Tag: فاسٹ باؤلر

  • حسن علی کی پی ایس ایل کےابتدائی میچزمیں شرکت مشکوک

    حسن علی کی پی ایس ایل کےابتدائی میچزمیں شرکت مشکوک

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر حسن علی کی انجری کے باعث پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کے ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر حسن علی کی پی ایس ایل تھری کے ابتدائی میچز میں ٹخنے کی انجری کے باعث شرکت غیریقینی صورت حال کا شکار ہوگئی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی کو ٹخنے کی انجری کے باعث 4 ہفتوں کے لیے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو کم ازکم 1 ماہ تک نوجوان فاسٹ باؤلر کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے افواہوں کی تردید کی کہ حسن علی کو انجری کی وجہ سے نہیں بلکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان سرفراز احمد کے ساتھ تلخ رویے کے باعث باہر بٹھایا گیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے اہم اور فیصلہ کن میچ سے قبل فاسٹ باؤلر حسن علی ان فٹ ہوگئے تھے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز بیان سامنے آیا تھا کہ پریکٹس کے دوران فٹبال کھیلتے ہوئےنوجوان فاسٹ باؤلرکا ٹخنہ مڑگیا تھا جس کے باعث وہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کا آغاز فاسٹ باؤلر حسن علی کی ٹیم پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ سے ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دورانِ میچ کپتان کی ڈانٹ کو اصلاح سمجھتا ہوں، حسن علی

    دورانِ میچ کپتان کی ڈانٹ کو اصلاح سمجھتا ہوں، حسن علی

    اسلام آباد : ابھرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا کہ دورانِ میچ کپتان سرفراز احمد کی ڈانٹ سے خفا نہیں ہوتا بلکہ اس سے لطف و اندوز ہوتا ہوں کیوں کہ اس ڈانٹ میں ہماری غلطیوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انٹرویو میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا، حسن علی کا کہنا تھا کہ کپتان سرفراز احمد کا دوران میچ ڈانٹ ڈپٹ کرنا ہمیں اپنی کارکردگی پر یکسوئی رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔

    ایک روزہ میچ کے بہترین باؤلرز کی فہرست میں اول نمبر پر براجمان حسن علی نے کہا کہ سچی بات یہ ہے کہ مجھے کپتان سرفراز کا یہ انداز بہت پسند ہے میں اُن کی ڈانٹ سے پُر عزم پوتا ہوں اور مزید بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔

    حسن علی نے کہا کہ ٹیم کے دیگرکھلاڑی بھی اسی طرح برتاؤ کرتے ہیں اور کپتان کی ڈانٹ کو ہدایت سمجھتے ہوئے اس پر پوری طرح عمل درآمد کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کپتان کا یہ انداز ناراضی کا اظہار نہیں بلکہ ان کا سمجھانے کا انداز ہے۔

     باصلاحیت باؤلر کا کہنا تھا کہ میں زندگی سے لطف و اندوز ہوتا ہوں اور کرکٹ میرا عشق اور جنون ہے جب کہ دوران میچ کھلاڑیوں سے ذہنی ہم آہنگی ہے اور پوری ٹیم اپنے کپتان کے ساتھ کھیل میں لطف اندوز ہوتی ہے۔

     خیال رہے کہ سرفراز احمد دوران میچ بہت متحرک نظر آتے ہیں اور وکٹوں کے پیچھے جہاں گیند پر نگاہیں جمائے رکھتے ہیں وہیں وہ کھلاڑیوں پر بھی سخت نگاہ رکھتے ہیں اور غلطی کرنے میں کھلاڑیوں کو ڈانٹتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فاسٹ باؤلر محمد عامر بیٹی کے باپ بن گئے

    فاسٹ باؤلر محمد عامر بیٹی کے باپ بن گئے

    لندن : قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی فاسٹ باؤلر محمد عامراور ان کی بیوی نرجس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نےبیٹی کی پیدائش پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنےفینز کواس خبر کی اطلاع دی۔

