Tag: فاسٹ بولر محمد عباس

  • فاسٹ بولر محمد عباس کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 700 وکٹیں مکمل

    فاسٹ بولر محمد عباس کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 700 وکٹیں مکمل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے 700وکٹیں مکمل کرلیں۔

    فاسٹ بولر محمد عباس نے 700 وکٹوں کا سنگ میل کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ میں حاصل کیا، کینٹ کے جیک لینینگ محمد عباس کے 700 ویں شکار بنے۔

    واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد عباس 700 فرسٹ کلاس وکٹیں لینے والے 14 ویں پاکستانی کرکٹر ہیں۔

    دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی ہے جس میں پاکستانی کرکٹرز بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کی ترقی ہوئی ہے مگر ماسوائے رضوان کے دیگر دو کھلاڑیوں کی ترقی ان کی اپنی ذاتی اچھی کارکردگی کے بجائے دیگر کھلاڑیوں کی خراب پرفارمنس کی مرہون منت ہے۔

    آئی سی سی کی جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق انگلش بلے باز جو روٹ پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے جب کہ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ڈیرل مچل نے چوتھی جب کہ بھارتی کپتان روہت شرما نے پانچویں پوزیشن پر قبضہ کر رکھا ہے۔

    پاکستانی بیٹر بابراعظم 712 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ محمد رضوان 720 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر آکر ٹاپ 10 میں شامل بلے بازوں میں شامل ہو گئے ہیں۔

    مڈل آرڈر بیٹر اور ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل 661 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 21 ویں جب کہ سلمان علی آغا 606 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 32 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

    آئی سی سی ٹاپ 10 ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون 870 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ آسٹریلوی اسپیڈ اسٹار جوش ہیزل ووڈ اور بھارتی جسپریت بمراہ نے 847 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔

    جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    پاکستانی کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی ایک بار پھر آئی سی سی ٹاپ 10 بولرز کی فہرست میں واپسی ہوئی ہے اور وہ 709 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ان کے علاوہ فاسٹ بولر حسن علی 540 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 34 ویں اور نسیم شاہ 531 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 37 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

  • محمد عباس کی کاؤنٹی کرکٹ میں طوفانی بولنگ، 10 وکٹیں اڑا دیں

    محمد عباس کی کاؤنٹی کرکٹ میں طوفانی بولنگ، 10 وکٹیں اڑا دیں

    انگلینڈ: پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی طوفانی بولنگ سے مخالف ٹیم کی بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑاتے ہوئے 10 وکٹیں اپنے نام کر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے تیز رفتار بولر محمد عباس نے کاؤنٹی کرکٹ میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ایک ٹیسٹ میچ کی دو اننگز میں دس وکٹیں اڑا دیں۔

    محمد عباس نے لیسٹر شائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے ڈرہم کے خلاف دونوں اننگز میں پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں، ان کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے ڈرہم کی ٹیم دن میں دو بار آؤٹ ہوگئی۔

    قبل ازیں لیسٹر شائر نے پہلی اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 321 رنز بنائے جس کے جواب میں ڈرہم کی ٹیم دو مرتبہ آؤٹ ہوئی لیکن ہدف تک نہیں پہنچ پائی۔

    ڈرہم نے اپنی پہلی اننگز میں 61 رنز بنائے اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، دوسری اننگز شروع کی تو ایک بار پھر وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گرتی چلی گئیں اور پوری ٹیم 66 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔

    سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر محمد عباس کی تباہ بولنگ کی وجہ سے لیسٹر شائر یہ میچ 194 رنز سے جیت گئی۔


    ریڈ کارڈ دکھانے پر ’رونالڈو ‘ رو پڑے


    ڈرہم کے خلاف پاکستانی فاسٹ بولر نے پہلی اننگز میں 23 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ دوسری اننگز میں 29 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، مجموعی طور پر انھوں نے 52 رنز دے کر 10 وکٹیں حاصل کیں۔

    اپنی شان دار کارکردگی کے حوالے سے محمد عباس نے کہا کہ ہوا اتنی شان دار تھی کہ مجھے اس ماحول میں بولنگ بہت مختلف لگی، میں نے اپنے کوچ سے کہا تھا کہ مجھے قومی ٹیم میں کھیلنے کے لیے اپنے گھر واپس جانا ہے اور میں آخری میچ میں مین آف دی میچ بننے کی کوشش کروں گا۔