Tag: فاطمہ

  • رانی پور حویلی میں  فاطمہ پر کس طرح  تشدد کیا جاتا تھا؟ ساتھی ثانیہ نے دردناک کہانی سنادی

    رانی پور حویلی میں فاطمہ پر کس طرح تشدد کیا جاتا تھا؟ ساتھی ثانیہ نے دردناک کہانی سنادی

    خیر پور: رانی پورکی حویلی میں کام کرنے والی لڑکی ثانیہ نے فاطمہ پر تشدد کی دردناک کہانی سناتے ہوئے کہا فاطمہ پانی مانگتی رہی مگرپانی تک پلانے نہیں دیا، گھنٹوں اسے ماراجاتا اور وہ تڑپتی رہتی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق رانی پورکی حویلی میں تشدد سے دم توڑنے والی فاطمہ کے ساتھ کام کرنے والی لڑکی ثانیہ مظالم کے خلاف بول پڑی اور فاطمہ پر تشدد کی گواہی دے دی۔

    اے آروائی سے گفتگو میں ثانیہ نے فاطمہ کی دردناک تفصیلات بتاتے ہوئے فاطمہ پانی مانگتی رہی مگرپانی تک پلانے نہ دیا، فاطمہ کو گھنٹوں ماراجاتا، وہ تڑپتی رہتی تھی۔

    ثانیہ کا کہنا تھا کہ ظالم مالکن کھانے پینے کو بھی کچھ نہیں دیتی تھی اور دوسری لڑکیوں کو بھی فاطمہ کومارنے پرمجبورکیاجاتا۔

    ساتھی نے بتایا کہ فاطمہ کو بخار ہوتا تھا، جو سر پرچڑھ جاتا لیکن ڈائن مالکن کو ذرا رحم نہ آتا، تڑپتی ہوئی فاطمہ کو دیکھنے کوئی بھی نہ آتا۔

    ثانیہ فررڑو کا مزید بتانا تھا کہ حویلی کی ڈائن مالکن غصے میں فاطمہ کو گھنٹہ گھنٹہ واش روم میں بند کردیتی تھی، میری آنکھوں کے سامنے فاطمہ تڑپ رہی تھی مگر ہمیں ساتھ دینے کی اجازت نہ تھی۔

    فاطمہ کی ساتھی نے کہا کہ حویلی کی مالکن انسان نہیں ڈائن تھی، اس نے مار مار کر فاطمہ کے بازو توڑدیے، پیٹ میں مکے مارے گئے۔

    مقتولہ فاطمہ کی پھوپھی زاد بہن کا کہنا تھا کہ حویلی میں مالکن فاطمہ پر بہت تشدد کرتی تھی، مجھ سے بھی تھپڑلگواتی، زور سے نہ مارنے پرمیری بھی پٹائی ہوتی۔

  • رانی پور کی حویلی میں فاطمہ کا علاج کرنے والا ڈسپنسر گرفتار

    رانی پور کی حویلی میں فاطمہ کا علاج کرنے والا ڈسپنسر گرفتار

    خیر پور : پولیس نے حویلی میں فاطمہ کا علاج کرنے والا ڈسپنسر گرفتار کرلیا اور تفتیش کررہی ہے کہ پیرعبدالقادر شاہ نےحویلی میں بچی کا ڈسپنسر سے علاج کیوں کروایا۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور میں رانی پور کی حویلی میں فاطمہ کے علاج کی ویڈیوز وائرل ہونے پر پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا۔

    پولیس نے حویلی میں فاطمہ کا علاج کرنے والےڈسپنسر کوگرفتارکرلیا، ایس ایس پی روحل کھوسو نے بتایا کہ گرفتار ڈسپنسر امتیازسےتفتیش کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب پولیس اس معاملے کی بھی تفتیش کررہی ہے کہ پیرعبدالقادر شاہ نےحویلی میں بچی کاڈسپنسرسےعلاج کیوں کروایا۔

    گذشتہ روز نوشہروفیروز میں تحقیقات کیلئے بنائی جانے والی ٹیم نے کمسن فاطمہ کے گھر کا دورہ کیا تھا ، تحقیقاتی ٹیم نے فاطمہ کے گھر سے کفن کے کپڑوں کو تحویل میں لے لیا۔

    اہل خانہ نے کمسن فاطمہ کے کپڑوں کو تدفین سے قبل گھر کے احاطے میں دفن کیا گیا تھا۔

  • خیرپور: قبر کشائی کی اجازت کے بعد فاطمہ کی لاش نکال کر غائب کرنے کا خدشہ

    خیرپور: قبر کشائی کی اجازت کے بعد فاطمہ کی لاش نکال کر غائب کرنے کا خدشہ

    خیرپور: رانی پور حویلی میں تشدد سے ہلاک ہونے والی لڑکی فاطمہ کی لاش نکال کرغائب کرنے کے خدشے کے پیش نظر قبر پر عارضی پولیس پکٹ قائم کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت سے قبر کشائی کی اجازت کے بعد 10 سالہ بچی فاطمہ کی لاش نکال کرغائب کرنے کا خدشہ ہے ، رات گئے فاطمہ کی قبر کے قریب غیرمعمولی حرکت کی اطلاع پر پولیس حرکت میں آگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کو شک ہوا فاطمہ کی لاش نکالنے کی مبینہ کوشش کی جا رہی تھی تاہم قبر پر عارضی پولیس پکٹ قائم کرلی گئی ہے۔

