Tag: فاروق ستار

  • خورشید شاہ خود استعفیٰ دے دیں، فاروق ستار

    خورشید شاہ خود استعفیٰ دے دیں، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ خورشید شاہ خود استعفی دے دیں۔ پیپلزپارٹی کوئی دوسرا اپوزیشن لیڈر لے آئے تو قبول ہوگا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنمااور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی جانب سے دیئے گئے بیان نے ایک بار پھر پاکستان سمیت سندھ کا سیاسی ماحول انتہائی گرم کردیا ہے۔ خورشید شاہ کے بیان پر ایم کیوایم ناراض ہے تو دوسری جانب ایم کیو ایم کے اہم رہنماوں نے بھی خورشید شاہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

    ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ خورشید شاہ خود ہی مستعفی ہو جائے۔ پیپلزپارٹی کوئی دوسرا اپوزیشن لیڈر لے آئے تو قبول کرلیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ سیاسی طور پرخورشید شاہ اپنے عہدے پر رہنے کے اہل نہیں رہے۔

    دوسری جانب ایم کیوایم کی اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کیلئےمشاورت بھی شروع ہو گئی ہے۔ فاروق ستارنےکہاہے اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کیلئےدوسری جماعتوں سے بھی مشاورت کررہے ہیں۔

  • کراچی میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے،ڈاکٹر فاروق ستار

    کراچی میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے،ڈاکٹر فاروق ستار

    کراچی: ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ شہرکے ہرعلاقے میں پانی کی فراہمی واٹر بورڈ کی ذمہ داری ہے لہٰذاشہرکے جن علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے اور ناغہ سسٹم کے باوجود پانی کی عدم فراہمی سے شہری پریشان ہیں پانی کی فراہمی کومساویہ و منصفانہ تقسیم کے ذریعے ایسے تمام علاقوں میں یقینی بنایا جائے۔

    انہوں نے کہاکہ میرے حلقہ انتخاب میں ماہ رمضان سے پانی کی شدید قلت ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کربلا کا سماں ہے اورشہری شدید مشکلات وپریشانیوں کاشکارہیں۔انہوں نے کہاکہ حق پرست نمائندے عوام سے براہ راست رابطہ میں رہتے ہیں اور ان کے مسائل سے ہمہ وقت آگاہ ہیں جبکہ شہریوں کوپانی کی فراہمی بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اورہم کسی قیمت پر یہ برداشت نہیں کریں گے کہ اولڈ سٹی ایریا ،کھارادر صدر و قرب وجوار کے علاقوں سمیت کراچی کے کسی بھی علاقے کے مکینوں کو پانی سے محروم رکھاجائے ۔

    انہوں نے واٹر بورڈ حکام سے کہاکہ وہ ان علاقوں میں پانی لازمی فراہمی یقینی بنائیں اوراس سنگین مسئلے پر پوری توجہ دیں۔اس ضمن میں کوئی جواز یاکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اولڈ سٹی ایریا ،کھارادر اورمختلف علاقوں کے وفود بھی موجود تھے جبکہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر افتخار احمد خان چیف انجینئرساوٴتھ محمد عارف خان ،چیف انجینئرڈبلیو ٹی ایم ظفر علی پلیجو اور ایس ای آصف قادری بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    وفد نے ڈاکٹر محمد فاروق ستار کو اپنے علاقوں میں پانی کی شدید قلت اور سیوریج کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ ڈاکٹرمحمد فاروق ستار نے کہا کہ اولڈ سٹی ایریا صدر ، کھارادر اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی بحرانی کیفیت ہے جس کی وجہ سے شہری مہنگے داموں پانی خریدرہے ہیں لہٰذا ان تمام علاقوں میں بھی دوسرے علاقوں کی طرح پانی فراہم کیا جائے اور سوریج سسٹم کے بارے میں شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے بصورت دیگر عوامی احتجاج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

    اس لئے کہ ہم شہریوں کے مسائل کو نظر انداز نہیں کرسکتے ۔دریں اثناء پانی کی ان علاقوں میں فراہمی یقینی بنانے کے لئے درپیش دشواریوں سے متعلق واٹر بورڈ افسران نے تفصیلی بریفنگ دی ،ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ یہ بات اصولی طور پر طے ہوچکی ہے کہ واٹر بورڈ ان علاقوں میں ناغہ سسٹم کے تحت ہفتہ میں 3 دن پانی فراہم کرے گا اور سیوریج کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

    واٹر بورڈ کے افسران نے مزید بتایا کہ بجلی کی بندش اور100ملین گیلن پانی کی عدم فراہمی کے باعث پانی کی قلت کا سامنا ہے جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنز کو بجلی کے بریک ڈاوٴن کا سامنا ہے ،جس کی وجہ سے فراہمی آب کا سسٹم شدید دباوٴ کا شکا رہے ۔

    انہوں نے یقین دلایا کہ مناسب حکمت عملی اختیا رکرتے ہوئے ان علاقوں کوہفتہ میں 3دن شیڈول اور ناغہ کے تحت پانی فراہم کیا جائے گا ، تاکہ ان علاقوں کو پانی کی قلت سے نجات مل سکے ، جبکہ چیف انجینئر اور چیف انجنیئر ساوٴتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی سے اس مسائل کا تدارک کریں گے۔

  • سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کےقیام کی مخالفت قابل مذمت ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

    سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کےقیام کی مخالفت قابل مذمت ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

