Tag: فاسٹ اینڈ فیوریس

  • فاسٹ اینڈ فیوریس کے اسٹار ون ڈیزل پر جنسی ہراسانی کا الزام

    فاسٹ اینڈ فیوریس کے اسٹار ون ڈیزل پر جنسی ہراسانی کا الزام

    لاس اینجلس: ہالی وڈ کے سپر اسٹار ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کے اداکار ون ڈیزل پر ان کی ایک سابقہ معاون نے جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔

    بالی وڈ اداکار ون ڈیزل کی سابق پرسنل اسسٹنٹ ایسٹا جونیسن نے ’فاسٹ فائیو‘ کی شوٹنگ کے دوران اداکار ون ڈیزل کے خلاف ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ دائر کیا ہے۔

    اداکار ون ڈیزل کی سابقہ معاون ایسٹا جونیسن نے کہا ہے جنسی ہراسانی کا واقعہ 2010 میں ’فاسٹ فائیو‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا جب اداکار نے فاسٹ اینڈ فیوریس کمپنی کے ساتھ کام شروع کیا تھا۔

    عدالتی کیس کے مطابق جنسی ہراسانی کے واقعے کے دوسرے دن ایسٹا جونیسن کو نوکری سے فارغ کردیا گیا تھا۔

    ون ڈیزل کی سابقہ معاون نے الزام لگایا ہے کہ انہیں نوکری سے صرف اس لئے نکالا گیا کہ انہوں نے ون ڈیزل کی جنسی خواہش پوری کرنے سے انکار کردیا تھا۔

  • ڈیون جانسن نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی

    ڈیون جانسن نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی

    لاس اینجلس: ہالی وڈ اداکار ڈیون جانسن نے ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ فرنچائز میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔

    سابق ریسلر راک اور ہالی وڈ کے معروف اداکار ڈیون جانسن ’ لیوک ہابس‘ نے اب ایک مرتبہ پھر ’فاسٹ اینڈ فیوریس فلموں میں ایکشن کرتے نظر آئیں گے۔

    اداکار ڈیون جانسن نے ٹوئٹر  پر ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وین ڈیزل اور میں نے اپنے درمیان کے اختلافات ختم کر کے صلح کر لی ہے، انہوں نے کہا کہ ’میں نے اور وین نے ماضی کو تلخ باتوں کو بھلا دیا ہے اور اب ہم  بھائی ہیں۔

    ڈیون جانسن نے مزید بتایا کہ مداحوں کو ان کا پسندیدہ کردار ’لیوک ہابس‘ ایک مرتبہ پھر فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز میں دکھائی دے گا۔

    ڈیون نے فاسٹ ایکس کی کامیابی پر یونیورسل اسٹوڈیوز کو مبارکباد دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ فاسٹ ایکس کے دوسرے حصے اور فاسٹ اینڈ فیوریس کی دیگر فلموں میں اداکاری کریں گے۔

    فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز نے عالمی باکس آفسز پر 7 بلین ڈالرز سے زیادہ کا کاروبار کیا ہے، جس کے بعد یہ اب تک کی پانچویں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فرنچائز ہے بن گئی ہے۔

    یاد رہے کہ  ڈیون جانسن اور وین ڈیزل کے درمیان 2017 میں اختلافات پیدا ہوئے تھے جس کی وجہ سے ڈیوین نے فرنچائز کو چھوڑ دیا تھا۔

  • سینما گھر کھلنے کے بعد پہلی فلم نے کامیابی کے ریکارڈز قائم کردیے

    سینما گھر کھلنے کے بعد پہلی فلم نے کامیابی کے ریکارڈز قائم کردیے

    مقبول ترین ایکشن فلم فرنچائز فاسٹ اینڈ فیوریس کے نویں حصے کی مقبولیت میں اضافہ جاری ہے، امریکی باکس آفس فاسٹ اینڈ فیوریس کے سحر سے نہ نکل سکا۔

