Tag: فاطمہ ثنا

  • پاکستانی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹیم کی نئی جرسی دیکھ کر کیا کہا؟

    پاکستانی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹیم کی نئی جرسی دیکھ کر کیا کہا؟

    پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹیم کی نئی جرسی دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی کی رونمائی 7 فروری کو کی گئی تھی، لاہور کے نوتعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ دنوں کیا تھا اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ودیگر شریک تھے۔

    افتتاحی تقریب میں عارف لوہار، علی ظفر اور آئمہ بیگ نے پرفارم کیا تھا، لاہور کے میدان میں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی جو بابر اعظم کی آمد پر ان کی حمایت پر نعرے لگاتی دکھائی دیے تھے۔

    اب پاکستانی خواتین ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو بھی نئی جرسی بھا گئی ہے اور انھوں نے اسے زیب تن کرکے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فاطمہ ثنا نے نئی جرسی کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ نئی جرسی بہت پسند آئی ہے آپ کو کیسی لگی؟

    فاطمہ ثنا کی اس پوسٹ پر مداح اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں اور قومی ویمنز ٹیم کی کپتان کی تعریف کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: فاطمہ ثنا قومی ٹیم کی کپتان مقرر

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: فاطمہ ثنا قومی ٹیم کی کپتان مقرر

    ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان کو تبدیل کر دیا گیا، فاطمہ ثنا ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق فاطمہ ثنا کو آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر کر دیا گیا ہے، عالمی ایونٹ 3 سے 20 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔

    گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 10کھلاڑی موجودہ اسکواڈ میں شامل ہیں، ندا ڈار کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل ہیں جبکہ سعدیہ اقبال کی شمولیت کو فٹنس سے مشروط کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ بنگلہ دیش سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کردیا ہے۔

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں سیاسی صورتحال کی وجہ سے ایونٹ منتقل کیا گیا ہے، ایونٹ کی میزبانی کے حقوق بنگلہ دیش کے پاس ہی رہیں گے، کچھ ملکوں کی ٹریول ایڈوائزری کی وجہ سے بنگلا دیش میں ایونٹ ممکن نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ میگا ایونٹ 3 سے 20 اکتوبر تک دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے حالیہ واقعات کی وجہ سے ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی۔

  • قومی کرکٹر فاطمہ ثناء کا نیوزی لینڈ میں معاہدہ

    قومی کرکٹر فاطمہ ثناء کا نیوزی لینڈ میں معاہدہ

    پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر فاطمہ ثنا نے نیوزی لینڈ میں معاہدہ کرلیا ہے۔

    قومی فاسٹ بولر فاطمہ ثناء خواتین سپر سمیش ٹی ٹوئنٹی میں کینٹیبری میجیشئینز کی نمائندگی کریں گی۔ فاطمہ ثناء کو ابتدائی 6 میچز کیلئے سائن کرلیا گیا ہے۔

    نیوزی لینڈ میں معاہدہ ہونے کے متعلق قومی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنا میرے لیے اچھا موقع ہے، میں اپنی ٹیم کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گی۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو دورہ نیوزی لینڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا، قومی ٹی 20 کے ٹاپ اسکورر صاحبزادہ فرحان کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

    دورہ آسٹریلیا، پاکستان ٹیم باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے میلبرن پہنچ گئی

    ذرائع کا بتانا ہے کہ بابر اور رضوان کو آرام دینے کی تجویز ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے مسترد کردی ہے۔ جبکہ آل راؤنڈر شاداب خان کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

  • فاطمہ ثنا نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کیلئے کپتان مقرر

    فاطمہ ثنا نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کیلئے کپتان مقرر

    آل راؤنڈر ندا ڈار کی انجری کے بعد فاطمہ ثنا کو نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثنا نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کپتانی کریں گی، وہ پاکستان ویمنز ٹیم کی ون ڈے انٹرنیشنل میں قیادت کرنے والی 10ویں کپتان بن گئیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر و کپتان ندا ڈار نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل سے باہر ہو گئی ہیں۔

    پاکستان ویمنز کی کپتان ندا ڈار دوران میچ زخمی

    ندا ڈار نے منگل کو کوئنزٹاؤن کے جان ڈیوس اوول میں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹیم کی قیادت کی، جہاں نیوزی لینڈ بیٹنگ کے 44 ویں اوور میں گیند لگنے سے زخمی ہو کر میدان سے باہر چلی گئیں تھیں۔

    اس کے بعد فاطمہ ثنا کو اسٹینڈ ان کپتان مقرر کیا گیا، بورڈ کا کہنا ہے کہ تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے لیے ندا ڈار کی دستیابی کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

    22 سالہ فاطمہ ثنا نے مئی 2019 میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا، جب وہ کل کرائسٹ چرچ میں ٹاس کے لیے جائیں گی تو وہ ون ڈے انٹرنیشنل فارمیٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی 10ویں کپتان بن جائیں گی۔

    فاسٹ باؤلر نے انجری کی باعث حالیہ بنگلہ دیش سیریز سے باہر ہونے کے بعد، شاندار واپسی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف 3 سے 9 دسمبر تک کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

    ندا ڈار سے قبل فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ سیریز سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران انگلی میں چوٹ لگنے کی وجہ سے ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہو گئی تھیں۔

  • دنگل گرل فاطمہ ثنا پھر ایک خان کی ہیروین بنیں گی

    دنگل گرل فاطمہ ثنا پھر ایک خان کی ہیروین بنیں گی

    ممبئی: بالی وڈ کی دنگل گرل فاطمہ ثنا شیخ جلد ایک اور خان کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی.

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم دنگل سے اپنے کیریر کا آغاز کرنے والے فاطمہ ثنا عامر خان کے بعد ایک اور خان کی ہیروئن بنیں گی.

    دنگل اور ٹھگز آف ہندوستان میں کام کرنے والی فاطمہ ثنا فلم تانترک کا حصہ ہیں، جس میں‌ ہیرو کے کردار کے لیے پہلے ابھشیک بچپن کا نام زیر غور تھا، مگر اب فلم سازوں نے سیف علی خان سے رابطہ کر لیا ہے.

    بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان نے فلم کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے، فلم کی شوٹنگ کا جلد آغاز ہوگا، فلم تانترک بنیادی طور پر ایک ہارر فلم ہے، جسے مزاح کے تڑکے کے ساتھ پیش کیا جائے گا.

    خیال رہے کہ فاطمہ ثنا کی فلم ٹھگز آف ہندوستان کو بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس فلم کو ہندوستانی تاریخ کی ناکام ترین فلموں‌ میں شمار کیا جاتا ہے.

    یاد رہے کہ فاطمہ ثنا اس وقت راج کمار راؤ کے مدمقابل ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کے ہدایت کار انوراگ باسو ہیں.