Tag: فاسٹ بولر

  • بولر کی امپائر کو پیٹنے کی کوشش، اسٹمپس کو لات مارکر گرا دیا

    بولر کی امپائر کو پیٹنے کی کوشش، اسٹمپس کو لات مارکر گرا دیا

    کرکٹ کو شریفوں کا کھیل کہا جاتا ہے مگر تاریخ میں کچھ ایسے واقعات ہوئے ہیں جس سے کھیل کا وقار نہ صرف مجروح ہوا بلکہ تماشائی بھی حیران رہ گئے۔

    آج کل تو امپائر کا فیصلہ کسی کھلاڑی کو پسند نہ آئے تو وہ ریویو کا سہارا لیتا ہے، تاہم پہلے ایسے نہ تھا اور امپائر کے غلط فیصلے یا فیصلہ اپنے حق میں نہ آنے پر پلیئرز غصے میں بھی آجاتے تھے، ویسٹ انڈیز کے کئی کھلاڑی ماضی میں امپائر سے الجھتے نظر آئے۔

    جنٹیل مین گیم میں کھلاڑی بعض دفعہ حد سے گزر گئے اور کیمرے میں ایسا کچھ کرتے ہوئے پکڑے گئے جسے دیکھ کر وہ خود شرمندہ ہوجائیں۔

    کرکٹ کی تاریخ میں لڑائی کے دو بڑے واقعات معروف ہیں، جس وقت دنیائے کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ کا راج تھا اور ان کے فاسٹ بولرز تمام ٹیموں کےلیے خوف کی علامت تھے، یعنی 70 اور 80 کی دہائی میں یہ واقعات پیش آئے۔

    اس وقت کے دو فاسٹ بولرز کولن کرافٹ جنھوں نے امپائر کو دھکہ دیا اور مائیکل ہولڈنگ نے اسٹمپ کو لات ماری، یہ دونوں واقعات نیوزی لینڈ میں اس وقت پیش آئے جب ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورے پر گئی تھی۔

    امپائر کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ 1979-80 کے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پیش آیا۔

    امپائر فریڈ گڈال کے فیصلوں سے ناراض ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر کولن کرافٹ نے رن اپ کے دوران انھیں دھکہ دیا، یہ واقعہ میچ کے دوران پیش آیا، جب کرافٹ نے باؤنسر پھینکا اور امپائر نے اسے نوبال قرار دے دیا۔

    اس بات پر کولن رافٹ نے غصے میں آکر امپائر کو دھکہ دے دیا جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔ یہ واقعہ کرکٹ کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کے طور پر جانا جاتا ہے۔

    1980 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران ویسٹ انڈیز کے عظیم فاسٹ باؤلر مائیکل ہولڈنگ نے امپائر کے فیصلے سےناراض ہوکر اسٹمپ کو لات ماردی تھی، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امپائر نے جان پارکر کے کیچ کو ماننے سے انکار کیا تھا۔

    اس فیصلے پر ہولڈنگ نے غصے میں آکر اسٹرائیکر اینڈ پر اسٹمپ کو لات ماری جس سے تمام اسٹمپس اکھڑ گئے۔ اس واقعہ کو کرکٹ کی دنیا میں ایک متنازعہ لمحے کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

  • گرین جرسی دوبارہ پہننا کسی خواب سے کم نہیں: حسن علی

    گرین جرسی دوبارہ پہننا کسی خواب سے کم نہیں: حسن علی

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ گرین جرسی دوبارہ پہننا کسی خواب سے کم نہیں ہے۔

    پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی کی قومی ٹیم میں واپسی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بولر نے اپنی واپسی کو خواب قرار دیا ہے۔

    حسن علی نے کہا کہ گرین جرسی دوبارہ پہننا کسی خواب سےکم نہیں ہے اور انجری کے بعد کم بیک آسان نہیں تھا، لیکن میرے لیے گرین شرٹ پھر سے پہننا ایک اعزاز ہے۔

    پاکستان کے فاسٹ بولر نے کہا کہ انجری کے بعد ہر کھلاڑی کو ایک پلٹ فارم چاہیے ہوتا ہے جہاں وہ اپنی فٹنس شو کرے وہ موقع کراچی کنگز سے ملا جہاں میں نے اپنی پرفارمنس دی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پرفارمنس کا صلہ ہی ملا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ انسان کی فطرت ہے تنقید برداشت نہیں کرپاتا، میں اپنی اہلیہ کا شکر گزار ہوں انہوں نے ری ہیب کے دوران اور ہر فیز میں ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے۔

    اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ میں ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے کھیلنا اور ملک کے لیے جیتنا چاہتا ہوں، میرے لیے اب ہر میچ ایک موقع ہے اور میں اپنا سو فیصد حصہ دوں گا۔

    واضح رہے کہ 30 سالہ فاسٹ بولر نے پاک بنگال سیریز کے پہلے ٹی 20 میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور ٹی 20 میں یہ کارنامہ انجام دینے والے چوتھے پاکستانی بولر بن گئے۔

    https://urdu.arynews.tv/sarfaraz-ahmed-playfully-takes-credit-for-hasan-alis-strong-comeback/

  • نیوزی لینڈ کو بڑا جھٹکا، دوسرا فاسٹ بولر بھی چیمپئنز ٹرافی سے باہر

    نیوزی لینڈ کو بڑا جھٹکا، دوسرا فاسٹ بولر بھی چیمپئنز ٹرافی سے باہر

    چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے اور بین سیئرز کے بعد ایک اور اہم فاسٹ بولر زخمی ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا کل سے آغاز ہو رہا ہے اور افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تاہم اس اہم اور بڑے مقابلے سے قبل کیویز کو بڑا جھٹکا فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کے زخمی ہونے سے لگا ہے۔

    لوکی فرگوسن اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے وارم اَپ میچ کے دوران پاؤں میں چوٹ لگنے کے باعث چیمپئینز ٹرافی 2025 سے باہر ہو گئے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کو بالنگ اسپیل کے دوران دائیں پاؤں میں درد ہوا، جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ کرکٹ بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیکل پینل نے طے کیا ہے کہ فرگوسن چیمپئنز ٹرافی کے لیے فٹ نہیں ہو پائیں گے۔

    نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے لوکی فرگوسن کے عین چیمپئنز ٹرافی سے قبل زخمی ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہماری بولنگ لائن کا اہم حصہ تھے۔ ان کے باہر ہونے سے ٹیم کو نقصان ہو سکتا ہے۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے فرگوسن کی انجری کے باعث فاسٹ بولر کائل جیمیسن کو کیوی اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ کائل کمر میں فریکچر کے باعث 10 ماہ سے کرکٹ سے دور رہے۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بین سیئرز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

    چیمپئنز ٹرافی میں اب تک شریک ٹیموں کے کئی اہم کھلاڑی زخمی ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ ان میں پاکستان کے صائم ایوب، بھارت کے جسپرت بمراہ، آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز سمیت 4 کینگرو کھلاڑی ودیگر شامل ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-icc-released-new-animated-promo/

  • عامر اور عماد کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    عامر اور عماد کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم کے بعد ایک اور قومی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فاسٹ بولر محمد عرفان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے اور ساتھی کھلاڑیوں، تمام کوچز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    محمد عرفان نے لکھا کہ ناقابل فراموش یادوں اور سپورٹ پر شکر گزار ہوں۔

    عرفان ریٹائرمنٹ

    واضح رہے کہ محمد عرفان نے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی 20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، محمد عرفان نے ٹیسٹ میں 10، ون ڈے میں 83 اور ٹی 20 میں 16 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    گزشتہ روز عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

    عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا تھا کہ بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا بہت بڑا اعزاز ہے۔

    عماد وسیم نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ میں ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں اپنا سفر جاری رکھوں گا۔

    اس کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

    محمد عامر نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹس میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔

    محمد عامر نے 36 ٹیسٹ میچز کے علاوہ 61 ون ڈے انٹرنیشنلز اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

    خیال رہے کہ عماد وسیم کی طرح محمد عامر نے بھی ملک کی نمائندگی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لی تھی۔

  • نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نیل ویگنر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نیل ویگنر نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ہی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق نیل ویگنر کو بتایا گیا تھا کہ وہ ٹیسٹ میچ کا حصہ نہیں ہیں، جس کے بعد انہوں نے ویلنگٹن میں ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا، ایک ہفتہ میرے لئے بہت جذباتی رہا، کسی ایسی چیز سے دور رہنا آسان نہیں ہے جسے آپ نے بہت کچھ دیا ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ دوسرے اس ٹیم کو لے کر آگے بڑھیں۔

    نیل ویگنر نے کہا کہ میں نے نیوزی لینڈ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے ہر ایک لمحے کا لطف اٹھایا ہے اور مجھے ہر اس چیز پر فخر ہے جو میں بطور ٹیم حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہوں۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نیل ویگنر نے 64 ٹیسٹ میچز میں 260 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