    فاسٹ باؤلرمحمد عامر نے کہا ہے کہ شکر الحمد اللہ، اللہ تعالیٰ نے رحمت سے نوازا ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی بیٹی کی تصویرشیئر کی۔

    ذرائع کےمطابق فاسٹ باؤلر محمد عامر ورلڈا لیون کےخلاف پہلے میچ میں حصہ نہیں لے گے لیکن وہ دوسرے میچ میں ٹیم کاحصہ ہوں گے۔

    واضح رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 15،13 کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کبھی اسپاٹ یامیچ فکسنگ نہیں کی‘ محمدعرفان

    کبھی اسپاٹ یامیچ فکسنگ نہیں کی‘ محمدعرفان

    لاہور: فاسٹ باؤلر محمد عرفان کاکہناہےکہ کبھی اسپاٹ یا میچ فکسنگ نہیں کی لیکن کچھ لوگ تاثر دے رہے ہیں کہ میں نے فکسنگ کی۔

    تفصیلات کےمطابق فاسٹ باؤلر محمد عرفان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاہےکہ اسپاٹ فکسنگ سےمتعلق بروقت بورڈ کو آگاہ نہ کرنے کی غطی پر پوری قوم سےمعافی مانگتاہوں۔

    فاسٹ باؤلر محمد عرفان کاکہناہےکہ کچھ لوگ تاثردےرہے ہیں کہ میں نےفکسنگ کی لیکن میری غلطی اتنی ہےکہ بروقت بورڈ کو نہیں بتایا۔

    خیال رہےکہ گزشتہ ماہ پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں ملوث فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی چارج شیٹ کا جواب جمع کرا دیاتھا۔جس میں محمد عرفان نے اپنی غلطی تسلیم کی تھی۔


    عرفان نے غلطی مان لی‘ دس لاکھ جرمانہ اور1 سال کی پابندی عائد


    بعدازاں پی سی بی کی جانب سے فاسٹ باؤلر کو ایک سال کے لیے معطل کر دیا گیاتھاجبکہ ان پرچھ ماہ تک کرکٹ کھیلنے پابندی کےساتھ ان کا سینٹرل کانٹریکٹ بھی چھ ماہ کے لیے معطل کر دیا گیاتھا۔اور ان پر10 لاکھ روپےجرمانہ بھی عائد کیا گیاتھا۔

    پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں اپنے وکیل اور بورڈ حکام کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئےمحمد عرفان نےکہا تھاکہ میں اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں اور قوم سے معافی مانگتا ہوں۔

    یاد رہےکہ محمد عرفان نے پاکستان کی جانب سے 4 ٹیسٹ میچ، 60 ون ڈے انٹرنیشنل، اور 20 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال فروری میں کھیلے جانے والی پاکستان سپر لیگ کے سیزن ٹو کے آغاز پر پاکستانی کھلاڑیوں شرجیل خان، خالد لطیف، ناصر جمشید، شاہ زیب حسن خان اور محمد عرفان پراسپاٹ فکسنگ کا الزام عائدکیاگیا تھا۔

  • ٹانگ سے محروم علی شیر ڈس ایبل قومی کرکٹ ٹیم کا شعیب اختر

    ٹانگ سے محروم علی شیر ڈس ایبل قومی کرکٹ ٹیم کا شعیب اختر

    خیبر ایجنسی : بائیں ٹانگ سے محروم علی شیر آفریدی معذوروں کی قومی کرکٹ ٹیم کے اب تک کے سب سے تیز رفتار ترین بالر ہیں جو فاسٹ بولر شعیب اختر سے متاثر ہیں اور انہی کی طرح باولنگ کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والی علی شیر آفریدی دوسال کی عمر میں ایک حادثے کی وجہ سے اپنی بائیں ٹانگ سے محروم ہوگئے تھے لیکن اس نے اپنے عزم اور ہمت کو کمزور نہیں پڑنے دیا اور آج معذوروں کی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ہیں جو شعیب اختر کی طرح باولنگ کرتے ہیں۔

