Tag: فاطمہ آفندی

  • لڑکیاں اب شادی شدہ مردوں کو کیوں پسند کررہی ہیں؟ فاطمہ آفندی نے وجہ بتا دی

    لڑکیاں اب شادی شدہ مردوں کو کیوں پسند کررہی ہیں؟ فاطمہ آفندی نے وجہ بتا دی

    پاکستانی اداکارہ فاطمہ آفندی کا کہنا ہے کہ آج کل لڑکیاں شادی شدہ مردوں کی طرف مائل ہورہی ہیں۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے حال ہی میں ڈییٹل پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیرئیر سمیت نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

    ایک سوال کے جواب میں اداکارہ فاطمہ نے کہا کہ مردوں کے افیئرز زیادہ ہوتے ہیں، سوشل میڈیا پر اب گروپس ہیں جہاں خواتین ان چیزوں ست متلعق گفتگو کرتی ہیں، لیکن مردوں کے افیئر کی تعداد اب کم ہوگئی، مرد اب سوشل میڈیا پر بے نقاب ہونے سے ڈرتے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ اب مردوں میں خوف ہے کہ بیوی چھوڑ کر چلی جائے گی، آج کل میں نے بیویوں کو دیکھا ہے اگر کسی کا شوہر کسی لڑکی کی طرف مائل ہوجائے تو بیویاں  اس لڑکی سے جھگڑنے پہنچ جاتی ہیں لیکن درحقیقت تو آپ کا اپنا سکہ کھوٹا ہے کیوں کہ آپ کا شوہر دودھ پیتا بچہ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان کیسز میں  میری نظر میں عورت بھی مکمل طور پر بے قصور نہیں کیوں کہ جو میں اپنے اردگرد دیکھ رہی ہوں وہ یہ کہ لڑکیاں اب شادی شدہ مردوں کو پسند کررہی ہیں کیوں کہ شادی شدہ مرد معاشی طور پر زیادہ مضبوط ہیں۔

  • فاطمہ آفندی کا موبائل فون کس نے چھینا؟

    فاطمہ آفندی کا موبائل فون کس نے چھینا؟

    پاکستان کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی بھی کراچی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں لُٹ چکی ہیں جس کا قصہ اداکارہ نے سنایا ہے۔

    پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رہائش پذیر ہر دوسرا گھرانہ کسی نہ کسی طرح کے جرم کا شکار ہو چکا ہے، قریباً نصف آبادی ڈکیتی چوری یا اسی نوعیت کے کسی نے کسی ناخوشگوار تجربے سے گزر چکی ہے۔

    جبکہ شہر میں سب سے زیادہ موبائل فون چھینا جاتا ہے، تاہم پاکستان کی اداکارہ فاطمہ آفندی بھی اپنے فون سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔

    اداکارہ فاطمہ نے بتایا کہ’ ایک اپارٹمنٹ کی چھت پر ایک شوٹ تھا جسے قریبی لوگ اپنی چھت سے دیکھ رہے تھے، جب شوٹ ختم ہوا تو پیک کے بعد میں گاڑی میں جاکر بیٹھ گئی‘۔

    ’’کچھ سامان تھا جو کہ لڑکے نے گاڑی میں رکھنا تھا، اور میں اس انتظار میں بیٹھ کر فون استعمال کرنے لگی، اچانک سے دو لڑکے آئے اور انہوں نے وہاں موجود ہر ایک کا فون چھین لیا، اور میں حیرانگی سے دیکھنے لگی‘‘۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ میں بندوق دیکھ کر ڈر گئی اور گاڑی کا شیشہ ہی نہیں کھول رہی تھی، لیکن پھر ڈاکو نے مجھ سے بھی فون چھین لیا اور فرار ہوگئے‘۔

    واضح رہے کہ فاطمہ آفندی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں ’فضا‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا جسے شائقین نے کافی پسند کیا تھا۔

  • ڈرامہ مقدر کا ستارہ اختتام پذیر، فاطمہ آفندی کی پوسٹ وائرل

    ڈرامہ مقدر کا ستارہ اختتام پذیر، فاطمہ آفندی کی پوسٹ وائرل

    معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور ڈرامے مقدر کا ستارہ کے آخری منظر کی تصویر شیئر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عروسی لباس میں اپنی تصویر شیئر کی۔

    تصویر میں ان کے ساتھ ساتھی اداکار عنایت خان بھی موجود ہیں اور تصویر ڈرامے کے ایک منظر کی ہے، فاطمہ نے لکھا کہ ڈرامے کا اختتام آپ کو کیسا لگا؟

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کیے جانے والے ڈرامے مقدر کا ستارہ کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی تھی جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے۔

    ڈرامے کی کہانی پوش گھرانے سے تعلق رکھنے والے فیضان اور متوسط طبقے کی لڑکی ہادیہ (فاطمہ آفندی) کے گرد گھومتی ہے۔

    ڈرامے میں فاطمہ کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا جبکہ اس کے اختتام نے بھی ناظرین کو بے حد متاثر کیا۔

  • ’سنجو بابا ہیئر اسٹائل‘ فاطمہ آفندی نے ویڈیو شیئر کردی

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے بیٹے کے نئے ہیئر اسٹائل کی ویڈیو شیئر کردی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فاطمہ آفندی نے ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا بیٹا کارٹون دیکھنے میں مصروف ہے جبکہ شوہر کنور ارسلان پوچھتے ہیں کہ ’مہابیر یہ سنجے دت والا ہیئر اسٹائل کیوں رکھا ہوا ہے۔؟‘