  • محمد عامر، نوجوان کھلاڑیوں کے حق میں سامنے آگئے

    محمد عامر، نوجوان کھلاڑیوں کے حق میں سامنے آگئے

    فاسٹ بولر محمد عامر بھی قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کے حق میں سامنے آگئے۔

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کو5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں بھی بری طرح شکست دے کر سیریز میں چار صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    سابق کپتان بابر اعظم کی کپتانی سے دستبرداری کے بعد قومی ٹیم شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں ابھی تک ایک میچ بھی جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے ۔

    تاہم محمد عامر شاہین آفریدی اور دیگر نئے نوجوان پلئیرز کا نام لیے بغیر ان کی حمایت کی ہے، محمد عامر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ ’ بھائی جان 4 سال مزے کیے ہیں، بچوں کے 4 میچ میں ناکامی سے کسی کو کوئی تکلیف نہیں ہوا‘۔

    فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ‘ آسان سی بات یہ ہے کہ ،جب مختلف چیزیں ٹرائی کی جاتی ہیں تو انہیں ٹائم دینا پڑتا ہے‘۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ سے چوتھے ٹی 20 میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ناکامیوں کی ایک وجہ ٹاپ آرڈر میں تبدیلی قرار دے دی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ بابر اعظم اور میری اوپننگ اچھی جارہی تھی، بابر اعظم نے بڑے دل کا مظاہرہ کرکے اپنی جگہ چھوڑ دی ہے۔

  • کبھی کراچی کیلئے کچھ کرنا پڑا تو میری جان بھی حاضر ہے: شعیب اختر

    کبھی کراچی کیلئے کچھ کرنا پڑا تو میری جان بھی حاضر ہے: شعیب اختر

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ کبھی کراچی کیلئے کچھ کرنا پڑا تو میری جان بھی حاضر ہے۔

    راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کسی نہ کسی حوالے سے میڈیا میں خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں کراچی کے حوالے سے بات کی ہے۔

    سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ نیویارک کی سڑکیں کراچی کی سڑکوں سے زیادہ خراب ہیں لیکن یہ صورتحال کسی بھی بھی کے لیے مناسب نہیں ہے۔

    شعیب اختر کا اپنی دوسری شادی سے متعلق چونکا دینے والا بیان

    شہر قائد کے لوگوں کی تعریف میں شعیب اختر نے کہا کہ کراچی سے میرے کئی اچھے دوست ہیں، کراچی والوں کے پاس ٹاپ کلاس دماغ ہے، لوگ پروفیشنل ہیں، کراچی والوں کی منجمنٹ کا کائی ثانی نہیں ہے۔

    شعیب اختر کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کے مجھ پر کئی احسانات ہیں، ان احسانات کو میں آج تک نہیں بھول سکا، کبھی کراچی کیلئے کچھ کرنا پڑا تو میری جان بھی حاضر ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے علاوہ میں پاکستان کی ہر قومیت سے دل سے محبت کرتا ہوں اور  ہر قومیت کیلئے میری جان حاضر ہے۔

  • قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نے منگنی کرلی

    قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نے منگنی کرلی

    قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ نے منگنی کرلی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ کی منگنی کی تقریب سے لیا گیا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں عزیز و اقارب کے درمیان بیٹھے مٹھائی کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    احسان اللہ کی منگنی کی تقریب کا انعقاد اتوار کے روز سوات کے علاقے مٹہ میں کیا گیا، احسان اللہ کی منگیتر کا تعلق ان کے خاندان سے ہے۔

    فاسٹ بولر کی منگنی کی تقریب میں ان کے عزیز واقارب اور خاندان کے افراد نے شرکت کی ۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں اسپیڈ اور وکٹوں سے اپنی شناخت بنانے والے احسان اللہ افغانستان کے خلاف3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ کا حصہ تھے۔

    فاسٹ بولر پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہیں اور 21 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

  • شاہین آفریدی نے سوئنگ میں اپنی کامیابی کا راز بتا دیا (ویڈیو)

    شاہین آفریدی نے سوئنگ میں اپنی کامیابی کا راز بتا دیا (ویڈیو)

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سوئنگ اور آؤٹ سوئنگ گیند میں اپنی کامیابی کا راز بتا دیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں شاہین آفریدی نے اپنی بولنگ، نئی گیند، سوئنگ سِیم اور پَیس سے متعلق اہم باتیں بتائی ہیں۔