    علی شیر آفریدی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچپن میں لڑکوں کو کرکٹ کھیلتے دیکھتا تھا تو دل میں کواہش پید اہوتی تھی کہ میں بھی کرکٹ کھیلوں پھر شعیب اختر کو باؤلنگ کرتے دیکھا تو دل میں ٹھان لیا کہ کچھ ہوجائے ایسا باؤلر بننا ہے جس کے لیے کافی محنت کی۔

    علی شیر آفریدی نے کہا کہ اگر دل میں لگن ہو تو ہر چیز ممکن ہے جس کی زندہ مثال یہ ہے کہ میں نے نہ صرف یہ کہ کرکٹ کھیلی بلکہ معذوروں کی قومی ٹیم کا حصہ بنا اور 132 کی اسپیڈ سے باؤلنگ کر کے معذور باؤلرز میں سب تیز رفتار باؤلر بن گیا۔

    پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور یہ سرزمین حوصلہ مند اور بہادر لوگوں سے بھری پڑی ہے جس کی ایک مثال علی شیر آفریدی ہیں جو بائیں ٹانگ سے معذوری کے باوجود قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی طرح باؤلنگ کرتے ہیں اور انہی کے ایکشن کو اپناتے ہوئے مخالف بلے بازوں کی وکٹیں گراتے ہیں۔

  • فاسٹ بائولر جنید خان کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت مشکوک

    فاسٹ بائولر جنید خان کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت مشکوک

    ویلنگٹن: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر جنید خان کے ورلڈ کپ سکواڈ سے آوٹ ہونے کا امکان ہے۔

    پی سی بی ذرائع کے مطابق تربیتی کیمپ کے دوران بائولنگ کراتے ہوئے گر کر ان فٹ ہونے والے فاسٹ بائولر جنید خان کی انجری تاحال ٹھیک نہیں ہو سکی۔ جبکہ انہیں چلنے پھرنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

     پی سی بی کا میڈیکل بورڈ کل ان کا حتمی فٹنس ٹیسٹ لینے کے بعد ان کے ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرے گا۔

     ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے نیوزی لینڈ سیریز کے لئے ٹیم میں شامل کئیے گئے آل رائونڈر بلاول بھٹی کو وہیں روکنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں جنید خان کی جگہ ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کر لیا جائے گا۔

  • فاسٹ باؤلرجنید خان آؤٹ، بلاول بھٹی ٹیم میں شامل

    فاسٹ باؤلرجنید خان آؤٹ، بلاول بھٹی ٹیم میں شامل

    لاہور: ورلڈ کپ کیلئے روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ جنید خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہرہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولرجنید خان جو پریکٹس کے دوران انجری کا شکا ر ہوگئے تھے،جس کے باعث سلیکٹرز نے ان کی جگہ بلاول بھٹی کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

    ورلڈ کپ کے لئے تیاریاں مکمل تھیں، اسکواڈ بھی منتخب کیا جا چکا تھا، لیکن عین وقت پر لیفٹ آرم فاسٹ بولر جنید خان کی بدقمستی ان کے آڑے آگئی۔

    تربیتی کیمپ کے دوران ہمیسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے جنید خان مکمل فٹ نہ ہوسکے۔ سلیکٹرز نے اسکواڈ مکمل کرنے کے لئے بلاول بھٹی کا انتخاب کرلیا ۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف دو ون ڈے کی سیریز کے لئے جنید خان کی جگہ بلاول بھٹی کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ اسکواڈ میں بلاول بھٹی کو شامل کرنے کی منظوری آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی دے گی۔

    جنید خان نے آخری ون ڈے گزشتہ سال اگست میں سری لنکا کے خلاف تھا جس کے بعد وہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