Tag: فاطمہ آفندی

  • فاطمہ آفندی نے پہلے آڈیشن میں ریجیکٹ ہونے کا دلچسپ قصہ سنادیا

    فاطمہ آفندی نے پہلے آڈیشن میں ریجیکٹ ہونے کا دلچسپ قصہ سنادیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے اپنے پہلے آڈیشن میں ریجیکٹ ہونے کا دلچسپ قصہ شیئر کردیا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ فاطمہ آفندی اور ان کی والدہ اداکارہ فوزیہ مشتاق نے شرکت کی جہاں دونوں نے کچھ دلچسپ کہانیاں شیئر کیں۔

    فاطمہ آفندی نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ چاہتی تھیں کہ وہ اداکاری شروع کریں کیونکہ وہ بہت شرمیلی تھیں اور وہ چاہتی تھیں کہ ان میں کچھ اعتماد ہو، انہیں سب سے پہلے ببل گم کے اشتہار کے لیے بلایا گیا تھا لیکن وہ کبھی بھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں جس کے لیے انہون نے نے اپنے پہلے ہی آڈیشن میں مسترد ہونے کے لیے ایک مزاحیہ حرکت کی۔

    فاطمہ آفندی نے کہا کہ مجھے اداکاری کرنے کا بالکل شوق نہیں تھا لیکن میری امّی چاہتی تھیں کہ میں شوبز انڈسٹری میں کام کروں کیونکہ میں بہت شرمیلی تھی تو امّی چاہتی تھیں کہ میری شخصیت میں تھوڑا اعتماد آئے۔

    اداکارہ نے بتایا کہ مجھے  سب سے پہلے ایک ببل گم کے اشتہار میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن میں اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی اس لیے میں نے پہلے ہی آڈیشن میں ریجیکٹ ہونے کی پوری کوشش کی۔

    فاطمہ اآفندی نے بتایا کہ میں اپنی بہن کے ساتھ آڈیشن کے لیے جاتے ہوئے بالوں میں بہت زیادہ تیل لگا کر گئی تاکہ ریجیکٹ ہو جاؤں۔

    فاطمہ آفندی نے یہ بھی بتایا کہ لیکن میری ساری کوششیں ناکام ہو گئیں اور مجھے اشتہار میں کام کرنے کا موقع مل گیا کیونکہ ڈائریکٹر مجھ سے اور میری بہن سے جو سین شوٹ کروانا چاہتے تھے ہم نے آڈیشن میں وہ صرف ون ٹیک میں کر کے دکھا دیا تھا اور میں اب اس موقع کے لیے شکر گزار ہوں۔

  • فاطمہ آفندی کی رخصتی کے وقت والد نے ایسا کہا کہ سب روتے ہوئے ہنس پڑے

    فاطمہ آفندی کی رخصتی کے وقت والد نے ایسا کہا کہ سب روتے ہوئے ہنس پڑے

    کراچی : پاکستان شوبز کی نامور اداکارہ فاطمہ آفندی نے اپنی رخصتی کا دلچسپ واقعہ سنا کر سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

    بیٹی کی رخصتی کے موقع پر ایک اداسی کا سا ماحول ہوتا ہے لیکن کچھ زندہ دل لوگ ایسے میں بھی ماحول کو خوشگوار بنا دیتے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ فاطمہ آفندی اور ان کی والدہ اداکارہ فوزیہ مشتاق نے شرکت کی۔

    اس موقع پر اداکارہ فاطمہ آفندی نے اپنی شادی کے حوالے سے ایک یادگار واقعہ شیئر کیا، انہوں نے بتایا کہ میں نے لو میرج کی ہے، میری رخصتی کے وقت مجھے بہت رونا آرہا تھا۔

    اس وقت میرے کزنز مجھے کہہ رہے تھے کہ تم یہاں بھی ایکٹنگ کررہی ہو، لیکن جب میں اپنے ابا سے گلے مل کر رونے لگی تو کہنے لگے کہ بیٹا سب کچھ تو تم نے خود ہی کیا ہے اب رو کیوں رہی ہو؟ اس بات وہاں موجود سب لوگ ہنسنے لگے۔

    آنٹی کیا آپ اپنی بیٹی کی شادی مجھ سے کردیں گی؟

    اس سے قبل فاطمہ آفندی کی والدہ اداکارہ فوزیہ مشتاق نے بھی ایک واقعہ بیان کیا کہ فاطمہ کی شادی سے پہلے میرے ہونے والے داماد کنور ارسلان نے رشتہ بڑے عجیب انداز میں مانگا تھا۔

