Tag: فاسٹ بولر وہاب ریاض

  • وہاب ریاض کو غلط ویزے پر انگلینڈ جانا مہنگا پڑ گیا

    وہاب ریاض کو غلط ویزے پر انگلینڈ جانا مہنگا پڑ گیا

    لاہور: پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو غلط ویزے پر برطانیہ جانا مہنگا پڑ گیا ہے، انھیں واپس پاکستان بھیج دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دی ہنڈرڈ بالز کھیلنے کے لیے انگلینڈ جانے والے پاکستانی کرکٹر وہاب ریاض کو غلط ویزے کی وجہ سے واپس بھیج دیا گیا ہے۔

    دی ہنڈرڈ بالز کے لیے وہاب ریاض کو شاہین آفریدی کی جگہ شامل کیا گیا تھا، وہاب ریاض نے کہا ہے کہ میں ویزہ صحیح کرا کر دوبارہ انگلینڈ جاؤں گا۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کی 100 بالز لیگ سے دست بردار ہو گئے تھے، انھوں نے دورہ ویسٹ انڈیز کے باعث ہنڈرڈ لیگ کی ٹیم برمنگھم فیونکس کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا۔

    قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے پر وہاب ریاض نے خاموشی توڑ دی

    واضح رہے کہ پاکستان سے شاداب خان، محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی دی 100 لیگ کے لیے منتخب ہوئے تھے، تاہم شاہین کی جگہ ویاب ریاض کو شامل کیا گیا تھا، شاداب خان سدرن بریو، محمد عامر لندن سپرٹ جب کہ شاہین شاہ برمنگھم فیونکس کا حصہ تھے۔

    دی ہنڈرڈ لیگ کا آغاز 21 جولائی جب کہ ایونٹ کا فائنل 21 اگست کو ہوگا۔

  • فاسٹ بولر وہاب ریاض کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

    فاسٹ بولر وہاب ریاض کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

    لاہور: فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہاب ریاض نے بھی ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے، سدرن پنجاب ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض نے قائد اعظم ٹرافی کے لیے لگائے گیے کیمپ میں رپورٹ نہیں کیا ہے۔

    سدرن پنجاب ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض مشاورت کے بعد باقاعدہ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ پچھلے ماہ کینیڈٰن لیگ کے دوران کرلیا تھا۔

    فاسٹ بولر وہاب ریاض نے 27 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی اور 83 وکٹیں حاصل کیں، انہوں کی بہترین بولنگ ایک اننگز میں 63 رنز دے کر پانچ وکٹیں ہیں۔

    مزید پڑھیں: فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے لی

    وہاب ریاض ںے اپنا آخری ٹیسٹ میچ میں اکتوبر 2018 میں کینگروز کے خلاف کھیلا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فاسٹ بولر محمد عامر نے 27 سال کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا، وسیم اکرم، شعیب اختر، رمیز راجہ ودیگر سابق کرکٹرز نے عامر کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

    کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے بعد وہاب ریاض اور حسن علی بھی ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دیں گے، اب خبریں یہی ہیں کہ وہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے والے ہیں۔

  • بیٹنگ کے لیے گیا تو ہاتھ میں شدید تکلیف تھی، سب اللہ پر چھوڑ دیا تھا، وہاب ریاض

    بیٹنگ کے لیے گیا تو ہاتھ میں شدید تکلیف تھی، سب اللہ پر چھوڑ دیا تھا، وہاب ریاض

    لیڈز: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ بیٹنگ کے لیے گیا تو ہاتھ میں شدید تکلیف تھی مگر سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز افغانستان کے خلاف میچ میں انگلی میں فریکچر کے باوجود عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ہاتھ میں تکلیف کے باوجود میچ کھیلنے کا فیصلہ ان کا اپنا تھا۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ میچ سے قبل مجھ سے پوچھا گیا تھا کہ درد برداشت کرسکتے ہو، پریکٹس کے بعد میں نے کہا میچ میں سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

