Tag: فاروق ستار

  • سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی سے متعلق فاروق ستار کے اہم انکشافات

    سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی سے متعلق فاروق ستار کے اہم انکشافات

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی سے متعلق اہم انکشافات کر دیے.

    تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی پارکس کا کیس دل چسپ رخ اختیار کر گیا،نیب کے بعد سیاست دانوں کی جانب سے بھی انکشافات کا سلسلہ شروع ہوگیا.

    سابق میئرکراچی فاروق ستار نے کہا کہ جب میں 1997-98 میں وزیرتھا، تب لیاقت قائم خانی کے پاس ایڈیشنل ڈی جی پارکس کا عہدہ تھا.

    انھوں نے کہا کہ مجھےان کی کرپشن کاعلم ہوا، تو میں نے او ایس ڈی بنا کر گھربھجوا دیا تھا، مصطفیٰ کمال میئربنے، تو انھوں نے اسے ڈی جی پارکس بنا دیا.

    علم ہوگیا تھا کہ اسے کس مقصد کے لیے ڈی جی پارکس بنایا گیا ہے، کراچی:وسیم اخترنےبھی کرپٹ شخص کومشیر بنا لیا۔

    خیال رہے کہ احتساب عدالت نے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کا دو روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا.

    لیاقت قائم خانی کو آج راولپنڈی کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا، موصولہ اطلاعات کے مطابق لیاقت قائم خانی کے اثاثوں کی مالیت کا تخمیہ دس ارب روپے تک پہنچ گیا.

  • "کل ہجرت کرنے والوں کی ہی نہیں، نظریہ پاکستان کی بھی توہین کی گئی”

    "کل ہجرت کرنے والوں کی ہی نہیں، نظریہ پاکستان کی بھی توہین کی گئی”

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کل ہجرت کرنے والوں کی ہی نہیں، نظریہ پاکستان کی بھی توہین کی گئی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا. ایم کیو ایم کے کنوینر کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی نے پناہ نہیں دی، ہم اپنےحصے کا پاکستان ساتھ لائے تھے.

    انھوں نے سابق صدر آصف زرداری کے متنازع بیان کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے اسے تضحیک آمیز قرار دیا، ایم کیو ایم ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا.

    بعد ازاں وفاقی وزیر  تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہجرت کرنے والوں کے لیے ایسی باتیں مناسب نہیں، یہ قابل مذمت ہے.

    آصف زرداری تاریخ  مسخ نہ کریں: فاروق ستار


    اس بیان پر فاروق ستار کی جانب سے ردعمل آیا ہے. انھوں‌ نے کہا ہے کہ آصف زرداری تاریخ کومسخ نہ کریں.

    فاروق ستار نے کہا کہ آصف زرداری نے بھارتی سازش کے تحت مہاجروں پر بیان دیا، بیان سے انارکی پھیل سکتی ہے ذمہ دارآصف زرداری ہوں گے.

    سابق میئر کراچی نے کہا زرداری یاد رکھیں، سندھ اسمبلی میں آزادی سے پہلے ہندو اکثریت تھی، تاریخ مسخ نہ کی جائے.

  • چیئرمین سینیٹ معاملہ، بلاول بھٹو زرداری نے جو بویا وہی کاٹا، فاروق ستار

    چیئرمین سینیٹ معاملہ، بلاول بھٹو زرداری نے جو بویا وہی کاٹا، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بلاول بھٹو زرداری نے جو بویا تھا وہی کاٹا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جیسی کرنی ویسی بھرنی ہے، گزشتہ سال ہارس ٹریڈنگ کی ابتدا پیپلزپارٹی نے کی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ کل اپوزیشن کے سینیٹرز کا ضمیر جاگ گیا تو اس میں چیخنے کی بات نہیں ہے۔

    فاروق ستار کے مطابق گزشتہ برس پیپلزپارٹی نے بھی ایم کیو ایم کے سینیٹرز کے بارے میں یہی کہا تھا، ہارس ٹریڈنگ کی وجہ سے ایم کیو ایم کے چار سینیٹرز کے بجائے ایک جیتا تھا۔

    مزید پڑھیں: عمران خان، صادق سنجرانی ملاقات، وزیر اعظم کی چیئرمین سینیٹ کو مبارک باد

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمارے لوگوں کی وفاداریاں خریدی گئی تھیں اب بلاول بھٹو زرداری سیخ پا ہورہے تھے۔

    خیال رہے کہ کل سینیٹ میں اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی.

    اپوزیشن کی اکثریت کے باوجود تحریک عدم اعتماد ناکام رہی، تحریک کے حق میں فقط 50 ووٹ آئے، جس کے بعد تحریک کو رد کر دیا گیا.

    یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کردہ تحریک کو بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس مرحلے پر اپوزیشن جماعتوں‌ کے سینیٹرز نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا۔

  • سندھی اورمہاجرکوالگ کرنا اشتعال انگیزی ہے، فاروق ستار

    سندھی اورمہاجرکوالگ کرنا اشتعال انگیزی ہے، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اردو بولنے والے بھی سندھ کا اثاثہ ہیں، آصف زرداری نے مہاجروں کے وجود سے ہی انکارکیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ قومی اسمبلی میں مہاجروں کے خلا ف بیان اشتعال انگیزی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے مہاجروں کے وجود سے ہی انکارکیا، آصف زرداری کو ایسی گفتگو سے اجتناب کرنا چاہیے، ذہن نشین کرلیں اردو بولنے والے بھی سندھ کا اثاثہ ہیں۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما نے کہا کہ آصف زرداری بھائی سے بھائی کو لڑانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، 2002 سے 2008 اور 2008 سے 2013 کا دورانیہ دیکھ لیں، 2008 کے بعد توکراچی میں اصل خون کی ہولی کھیلی گئی۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ لیاری گینگ وارکو سرکاری سرپرستی میں قائم کیا گیا، حقیقت سےآگاہ کرنا ہے توعزیربلوچ کی جے آئی ٹی پبلک کریں۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما نے کہا کہ جسٹس گلزار نے 3 روز پہلے کہا سندھ پاکستان کا کرپٹ صوبہ ہے، سندھ میں ایک بھی ترقیاتی منصوبے پرکام نہیں ہوا۔

  • وزیراعظم عمران خان کو کراچی کے عوام کی داد رسی کرنا ہوگی، فاروق ستار

    وزیراعظم عمران خان کو کراچی کے عوام کی داد رسی کرنا ہوگی، فاروق ستار

    کراچی : متحدہ کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا جنوبی سندھ یونٹ کے قیام سے متعلق جواب کو مسترد کرتے ہیں، انہیں کراچی کے عوام کی داد رسی کرنا ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی جانب سے عمائدین شہر اور سیاسی رہنماؤں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے عمائدین شہر اور سیاسی رہنماؤں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

    تقریب  میں فاروق ستار کے سیاسی حریف ڈاکٹر عامر لیاقت حسین، پی ٹی آئی کے عالمگیر خان، پیپلزپارٹی کے ناصر حسین شاہ، پی ایس پی کے ڈاکٹر صغیر اور وسیم آفتاب سمیت عمائدین شہر اور سیاسی و مذہبی شخصایت نے شرکت کی۔

    افطار ڈنر سے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھ میں نئے صوبے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ کراچی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا کر کراچی کو قومی ترجیحات میں شامل اور اس کی داد رسی کرنا ہوگی۔

    فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں پانی پر فسادات ہو سکتے ہیں، حکومت پانی کے منصوبے کے فور کے فیز ون اور فیز ٹو دونوں کو ایک ساتھ مکمل کرے۔

    یاد رہے کہ فاروق ستار کے افطار ڈنر میں ڈاکٹر خالد مقبول، آفاق احمد اور مصطفی کمال نے شرکت تو نہ کی لیکن فاروق ستار نے اس موقع پر  ملک کے مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک جگہ یکجا کرکے قومی ایجنڈہ طے کرنے کا مطالبہ ضرور کیا۔

  • تیراپاکستان ہےنہ میراپاکستان ہے، یہ آئی ایم ایف کا پاکستان ہے، فاروق ستار

    تیراپاکستان ہےنہ میراپاکستان ہے، یہ آئی ایم ایف کا پاکستان ہے، فاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا تیراپاکستان ہےنہ میراپاکستان ہے،یہ آئی ایم ایف کا پاکستان ہے، لوگ مہنگائی،غربت، بے روزگاری کےبوجھ تلے دبے جارہے ہیں، تباہی و بربادی کا عمل نہ روکاتورمضان کے بعد عوام کو سڑکوں پرہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 22 اگست کیس میں اگلی تاریخ 25 مئی ملی ہے، شناخت پریڈ کا عمل آج کی سماعت میں ہوا ہے، اس مقدمے میں بھی باعزت بری ہوں گے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا لوگ مہنگائی، غربت، بے روزگاری کےبوجھ تلےدبےجارہےہیں، معاشی بدحالی نہ رکی توعوام خودمعاملات ہاتھ میں لے لیں گے، تیرا پاکستان  ہے نہ میراپاکستان ہے، یہ آئی ایم ایف کا پاکستان ہے۔

    رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا پانی کےاوپرفسادات ہوتے نظر آرہے ہیں، اب ملک مزید تجربوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، تباہی و بربادی کا عمل نہ روکا تو رمضان کے بعد عوام کو سڑکوں پرہوں گے۔

