Tag: فاسٹ بالر

  • سرفراز احمد سے کوئی اختلاف نہیں، حسن علی

    سرفراز احمد سے کوئی اختلاف نہیں، حسن علی

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے پاکستان سوپر لیگ کے پہلے دومیچز نہ کھیل سکوں، سرفراز احمد سے کوئی اختلاف نہیں وہ بڑے بھائی کی طرح ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے کیا، حسن علی کا کہنا تھا کہ تیزی سے فٹنس پر کام جاری ہے، تینوں فارمیٹس کھیلنے کی وجہ سے باؤلرز کو فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    حسن علی کی پی ایس ایل کےابتدائی میچزمیں شرکت مشکوک

    انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد سے کوئی اختلاف نہیں، کھیل کے دوران گرما گرمی ہوتی رہتی ہے لیکن آف دی فیلڈ سب صحیح ہے، اگر پی سی بی باؤلرز کو آرام دینے کی پالیسی بناتا ہے تو یہ بہتر اقدام ہوگا۔

    حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ دبئی اور شارجہ کی خشک وکٹوں پر بالنگ کا تجربہ ہے، پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا، دورہ نیوزی لینڈ میں اچھی پرفارمنس نہ دینے کا افسوس ہے۔

    آئی سی سی رینکنگ: حسن علی کےلیے بہترین باؤلر کا اعزاز

    خیال رہے حالیہ دورہ نیوزی لینڈ میں میچ کے دوران کپتان سرفراز احمد بات کرنے کے لیے حسن علی کی جانب گئے تاہم حسن علی نے کوئی توجہ نہ دی اور بالنگ کے لیے واپس پلٹ گئے، جس کے بعد یہ معمہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔

    دوسری جانب وضاحتی بیان میں کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے، ٹیم میں ایک خاندان جیسا ماحول ہے جبکہ اس دوان کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • دونوں ہاتھ سے فاسٹ بالنگ، دنیا کا منفرد پاکستانی بالر سامنے آگیا

    دونوں ہاتھ سے فاسٹ بالنگ، دنیا کا منفرد پاکستانی بالر سامنے آگیا

    لندن: دونوں ہاتھوں سے فاسٹ بالنگ کرانے والا دنیا کا واحد پاکستانی بالر سامنے آگیا، بالر کے فن کو مزید نکھارنے کے لیے لندن میں اس کی تربیت شروع کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نوجوان کرکٹر یاسر جان پاکستان موبائل فون سروس کمپنی کے تحت لارڈز میں لگائے گئے کیمپ میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔

    جاز رائزنگ اسٹار کیمپ کے تحت سامنے آنے والے دنیا کے منفرد ترین بالر یاسر جان دونوں ہاتھوں سے فاسٹ بال کرانے کی انوکھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    موبائل فون کمپنی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ شہباز نے بتایا کہ انگلینڈ میں ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد یاسر جان کا فن اور بھی نکھر کر سامنے آئے گا۔


    اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے یاسر جان نے کہاکہ میں شکر گزار ہوں کہ مجھے سامنے لایا جارہا ہے، میں قومی ٹیم میں شامل ہو کر وطن کا نام مزید روشن کرنے کی کوشش کروں گا۔

  • محمد عامر کی شادی: تیاریاں مکمل، تقریبات کل سےشروع ہونگی

    محمد عامر کی شادی: تیاریاں مکمل، تقریبات کل سےشروع ہونگی

    لاہور: پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر سر پر سہرا سجانے کے قریب پہنچ گئے، شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، تقریبات کل سے شروع ہورہی ہیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر کی بینڈ باجے کے ساتھ زندگی کی نئی اننگز شروع ہونے والی ہے ،شادی کی تیاریاں مکمل ہوگئیں ہیں تقریبات کاآغاز پیر سے ہوگا، مہندی کی تقریب انیس تاریخ کو ہوگی، بیئس ستمبر کو عامر دلہنیا بیاہ کرلائیں گے، جبکہ اکیس ستمبر کو ولیمہ کی تقریب ہوگی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں، اس سلسلے میں ان کی رہائش گاہ پر محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں قریبی اہلخانہ نے شرکت کی۔

    City42-MohammadAmir

    محمد عامرکا نکاح دو سال قبل پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی نرجس سے ہوا تھا، جس میں قریبی دوستوں اوررشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

    aaaaaa

    محمد عامر بارات کے موقع پر گولڈن رنگ کی شیروانی پہنیں گے جبکہ گولڈن رنگ کا ہی کھسہ پہنیں گے، ولیمہ کیلئے ایک ہزار مہمانوں کو دعوت نامے بھجوا دئیے گئے۔

    AMir-shadi-card

    عامر کی شادی کی تقریب میں کرکٹرزسمیت معروف فلمی شخصیات بھی شرکت کریں گے، جس کے بعد عامر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں حصہ لینے یو اے ای روانہ ہوجائیں گے۔