Tag: فاطمہ جناح اسپتال

  • فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس میں مبتلا مریض دم توڑ گیا

    فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس میں مبتلا مریض دم توڑ گیا

    کوئٹہ: فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس میں مبتلا مریض دم توڑ گیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 16 سال کے مریض کو گزشتہ روز تشویش ناک حالت میں لایا گیا تھا، جہاں انھیں طبی امداد دی گئی مگر وہ جاں بر نہ ہو سکا۔

    مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق کی گئی تھی، جس کی موت کے بعد صوبہ بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہو گئی ہے، جب کہ رواں سال صوبے میں کانگو وائرس کے 34 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ کانگو وائرس کیسز میں تیزی سے اضافے کے باعث گزشتہ برس نومبر میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی، جس میں مذبح خانوں کے علاوہ کھلے مقامات پر جانوروں کے ذبح کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی، اور مویشی منڈیوں میں اسپرے اور دیگر حفاظتی انتظامات کا فیصلہ کیا گیا تھا، ہیلتھ ایمرجنسی کے باوجود رواں سال بھی کانگو وائرس کیسز میں تیزی سے اضافہ اور اموات کا سلسلہ جاری ہے۔

    پاکستان میں منکی پاکس کا چھٹا کیس سامنے آگیا

    یاد رہے کہ ہفتہ 14 ستمبر کو بھی فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کی مریضہ دم توڑ گئی تھی، محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ اس دن 24 گھنٹوں کے دوران کانگو وائرس سے 2 مریضوں نے دم توڑا تھا۔

    کانگو سے دم توڑنے والی مریضہ کا تعلق کوئٹہ کے علاقے کلی کمالو سے تھا، جب کہ اس سے قبل آئسولیشن وارڈ میں دم توڑنے والی 40 سالہ خاتون کا تعلق موسیٰ خیل سے تھا۔

  • کوئٹہ: اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کی مریضہ دم توڑ گئی

    کوئٹہ: اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کی مریضہ دم توڑ گئی

    کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیرِ علاج کانگو وائرس کا مریضہ دم توڑ گئی۔

    محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کی مریضہ دم توڑ گئی، 24 گھنٹے میں کانگو وائرس سے دم توڑنے والوں کی تعداد 2 ہوگئی۔

    محکمہ صحت کے مطابق اس کے علاوہ کوئٹہ میں 24 گھنٹے کے دوران کانگو وائرس کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس انتقال کے بعد بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

    فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ صوبے میں رواں سال کانگو وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔

  • کانگو وائرس میں مبتلا 2 مریض کوئٹہ اسپتال منتقل، ایک کی حالت تشویشناک

    کانگو وائرس میں مبتلا 2 مریض کوئٹہ اسپتال منتقل، ایک کی حالت تشویشناک

    کوئٹہ: کانگو وائرس میں مبتلا 2 مریضوں کو فاطمہ جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقوں زیارت اور چمن کے دو رہائشیوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس پر دونوں کو کوئی کے فاطمہ جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زیارت کے رہائشی 20 سالہ اختر محمد کی حالت تشویش ناک ہے، جب کہ چمن کے رہائشی 8 سالہ محمد سلیم کی حالت خطرے سے باہر ہے، دونوں مریضوں کے خون کے نمونے حاصل کر کے جانچ بھیج دیے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کے 3 مریض زیر علاج ہیں، رواں سال صوبے میں کانگو وائرس کے 25 سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جب کہ بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس کے باعث 8 افرادانتقال کر چکے ہیں۔

  • اب  کورونا ٹیسٹ رپورٹ 10منٹ میں حاصل کرنا ممکن

    اب کورونا ٹیسٹ رپورٹ 10منٹ میں حاصل کرنا ممکن

    کوئٹہ : بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں فاطمہ جناح اسپتال میں کوروناکی تشخیص کیلئےجدیدمشینری کاافتتاح کردیا گیا، جس سے اب کورونا ٹیسٹ رپورٹ10منٹ میں حاصل ہوسکے گی ۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں فاطمہ جناح اسپتال میں کوروناکی تشخیص کیلئےجدیدمشینری کاافتتاح کردیا گیا ، جدیدمشینری کاافتتاح سیکریٹری صحت دوستین جمالدینی نے کیا۔

    سیکریٹری صحت بلوچستان دوستین جمالدینی نے کہا کہ جدیدمشینری سےکوروناٹیسٹ رپورٹ10منٹ میں حاصل ہوسکےگی ، ، جو پہلے کوئٹہ میں نہیں ہوتے تھیں ،اس سے قبل ٹیسٹ لاہور اور اسلام آباد سے ہوتا تھا۔

    انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ علامات کی صورت میں ہسپتال آئیں اکثر مریض ہسپتال اس وقت آتے ہیں جب ان کی حالت بگڑ چکی ہوتی ہے۔

    سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ کوروناکےمریضوں کی تعدادتشویشناک حدتک بڑھ رہی ہے ، کورونا نیا وائرس ہے اس حوالے سے دنیا بھر میں سہولیات کی کمی ہے ، ہماری کوشش ہے کہ نئے ڈاکٹرز کی تعیناتی جلد کر سکیں ۔

    خیال رہے ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی، 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 728 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ مزید 65 افراد کورونا وائرس کے سبب جاں بحق ہوگئے۔