    تباہی و بربادی کا عمل نہ روکا تو رمضان کے بعد عوام کو سڑکوں پرہوں گے،فاروق ستار

    ان کا کہنا تھا عوام نے تمام سیاسی جماعتوں کو مسترد کردیا ہے، تحریک انصاف کی نااہلی لوگوں میں مایوسی کا سبب بنی ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔

    فاروق ستار  نے مزید کہا ایم کیو ایم پاکستان کے کرپٹ عناصر کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے، وفاق کو سندھ کے دیہی علاقوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔

    اس سے قبل کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اے آر وائی نیوزکے دفتر پر حملے سے متعلق دو مقدمات پر سماعت ہوئی ، فاروق ستار، عامر خان، کنور نوید، شاہد پاشا و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، تفتیشی افسر گواہ جوڈیشل مجسٹریٹ کلیم اللہ بھی پیش ہوئے۔

    ملزمان کےوکلا نےگواہ پرجرح کی جو آئندہ سماعت پر بھی جاری رہے گی ، جوڈیشل مجسٹریٹ کلیم اللہ نے چھبیس ملزموں کی شناخت پریڈ کی تھی ، عدالت کیس میں بانی ایم کیو ایم سمیت نو ملزمان کواشتہاری قرار دےچکی ہے۔

    کیس کی مزید سماعت پچیس مئی تک ملتوی کردی گئی۔

  • ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں لسانی فسادات کی پیش گوئی کر دی

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں لسانی فسادات کی پیش گوئی کر دی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے شہر قائد میں ایک بار پھر لسانی فسادات کی پیش گوئی کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق سربراہ ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں اب پانی پر لسانی فسادات ہونے ہیں جسے کوئی نہیں روک سکے گا۔

    فاروق ستار نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کو پیپلز پارٹی نے خود یقینی بنا دیا ہے، 40 فی صد شہری کوٹہ مقرر کیا گیا تھا لیکن اس پر بھی عمل نہیں ہوا۔

    ایم کیو ایم کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 11 برسوں میں پیپلز پارٹی نے ایک بوند پانی نہیں دیا، سندھ میں 5 انتظامی یونٹس کا قیام نا گزیر ہو چکا ہے، جنوبی سندھ صوبہ بن کر رہے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  جلسی نے ثابت کردیا کہ عوام نے متحدہ بہادرآباد کو یکسر مسترد کردیا، فاروق ستار

    خیال رہے کہ چار دن قبل فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں پر بھی شدید تنقید کی تھی، کہا تھا کہ ایم کیو ایم کے زمینی خداؤں نے پارٹی کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا۔

    کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کا جلسہ جلسہ نہیں جلسی تھی۔

    فاروق ستار نے کہا ’میں نے ایم کیو ایم کو ٹوٹنے سے بچایا لیکن موجودہ عہدے داران نے اسے حقیقی پارٹ ٹو بنا دیا۔‘

  • ایم کیو ایم جلسہ، فاروق ستار کیا کرنے والے ہیں؟

    ایم کیو ایم جلسہ، فاروق ستار کیا کرنے والے ہیں؟

    اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان آج کراچی میں‌ سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے، ایسے میں‌ اہم ترین سوال یہ ہے کیا فاروق ستار جلسے میں شرکت کریں گے یا نہیں؟

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان آج کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی.

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے آج مزار قائد سے متصل باغ جناح میں جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ ایم کیو ایم کے کنویر، خالد مقبول صدیقی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں۔

    ایسے میں یہ سوال اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ آیا ایم کیوایم پاکستان کے سابق کنوینر، فاروق ستارجلسے میں شرکت کریں گے یا نہیں؟

    یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات سے قبل ایم کیو ایم پاکستان میں دراڑ پڑ گئی تھی اور پارٹی پی آئی بی اور بہادر آباد میں تقسیم ہوگئی تھی.

    مزید پڑھیں: ایم کیوایم پاکستان آج کراچی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    بعد ازاں خالد مقبول صدیقی کو کنوینر منتخب کیا گیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے نے ایم کیو ایم پاکستان کو تقویت دی، جس کے بعد فاروق ستار غیر متعلقہ ہوگئے.

    اگرچہ بعد میں فاروق ستار نے ٹنکی گراؤنڈ کے جلسے میں شرکت کی تھی، مگر پھر ان کا پھر کوئی کردار نظر نہیں آیا.

    باغ جناح کے جلسے میں بھی فاروق ستار کی شرکت کا کوئی امکان نہیں. انھوں نے واضح‌ کیا ہے کہ انھیں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی اور وہ اس سرگرمی میں شریک نہیں‌ ہوں گے.

