Tag: فاروق ستار

  • کراچی کومتبادل پلیٹ فارم دیا جارہا ہے، ڈاکٹرفاروق ستار

    کراچی کومتبادل پلیٹ فارم دیا جارہا ہے، ڈاکٹرفاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ مارچ سے کراچی کو متبادل ہاتھوں میں دینے کا کام شروع ہوگیا ہے۔

    منحرفین کے ٹولے کے آتے ہی کارکنوں کی گرفتاری شروع کردی گئیں ہیں۔ خورشید بیگم سیکرٹریٹ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی سرگرمیوں پرغیر اعلانیہ پابندی عائد ہے۔

    کراچی کو متبادل پلیٹ فارم دیا جارہا ہے، اُس کا منشور مائنس قائد ایم کیو ایم ہے، ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے کسی بھی جانے والے کو روکا نہ منایا، 10 ہزار افراد کے قتل کا الزام متحدہ پر لگایا گیا، اس الزام کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک مہینے میں100سےزائدکارکنوں کو گرفتار کیا گیا،گرفتار کارکنان پر نہ تو کوئی مقدمہ ہے اور نہ ہی کوئی الزام ہے۔

    ڈرائی کلیننگ مشین لگا کر سو خون معاف کئے جا رہے ہیں۔ نا معلوم نمبرز سے کا ل کر کے دھمکیاں دی جارہی ہیں، جن نمبروں سے دھمکیوں کی کالز آ رہی ہیں، وہ ثبوت رینجرز اور پولیس کو فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

     

  • پارٹی کے نام کا اعلان23مارچ کو مقدس جگہ پر کیا جائے گا، رضاہارون

    پارٹی کے نام کا اعلان23مارچ کو مقدس جگہ پر کیا جائے گا، رضاہارون

    کراچی: رضاہارون نے کہا ہے کہ تئیس مارچ کواپنی جماعت کے نام کااعلان کریں گے اور اپنی پارٹی کے اغراض ومقاصدسے بھی آگاہ کیاجائے گا۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رضا ہارون نے کہا کہ 23 مارچ کو پاکستان کی جمہوریت میں نئے باب اور نئی سوچ کا اضافہ ہوگا، اس دن ہم بہت مقدس مقام پر بہت اہم اعلان کریں گے جب کہ اس روز پاکستان کی ترقی و تعمیر کی پہلی اینٹ رکھی جائے گی، اس روز ہم اپنی جماعت کے نام کے علاوہ منشور اور نظریے کا بھی اعلان کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کی 20 کروڑ آبادی میں سے صرف چند لاکھ لوگ ہی کسی سیاسی جماعت سے وابستہ ہیں، اس لیے پاکستان کے ان 99 فیصد عوام سے کہتا ہوں کہ وہ چند افراد کچھ جماعتوں کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے ہمارا ساتھ دیں، اگر ان سے کوئی غلطی ہو تو انہیں پاکستان کے لیے نظرانداز کریں۔

    18 مارچ کو ایم کیو ایم کی جانب سے اچھی خبر کے اعلان پر رضا ہارون نے کہا کہ اچھی خبر دینے کے لیے سال کا ایک ہی دن رکھا ہے، ایم کیو ایم کے پاس جتنا بڑا مینڈیٹ ہے اس لحاظ سے اسے بڑی خبریں روز دینی چاہئیں، آخر وہ کب تک لوگوں کو بری خبریں دیتے رہیں گے۔

     

  • بیس ماہ کےبعد ایم کیو ایم کے قائد کو پاسپورٹ واپس مل گیا

    بیس ماہ کےبعد ایم کیو ایم کے قائد کو پاسپورٹ واپس مل گیا

    لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بیس ماہ کےبعد ایم کیو ایم کے قائد کو پاسپورٹ واپس کردیا۔

    ایم کیو ایم کےقائد کو اُن کا برطانوی پاسپورٹ واپس کردیا گیا، تین جون دوہزار چودہ کو اسکاٹ لینڈ یارڈ نے متحدہ قائد کا پاسپورٹ ضبط کرکے اُن پر لندن چھوڑنے پر بھی پابندی لگادی تھی۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے قائد کا پاسپورٹ منی لانڈرنگ کیس میں ضبط کیاگیاتھا، ایم کیو ایم کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ منگل کو اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کو اُن کا پاسپورٹ واپس کردیا ہے ۔

    ترجمان ایم کیوایم امین الحق نے بتایا کہ قائد کی وطن واپسی کا فیصلہ مشاورت اور سیکیورٹی حالات کے بعد ہی کیا جا سکے گا ۔

