Tag: فاسٹ بولر حسن علی

  • حسن علی آسٹریلیا میں عثمان خواجہ سے کیوں محتاط رہیں گے؟

    حسن علی آسٹریلیا میں عثمان خواجہ سے کیوں محتاط رہیں گے؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ سے محتاط رہیں گے۔

    ایک انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عثمان خواجہ سے محتاط رہیں گے، وہ اردو جانتے ہیں، گراونڈ میں ان کے سامنے کوئی اسٹریٹجی ڈسکس نہیں کریں گے۔

    حسن علی نے دعویٰ کیا کہ عثمان خواجہ نے کراچی میں میچ کے دوران ہماری ٹیم کی گیم اسٹریٹجیز آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ شیئر کیں کیونکہ وہ اردو سمجھتے ہیں۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ آن فیلڈ پلاننگ خفیہ رکھنے کے لیے عثمان خواجہ سے دور رہ کر باتیں کریں گے، جنوبی ایشیائی ٹیموں کے لیے دورہ آسٹریلیا ہمیشہ سے ٹف رہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اضافی باونس کی وجہ سے جنوبی ایشیائی ٹیموں کو یہاں 20 وکٹیں حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    فاسٹ بولر حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے موجودہ اسکواڈ میں سب سے بہترین باولر پیٹ کمنز ہیں، آسٹریلوی کپتان تینوں فارمیٹ کے خطرناک باولر ہیں لیکن شاہین شاہ آفریدی بھی نئی اور پرانی گیند کرنے کا فن جانتے ہیں۔

  • ’نیا گلوکار‘ شاہنواز دھانی کی ویڈیو وائرل

    ’نیا گلوکار‘ شاہنواز دھانی کی ویڈیو وائرل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کرکٹ کے بعد گلوکاری کے میدان میں ایک بار پھر قدم رکھ دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    گزشتہ دنوں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں دھانی کو ایک تقریب کے دوران مائیک اٹھائے گانا گاتے ہوئے دیکھا گیا۔

    ویڈیو میں دھانی 1990 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم جرم کا مشہور گانا’جب کوئی بات بگڑ جائے’ گانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    دھانی اپنے موبائل میں گانے کے بول دیکھ کر گا رہے ہیں جبکہ ان کے پیچھے بینڈ بھی موجود ہے۔

    حسن علی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ’ ہمارے درمیان ایک نیا گلوکار شاہنواز دھانی‘۔

  • ڈومیسٹک کرکٹ میں محنت کر کے ٹیم میں جگہ واپس حاصل کروں گا، حسن علی

    ڈومیسٹک کرکٹ میں محنت کر کے ٹیم میں جگہ واپس حاصل کروں گا، حسن علی

    انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان ہونے کے بعد فاسٹ بولر حسن علی کا بیان سامنے آگیا۔

    حسن علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیے جانے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ میرے ان تمام دوستوں کو مبارک ہو جو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

    حسن علی کا ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ انشاء اللّٰہ میں ڈومیسٹک کرکٹ میں سخت محنت کر کے ٹیم میں اپنی جگہ واپس حاصل کروں گا۔

    حسن علی کے اس پیغام پر آل راؤنڈر شاداب خان نے دوست کی حوصلہ افزائی کی اور لکھا کہ اسی لیے تمہاری ذہنیت چیمپیئن جیسے لوگوں کی ہے۔

    شاداب خان نے لکھا کہ آپ ہمیشہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں اور سخت محنت کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوم سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا تھا۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے لاہور میں پریس کانفرنس میں 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

    اعلان کردہ اسکواڈ کے مطابق بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، اظہرعلی، سرفراز احمد، فہیم اشرف، حارث رؤف، امام الحق، محمد علی بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے

    اس کے علاوہ محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود بھی 18 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

  • کرکٹر حسن علی اور سامعیہ آرزو رشتہ ازدواج میں منسلک

    کرکٹر حسن علی اور سامعیہ آرزو رشتہ ازدواج میں منسلک

    دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اور سامعیہ آرزو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اور بھارتی لڑکی سامعیہ آرزو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، نکاح کے بعد نئے جوڑے نے اسٹیج پر فوٹو سیشن کرایا۔

    نکاح کے موقع پر حسن علی نے کالی شیروانی اور سامعیہ آرزو نے سرخ‌ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا۔

    نکاح کی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی جس میں اہل خانہ، دوستوں سمیت کرکٹر شاداب خان نے شرکت کی، حسن علی اور سامعیہ آرزو کو سب نے دعائیں دیں اور اہل خانہ سمیت تمام شرکا نے مبارک باد پیش کی۔

    حسن علی اور ان کے اہل خانہ کی 22 اگست کو وطن واپسی کا پلان ہے، نکاح کے بعد باقاعدہ رخصتی دو سے تین ماہ بعد ہوگی، ولیمے کی تقریب پاکستان میں ہوگی۔

