گیا تھا،بعدازاں انہیں ایک گھنٹے بعد رہا بھی کردیاگیا تھا.

  • رینجرز کی ڈاکٹرفاروق ستار کو گاڑی سے اتار کر تلاشی

    رینجرز کی ڈاکٹرفاروق ستار کو گاڑی سے اتار کر تلاشی

    کراچی: رینجرز نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار کو گاڑی سے اتار کر تلاشی لی، مختلف کارروائیوں میں 19 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اہلکار کی جانب سے کراچی میں اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، سندھ  رینجرز نے کراچی کے علاقوں کلفٹن اور دو تلوار پر بھی اسنیپ چیکنگ کی۔

    اس دوران مختلف گاڑیوں کی تلاشی لی گئی، کلفٹن میں اسنیپ چیکنگ کے دوران رینجرز نے دو تلوار کے مقام پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی گاڑی بھی روک لی۔

    اس موقع  پر ڈاکٹر فاروق ستار کو ان کی گاڑی سے اتار کر گاٰڑی کی تلاشی لی گئی، رینجرز کے اہلکاروں نے ان کے گارڈزکا اسلحہ بھی چیک کیا۔

    اس دوران ڈاکٹر فاروق ستار خوشگوار انداز میں رینجرز کے افسر کرنل عمر کے ساتھ گفتگو کرتے رہے۔ انہوں نے رینجرز کی اسنیپ چیکنگ کو سراہا۔ تلاشی دینے کے بعد فاروق ستار رینجرز افسر سے مصافحہ کر کے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئے۔

    دوسری جانب رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے انیس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں ایم کیوایم لندن کا مبینہ بھتہ خور محمد سمیع اور کالعدم تحریک طالبان کا کارندہ حکم خان افغانی بھی شامل ہیں۔

  • ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی گورنر سندھ سے ملاقات

    ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی گورنر سندھ سے ملاقات

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی گورنر سندھ سے ملاقات ہوئی، محمد زبیر عمر نے کہا کہ میرے دروازے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے کھلے ہیں، کسی سے مقابلہ کرنے نہیں بلکہ عوامی مسائل حل کرنے آیا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا وفد گورنر سندھ سے ملاقات کرنے گورنر ہاؤس پہنچا، فاروق ستار کی سربراہی میں آنے والے وفد میں خواجہ اظہار، عامر خان اور فیصل سبزاوری بھی شامل تھے۔

    گورنر سندھ سے ملاقات کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ اور رہنماؤں نے اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کراچی میں ترقیاتی کاموں کی شکایات کے انبار لگائے اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، ڈاکٹر فاروق ستار نے ترقیاتی بجٹ میں کراچی کے حصے کو مزید بڑھانے پر بھی زور دیا۔

    گورنر سندھ نے ایم کیو ایم کے وفد کی شکایات اور تحفظات سننے کے بعد اُن کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے کھلے ہیں، صوبے کی ترقی کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلنے کا خواہش مند ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی کیونکہ میری تعیناتی کا مقصد کسی سے مقابلہ نہیں بلکہ عوامی مسائل کا حل ہے۔

  • اشتعال انگیز تقریر کیس، چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری

    اشتعال انگیز تقریر کیس، چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری

    کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریرکے مقدمے کی سماعت کے دوران حتمی چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کیا اور آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیا، جج نے بانی ایم کیو ایم اور فاروق ستار کے سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں‌ اشتعال انگیز تقاریرکے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں‌ ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے اراکین حسن ظفرعارف ،امجداللہ، قمرمنصور،ساتھی اسحاق اور ایم کیو ایم پاکستان کے رکن محفوظ یارخان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

    گرفتار ملزمان کا حتمی چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے تفتیشی افسرپراظہاربرہمی کیا ،اے ٹی سی نے تفتیشی افسرکوشو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 فروری تک چالان لازمی پیش کرنے کے احکامات جاری کیے، اے ٹی سی کی عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جیلوں میں قید ہیں اورآپ نے اب تک چالان پیش نہیں کرسکے۔

    عدالت نے تفتیشی افسر کو واضح احکامات جاری کیے کہ آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان نہیں پیش کیا گیا تو آپ کو جیل بھیج دیا جائے گا، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی ایم کیو ایم، فاروق ستاراوردیگرمفرورملزمان کے ایک مرتبہ پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    پڑھیں: ایم کیو ایم لندن کے دو رہنما رہا ہوتے ہی پھر گرفتار

    واضح رہے کہ گذشتہ سال 20 دسمبرکوسندھ رینجرز نے پروفیسر حسن ظفرعارف اور امجد اللہ کو جیل سے باہر نکالتے ہی حراست میں لے کر لے عزیز آباد تھانے کی پولیس کے حوالے  کردیا تھا۔