    رانی پور حویلی میں لڑکی فاطمہ کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کے معاملے پر ایس ایچ او میر محمد رند نے بتایا کہ خانواہن کے قریب فاطمہ کی قبرپرپولیس پکٹ قائم کردی گئی، پولیس پکٹ پر نوشہرو فیروز اور خیرپور کے پولیس اہلکار تعینات کئے گئے، عدالتی حکم پر پوسٹ مارٹم ہونے تک پولیس پکٹ پر اہلکار تعینات رہیں گے۔

    فاطمہ کے حوالے سے ایس ایس پی خیرپور میر روحل کھوسو نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات میں کہا کہ ملزمان کتنے بھی طاقتور ہوں ان کے خلاف کاروائی ہوگی ،بچی کے ساتھ ہر حال میں انصاف ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ قبر کشائی کے بعد لیبارٹری ٹیسٹ ہونگی ضرورت پڑی تو ڈی این اے بھی کرایا جائے گا۔

    میر روحل کھوسو نے بتایا کہ کمسن بچی فاطمہ قتل کیس پولیس کو15اگست کوواقعےکی اطلاع ملی اور پولیس کواطلاع کیےبغیربچی کی تدفین کردی گئی، پولیس نے مجسٹریٹ کو قبرکشائی کی درخواست دی ہے اور قبرکشائی کیلیےطبی ٹیم تشکیل دی جارہی ہے۔

    ایس ایس پی خیرپور نے مزید کہا کہ رپورٹ سے تشدد اور جنسی تشدد کے شواہد سامنے آئیں گے، جنسی تشدد پایا گیا تو ملزم کا ڈی این اے میچ کرایا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او اور ڈاکٹر تاخیر اور گمراہ کرنے کے مرتکب ہیں، ان کے خلاف انکوائری ٹیم کی تحقیقات جاری ہیں، کوشش ہے مضبوط کیس ہو اور ملزم کو قرار واقعی سزا ملے۔

    یاد رہے رانی پور میں کمسن بچی فاطمہ کے قتل کیس کا مرکزی ملزم پولیس کی حراست میں ہے اور سیشن عدالت نے قبرکشائی کی اجازت دے دی ہے۔

  • غنویٰ بھٹو کا بلاول کو اپنا نام بلاول بے نظیر رکھنے کا مشورہ

    غنویٰ بھٹو کا بلاول کو اپنا نام بلاول بے نظیر رکھنے کا مشورہ

    لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنا نام تبدیل کر کے ’بلاول بے نظیر‘ رکھ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غنویٰ بھٹو نے کہا بلاول مجرموں اور چوروں میں گھرا ہے، جتنی بھی کوشش کر لے بھٹو نہیں بن سکتا۔

    انھوں نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اصول پرست اور حقوق نسواں کے علمبر دار ہو تو کہو کہ آپ کو بلاول بے نظیر بلایا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ون یونٹ بنانے کی کوشش کی، تو لات مار کر حکومت گرا دوں گا: بلاول بھٹو زرداری

    غنویٰ بھٹو نے اپنی تقریر میں آصف علی زرداری پر بھی شدید تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ ایک زرداری پر سب کا وار چلتا ہے، غنویٰ نے ان پر اپنے شوہر کے قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لالچ ختم کرو تو زرداری خود ختم ہو جائیں گے۔

    غنویٰ بھٹو نے وزیر اعظم عمران خان پر بھارتی وزیر اعظم مودی کے حوالے سے  بھی تنقید کی۔

    خیال رہے کہ حالیہ پاک بھارت تنازعے میں عمران خان کے پر امن اور بہترین کردار کی تعریف پوری دنیا نے کی جب کہ بھارتی وزیرِ اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقتول مرتضٰی بھٹو کی بیوہ نے ’فاطمہ فاطمہ، زرداری کا خاتمہ‘ کے نعرے بھی لگوائے۔

  • دنیا بدل دینے والی 5 مسلمان ایجادات

    دنیا بدل دینے والی 5 مسلمان ایجادات

    یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ جس وقت یورپ جہالت کے اندھیروں میں ڈوبا ہو اتھا، اس وقت اسلامی تہذیب و  تمدن اپنے عروج پر تھی اور سائنس، طب، اور فنون و ادب سمیت مسلمان ہر شعبہ میں کارہائے نمایاں سر انجام دے رہے تھے۔

    ابن سینا کی طب کے لیے خدمات ہوں، خوارزمی کی ریاضی میں اصلاحات ہوں، یا جابر بن حیان کی علم کیمیا کے لیے ایجادات ہوں، مسلمانوں نے بہت پہلے سے ایجادات و دریافتوں کی بنیاد ڈال دی تھی، اور مغربی سائنس دانوں نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے اسی بنیاد کے سہارے سائنس کو مزید ترقی دی۔