    شاہین نے کہا کہ نئی گیند کو شروع میں کنٹرول کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، اس لیے میں‌ میچ سے قبل اسے ہاتھوں‌ میں محسوس کرنے کے لیے اس سے تھوڑا سا کھیلتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2019 کے بعد سے میری وائٹ گیند اتنی سوئنگ نہیں‌ ہوتی، میری کوشش ہوتی ہے کہ اگر مجھے تھوڑا سوئنگ اور سِیم ملا تو میں بیٹسمین کو اس سے دھوکا دیتا ہوں، اور اس کے لیے میری کوشش ہوتی ہے کہ پَیس سے گیند کراؤں۔

    شاہین آفریدی نے بتایا کہ نئی گیند کے سلسلے میں کبھی آپ کو پچ کی صورت حال مدد دیتی ہے اور کبھی نہیں دیتی، تو اس کے لیے یہ اچھا ہوتا ہے کہ آپ نے اس سے نیٹ میں کافی بولنگ کی ہو، اور میں کافی عرصے سے نئی گیند کے ساتھ کھیل رہا ہوں، کئی میچز کھیلے ہیں نئی گیند کے ساتھ۔

    قومی کے فاسٹ بولر نے کہا کہ میری کامیابی کا راز یہی ہے کہ میں وارم اپ میچز اور نیٹ پریکٹس بھی نئی گیند سے کرتا ہوں، اس لیے اس میں میری اکیوریسی اچھی ہے، لیکن میں ابھی بھی سیکھ رہا ہوں، جتنا زیادہ سیکھوں گا ٹیم کے لیے اچھا ہوگا۔

    انھوں نے کہا نئے بولرز کو یہ کہنا چاہوں گا کہ جب وہ گیند کرائیں تو ان کی ریسٹ پوزیشن ٹھیک ہو، اور الائنمنٹ اچھی ہو۔

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ ریڈ اور وائٹ بال میں کافی فرق ہے، سفید گیند ایک اوور کے بعد اتنی سوئنگ نہیں ہوتی، اس لیے اس پر زیادہ پریکٹس کی ضرورت ہوتی ہے، میں خود بھی اس کے لیے پریکٹس کر رہا ہوں، کیوں کہ کنڈیشن ایسی ہے کہ زیادہ شیپ نہیں مل رہی، میری کوشش ہوتی ہے کہ شیپ اچھی ہو، اور سِیم ملے تو شروع میں وکٹ حاصل کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

    شاہین نے کہا میرے خیال میں اسپنر یا فاسٹ بولر کو اپنی فیلڈ کا پتا ہونا چاہیے کہ اسے کون سی فیلڈ پر بولنگ کرانی ہے، کیوں کہ کپتان پہلے ہی بہت ساری باتیں سوچ رہا ہوتا ہے، تو اس کے لیے آسانی ہو جاتی ہے۔

    شاہین شاہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ میرا کام تو گیند پھینکنا ہوتا ہے، باقی وہ آخر میں کیسے گھومتی ہے، مجھے نہیں پتا، لیکن میری پسندیدہ بولنگ سوئنگ اور آؤٹ سوئنگ ہے، میری یہ دونوں ڈیلیوریز اچھی ہیں، تو جس میں بھی وکٹ ملے، فائدہ ہی ہوتا ہے۔

  • کیریئر کی بہترین بولنگ کرنے والے حسنین کو کون گائیڈ کرتا رہا؟

    کیریئر کی بہترین بولنگ کرنے والے حسنین کو کون گائیڈ کرتا رہا؟

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر محمد حسنین نے میچ کے دوران گائیڈ کرنے والے کھلاڑیوں کا نام بتادیا۔

    اپنے ویڈیو پیغام میں نوجوان فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز زمبابوے کے خلاف کیریئر کی بہترین بولنگ کرنے پر بہت خوش ہوں، محمد حسنین کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی قومی کرکٹ ٹیم نے سینیئر کھلاڑی ہیں، میچ میں ان کی موجودگی نے بہت حوصلہ دیا اور بولنگ کوچ وقار یونس کی جانب سے دی گئی ٹپس کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر محمد حسنین نے اپنی فٹنس سے متعلق بتایا کہ اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہا ہوں خود کو لمبی کرکٹ کا بولر بنارہا ہوں، ابھی زمبابوے کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز ہے، کوشش کرینگے کہ تینوں میچز جیتیں، اور سیریز کو اپنے نام کرے۔

    واضح رہے کہ زمبابوے کے خلاف اپنے ڈبییو میچ میں فاسٹ بولر محمد حسنین نے کیریئر کی شاندار بولنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 26 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں تھیں، نوجوان فاسٹ بولر نے زمبابوے کی آدھی ٹیم کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