Tag: فاسٹ بولر شاہین شاہ

  • ’دنیا میں خوش آمدید میرے بیٹے‘ شاہین آفریدی کا بیٹے کی پہلی جھلک کیساتھ پیغام

    ’دنیا میں خوش آمدید میرے بیٹے‘ شاہین آفریدی کا بیٹے کی پہلی جھلک کیساتھ پیغام

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بیٹے کی ولادت کے بعد پہلی بار سوشل میڈیا پر جھلک شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹی ٹوئنٹی کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں شاہین، اہلیہ اور نوزائیدہ بچے کا ہاتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

    شاہین شاہ آفریدی نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ اس لمحے نے سب کچھ بدل دیا، میرا دل اور زندگی اب مزید بہتر ہو گئی ہے، 24 اگست 2024 کی تاریخ ہمارے لیے ہمیشہ خاص رہے گا۔

    فاسٹ بولر نے کیپشن میں لکھا کہ دنیا میں خوش آمدید میرے بیٹے علی یار آفریدی، میں اپنی اہلیہ کا ہمیسہ شکر گزار رہوں گا، وہ ہماری اس چھوٹی سی فیملی کا سپورٹ سسٹم ہیں۔

    شاہین شاہ آفریدی نے مبارکباد اور دعائیں کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’تمام پیاری خواہشات اور دعاؤں کا شکر گزار ہوں، میری چھوٹی سی فیملی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں‘۔

    واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے ہاں 24 اگست کو پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ”علی یار ‘‘ رکھا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہین آفریدی بیٹے کی پیدائش کے بعد گزشتہ رات کراچی چلے گئے تھے، شاہین آفریدی کل اسلام آباد پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔

  • ویڈیو: دی ہنڈریڈ میں فاسٹ بولر شاہین کے یارکرز نے دھوم مچادی

    ویڈیو: دی ہنڈریڈ میں فاسٹ بولر شاہین کے یارکرز نے دھوم مچادی

    دی ہنڈریڈ میں شاہین شاہ آفریدی کی رفتار نے بیٹرز کو مشکلات میں ڈال دیا، بولر نے پہلے اوور میں وکٹ حاصل کرنے کی اپنی روایت کو قائم رکھا۔

    دی ہنڈریڈ میں قومی فاسٹ بولر کے یارکرز نے دھوم مچادی شاہین شاہ نے مانچسٹر اورجنلز کیخلاف لگاتار دو گیندوں پر دو وکٹیں لیں، قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نے اہم وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    ٹاس ہارنے کے بعد ویلش فائر نے 40 گیندوں کے مختصر میچ میں 94-3 کا مجموعی اسکور کیا، 94 رنز کے تعاقب کے دوران ایکشن سے بھرپور اوور کا آغاز شاندار ان سوئنگنگ ڈلیوری سے ہوا۔

    https://twitter.com/CricSavvy1_/status/1686785046978736128?s=20

    شاہین آفریدی نے صرف 10 گیندوں میں 24 رنز دیے جبکہ دو وکٹیں حاصل کیں۔ دریں اثنا ویلش کے لیے حارث رؤف کی کارکردگی اور بھی متاثر کن تھی کیونکہ انہوں نے غیر معمولی باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی 10 گیندوں میں صرف 15 رنز دیے۔

    کھلاڑیوں کی شاندار باؤلنگ اور اسٹریٹجک گیم پلے کی بدولت ویلش 9 رنز کی برتری کے ساتھ میچ جیت گئی، واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف ایونٹ میں ویلش فائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