    آج ہم دنیا کو بدل دینے والی کچھ ایسی ہی ایجادات کے بارے میں بتا رہے ہیں جو مسلمانوں کے ہاتھوں وجود میں آئیں۔ ان ایجادات کو پڑھ کر بہت سے لوگوں کے علم میں اضافہ ہوگا، اور بہت سے لوگوں کی معلومات و یادداشت کا اعادہ ہوجائے گا۔

    :کافی

    کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا بھر میں روزانہ ڈیڑھ بلین سے زائد کافی کے کپ پیے جاتے ہیں۔ شاید آپ کو علم نہ ہو لیکن کافی کا اصل منبع بھی ایک مسلمان ملک یمن ہے۔

    coffee

    یمن سے سفر کرتی یہ کافی خلافت عثمانیہ کے دور میں ترکی تک پہنچی، اس کے بعد یورپ جا پہنچی اور آج کافی یورپ کا سب سے زیادہ پیا جانے والا مشروب ہے۔

    :یونیورسٹی

    کیا آپ کے علم میں ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے پہلی باقاعدہ درسگاہ کہاں اور کس نے قائم کی؟

    یہ کام افریقی ملک مراکش میں 859 عیسوی میں انجام پایا اور اس عظیم کام کو انجام دینے والی ایک خاتون فاطمہ الفریہ تھی جو ایک مراکشی تاجر کی بیٹی تھی۔

    fatima

    یہ دنیا کی پہلی درسگاہ تھی جو فارغ التحصیل طالب علموں کو ان کی تعلیم کا تحریری ثبوت یعنی ڈپلومہ یا ڈگری بھی دیتی تھی۔

    یہ قدیم درسگاہ اب بھی فعال ہے اور کچھ عرصہ قبل ہی اس میں موجود کتب خانے کو از سر نو تعمیر کے بعد بحال کردیا گیا ہے۔ اس لائبریری میں درسگاہ کی بانی فاطمہ کا یہیں سے حاصل کیا جانے والا ڈپلومہ بھی ایک لکڑی کے تختہ پر نصب ہے۔

    2

    دنیا بھر کی تہذیب و تمدن میں اہم کردار ادا کرنے والے ایک اور ادارے جامعہ الازہر کا قیام بھی 970 عیسوی میں قاہرہ میں عمل میں لایا گیا۔

    :کیمرہ

    آج کے دور میں سیلفی لینا یا تصاویر کھینچنا ایک لازمی عمل سمجھا جاتا ہے اور یہ سوچنا بھی ناممکن ہے کہ کیمرے کا وجود نہ ہو۔

    تصویر کھینچنے کا عمل دراصل اس نظریے پر مبنی ہے کہ روشنی کے ذریعہ کسی لمحے کو قید کیا جائے اور بعد ازاں اسے تصویری شکل دی جائے۔

    یہ نظریہ سب سے پہلے گیارہویں صدی میں عراقی سائنس دان ابن الہیشم نے پیش کیا۔ انہوں نے بصری زاویوں پر کام کیا اور دنیا کا پہلا کیمرہ (ابتدائی شکل) انہی کا ایجاد کردہ ہے۔

    8

    4

    تو اب جب بھی آپ کوئی تصویر کھینچیں تو ابن الہیشم کو دعا دیں کہ ان کی بدولت آپ اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات کو تصاویر کی صورت قید کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    :فضائی سفر

    یہ بات تو سبھی جانتے ہیں کہ فضائی سفر کا خیال اور اس کی پہلی کامیاب کوشش 2 امریکی بھائیوں رائٹ برادران کی مرہون منت ہے۔

    لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ ان دونوں بھائیوں نے اڑنے کے خیال پر انہی خطوط پر کام کیا جو ایک ہسپانوی مسلمان سائنسدان عباس ابن فرناس نے نویں صدی میں وضع کیے۔

    5

    6

    اور یہ بات شاید آپ کے علم میں نہ ہو کہ دنیا کی پہلی اڑنے والی مشین بھی عباس ابن فرناس ہی کی ایجاد کردہ ہے جسے خود سے باندھ کر انہوں نے چند منٹوں تک فضا میں کامیاب پرواز بھی کی تھی۔

    :الجبرا

    طالب علموں کو مشکل میں ڈال دینے والے، مگر بڑی بڑی سائنسی و فلکیاتی تجربہ گاہوں میں بہت سے مسائل کردینے والے الجبرا کی ایجاد کا سہرا بھی مسلمان سائنسدان محمد ابن موسیٰ الخوارزمی کے سر ہے۔

    7

    خوارزمی نے عراق و ایران میں رہ کر علم ریاضی میں بے شمار اصلاحات و اضافے کیے جن کے لیے آج ریاضی پڑھنے اور پڑھانے والے ان کے مشکور ہیں۔

    کیا آپ ان ایجادات کے تخلیق کاروں کے بارے میں جانتے تھے؟ ہمیں ضرور بتایئے کہ اسے پڑھ کر آپ کی معلومات میں کتنا اضافہ ہوا۔