  • ایم کیو ایم کے قائد کو پوائنٹ آؤٹ کرکے نشانہ بنایا جا رہا ہے، فاروق ستار

    ایم کیو ایم کے قائد کو پوائنٹ آؤٹ کرکے نشانہ بنایا جا رہا ہے، فاروق ستار

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیوایم کےقائد کے بیانات پر پابندی فوری ختم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کیلئےقانون ایک جیسا نہیں ہے جبکہ پاکستان کا آئین ہر ایک کو اظہار رائے کاحق دیتا ہے۔

    خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ملک حکمرانوں کے دہرے معیار اور منافقت کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر جماعتوں کے سربراہوں کا بیان بھی ہرزہ سرائی سے کم نہیں ، لیکن کسی نے قوم سے معافی نہیں مانگی۔

    انہوں نے کہا کہ ملک و قوم ، حکومتوں اور ریاستی اداروں کی اصلاح و احوال تب ہوگی جب کوئی جائز تنقید ہوگی ،اگر کسی جائز تنقید کا بھی حق نہ دیاجائے تو پھر اصلاح و احوال کے راستے کیسے قائم ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ صرف ایم کیو ایم کے قائد کو پوائنٹ آؤٹ کرکے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

  • ایم کیو ایم کا احتجاج : بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری کا نوٹیفکیشن جاری

    ایم کیو ایم کا احتجاج : بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد / کراچی : ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کی پریس کانفرنس رنگ لے آئی، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں منتخب نمائندوں کی حلف برداری کا نوٹی فیکشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن چیئرمین،وائس چیئرمین کے انتخاب کیلئے شیڈول کافوری اعلان کرے۔

    میئراورڈپٹی میئر کےانتخاب کیلئے شیڈول میں تاخیر کیوں کی جارہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ براہ راست تینوں مراحل کے انتخابات ہو چکے،مخصوص نشستوں کے انتخابات کا اعلان بھی تک نہیں ہوا۔

    ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے الیکشن کمیشن اور اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان بھی کیا، ایم کیو ایم کے احتجاج کے دھمکی دینے کی دیر تھی کہ الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں نو منتخب نمائندوں کی حلف برداری کا نوٹی فیکشن جاری کردیا۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق حلف برداری کے بعد مخصوص نشتوں پر الیکشن کا شیڈول جاری ہوگا ۔ سندھ اور پنجاب میں امیدواروں سے متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران حلف لیں گے اور متعلقہ ڈسٹرکٹ ججز بھی حلف برادری کے امورسر انجام دیں گے۔

    دوسی جانب  صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ مکمل نہ ہونے کو الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کورکاوٹ قرار دیا ہے، الیکشن کمیشن کا کہناہے شیڈول میں تاخیر کی ذمے دار حکومت سندھ تھی۔

  • فاروق ستار نے عمران خان کونائن زیروآنے کی دعوت دیدی

    فاروق ستار نے عمران خان کونائن زیروآنے کی دعوت دیدی

    کراچی: ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے دورہ کراچی کے دوران کپتان جو دیکھیں خود آکربتادیں کہ کراچی کس کو منتخب کرے گا۔

    ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے برنس روڈ کا دورہ کیا اور لوگوں سے ملاقاتیں کیں اس دوران میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے عمران خان کو نائن زیرو آنے کی دعوت بھی دے، ڈالی فاروق ستار نے ایم کیو ایم اور وفاقی حکومت کےدرمیان رابطے کا بھی ذکر کیا۔

    اُن کا کہنا تھا اسحاق ڈار نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ایم کیو ایم نے کارکنان اور امیدوار وں کی گرفتاریوں کے حوالے سے اسحاق ڈار کوآگاہ اورشکایتی ازالہ کمیٹی میں چوتھے ممبر کو جلدازجلد شامل کرکےفعال کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

  • پانچ دسمبرکو الگ صوبے کا ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے، فاروق ستار

    پانچ دسمبرکو الگ صوبے کا ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں پانچ دسمبر کو الگ صوبے کا ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے۔

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پانچ دسمبر کو الگ صوبے کا ریفرنڈم ہونے جارہا ہے، پانچ دسمبر کو الگ صوبے کی تحریک کا آغاز ہوگا۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں ایم کیو ایم کا مقابلہ آٹھ سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے ہے، فاروق ستار نے امید ظاہر کی کہ حیدر آباد میں ایم کیو ایم کا بلا مقابلہ میئر منتخب ہوگا، جلسے میں خون رنگ لائےگا، نیا صوبہ آئے گا کا نعرہ بھی لگایا گیا۔

  • استعفے فوری منظورکیےجائیں، مزیدمذاکرات نہیں کریں گے، فاروق ستار

    استعفے فوری منظورکیےجائیں، مزیدمذاکرات نہیں کریں گے، فاروق ستار

    کراچی: ڈاکٹر فاروق ستار نے حکومت کو اختیارات استعمال کرکے مسائل حل کرنے کا مشورہ دے دیا، کہتے ہیں کہ اگر کسی ادارے کا معاملہ ہے تو حکومت اس سے بات کرے۔ استعفوں کے ساتھ کیا کرنا ہے یہ حکومت کی صوابدید ہے۔

    کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ حکومت معاملات اپنے ہاتھ میں لے اور اختیارات استعمال کرکے مسائل حل کرے، انہوں نے مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طویل مشاورت کے بعد مذاکراتی عمل سے باہر آنیکا فیصلہ کیا، ہمارے 3 بنیادی مطالبات اب بھی موجود ہیں، استعفے منظور ہوں یا نہ ہوں ہمارے تحفظات دور کئے جانے چاہئیں۔

    فاروق ستار نے دفاتر کھولنے، فلاحی سرگرمیوں کی اجازت اور الطاف حسین کے خطاب پر پابندی ختم کرنے کے حوالے سے بتایا کہ تین مطالبات میں سے ایک بھی تسلیم نہیں کیا گیا۔

     فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حکومت کا طرز عمل غیر سنجیدہ ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو تمام حقائق سے آگاہ کر دیا ہے کیونکہ انہوں نے حکومت کی ایماء پر مذاکرات کے مراحل طے کئے تھے،ان کے ساتھ احترام کا رشتہ قائم رہے گا۔ تاہم مولانا فضل الرحمان نے گلہ ہے کہ انھیں کل کے مذاکرات میں شرکت کرنا چاہیے تھی۔

    ایم کیو ایم رہنماء نے کہا کہ کراچی سے جرائم کا مستقل خاتمہ ہمارا بھی مطالبہ ہے لیکن جس کارکن نے قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا اسے گرفتار کرنا سیاسی انتقام ہے۔ ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، ایسے لگتا ہے کہ جمہوریت کی آڑ میں بدترین آمریت نافذ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری شکایات کا ازالہ کرنا وزیراعظم کا فرض ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کو کہا تھا کہ ریاستی اداروں کے بڑوں سے بات کرنی ہے تو کریں۔ ہمارے آئینی حقوق پامال ہو رہے ہیں، وزیراعظم بتائیں کہ آئین کی کس شق کی خلاف ورزی کے تحت خطاب پر پابندی لگائی۔

  • الطاف حسین پردرج مقدمات کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

    الطاف حسین پردرج مقدمات کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

    کراچی : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے الطاف حسین کے بارے میں ریمارکس اور الطاف حسین کے خلاف مقدمات درج ہونے پر پر ایم کیوایم نے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

    کراچی میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، کارکنان نے شدید نعرے بازی بھی کی اس موقع پر خواتین کارکنان اور رینجرز اہلکاروں کا آمنا سامنا بھی ہوا۔

    احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آج بھی فوج کے ساتھ ہیں۔ ہمارے ساتھ ظلم بند کیاجائے۔

    مظاہرے میں آنے پر بھی فاروق ستار کی گاڑی کی تلاشی لی گئی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے فاروق ستار کو پوچھ گچھ کے بعد جانے دیا

     لاہورپریس کلب کے باہر ایم کیوایم سنٹرل پنجاب ایڈہاک کمیٹی کا نےاحتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نےخواجہ آصف اور چوہدری نثار کے خلاف نعرے بازی کی ۔

    کوئٹہ میں بھی ایم کیو ایم کے کارکنوں نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،کارکنوں نے الطاف حسین کے حق اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

    سکھر ،نواب شاہ،میرپور خاص اور ٹنڈو الٰہ یارمیں بھی متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمات درج ہونے کے خلاف کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ، مظاہروں میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئیں۔

  • چوہدری نثار کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، فاروق ستار

    چوہدری نثار کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم فوج کے ساتھ تھے اور رہے گے۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے چوہدری نثار نے الطاف حسین کی تقریر کے دو تین الفاظ اٹھا کر بات کی ہے۔

    فاروق ستار نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی تقریر پر چراغ پا ہونے والے وفاقی وزیر داخلہ اس وقت کہاں تھے جب آصف زرداری فوج کو للکار رہے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے بیان پر چوہدری نثار طیش میں آگئے لیکن وہ اس وقت کہاں تھے جب سابق صدر آصف زرداری فوج کو للکار رہے تھے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کو معلو م ہونا چاہیئے کہ مہاجر قوم اب جاگ چکی ہے اور وہ کسی گیدڑ بھبکی میں نہیں آئے گی۔

    رابطہ کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ مہاجروں کے خلاف آپریشن کرنے کا شوق ہے تو وہ بھی پورا کر کے دیکھ لیا جائے، انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے چاہنے والوں کی تعداد کم نہیں ہوگی۔