    امریکی با کس آفس پر فاسٹ اینڈ فیوریس مسلسل دوسرے ہفتے بھی نمبر ون پوزیشن پر برقرار ہے۔ ایف نائن: دا فاسٹ ساگا نے اب تک 2 کروڑ 38 لاکھ ڈالر یعنی 3 ارب 73 کروڑ روپے کمالیے ہیں۔

    25 جون کو ریلیز ہونے والی ایکشن فلم فاسٹ اینڈ فیورس 9 نے کرونا وبا کے بعد دوبارہ کھلنے والے امریکی سنیما گھروں کا شاندار افتتاح کیا تھا اور پہلے ہفتے میں ہی شائقین کے دل جیت لیے تھے۔

    فلم کے مرکزی کرداروں میں سے ایک ون ڈیزل کے بیٹے ونسنٹ نے بھی فلم میں اپنا ڈیبیو کیا ہے، 10 سالہ ونسنٹ کے کنٹریکٹ میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ونسنٹ کو ایک ہزار 5 ڈالر فی دن معاوضہ دیا گیا ہے۔

  • فاسٹ اینڈ فیوریس 9: ون ڈیزل کا 10 سالہ بیٹا بھی کاسٹ میں شامل

    فاسٹ اینڈ فیوریس 9: ون ڈیزل کا 10 سالہ بیٹا بھی کاسٹ میں شامل

    مقبول ترین ایکشن فلم فرنچائز فاسٹ اینڈ فیوریس کے نویں حصے میں ون ڈیزل کے بیٹے بھی اداکاری کرتے دکھائی دیں گے، ون ڈیزل فلم کے مرکزی کرداروں میں سے ایک ہیں۔

    ون ڈیزل کے بیٹے والد کے ساتھ فلم میں اداکاری کرتے ہوئے اپنا ڈیبیو کریں گے۔

    10 سالہ ونسنٹ کے کنٹریکٹ میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ونسنٹ کو ایک ہزار 5 ڈالر فی دن معاوضہ بھی دیا گیا، فلم میں انہیں کتنا ٹائم اسکرین پر دکھایا جائے گا اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

    فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کی ریلیز کرونا وائرس کی وجہ سے کئی بار ملتوی کی جا چکی ہے اور اب اس کی ریلیز کی حتمی تاریخ 25 جون پیش کی گئی ہے۔

  • ہابس اینڈ شا کا دوسرا ٹریلربھی ریلیزکردیا گیا

    ہابس اینڈ شا کا دوسرا ٹریلربھی ریلیزکردیا گیا

    فاسسٹ اینڈ فیوریس ’ہابس اینڈ شا‘ کا دوسرا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، یاد رہے کہ فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز گزشتہ دو دہائیوں سے فلم بینوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ فلم 2 سابق دشمنوں لیوک ہوبس (دی راک) اور ڈیکارڈ شا (جیسن سٹیتھم) کی اکھٹے مل کر ایک ناقابل شکست ولن کے خلاف مقابلے کے گرد گھومتی ہے۔ایسا ولن بریکسٹن اس سیریز میں پہلی بار دکھایا جارہا ہے اور یہ کردار ادرس البا ادا کررہے ہیں۔

    بریکسٹن جینیاتی طور پر مختلف تبدیلیوں کے بعد سپرہیومین بن چکا ہے اور وہ ڈیکارڈ شا کی بہن کا پیچھا کررہا ہے، اس نے ایک ایسا وائرس چوری کرلیا ہے جو آدھی دنیا کو موت کے گھاٹ اتار سکتا ہے، یہی سبب ہے کہ ہابس اور شا کو اس کے مدمقابل آنا پڑا ہے۔

    ہوبس اینڈ شا فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز میں 5 اور 6 حصے میں متعارف ہونے والے کردار ہیں جن کی جوڑی کو دی فیٹ آف دی فیوریس میں بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔اور یہی وجہ ہے کہ ان دونوں پر اسپن آف فلم بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو اس سیریز کی اوریجنل کاسٹ کو کچھ زیادہ پسند نہیں آیا تھا جن میں سے ایک ٹائرسی گبسن نے دی راک پر فرنچائز تباہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