    انہوں نے بتایاکہ میں کسی شادی کی تقریب میں موجود تھی تو مجھے احساس ہوا کہ میرے پیچھے کوئی آکر بیٹھا ہے دیکھا تو ایک نوجوان تھا تو اس میرے کندھے پر ہاتھ رکھ کر مجھے مخاطب کیا اور کہا کہ آنٹی کیا آپ اپنی بیٹی کی شادی مجھ سے کردیں گی؟

    فوزیہ مشتاق نے بتایا کہ یہ سن کر میں خود حیران ہوگئی کہ کیا ہوا، تاہم بعد ازاں فاطمہ کی رضامندی دیکھ کر رشتہ قبول کرلیا۔

  • کون سی چکی کا آٹا کھاتی ہیں ؟ فاطمہ آفندی نے کیا جواب دیا؟

    کون سی چکی کا آٹا کھاتی ہیں ؟ فاطمہ آفندی نے کیا جواب دیا؟

    شوبز انڈسٹری کے فنکاروں سے ان کے مداح اکثر یہی پوچتھے ہیں کہ ان کی خوبصورتی کا راز کیا ہے کچھ ایسا ہی سوال اداکارہ فاطمہ آفندی سے بھی کیا گیا جس کا انہوں نے بہترین جواب دیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان کے ایک دلچسپ سیگمنٹ میں ٹی وی ڈراموں کی نامور اداکارہ فاطمہ آفندی سے سوال کیا گیا کہ آپ روز بروز خوبصورت اور اسمارٹ ہوتی جارہی ہیں تو اس کا کیا راز ہے یا کون سی چکی کا آٹا کھاتی ہیں ہمیں بھی بتا دیں۔

    اس سوال کے جواب میں فاطمہ آفندی کا کہنا تھا کہ میں سب کچھ کھاتی ہوں اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں زیادہ تر خوش رہتی ہوں اور یہی وجہ کہ دیکھنے والوں کو میں خوبصورت لگتی ہوں۔

    اس موقع پر اداکارہ اریبہ حبیب سے سوال کیا گیا کہ آپ کے شوہر نے عید پر کتنی دی عیدی دی جس پر اریبہ نے بتایا کہ مجھے عید سے پہلے ہی میرے شوہر نے میری پسند کے مطابق سب کچھ لے کر دیا اور عید کے دن دوبارہ عیدی مانگی تو انہوں نے ایک لاکھ روپے عیدی دی۔

  • فاطمہ آفندی کی نئی ویڈیو نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی

    فاطمہ آفندی کی نئی ویڈیو نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی

    فاطمہ آفندی پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کی باصلاحیت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، انھوں نے انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں ان کی دلکشی نے مداحوں کی توجہ مبذول کرالی ہے۔

    ویڈیو میں انھوں نے نیلا لباس زیب تن کیا ہے جو ان کافی جچ رہا ہے اور اسی حساب سے انھوں نے تصوی کے کیپشن میں لکھا ہے ’آئی ایم بلیو ڈبا ڈی ڈا ڈا‘۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ سوشمل میڈا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فاطمہ آفندی نے نئی تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور ان کے حسن کی تعریف جارہی ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان کے فالورز کی تعداد لاکھوں میں ہے جس سے نوجوان نسل میں ان کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ وہ اپنے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی روزمرّہ مصروفیات کی تصاویر شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔

    واضح رہے کہ فاطمہ آفندی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں ’فضا‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا جسے شائقین نے کافی پسند کیا تھا۔

    فضا نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں ’ہادیہ‘ کا مرکزی کرداربڑی عمدگی سے نبھایا ہے، ڈارنے میں ان کے ساتھ بابر علی، نادیہ حسین، آریز احمد، لائبہ خان، عنایت خان ودیگر شامل تھے۔

  • فاطمہ آفندی کی بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

    فاطمہ آفندی کی بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

    شوبز انڈسٹری کی اداکارہ فاطمہ آفندی کی بھارتی فلم کے گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ فاطمہ آفندی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں عمران ہاشمی اور ودیا بالن کی فلم ’ہماری ادھوری کہانی‘ کے مشہور گانے پر پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    فاطمہ آفندی گھر کی چھت پر موجود ہیں اور گانے ’ہاں ہنسی بن گئے‘ پر اداکاری کررہی ہیں۔

    اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بارش سے لطف اندوز ہورہی ہوں۔

    فاطمہ آفندی نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ فاطمہ آفندی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’مقدر کا ستارہ‘ میں ’ہادیہ‘ کا کردار نبھایا تھا جبکہ ڈرامہ سیریل بیٹیاں میں انہوں نے ’فضا‘ کا کردار ادا کیا تھا۔