    حسن علی کا کہنا تھا کہ زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے پر خوش ہوں، نکاح پاکستان میں ہوتا تو اور بھی زیادہ مزہ آتا، سامعیہ کو کرکٹ پسند نہیں ہے، ان کا پسندیدہ کرکٹر بھی میں ہی ہوں۔

    کرکٹر شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حسن علی کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ میرے دوست حسن علی کی شادی ہے، دعا ہے کہ تم اور بھابھی ہمیشہ خوش رہو۔

    واضح رہے کہ فاسٹ بولر حسن علی نے نکاح سے قبل سامعیہ آرزو کےساتھ برج خلیفہ کے سامنے فوٹو شوٹ کروایا تھا۔

    مزید پڑھیں: زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر ثانیہ مرزا کی حسن علی اور سامعیہ کو مبارکباد

    بھارتی ٹینس اسٹار اور کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر حسن علی کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

    خیال رہے حسن علی بھارتی لڑکی سےشادی کرنے والے چوتھے پاکستانی کرکٹر ہیں، اس سے قبل ظہیر عباس، محسن حسن خان اور شعیب ملک بھارتی لڑکیوں سے شادی کرچکے ہیں۔

  • کرکٹر حسن علی نے نکاح کی تیاریاں شروع کردیں

    کرکٹر حسن علی نے نکاح کی تیاریاں شروع کردیں

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے نکاح کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں، حسن علی نے لاہور کے معروف ہیئر اسٹائلسٹ سے بال بنوائے اور فیشل بھی کروایا۔

    فاسٹ بولر حسن علی کا نکاح 20 اگست کو دبئی میں بھارتی لڑکی سامعیہ آرزو سے ہوگا۔

    پروگرام کے مطابق حسن علی اور ان کے گھر والے20 اگست کو دبئی پہنچیں گے اور اسی روز نکاح کی تقریب ہوگی، جس میں دونوں گھرانوں کے تقریبا 25 افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: کرکٹر حسن علی نے فٹنس ٹیسٹ اور کیمپ میں شرکت سے معذرت کرلی

    حسن علی اور ان کے اہل خانہ کی 22 اگست کو وطن واپسی کا پلان ہے، نکاح کے بعد باقاعدہ رخصتی دو سے تین ماہ بعد ہوگی۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل حسن علی نے فٹنس ٹیسٹ اور کیمپ میں شرکت سے معذرت کرلی تھی، نکاح کی مصروفیات کے باعث وہ فٹنس ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

    خیال رہے حسن علی بھارتی لڑکی سےشادی کرنے والے چوتھے پاکستانی کرکٹرہوں گے، اس سے قبل ظہیر عباس، محسن حسن خان اور شعیب ملک بھارتی لڑکیوں سے شادی کرچکے ہیں۔

  • شادی کی خبریں، 2 دن میں تمام تفصیلات بتادوں گا، حسن علی

    شادی کی خبریں، 2 دن میں تمام تفصیلات بتادوں گا، حسن علی

    گوجرانوالہ: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی شادی کے ہر سو چرچے ہیں لیکن حسن علی نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی کی شادی ہوئی ہے یا نہیں ان خبروں نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے تاہم فاسٹ بولر نے ان تمام خبروں کو افواہ قرار دیا ہے۔

    حسن علی نے کہا کہ میرے بہت سارے فین ہیں جو مجھے اور میری شادی کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ابھی کچھ کنفرم نہیں ہے مجھے دو دن دیں تمام تفصیلات سے آگاہ کردوں گا۔

    حسن علی نے کہا کہ ان کو ہونے والی اہلیہ کا نام شامعہ نہیں ہے یہ غلط بات ہے اور ہم 17 کو نہیں جارہے ہیں یہ سب غلط خبریں ہیں ابھی کچھ پکا نہیں ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں: حسن علی نے شادی سے متعلق خبروں‌ پر خاموشی توڑ دی

    فاسٹ بولر نے کہا کہ بس جہاں اللہ تعالیٰ نے نصیب میں لکھا ہے وہاں شادی ہونے جارہی ہے۔

    دوسری جانب فاسٹ بولر حسن علی کے بھائی صنم علی اور خرم علی نے پریس کانفرنس بھی کی تھی جس میں حسن علی کے بھائی صنم علی کا کہنا تھا کہ 20 اگست کو ہم دبئی جارہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے بھی فیملی آرہی ہے دونوں گھر والے ملیں گے پھر فیصلہ ہوگا نکاح کرنا ہے یا شادی کرنی ہے۔

    یاد رہے کہ حسن علی کا تعلق شامعہ آرزو کے ساتھ جوڑا جارہا تھا تاہم کرکٹر کی جانب سے شامعہ آرزو کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا گیا تھا۔