    اسلام آباد: ایم کیو ایم نےپی ٹی آئی رہنماؤں کےبیان پر پارلیمنٹ کےمشترکااجلاس سے بائیکاٹ کردیا، ڈاکٹر فاروق ستار نے نئے صوبوں کیلئے پارلیمانی کمیشن قائم کیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بقا اورسلامتی کے لئے نئے انتظامی یونٹس ناگزیرہیں۔

    ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کیلئے پارلیمانی کمیشن قائم کیا جائے،سندھ میں انتظامی یونٹس کے خلاف بات کیوں کی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں احساس محرومی ہے، کوٹہ سسٹم آئینی طور پر موجود ہی نہیں۔

    ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہماری باری آئے تومعاملے کوعلاقائی قرار دے دیا جاتا ہے، ہم ستر فیصد ریونیو دینے والے لوگ ہیں،ان کا کہنا تھا کہ کہ نئے صوبوں کی بات لسانی نہیں، الطاف حسین نے کئی بار توجہ اس مسئلے کی جانب مبذول کرائی۔

  • آج کا دن اہم ہے،دھرنا دینے والوں کو راضی کیا جائے،فاروق ستار

    آج کا دن اہم ہے،دھرنا دینے والوں کو راضی کیا جائے،فاروق ستار

    اسلام آباد: وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ  آج کا دن اہم ہے، دھرنا دینے والوں کو راضی کیا جائے، فاروق ستار نے کشیدہ صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور دیا ۔

        ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کوشش کر رہے ہیں کہ ملک میں جاری بحران کا حل نکالا جائے، انھوں نے کہا کہ قائد الطاف حسین احتجاج کرنے والی جماعتوں اور حکومت سے مسلسل اپیل کررہے ہیں کہ بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالیں۔

    انھوں نے کہا کہ اب بھی گنجائش ہے اور تھوڑی کوشش کی جائے تو مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے ، ہمیں عوام کو ایک آخری موقع دینا چاہیٔے۔ عوام اور جماعتیں ملک کو مستحکم دیکھنا چاہتی ہیں، ہر حال میں ایسا حل نکالا جائے، جس سے تمام فریقین مطمئن ہو سکیں۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ نظام کو قائم رکھ کر جہموریت کو فروغ دینا چاہتا ہے، پی ٹی آئی سے مذاکرات ہوئے ہیں اور عوامی تحریک سے بھی ہونے چاہئیں ، عوامی تحریک کا وفد بیٹھے تو مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ جمہوریت کے فروغ کیلئے مسئلے کا حل نکالا جائے، معاملے کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کرنا چاہیٔے

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم نےکھلے دل سے بات سنی اور انہیں محسوس ہوا کہ وہ بھی پورے اخلاص کے ساتھ اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں۔

    اس سے قبل سیاسی بحران کے حل کے لئے ایم کیو ایم کے وفد نے  خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعظم ہاؤس  ملاقات کی۔

    ملاقات میں معاملات سدھارنے کیلئے وزیر اعظم ایک قدم آگے بڑھائیں، ایم کیو ایم وفد نے الطاف حسین کا خصوصی پیغام نواز شریف کو دیا ، ایم کیو ایم کے وفد نے الطاف حسین کی تجاویز کو وزیراعظم کے سامنے پیش کیا۔

  • ایم کیوایم کابلدیاتی انتخابات کیلئےمہم چلانےکااعلان

    ایم کیوایم کابلدیاتی انتخابات کیلئےمہم چلانےکااعلان

    کراچی: ایم کیوایم نے بلدیاتی انتخابات کیلئے مہم چلانے کااعلان کردیا،فاروق ستار کہتے ہیں منتخب بلدیاتی ادارے نہ ہونے کے باعث سانحہ ویو رونما ہوا۔

    ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے سانحہ سی ویو اور بارش کے بعدپیدا ہونےوالی صورتحال پرپریس کانفرنس کی،فاروق ستار نے بتایاحالات تیزی سے محاذ آرائی کی طرف جارہے ہیں لیکن ملک کی موجودہ صورتحال محاذ آرائی کامتحمل نہیں ہوسکتی،اختلافات ختم کرناوقت کاتقاضا ہے ان کاکہناتھا منتخب بلدیاتی ادارے نہ ہونے کے باعث کراچی کے شہری پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں۔

    فاروق ستار کاکہناتھاسانحہ سی ویو کی ذمہ داری کسی نہ کسی ادارے کوتولینی ہوگی شہر میں مسائل کی وجہ بھی عوامی نمائندگی نہ ہوناہے، فاروق ستار نےبتایا ایم کیوایم عوامی حقو ق کیلئے ایک مہم شروع کرنے جارہی ہے،ان کاکہناتھا کراچی میں اتنابڑا سانحہ ہوا لیکن وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ تک نہیں کیا۔

  • سب سے بڑا مسئلہ مذہبی انتہاپسندی ہے، فاروق ستار

    سب سے بڑا مسئلہ مذہبی انتہاپسندی ہے، فاروق ستار

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ کےرہنما ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مذہبی انتہاپسندی اوردہشت گردی ہے ۔لندن میں ایم کیوایم یوکے زیراہتمام ہونے والی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے داخلی استحکام،معاشی ترقی اورقومی یکجہتی کیلئے ضروری ہے کہ ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ کیاجائے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کئی سال قبل ہی پاکستان کے ارباب اختیارکو خبردار کردیا تھا اگر طالبانائزیشن کونہیں روکاگیاتویہ ملک کے لئے انتہائی تباہ کن ہوگا۔