    ان کے بیٹے بتاتے ہیں کہ ’آپ نے بنایا ہے۔‘ کنور ارسلان پھر کہتے ہیں کہ ’اچھا اتنے لمبے بال رکھ لیے ہیں۔‘

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر پسندیدگی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر فیملی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    فاطمہ آفندی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں ’فضا‘ کا کردار نبھا چکی ہیں جبکہ ان دنوں ان کا ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ نشر کیا جارہا ہے۔

    مقدر کا ستارہ میں فاطمہ ’ہادیہ‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔

    ڈرامے کے دیگر کرداروں میں آریز احمد، لائبہ خان، بابر علی، نادیہ حسین، رمہا احمد ودیگر شامل ہیں۔ مقدر کا ستارہ کی قسط روزانہ شام 7 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

  • فاطمہ آفندی کی شوہر کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

    فاطمہ آفندی کی شوہر کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

    معروف اداکارہ فاطمہ آفندی کی شوہر کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ فاطمہ آفندی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوہر ارسلان کے ساتھ نئی ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں وہ پس منظر میں چلتی آواز پر لپ سنک کرتے ہوئے کہتی ہیں، کہ میری سالگرہ پر کیا تحفہ دو گے، ارسلان کہتے ہیں کہ کوئی سوٹ لے دوں گا۔

    فاطمہ کہتی ہیں کہ مجھے سوٹ نہیں لاکھوں کی کوئی شے چاہیئے، اس کے بعد ارسلان کے جواب پر انہیں غصہ آجاتا ہے۔

    مزاحیہ ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور اس پر لائیک اور کمنٹ کر چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ فاطمہ نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے بیٹیاں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا۔

  • ’تو ہی میری دنیا‘

    ’تو ہی میری دنیا‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کے دوسرے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔

    آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی کاسٹ میں آریز احمد (فیضان)، فاطمہ آفندی (ہادیہ)، بابر علی (صفدر، فیضان کے والد)، نادیہ حسین، عنایا خان، رمہا احمد، سلمیٰ حسن، خلیفہ سجر الدین، ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔ ’مقدر کا ستارہ‘ کی پہلی قسط جلد اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کی جائے گی۔

    گزشتہ دنوں ٹیزر ریلیز کیا گیا جسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ’آریز احمد پوش گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں سدھارنے کے لیے گھر والے رشتہ لے کر فاطمہ آفندی (ہادیہ) کے گھر جاتے ہیں لیکن وہ اپنے دوست سے محبت کرتی ہیں۔‘

    ’ہادیہ اس رشتے سے خوش نہیں ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ ’ہمارے ہاں کتنی عجیب سی سوچ ہے،  بگڑے بیٹوں کو سدھارنے کے لیے ان کی شادی کروادو۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Arez Ahmed (@imarezahmed)

    چند گھنٹوں قبل ڈرامے کا دوسرا ٹیزر ریلیز کیا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہادیہ اپنے دوست سے محبت کرتی ہیں اور وہ ان کے ساتھ کارنیول میں پہنچتی ہیں، وہاں دونوں طوطے سے فال نکلواتے ہیں جس کے دیکھ کر دونوں کے ہوش اڑ جاتے ہیں۔

    اسی اثنا میں ان کے منگیتر فیضان آجاتے ہیں اور فاطمہ کا ہاتھ پکڑ کر لے جاتے ہیں جبکہ ان کے دوست کھڑے یہ سب دیکھتے رہ جاتے ہیں۔

    ٹیزر کا فاطمہ آفندی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور بتایا کہ ’بیٹیاں‘ کے اختتام کے بعد اے آر وائی ڈیجیٹل پر ’مقدر کا ستارہ‘ دیکھیں۔

  • ویڈیو: فاطمہ آفندی نے فیورٹ میک اپ کے بارے میں بتا دیا

    ویڈیو: فاطمہ آفندی نے فیورٹ میک اپ کے بارے میں بتا دیا

    مشہور پاکستان اداکارہ اور ماڈل فاطمہ آفندی نے اپنے پسندیدہ میک اپ کے بارے میں بتا دیا۔

    ’میری ذات ذرہ بے نشاں‘ کی اداکارہ فاطمہ آفندی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جسے ہزاروں لوگوں بالخصوص خواتین نے بے حد پسند کیا۔

    اس ویڈیو میں انھوں نے اپنے فیورٹ میک کے بارے میں بتایا ہے، انھوں نے اس ویڈیو میں اپنی ’سلور‘ آنکھوں کا راز بھی کھولا ہے۔

    فاطمہ آفندی نے گزشتہ رات کی انسٹاگرام ویڈیو پوسٹ میں لکھا ’آج رات کی ’بیٹیاں‘ کی قسط کے لیے دیکھیں میں نے اپنا میک اپ کیسا کیا ہے؟‘‘

    اس کے بعد اداکارہ نے یہ راز بھی ظاہر کر دیا کہ ’یہ ہے میرا فیورٹ میک اپ لُک۔‘‘ فاطمہ آفندی نے بتایا کہ ان کا پسندیدہ میک اپ لُک کاجل کے ساتھ سلور آنکھیں ہیں۔

    واضح رہے کہ فاطمہ آفندی کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں چل جھوٹی، من و سلویٰ، میری ذات ذرہ بے نشاں، عشق عبادت، کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی اور پل صراط شامل ہیں، ان دنوں وہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراما سیریل ’بیٹیاں‘ کر رہی ہیں۔