    اسی طرح ون ڈیزل کے بارے میں یہ افواہیں سامنے آئیں کہ ان کا آخری فلم میں دی راک سے جھگڑا بھی ہوگیا تھا۔اس اسپن آف فلم کی وجہ سے اس سیریز کی 9 فلم بھی التوا کا شکار ہوگئی۔

    ہوبس اینڈ شا کو دی راک کی سیون بکس پروڈکشن اور یونیورسل اسٹوڈیوز مشترکہ طور پر پروڈیوس کررہے ہیں۔اس نئی فلم کی ڈائریکشن ڈیڈپول 2 کے ڈائریکٹر ڈیوڈ لیٹچ نے دی ہے جو کہ رواں سال 2 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سپر اسٹار رومن رینز بھی اس فلم سے ڈیبیو کرکے اپنے ہالی وڈ کیرئر کا آغاز کررہے ہیں، یاد رہے کہ دی راک بھی ڈبلیو ڈبلیو ای سے طویل عرصے تک وابستہ رہے ہیں اور وہ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کی دنیا کی مقبول ترین شخصیت بھی تصور کیے جاتے ہیں۔ اگر ان سے زیادہ نہیں تو کم از کم رومن رینز انہی کی طرح کی مقبولیت کے حامل ہیں۔

  • فاسٹ 8: برسوں کے دوست آپس میں مدمقابل

    فاسٹ 8: برسوں کے دوست آپس میں مدمقابل

    ہالی ووڈ کی مشہور فلم فرنچائز فاسٹ اینڈ فیورس کے آٹھویں حصہ فاسٹ 8 ۔ دی فیٹ آف دی فیوریس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ پچھلے ساتوں حصوں میں ایک دوسرے کے لیے جانوں پر کھیل جانے والے دوست اب آپس میں ہی صف آرا نظر آرہے ہیں۔

    فاسٹ 8 کے کرداروں میں نیا اضافہ آسکر ایوارڈ یافتہ چارلیز تھیرون کا ہے جو نہ صرف فلم بینوں بلکہ فلم کے کرداروں کے لیے بھی اجنبی ہے۔

    fast-4

    یہ اجنبی حسینہ نہ صرف ڈوم (ون ڈیزل) کو واپس جرائم کی دنیا میں لے کر آتی ہے بلکہ اسے اس کے اپنے ہی دوستوں کے خلاف لڑنے پر مجبور کردیتی ہے جنہیں وہ اپنا خاندان مانتا ہے۔

    فلم میں ہمیشہ کی طرح تحیر العقل ایکشن پر مبنی مناظر اور اسٹنٹس دکھائے گئے ہیں۔

    fast-5

    fast-3

    گزشتہ حصے فیورس 7 کا ولن آئن شا (جیسن اسٹیتھم) بھی تاحال جیل میں ہے، لیکن اس بار پولیس آفیسر ہوبز (ڈوائن جانسن) کو بھی جیل میں دکھایا گیا ہے اور یہ دونوں جیل میں ہی آپس میں گتھم گتھا نظر آرہے ہیں۔

    fast-6

    فاسٹ اینڈ فیورس فلم فرنچائز کا آغاز سنہ 2001 سے کیا گیا تھا جس کے بعد ہر نیا حصہ پہلے سے بہترین اور مداحوں کو دنگ کردینے والا ہوتا ہے۔ سنہ 2013 میں فلم کے کرداروں میں سے ایک پال واکر کی ناگہانی موت نے نہ صرف دنیا بھر میں اس کے مداحوں بلکہ فلم کی شوٹنگ کو بھی دھچکہ پہنچایا تھا۔

    فیورس 7 کی بقیہ شوٹنگ پال واکر کی موت کے بعد ان کے بھائیوں کی مدد سے پوری کی گئی۔

    فلم کا ٹریلر ریلیزہوتے ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹریلر کے بارے مختلف آرا کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    کچھ صارفین نے اس موقع پر فلم میں پال واکر کی کمی محسوس کی۔

    فاسٹ 8 اگلے برس 14 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