  • فاروق ستار اور عامر خان پر جرمانہ عائد، رقم ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کی ہدایت

    فاروق ستار اور عامر خان پر جرمانہ عائد، رقم ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کی ہدایت

    کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں عامر خان اور ڈاکٹر فاروق ستار پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے رقم ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر، اے آر وائی حملہ اور سانحہ 12 مئی کے مقدمات کی علیحدہ علیحدہ سماعت ہوئی۔

    سانحہ 12 مئی کیس کی سماعت کرنے والے جج نے تاخیر سے آنے پر ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیو ایم رہنما عامر خان پر جرمانہ عائد کیا۔ عدالت نے ملزمان کو 5 ، 5 سو روپے ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کی سماعت بھی ہوئی جس میں فاروق ستار، عامر خان، قمر منصور، شاہد پاشا، جنید لاکھانی پیش ہوئے جبکہ خواجہ اظہار ، رؤف صدیقی اور کنور نوید جمیل کے وکلا نے عدالت میں استشنیٰ کی درخواست دائر کی۔ عدالت نےدرخواستیں منظور کرتے ہوئے سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی۔

    علاوہ ازیں اے آر وائی نیوزدفترپرحملے کے کیس کی بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی جس میں فاروق ستار، عامر خان سمیت دیگر نامزد ملزمان پیش ہوئے۔

     جوڈیشل مجسٹریٹ کلیم اللہ کلھوڑو کے بیان پر ملزمان کے وکلاء نے جرح کی، جبکہ مقدمے میں نامزد ملزم جاوید شوکت کےوکیل نےمجسٹریٹ کے بیان پر جرح مکمل کرلی۔

    مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کے وکلا نے آئندہ سماعت پر جرح کرنے کا فیصلہ کیا جس پر عدالت نے کارروائی 13 اپریل تک ملتوی کردی۔

    قبل ازیں عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے قیام کا کریڈٹ حیدرآباد کے عوام کوجاتاہے، مجھے امید ہے اس مرتبہ اب یہ صرف اعلان نہیں ہوگا بلکہ عملی اقدامات بھی ہوں گے۔

    فاروق ستار نے عمران خان کو حیدرآباد آنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ آپ آئیں عوام شکریہ ادا کریں گے۔

    ایم کیو ایم کے سابق رہنما کا کہنا تھا کہ ماضی میں حیدرآباد کو بری طرح سے نظر انداز کیا گیا، حکومت جو اقدامات کررہی ہے وہ خوش آئند ہے،  زیادہ مناسب یہ ہوتا کہ یونیورسٹی کے سنگِ بنیاد کی تقریب حیدرآباد میں ہی منعقد کی جاتی۔

  • فاروق ستار کا ایم کیو ایم سے متعلق بڑا اعلان

    فاروق ستار کا ایم کیو ایم سے متعلق بڑا اعلان

    کوٹ رادھا کشن: ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے فرسودہ سیاست دانوں‌ کی سیاست کے خاتمے کا اعلان کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن میں  خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں روایتی سیاست کاخاتمہ ہرحال میں ہوگا.

    انھوں‌ نے کہا کہ 18 مارچ کو تحریک کا 35 واں یوم تاسیس ہے، ہم 1986 کی ایم کیوایم کوبحال کریں گے.

    [bs-quote quote=”ہم 1986 کی ایم کیوایم کوبحال کریں گے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”فاروق ستار”][/bs-quote]

    فاروق ستار نے کہا کہ عوام جوق در جوق ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں، اب فرسودہ سیاست دانوں کی سیاست کا ہر صورت خاتمہ ہوگا.

    ایم کیو ایم لیڈر کا کہنا تھا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ غریب آدمی کی سیاست کی ہے، پاکستان میں اصل تبدیلی عام آدمی کی حکومتی ایوانوں میں نمائندگی ہے.

    خیال رہے کہ 22 اگست کو پاکستان مخالف بیان کے بعد رابطہ کمیٹی کے سینئر رہنماؤں نے لندن سے قطع تعلق کر لیا تھا۔ فاروق ستار نے اس دھڑے کی قیادت سنبھالی۔

    مزید پڑھیں: فاروق ستار نے کراچی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    البتہ کچھ عرصے بعد اس ایم کیو ایم پاکستان میں بھی دو دھڑے ابھر آئے، پارٹی پی آئی بی اور بہادر آباد میں تقسیم ہوگئی، دونوں دھڑے قیادت کے دعوے دار تھے، البتہ قانون کی رو سے الیکشن کمیشن نے بہادر آباد گروپ کے حق میں فیصلہ سنایا۔

    اس فیصلے کے بعد فاروق ستار ایم کیو ایم کی سیاست میں غیر متعلقہ ہوگئے۔