    وہاب ریاض کے مطابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ یقین ہے بولنگ میں وہاب کی کارکردگی سو فیصد ہوگی، کپتان کے الفاظ نے میرے اعتماد میں اضافہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ جب بیٹنگ کرنے کے لیے میدان میں اترا تو ہاتھ میں شدید درد تھا لیکن میں نے سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا تھا، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم میت جیت گئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دی تھی، عماد وسیم کو 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ افغانستان کو شکست دینے کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر آگیا ہے اور اس کے 9 پوائنٹس ہیں، قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 5 جولائی بروز جمعہ کو بنگال ٹائیگر کے خلاف کھیلے گی۔

  • فاسٹ بولر وہاب ریاض نے زندگی کی 34 بہاریں دیکھ لیں، اہلیہ کا محبت بھرا پیغام

    فاسٹ بولر وہاب ریاض نے زندگی کی 34 بہاریں دیکھ لیں، اہلیہ کا محبت بھرا پیغام

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے زندگی کی 34 بہاریں دیکھ لیں، ان کی اہلیہ نے بھی وہاب کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام بھیجا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض آج اپنی 34ویں سالگرہ منارہے ہیں، وہاب ریاض کو آئی سی سی، پی سی بی کی جانب سے بھی سالگرہ کی مبارک باد دی گئی ہے۔

    آئی سی سی نے ورلڈ کپ میں وہاب ریاض کی وکٹ کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ کیا ہمیں اس طرح کے کچھ اور اسپیل دیکھنے کو ملیں گے؟

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے فاسٹ بولر کی وکٹوں کی تعداد بھی شیئر کی، وہاب ریاض نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 110، 83 ٹیسٹ وکٹس اور ٹی ٹوینٹی میں 28 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    وہاب ریاض عالمی کپ 2019 میں قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، واضح رہے کہ فاسٹ بولر یہ اپنا تیسرا ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں۔

    وہاب ریاض کو سالگرہ کے موقع پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات دئیے جارہے ہیں، مداح ورلڈ کپ 2015 میں فاسٹ بولر کے طوفانی اسپیل کو بھی شیئر کررہے ہیں جس میں انہوں نے آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن کو پریشان کردیا تھا۔

    فاسٹ بولر کی اہلیہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر وہاب ریاض کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے محبت بھرا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ بہت اچھے اور سچے ہیں، میری زندگی آپ کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے، میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، سالگرہ کی بہت بہت مبارک باد۔

  • پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ سے زیادہ باصلاحیت ہے، وہاب ریاض

    پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ سے زیادہ باصلاحیت ہے، وہاب ریاض

    لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ سے زیادہ باصلاحیت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لارڈز میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ تمام کھلاڑی ایک دوسرے کو سپورٹ کررہے ہیں، جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ انگلینڈ میں پہلے وکٹیں گرانا بہت ضروری ہیں، بھارت کے خلاف جتنی اچھی ہماری ٹیم ہے اتنا اچھا پرفارم نہیں کرپائی۔

    وہاب ریاض نے کہا کہ لوگ پاک بھارت میچ کو جنگ سمجھ لیتے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہئے کھیل کو کھیل ہی کی طرح لینا چاہئے، میچ ہارنے پر جتنا دکھ کھلاڑیوں کو ہوتا ہے اتنا شاید کسی اور کو نہیں ہوتا ہے۔

    مزید پڑھیں: سرفراز کی کپتانی پر سب کو اعتماد ہے، ٹیم میں کوئی تفریق نہیں، محمد حفیظ

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اب بھی ورلڈ کپ ختم نہیں ہوا اور پاکستان آخری چار میچز جیت کر بہتر نوٹ پر ورلڈ کپ کا اختتام کرے گا۔

    وہاب ریاض نے کہا کہ ٹیم پر ہر جانب سے تنقید ہورہی ہے، ایسے میں کھلاڑیوں کو فیملی ممبران سے زیادہ ٹیم ممبران سپورٹ کررہے ہیں۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ اس وقت ٹیم کے 15 ممبران ایک دوسرے کو مورال بلند کررہے ہیں اور ایک دوسرے سے دوستانہ ماحول میں اب تک کی غلطیوں کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ کارکردگی پر تنقید کرنا سب کا حق ہے اور اس پر کس کو اعتراض بھی نہیں ہے لیکن جب ذاتیات پر حملے ہوتے ہیں اور فیملی کو نشانہ بنایا جائے گا تو یہ کسی کو پسند نہیں آئے گا۔